Frequently Asked Questions
Ijmaa & Qiyas
Ref. No. 3241/46-8027
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ این ایف ٹی کے بارے میں پڑھنے سے معلوم ہوا کہ اس میں جاندار یا غیرجاندار تصویر کی خریدوفروخت ملٹی لیول مارکیٹنگ کےطور پرکرپٹو کرنسی کے ذریعہ ہوتی ہے۔ شرعی اعتبار سے ملٹی لیول مارکیٹنگ کا معاملہ ناجائز ہے، اور کرپٹو کرنسی کو ابھی تک حکومت کی ذمہ داری ، منظوری اور کرنسی کی حیثیت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ اس لئے اگر صرف غیرجاندار کی تصویر کی خریدوفروخت ہو اور معاملہ مروجہ پیسوں میں اور حکومت کی منظورشدہ کرنسی میں قیمت طے کی جائے تو اس حد تک اس میں کوئی خرابی نہیں ہے، لیکن اگر تصویر جاندار کی ہو یاغیرجاندار کی تصویر ہو جس کی قیمت میں کئی لوگ شریک ہوں اور اس میں شاخ در شاخ لوگ جڑتے ہوں ، اور اس کو کسی ملک کی خاص کرنسی میں نہ بیچاجاتاہو تو ایسامعاملہ ناجائز ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Ijmaa & Qiyas
Ref. No. 3060/46-4982
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حضرات ائمہ کے نزدیک ادلہ شرع چار ہیں ان میں سے ایک اجماع امت بھی ہے اور اجماع کی حجیت قرآن و حدیث سے ثابت ہے، حضور ﷺ نے فرمایا " لن تجتمع امتی علی الضلالۃ (حدیث) اسی طرح حدیث ہے "مارآہ المسلمون حسنا فھو عنداللہ حسن "، اسی طرح قرآن کریم کی آیت ہے " ومن یشاقق الرسول من بعد ماتبین لہ الھدی و یتبع غیر سبیل المؤمنین نولہ ماتولی ونصلہ جھنم وساءت مصیرا"، ۔ اجماع امت حجت شرعیہ ہے البتہ یہ دلیل قطعی ہے یا نہیں، یعنی اس کے منکر کو کافر کہا جاسکتاہے یا نہیں، اس میں اختلاف ہے، قاضی ابوزید دبوسی وغیرہ اس کے قائل ہیں کہ اجماع دلیل قطعی ہے اور اس کا منکر کافر ہے ، دوسرا قول رازی اور آمدی کا ہے کہ اجماع دلیل ظنی ہے اور تیسرا نقطہ نظر یہ ہے کہ جن صورتوں میں اجماع ہونے پر اہل علم کا اتفاق ہے وہ قطعی ہے اور جس کے اجماع ہونے میں اختلاف ہے وہ دلیل ظنی ہے ۔ امام غزالی نے لکھا ہے کہ اگر کوئی اجماع کسی دلیل قطعی جیسے قرآن یا خبر متواتر پر مبنی ہے تو اس کے منکر کو کافر کہاجاسکتاہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر اجماعی مسئلہ کے منکر کو کافر نہیں کہا جاسکتاہے۔ (ماخوز قاموس الفقہ 1/530)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Ijmaa & Qiyas
Ref. No. 2203/44-2319
In the name of Allah the most Gracious the most merciful
The answer to your question is as follows:
The speaker's words are correct. It does not affect the glory of Allah at all. Allah, the Owner of the Great Throne, has Himself given this position and rank to the Prophet Mohammad (saws). We believe that the Throne is a creation and we believe in the relationship of Allah Almighty with it in the way whatsoever. Arsh and Kursi are great physical entities that are bigger than all the heavens and the earth. And the glory of Prophet Mohammad (saws) is the greatest among all creatures.
ومکة أفضل منہا علی الراجح إلا ما ضم أعضائہ علیہ الصلاة والسلام فإنہ أفضل مطلقًا حتی من الکعبة والعرش والکرسي، وفي الشامي: وقد نقل القاضي عیاض وغیرہ الإجماع علی تفضیلہ حتی علی الکعبة وأن الخلاف فیما عداہ، ونقل عن ابن عقیل الحنبلي أن تلک البقعة أفضل من العرش (شامي زکریا: ۴/۵۳(
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband