Taharah (Purity) Ablution &Bath

Ref. No. 4072/47-10221

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم: ۔ (۱) فقہ کا بنیادی قاعدہ ہے: الأصل في الأشياء الطهارةیعنی اصل یہ ہے کہ ہر چیز پاک ہے جب تک یقینی طور پر نجاست ثابت نہ ہو۔اس لیے:فرش،برتن،کپڑے،گھر کا پانی سب کو پاک ہی سمجھا جائے گا جب تک واضح نجاست نظر نہ آئے۔(۲) نجاست کا حکم صرف اس وقت لگے گاجب نجاست واضح طور پر نظر آئے (مثلاً پیشاب، پاخانہ، خون وغیرہ)یا اس کا رنگ، بو یا اثر منتقل ہو جائے۔صرف یہ سوچنا کہ نجاست پھیل گئی ہے شرعاً معتبر نہیں۔(۳) اگر کسی جگہ نجاست ہو بھی تو وہ اس طرح پورے گھر میں نہیں پھیلتی جیسے اکثر لوگ سمجھتے ہیں۔

مثلاً:اگر فرش خشک ہے تو اس پر چلنے سے نجاست منتقل نہیں ہوتی۔اگر پیر صاف نظر آ رہے ہوں تو باقی چیزیں ناپاک نہیں ہوتیں۔(۴) پانی میں نجاست اس وقت اثر کرتی ہے جب اس کا اثر ظاہر ہو۔اگر آپ:ظاہری طور پر صاف جگہ پر نماز پڑھتے ہیں،کپڑے صاف ہیں، تو آپ کی نماز بالکل درست ہے۔ اس بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔(۵) بہت سے لوگوں کو پاکی کے مسئلے میں شدید شک اور وسوسہ ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ ہر چیز کو ناپاک سمجھنے لگتے ہیں۔نبی ﷺ نے فرمایا:إِنَّ الدِّينَ يُسْرٌ(بخاری)، یعنی دین آسان ہے۔اس لیے شریعت ہمیں اتنی سختی کرنے کا حکم نہیں دیتی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Taharah (Purity) Ablution &Bath

Ref. No. 3924/47-10128

In the name of Allah, the most Gracious the most Merciful

The answer to your question is as follows:

Since a woman’s private area is naturally moist, if after waking up she notices some discharge and has a strong assumption that it is mani (semen), then ghusl (ritual bath) becomes obligatory upon her. If there is doubt as to whether the discharge is madhī or mani, then ghusl is not obligatory; however, performing ghusl is recommended as a precaution. And if there is no doubt, then performing wuḍūʾ (ablution) is sufficient.

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

Taharah (Purity) Ablution &Bath

Ref. No. 3922/47-10127

In the name of Allah, the most Gracious the most Merciful

The answer to your question is as follows:

If you are legally excused under Islamic law (Really Mazur), it is not valid for you to lead the prayer as an Imam. The prayers, that you led while drops of urine were coming out, are not valid for the followers, and you cannot perform the prayer on their behalf. Prayer is a physical act of worship, and representation (delegation) is not valid in physical acts of worship.

Therefore, it is necessary for you to make an announcement. There is no need to go into details in the announcement; it is sufficient to say that the prayer of a certain day and a certain time was not valid, and that people should perform its make-up (qada). There is no need to be afraid in this matter—honesty demands this. There is no expiation (kaffarah) for making up missed or invalid prayers; they must simply be repeated.

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

Taharah (Purity) Ablution &Bath

Ref. No. 3712/47-9787

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔      بشرط صحت سوال صورت مسئولہ میں غسل درست ہوگیا ہے،  اب آپ کو کسی وسوسہ میں نہیں پڑنا چاہئے۔ آپ نے پورا غسل کیا اپنے کپڑوں اور بدن پر کئی بار پانی بہایا تو اب غالب گمان ہے کہ کپڑا بھی پاک ہوگیا ہوگا جیسا کہ بدن پاک ہوگیا۔ اس لئے اگر کوئی ظاہری نجاست باقی نہیں تھی تو پاکی کا حکم لگایا جائے گا اور غسل کو درست قراردیاجائےگا۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Taharah (Purity) Ablution &Bath

Ref. No. 3707/47-9875

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔فقہ کا اصول ہے:"الیقین لا یزال بالشک"یعنی یقین کو شک سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ صورت مسئولہ میں آپ کو یقین نہیں کہ ہاتھ پر ناپاکی لگی تھی، بلکہ صرف شک ہے — اور پھر یہ بھی شک ہے کہ وہ کور پر لگی یا نہیں، اور اس کے بعد لنگی یا چٹائی تک پہنچی یا نہیں۔ ایسے تمام مراحل میں “یقین” کہیں بھی  نہیں ہے بلکہ  صرف تسلسل کے ساتھ شک ہے۔لہٰذا جب تک ناپاکی لگنے کا یقین نہ ہو، کوئی چیز ناپاک نہیں مانی جائے گی۔شک یا خیال سے پاک چیز ناپاک نہیں ہوتی ہے اس لئے آپ کے تولیہ، لنگی، بیڈ کور، چٹائی — سب پاک ہیں۔ان پر نماز پڑھنا، لیٹنا یا کپڑے رکھنا بالکل درست ہے۔خیال رہے کہ وسوسہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، وسوسہ پر اگرآپ غور کرنا چھوڑ دیں اور یقین پر عمل کریں، تو رفتہ رفتہ یہ وسوسہ ختم ہو جاتا ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Taharah (Purity) Ablution &Bath

Ref. No. 3522/47-9487

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم: ۔         غیر اللہ کے نام پر نذر و نیاز کرنا شرک ہے، اور اس نذر کے تحت جو چیز پیش کی گئی ہو، وہ چیز استعمال کے لائق نہیں ہوتی، اگرچہ وہ ظاہری اعتبار سے ناپاک (نجس) نہ ہو، مگر شرعی طور پر حرام اور قابلِ اجتناب ہوتی ہے۔  قرآن میں محرمات کی فہرست میں یہ بھی داخل ہے۔ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ ۔ (سورہ بقرہ: 173)۔ لہذاان کا استعمال جائز نہیں ہے، تاہم ایسی اشیاء ظاہری طور پر نجس نہیں ہوتیں یعنی ہاتھ لگنے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے۔

"ما ذبح لصنم أو لغير الله فهو ميتة لا يحل أكله." (رد المحتار:  کتاب الذبائح ج 6، ص 343)

"وإن نذر لغير الله لم يجز، وكان معصية" (الھندیۃ، ج 5، ص 360)

    واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Taharah (Purity) Ablution &Bath

Ref. No. 3071/46-4929

In the name of Allah the most Gracious the most Merciful

The answer to your question is as follows:

The bleeding that started from July 22 to 29 was menstruation. The blood spot that was seen from August 8 to 18 was Istihazah because at least fifteen days of purity are required between two menstruations. During the days of Istihaza, it is obligatory to make up for the missed prayers. Later on, the bleeding that appeared again on August 28 as per the habit of the woman was menstruation.

أقل الطهر) بين الحيضتين أو النفاس والحيض (خمسة عشر يومًا) ولياليها إجماعًا (ولا حد لأكثره)".الدر المختار وحاشية ابن عابدين (1 / 285(

"فالأصل عند أبي يوسف وهو قول أبي حنيفة الآخر على ما في المبسوط أن الطهر المتخلل بين الدمين إذا كان أقل من خمسة عشر يوما لا يصير فاصلا بل يجعل كالدم المتوالي؛ لأنه لا يصلح للفصل بين الحيضتين فلا يصلح للفصل بين الدمين." (البحر الرائق،كتاب الطهارة،باب الحيض،216/1،ط:دار الکتب الإسلامي)

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

Taharah (Purity) Ablution &Bath

Ref. No. 3047/46-4862

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگر کپڑے ناپاک ہوں تو ان کی نجاست کو پہلے دھولیاجائے پھر مشین میں پاک کپڑوں کے ساتھ ڈالاجائے ، اور اگر  پاک اور ناپاک کپڑے سب ایک ساتھ مشین میں دھوئے جائیں ، اور کھنگالتے وقت تمام کپڑوں کو تین بار پانی میں ڈال کر نچوڑ لیا جائے یا تمام   کپڑوں کو واشنگ مشین میں اچھی طرح دھو لیا جائے، پھر اِسپینر مشین جس میں گھمانے سے کپڑے اچھی طرح نچوڑ جاتے ہیں اس میں کپڑوں کو ڈال دیا جائے، اور اِسپینر کے اوپر صاف پانی کا پائپ لگاکر اتنی دیر چلایا جائے کہ گندے پانی کی جگہ صاف پانی نیچے پائپ سے آنا شروع ہوجائے، تو یہ کپڑے پاک ہوجائیں گے، یہ عمل ایک مرتبہ کرنا بھی مفید طہارت ہوگا، مشین سے تین بار نچوڑنا یا اسی طرح اس کو  ہاتھ سے نچوڑنا ضروری نہیں ہے۔ اگر کپڑوں کو اس طرح دھوکر پہناگیا ہے تو اس میں نماز درست ہوگئی اور اگر ناپاک کپڑے صرف ایک یا دوبار مشین میں دھوکر بغیرپانی ڈالےنچوڑدئے گئے تو پاک شمار نہیں ہوں گے اور نمازیں لوٹانی ہوں گی۔  

یعني اشتراط الغسل والعصر ثلاثاً إنما هو إذا غمسه في إجانة، أما إذا غمسه في ماء جار حتى جرى عليه الماء أو صب عليه ماءً كثيراً بحيث يخرج ما أصابه من الماء ويخلفه غيره ثلاثاً فقد طهر مطلقاً بلا اشتراط عصر وتجفيف وتكرار غمس، هو المختار، والمعتبر فيه غلبة الظن، هو الصحيح، كما في السراج، ولا فرق في ذلك بين بساط وغيره، وقولهم يوضع البساط في الماء الجاري ليلةً إنما هو لقطع الوسوسة''۔ (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 161)

"لَوْ غُسِلَ فِي غَدِيرٍ أَوْ صُبَّ عَلَيْهِ مَاءٌ كَثِيرٌ، أَوْ جَرَى عَلَيْهِ الْمَاءُ طَهُرَ مُطْلَقًا بِلَا شَرْطِ عَصْرٍ وَتَجْفِيفٍ وَتَكْرَارِ غَمْسٍ هُوَ الْمُخْتَارُ". (الدر المختار وحاشية ابن عابدين: 1/333، باب الانجاس، ط؛ سعید)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند 

Taharah (Purity) Ablution &Bath

Ref. No. 3028/46-4815

In the name of Allah the most Gracious the most Merciful

The answer to your question is as follows:

You saw wetness on your cloth when you woke up before Asr and you don’t remember any dream, so, if you are sure that it is mani (sperm) you have to take an obligatory bath. And if you are certain that it is mazi (Secretion discharged before ejaculation) you just wash it, make wuzu to be pure and you need not take a bath. But if you are in doubt whether it is mani or mazi, then you had better to take a bath. Whatever prayers you have performed in doubts it is better to repeat them. Hence it is recommended to repeat the Asr and Maghrib prayers.

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

Taharah (Purity) Ablution &Bath

Ref. No. 1026/41-194

In the name of Allah the most Gracious the most Merciful

The answer to your question is as follows:

If she wakes up and finds wetness while she is sure that it is not mani (sperm) rather she is sure enough that it is leucorrhoea or pre-seminal fluid then she is not obliged to do Ghusl. She should make wadhu and perform Namaz.

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband