Frequently Asked Questions
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
Ref. No. 3270/46-6068
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔نیٹ ورک مارکیٹنگ کمپنی میں شامل ہونے اور اس سے نفع حاصل ہونے کی جو شکلیں رائج ہیں وہ سب غیرشرعی اور ناجائز ہیں۔ اس لئے کہ نیٹ ورک مارکیٹنگ کمپنی کا ممبر بننے کے لئےایک متعینہ رقم اداکرکے اس کی مصنوعات خریدنے کی شرط ہوتی ہے جوغیر شرعی شرط ہے۔ اسی طرح ممبرسازی بڑھنے پر بالواسطہ اور بلاواسطہ کمیشن بھی ملتارہتاہے جس میں آپ کو بلاکسی عمل کے بھی کمیشن ملتاہے جو ناجائز ہے۔ نیزاس کمپنی کی مصنوعات کی ماہانہ خریداری کی صورت میں ہی آپ کمیشن کے مستحق ہوں گے۔ اس لئے ان تمام مفاسد کی بناء پر کسی بھی نیٹ ورک مارکیٹنگ میں جس کی یہ صورت ہو شامل ہونا ، ممبربننا، کمیشن لینا اور ان کے ساتھ کاروبار کرنا شرعا جائز نہیں ہے۔آپ نے جس کمپنی کا ذکر کیا ہے ہمیں اس کے طریقہ کار کا کچھ علم نہیں ہے۔ اس لئے اگر آپ کی کمپنی کا طریقہ کار کچھ مختلف ہو تو دوبارہ پوری تفصیل کے ساتھ سوال بھیجیں تاکہ اسی کے مطابق جواب لکھاجائے۔
قال اللہ تعالی:﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾(سورۃ المائدۃ:90)
لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص۔(رد المحتار، كتاب الحظر والإباحة، باب الإستبراء وغيره، فصل في البيع ، ج:9 ص:577)
فلو جوزناه لكان استحقاقا بغير عمل ولم يرد به الشرع۔(الھدایة،کتاب المساقاۃ،ج:4،ص:430)
الأمور بمقاصدھا:یعني أن الحکم الذی یترتب علی أمر یکون علی ما ھو المقصود من ذالک الأمر۔(شرح المجلة لسلیم رستم باز،المقالة الثانیة فی بیان القواعد الفقہیة،المادۃ:2،ص:(17
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
Ref. No. 2961/45-4712
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر کوئی پورا جانور ایک ساتھ لیتاہے تو اس کو 13000 میں یعنی ایک ہزار کی رعایت کے ساتھ بیچنے والا بیچ دیگا، تاکہ خریدار اپنی قربانی ادا کرے اور اپنے اہل خانہ کو شریک کرلے۔ اور اگر ایک جانور میں مختلف لوگوں کو 2000 کے حساب سے شریک کرکے 14000 کا جانور قربانی میں ذبح کیاجائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس لئے اس طرح کا اعلان نکالنے اور اس کے مطابق جانور بیچنے اور خریدنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
Ref. No. 2967/45-4707
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ قربانی کے جانور کی کھال جب تک فروخت نہ کی جائے اس کا حکم مختلف ہے، خود قربانی کرنے والا اپنے استعمال میں لاسکتاہے اور کسی امیر و غریب کو ہدیہ کردے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔ تاہم اگر اس کو فروخت کردیا گیا تو اس کی قیمت کا تصدق واجب ہوجاتاہے۔ اس لئے اگر کھال مسجد کو استعمال کے لئے دی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن عام طور پر مسجد کو کھال دینے کا مطلب ہوتاہے کہ متولی اس کھال کو بیچ کر اس کی رقم مسجد میں استعمال کرے اور ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ مسجد واجبی صدقہ کا مصرف نہیں ہے، واجبی صدقہ کا مصرف مستحق زکوٰة غریب شخص ہے یعنی اس کو تملیکاً دینا واجب ہے اور مسجد میں قیمت صرف کردینے سے تملیک شرعی کا تحقق نہیں ہوتاہے۔ اس لیے مسجد کے لئے کھال کا جمع کرنا ہی درست نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی قربانی کی کھال امام یا مؤذن یا کسی کو بھی ہدیہ کے طور پر دیدے اور وہ اس کو بیچ کر اپنے علاج وغیرہ میں استعمال کرے تو اس کی گنجائش ہے۔
وعند أبي يوسف لا ينفذ لما ذكرنا فيما قبل الذبح ويتصدق بثمنه؛ لأن القربة ذهبت عنه فيتصدق به ولأنه استفاده بسبب محظور وهو البيع فلا يخلو عن خبث فكان سبيله التصدق وله أن ينتفع بجلد أضحيته في بيته بأن يجعله سقاء أو فروا أو غير ذلك
(بدائع الصنائع، كتاب التضحية ، فصل في بيان ما يستحب قبل التضحية وبعدها وما يكره ، ج : 5 ص : 81 ط : دارالكتب العلمية)
وكذلك لا يشترى به اللحم، ولا بأس ببيعة بالدارهم ليتصدق بها، وليس له أن يبيعها بالدارهم لينفقه على نفسه، الخانية: أو عياله، م: ولو فعل ذلك تصدق بثمنها (التاتارخانیۃ كتاب الاضحية، الفصل: الانتفاع بالاضحية:440/17، فاروقية) (الهندية:كتاب الاضحية، الباب السادس، في بيان ما يستحب في الاضحية والاتنفاع بها:347/5، دار الفكر)’’(فإن بيع اللحم أو الجلد به) أي بمستهلك (أو بدارهم تصدق بثمنه)‘‘.( التنويرمع الدر: كتاب الاضحية:543/9، رشيدية)
’’لایصرف إلی بناء نحو مسجد إلخ‘‘. (قولہ:نحو مسجد کبناء القناط والسقیات إلخ) وکل مالاتملک فیہ‘‘.(التنویر مع الدر، کتاب الاضحیۃ:62/2،بیروت)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
Ref. No. 1491/43-1313
الجواب وباللہ التوفیق:۔ داڑھی مونڈنے پریا ایک مشت سے کم کرنے پر اجرت لینا جائز نہیں ہے۔ لیکن بال کاٹنے یا سر مونڈنے کی اجرت جائز ہے۔ اس لئے ایسا شخص قربانی کے جانور میں اگر حصہ لیتاہے تو کوئی حرج نہیں ہے ، حلال کمائی کے ساتھ شرکت مان کر تمام شرکاء کی قربانی درست ہوگی۔ البتہ اگر کسی کا کام محض داڑھی تراشنا ہو اور پوری کمائی اس کی یہی ہو اور وہ اس ناجائز آمدنی کے ساتھ قربانی کے جانور میں شرکت کرے تو بھی بعض علماء نے گنجائش دی ہے تاہم ایسے شخص کو شریک نہ کیاجائے یہی احوط ہے، اور اگرشریک کرلیا ہے تو اس شخص سمیت سب کی قربانی درست ہوجائے گی۔ اگر شریک کرتے وقت یقینی طور پر معلوم نہ ہوکہ اس کی رقم حرام ہے تو بھی باقی شرکاء کی قربانی درست ہوجائے گی۔
ولا تجوز الإجارة على شيء من الغناء والنوح والمزامير والطبل أو شيء من اللهو ولا على الحداء وقراءة الشعر ولا غيره ولا أجر في ذلك، وهذا كله قول أبي حنيفة وأبي يوسف ومحمد، لأنه معصية ولهو ولعب (البنایۃ علی الھدایۃ اجارۃ المشاع 10/183)۔ ولا يجوز أن يستحق على المرء فعل به يكون عاصيا شرعا (المبسوط للسرخسی، باب الاجارۃ الفاسدۃ 16/38) (ولو خلط السلطان المال المغصوب بمالہ ملکہ فتحب الزکاۃ ویورث عنہ) لان الخلط استہلاک اذا لم یمکن تمییزہ عند امام ابی حنیفہ (شامی، باب زکوۃ الغنم 2/290)
وان مات احدالسبعۃ المشترکین فی البدنۃ وقال الورثۃ اذبحو عنہ وعنکم صح عن الکل استحسانا لقصد القربۃ من الکل ولو ذبحوھا بلا اذن الورثۃ لم یجزھم لان بعضھا لم یقع قربۃ وان کان شریک الستۃ نصرانیا او مریدا اللحم لم یجز عن واحد منہم لان الاراقۃ لا تتجزا ھدایہ لما مر۔ وقولہ وان کان شریک الستۃ نصرانیا الخ وکذا اذا کان عبدا او مدبرا یرید الاضحیۃ لان نیتہ باطلۃ لانہ لیس من اھل ھذہ القربۃ فکان نصیبہ لحما فمنع الجواز اصلا بدائع۔(شامی، کتاب الاضحیۃ 6/326) زکاۃ المال الحلال من مال حرام ذکر فی الوھبانیۃ انہ یجزئ عندالبعض۔(شامی، باب زکوۃ الغنم 2/291)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
Ref. No. 1028/41-196
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ قربانی واجب ہے اور صاحب نصاب پر ایام قربانی میں قربانی کرنا ضروری ہے، اس کا کوئی بدل نہین ہے۔ لیکن اگر حالات کی ناموافقت کی وجہ سے کوئی قربانی نہ کرسکا تو ایام قربانی کے بعد اگر بکرا خرید لیاتھا تو زندہ بکرا یا بکرے کی قیمت صدقہ کرنا لازم و ضروری ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
Ref. No. 1494/42-996
وباللہ التوفیق:۔ مسئلہ صحیح ہے اگر ایام قربانی میں غریب قربانی کی نیت سے جانور خریدے گا تو اس مخصوص جانور کی قربانی اس پر واجب ہوگی۔ غریب کے حق میں قربانی کی نیت سے جانور خریدنا نذر کے درجہ میں ہے جس کا پورا کرنا واجب ہے۔ ایام قربانی سے پہلے خریدنے کا یہ حکم نہیں ہے، اور نہ ہی اس کی قربانی اس پر واجب ہوگی۔
وإن كان معسرا أجزأته إذ لا أضحية في ذمته، فإن اشتراها للأضحية فقد تعينت الشاة للأضحية (الھندیۃ الباب الخامس بی بیان محل اقامۃ الواجب 5/299) وتجب على الفقير بالشراء بنية التضحية عندنا، فإذا فات الوقت وجب عليه التصدق إخراجا له عن العهدة (فتح القدیرللکمال، کتاب الاضحیۃ 9/514)۔ وأما الذي يجب على الفقير دون الغني فالمشتري للأضحية إذا كان المشتري فقيرا بأن اشترى فقير شاة ينوي أن يضحي بها --- (ولنا) أن الشراء للأضحية ممن لا أضحية عليه يجري مجرى الإيجاب وهو النذر بالتضحية عرفا؛ لأنه إذا اشترى للأضحية مع فقره فالظاهر أنه يضحي فيصير كأنه قال: جعلت هذه الشاة أضحية ۔۔۔ ولو كان في ملك إنسان شاة فنوى أن يضحي بها أو اشترى شاة ولم ينو الأضحية وقت الشراء ثم نوى بعد ذلك أن يضحي بها لا يجب عليه سواء كان غنيا أو فقيرا؛ لأن النية لم تقارن الشراء فلا تعتبر (بدائع الصنائع، صفۃ التضحیۃ 5/62)۔
وفي الاختيار: لا تجب الأضحية على الفقير، لكنها تجب بالشراء، ويتعين ما اشتراه للأضحية. فإن مضت أيام الأضحية ولم يذبح، تصدق بها حية؛ لأنها غير واجبة على الفقير، فإذا اشتراها بنية الأضحية تعينت للوجوب، والإراقة إنما عرفت قربة في وقت معلوم، وقد فات فيتصدق بعينها (الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ، الالتزام او التعیین بالنیۃ او القول 12/167).
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
Ref. No. 1496/42-995
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مسئلہ درست ہے، غریب نے خریدے ہوئے جانور کے گم ہونے پر دوسرا جانور جب قربانی کی نیت سے خریداتو دوسرے کی قربانی بھی نذر کے درجہ میں ہوکر واجب ہوگئی۔ لیکن اگر نیت یہ تھی کی پہلے جانور کی جگہ یہ دوسرا خریدرہاہے تو اس میں پھر ایک ہی جانور قربانی کی نیت سے خریدنا کہاجائے گا اور ایک ہی کی نذر مانی جائے گی۔ ایسے میں اگر پہلا جانور مل گیا تو چونکہ ایک ہی کی نیت تھی اس لئے ایک کی قربانی کافی ہوگی۔
وفي فتاوى أهل سمرقند: الفقير إذا اشترى شاة للأضحية فسرقت فاشترى مكانها، ثم وجد الأولى فعليه أن يضحي بهما، ولو ضلت فليس عليه أن يشتري أخرى مكانها (البحر، کتاب الاضحیۃ 8/199) وفي «فتاوى أهل سمرقند» : الفقير إذا اشترى أضحية، فسرقت، فاشترى أخرى مكانها، ثم وجد الأولى، فعليه أن يضحي بهما، فرق بينه وبينما إذا كان غنياً، والفرق: أن الوجوب على الفقر بالشراء، والشراء يتعدد، فيتعدد الوجوب، والوجوب على الغني بإيجاب الشرع، والشرع لم يوجب الأضحية إلا واحدة. (المحیط البرھانی فی الفقہ النعمانی، الفصل الثانی فی وجوب الاضحیۃ بالنذر 6/87) وإن كان معسرا يلزمه ذبح الكل لأن الوجوب على الغني بالشرع ابتداء لا بالشراء فلم يتعين له وعلى الفقير بشرائه بنية الأضحية فتعينت عليه (الجوھرۃ النیرۃ علی القدوری، وقت الاضحیۃ 2/187) قالوا: إذا ماتت المشتراة للتضحية؛ على الموسر مكانها أخرى ولا شيء على الفقير، ولو ضلت أو سرقت فاشترى أخرى ثم ظهرت الأولى في أيام النحر على الموسر ذبح إحداهما وعلى الفقير ذبحهما (العنایۃ شرح الھدایۃ کتاب الاضحیۃ 9/516)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
Ref. No. 1497/42-968
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔سب حصہ داروں کو ریٹ بتاکر بیچنا درست ہے۔ اور اس میں فائدہ حاصل کرنا بھی درست ہے۔ خریدنے کے بعد جانور اس کی ملکیت ہے وہ نفع حاصل کرسکتا ہے، خریدنے والوں کو یہ بتانا ضروری نہیں ہے کہ وہ کتنا نفع لے رہا ہے۔ البتہ اس سلسلہ میں جھوٹ بولنے سے گریز کرے، اور یہ نہ کہے کہ میں نے اتنے میں خریدا ہے بلکہ کہے کہ اتنے میں بیچ رہاہوں ۔
الثمن المسي ھو الثمن الذي یسمیہ و یعنیہ العاقدان وقت البیع بالتراضي سواء کان مطابقاً لقیمتہ الحقیقیة أو ناقصاً عنہا أو زائداً علیہا (شرح المجلة رستم، ط: اتحاد ۱/۷۳) المرابحة بیع بمثل الثمن الأول وزیادة ربح - - - والکل جائز - - - ولو باع شيئا مرابحة إن كان الثمن مثليا كالمكيل والموزون جاز البيع إذا كان الربح معلوما سواء كان الربح من جنس الثمن الأول أم لم يكن - - - ومن اشترى شيئا وأغلى في ثمنه فباعه مرابحة على ذلك جاز وقال أبو يوسف - رحمه الله تعالى - إذا زاد زيادة لا يتغابن الناس فيها فإني لا أحب أن يبيعه مرابحة حتى يبين.- - - ويجوز أن يضم إلى رأس المال أجر القصار والصبغ والطراز والفتل والحمل وسوق الغنم والأصل أن عرف التجار معتبر في بيع المرابحة (ھندیة، الباب الرابع عشر فی المرابحۃ والتولیۃ 3/161)
ورجح في البحر الإطلاق وضابطه كل ما يزيد في المبيع أو في قيمته يضم درر واعتمد العيني وغيره عادة التجار بالضم (ويقول قام علي بكذا ولا يقول اشتريته) لأنه كذب (شامی، باب المرابحۃ والتولیۃ 5/136) إذ القيمة تختلف باختلاف المكان (ويقول قام علي بكذا ولم يقل اشتريته بكذا) كي لا يكون كاذبا (فتح القدیر، باب المرابحۃ والتولیۃ 6/498)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
Ref. No. 1499/42-998
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔جی ہاں، ایسی بیوہ عورت پر بھی قربانی واجب ہے۔ ایام قربانی میں کسی کے پاس اگر بقدر نصاب مال موجود ہے تو اس پر قربانی واجب ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پیسے ہدیہ میں آئے یا صدقہ میں یا بطور میراث ملے۔ اور قربانی کے لئے سال کا گزرنا بھی شرط نہیں ہے۔ اس لئے اگر بیوہ کوگزشتہ رمضان میں ساٹھ ہزار روپئے صدقہ کے موصول ہوئے، اور قربانی کے دن آگئے اور اس کے پاس نصاب کے بقدر مال اب بھی موجود ہے تو اس پر قربانی واجب ہے۔
وأما شرائط الوجوب، منہا: الیسار،وہو من لہ مائتا درہم أو عشرون دینارًا أو شيء یبلغ ذلک سوی مسکنہ - - - الی قولہ - - - في حاجتہ التی لا یستغني عنہا (هندیة: الباب الاول فی تفسیر الاضحیۃ ورکنھا 5/292) بدائع: فصل فی انواع کیفیۃ الوجوب 5/68)
"وهي واجبة على الحر المسلم المالك لمقدار النصاب فاضلاً عن حوائجه الأصلية، كذا في الاختيار شرح المختار، ولايعتبر فيه وصف النماء، ويتعلق بهذا النصاب وجوب الأضحية، ووجوب نفقة الأقارب، هكذا في فتاوى قاضي خان (الفتاوى الهندية (1/ 191)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
Ref. No. 1373/42-784
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس طرح عقیقہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اللہ تعالی اس کی برکت سے بچہ کی حفاظت فرمائیں گے اور سنت بھی ادا ہوجائے گی ان شاء اللہ۔
يستحب لمن ولد له ولد أن يسميه يوم أسبوعه ويحلق رأسه ويتصدق عند الأئمة الثلاثة بزنة شعره فضة أو ذهبا ثم يعق عند الحلق عقيقة إباحة على ما في الجامع المحبوبي، أو تطوعا على ما في شرح الطحاوي، وهي شاة تصلح للأضحية تذبح للذكر والأنثى سواء فرق لحمها نيئا أو طبخه بحموضة أو بدونها مع كسر عظمها أو لا واتخاذ دعوة أو لا، وبه قال مالك. وسنها الشافعي وأحمد سنة مؤكدة شاتان عن الغلام وشاة عن الجارية غرر الأفكار ملخصا، والله تعالى أعلم. (شامی کتاب الحظر والاباحۃ 6/336) أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "في الغلام عقيقة فاهريقوا عنه دما وأميطوا عنه الأذى" (المعتصر من المختصر من مشکل الآثار، کتاب العقیقۃ 1/276)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند