Frequently Asked Questions
روزہ و رمضان
Ref. No. 3265/46-8094
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سحر و افطار کے اوقات میں مذکورہ احتیاط درست بلکہ ضروری ہے، اس لئے کہ جنتری کے اوقات میں پانچ چھ منٹ تو عام طور پر مختلف جنتریوں کا فرق رہتاہے، چنانچہ تھانویؒ نے دس منٹ کے احتیاط کو ضروری قرار دیاہے ، لکھتے ہیں: نقشہ ہذا میں صبح صادق کا وقت جو درج ہے وہ علم ہیئت جدید اور مشاہدہ سے بالکل ابتدائے صبح ہے مگر احتیاطا لازم ہے کہ صبح کی اذان کم از کم دس منٹ بعد ہی کہی جائے ، سحری بیس منٹ پہلے ہی ختم کردی جائے، اس میں بداحتیاطی سے کام نہ لیاجائے۔ (بوادرالنوادر 429)۔ اس لئے مذکورہ احتیاط بالکل درست ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
روزہ و رمضان
روزہ و رمضان
روزہ و رمضان
روزہ و رمضان
روزہ و رمضان
روزہ و رمضان
روزہ و رمضان
روزہ و رمضان
Ref. No. 836 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم-: تراویح کی اجرت متعین کرکے لین دین کرنا درست نہیں ہے، تاہم اگر مصلی حضرات اپنے طور پر کچھ دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں اور امام صاحب کے لئے اس کا لینا بھی درست ہوگا، یہی احوط ہے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
روزہ و رمضان
Ref. No. 1866/43-1729
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ روزہ شروع کرنے کے بعد بلاکسی عذر شرعی کے توڑنا جائز نہیں ہے، البتہ رمضان کے قضا روزے توڑنے پر ایک مزید روزہ کی قضا یاایک مزید کفارہ لازم نہیں ہوگا۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند