Frequently Asked Questions
Marriage (Nikah)
Ref. No. 3297/46-9048
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر نکاح کے وقت مہر میں پیسے متعین ہوئے تھے، مثلا ساٹھ ہزار کا زیور دینا طے ہوا تھا ، تو ایسی صورت میں تیار شدہ زیور مع اجرت ساٹھ ہزار کا ہوگا۔ اور اگر زیور کی مقدار طے ہوئی تھی مثلا ایک تولہ سونا دینا طے ہوا جس کی قیمت ساٹھ ہزار ہوتی ہے تو ایسی صورت میں ادادئیگی کے وقت ایک تولہ سونا مع اجرت کے لازم ہوگا اور اس میں نکاح کے وقت کی قیمت کا اعتبار نہیں ہوگا۔
"و المعتمد البناء على العرف كما علمت." (شامی، (3/157، باب المہر، ط؛ سعید)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Marriage (Nikah)
Ref. No. 3183/46-7021
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ والد صاحب نے اپنے بالغ بیٹوں کے مہر کی ذمہ داری تبرعا لی تھی، مہر اصلا تو بیٹوں پر ہی لازم ہے۔ لہذا اگر والد نے اپنی زندگی میں ادائیگی نہیں کی تو اب ان کے ترکہ سے اس کو منہا نہیں کیاجائے گا۔ بلکہ کل ترکہ تمام ورثہ میں تقسیم ہوگا، اور بیٹے اپنا حصہ لینے کے بعد اپنی بیویوں کا مہر خود اپنے پیسوں سے ادا کریں گے۔
ولو کان الابن کبیرا فھو متبرع لانہ لایملک الاداء بلاامرہ (رالمحتار 4/289 زکریادیوبند)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Marriage (Nikah)
Ref. No. 3170/46-7004
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
The sole purpose of marriage between two persons is the procreation and finding peace and love with one another. If your wife has placed such condition, it holds no religious validity. You can make physical relation with her as per Islamic ruling and she has no right to put such condition. Now, if you wish to continue living with her in this situation it is your choice. However, if you are unhappy and seek peace, you may consider a second marriage. It would be better to convince your wife to get ready for physical intimacy and also you should explain to her that if she refuses the physical relation, you may marry another woman, as Islam permits you to do so. If she agrees, your objective will be fulfilled, and if she does not agree, you may pursue a second marriage to achieve your goal, which is allowed by the Islamic Sharia.
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
Marriage (Nikah)
Red. No. 3172/46-7003
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر لڑکا اسلامی عقائد کا حامل ہے اور اس کے عقائد اہل سنت والجماعت والے ہیں اور اپنے شیعہ عقائد سے توبہ کرچکاہے تو اس سے نکاح میں کوئی حرج نہیں ۔ تاہم والدین کی مرضی نہ ہو تو ضد نہیں کرنی چاہئے۔ والدین اپنے تجربات کی بنا پراپنے بچے کو مستقبل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ جوانی میں لوگ عام طور پر جذباتی اور ضدی ہوتے ہیں؛صحیح فیصلہ نہیں کرپاتے اور پھرنتیجہ اس کا اچھا نہیں ہوتاہے؛ اس لئے والدین کی مرضی کو مقدم رکھنا بہتر ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Marriage (Nikah)
Ref. No. 3149/46-6043
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows
In the mentioned case, your marriage is not valid because, according to Islamic principles, both the proposal (Ijab) and acceptance (Qubul) must occur in the same meeting for the Nikah to be valid. In the case of a video call, the two parties are in separate meetings; which does not meet the requirements. A valid way for the Nikah to take place is for the woman to appoint her prospective husband or any other man as her representative (Wakil), who would then make the proposal on her behalf, and the man would accept it. This would render the Nikah valid. However, it is crucial to perform the marriage with the consent of the parents, as causing them distress can never be appropriate. This aspect should also be considered.
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
Marriage (Nikah)
Ref. No. 3059/46-4894
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ پسندیدہ نکاح یہی ہے کہ والدین کی رضامندی سے کیاجائے تاہم اگر بالغ لڑکا و لڑکی دوگواہوں کی موجودگی میں نکاح کرلیں تو نکاح فقہ حنفی کے اعتبار سے درست ہوجاتاہے، نکاح کے بعد میاں بیوی کا اپنے گھروالوں کو نکاح کے بارے میں بتانا شرعا لازم نہیں ہے۔ البتہ اگر نکاح میں ایک متعینہ مدت کی شرط لگائی گئی تو اس کا اعتبار نہیں ہوگا اور یہ نکاح دائمی ہی ہوگا۔ جب نکاح ہوگیا تو میاں بیوی کا آپس میں ملنا، بوس و کنار ہونا سب کچھ جائز ہوگیا اب شرعا کوئی ممانعت نہیں رہی۔تاہم سب کے سامنے بوس و کنار ہونا بے حیائی ہے اورناجائز ہے۔ اپنی بیوی سے بھی تنہائی میں ہی ملنے کی اجازت ہوتی ہے۔ شادی کے بعد اگر میاں بیوی تنہائی میں نہیں ہوتے ہیں تو عورت پر عدت واجب نہیں ہوگی۔ لہذااگر میاں بیوی کے درمیان تھوڑی دیر کے لیے بھی خلوت (تنہائی) ہوگئی اور پھر طلاق ہوئی تو بیوی پر عدت واجب ہے اور اگر خلوت بالکل نہیں ہوئی تو عدت واجب نہ ہوگی۔ خفیہ نکاح کرنے کے بعد جب والدین راضی ہوجائیں تو سب کے سامنے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اور اس کو پہلا نکاح لکھوانے میں کوئی حرج نہیں ، نکاح پر نکاح کرنا پہلے نکاح کو ختم نہیں کرتاہے۔
قال في الدر وسبب وجوبہا عقد النکاح التأکد بالتسلیم وما جری مجراہ من موت أو خلوة أي صحیحة قال الشامي إن المذہب وجوب العدة للخلوة صحیحة أو فاسدةً (الدر مع الرد: ۲م۶۵۱)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبندMarriage (Nikah)
Ref. No. 3034/46-4928
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
As the husband uttered Kufriya words, he became infidel. Hence the marriage was annulled. However, with this annulment of the marriage, a divorce (Talaq e Bain) occurred on the woman, and Idah became obligatory on her. And if a divorce with clear words is given during her Iddah after the previous divorce (Talaq e Bain), the divorce will take place. Therefore, in the case mentioned in the question, if a clear divorce is given during the Iddah of annulment of the marriage, according to the Hanafi school, the divorce will take place as a punishment in an exceptional case.
وأما الفسخ: فهو نقض العقد من أصله، أو منع استمراره، ولا يحتسب من عدد الطلاق، ويكون غالبا في العقد الفاسد أو غير اللازم. وبه يتبين أن الفسخ يفترق عن الطلاق من ثلاثة أوجه: ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ الثالث: أثر كل منهما: الفسخ: لا ينقص عدد الطلقات التي يملكها الرجل، أما الطلاق فينقص به عدد الطلقات. وكذلك فرقة الفسخ لا يقع في عدتها طلاق، إلا إذا كانت بسبب الردة أو الإباء عن الإسلام، فيقع فيهما عند الحنفية طلاق زجرا وعقوبة. أما عدة الطلاق فيقع فيها طلاق آخر، ويستمر فيها كثير من أحكام الزواج. ثم إن الفسخ قبل الدخول لا يوجب للمرأة شيئا من المهر، أما الطلاق قبل الدخول فيوجب نصف المهر المسمى، فإن لم يكن المهر مسمى استحقت المتعة (تعويض بمثابة هدية۔ (الفقه الإسلامى و أدلته: (3153/4، ط: دار الفكر) ).الحیلة الناجزۃ: (ص: 119، ط: دار الاشاعت)
وارتداد أحدهما) أي الزوجين (فسخ) فلاينقص عددًا (عاجل) ... بلا قضاء ... وعليه نفقة العدة." قوله: بلاقضاء) أي بلا توقف على قضاء القاضي ...(قوله: و عليه نفقة العدة) أي لو مدخولًا بها إذ غيرها لا عدة عليها. وأفاد وجوب العدة سواء ارتد أو ارتدت بالحيض أو بالأشهر لو صغيرة أو آيسة أو بوضع الحمل، كما في البحر." (رد المحتار3/ 193ط:سعيد) (الحیلۃ الناجزہ، ص۲۰۸)
یقع طلاق زوج المرتدۃ وزوج المسلمۃ الآتی بعد التفریق علیھما مادامتا فی العدۃ، اما فی الاباء فلان الفرقۃ بالطلاق واما فی الردۃ فلان الحرمۃ بالردۃ غیر متابدۃ فانھا ترتفع بالاسلام فیقع طلاقہ علیھا فی العدۃ مستتبعا فائدتہ فی حرمتھا علیہ بعد الثلاث حرمۃ معیاۃ بوطئ زوج آخر۔ (فتح القدیر، باب نکاح اھل الشرک، ج3، ص 420)
و فی مسئلۃ الردۃ لوکان ھو المرتد ففی کونہ فسخا خلاف ابی یوسف، اما رتھا ففسخ اتفاقا ھذا ولکن سیاتی فی آخر کنایات الطلاق ان المرتد اذا لحق بدارالحرب وطلقھا فی العدۃ لم یقع طلاقہ لانقطاع العصمۃ فان عاد وھی فی العدۃ وقع الی آخر ما نقلہ عن البدائع الخ۔ (البحرالرائق، کتاب الطلاق، ج3 ص 255)
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
Marriage (Nikah)
Ref. No. 3036/46-4853
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر لڑکی والے کسی قسم کی زبردستی اور خاندانی دباؤ کے بغیر اپنی خوشی و رضامندی سے لڑکے والوں کے متعلقین کو بھی دعوت پر بلائیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ لڑکے والوں کو چاہیے کہ بارات کی دعوت میں اتنے افراد کو لے کر جائیں جتنے افراد کو لڑکی والوں نے اپنی وسعت کے مطابق دعوت دی ہو، اس لیے پچیس پچاس افراد کو ان کی رضامندی سے لے جانے میں کوئی سنت کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ لڑکی والوں کی رضامندی سے افراد کی تعیین کی جائے اور ان پر زیادہ بوجھ نہ ڈالاجائے۔اسی طرح منگنی کے موقع پر چند افراد( جس تعداد پر لڑکی والے راضی ہوں )لے جانے میں کوئی گناہ کی بات نہیں ہے۔ مفتی کفایت اللہ صاحب نے لکھا ہے کہ: ’’لڑکی والوں کی طرف سے باراتیوں کو یا برادری والوں کو کھانا دینا لازم یا مسنون اور مستحب نہیں ہے ، اگر بغیرالتزام کے وہ اپنی مرضی سے کھانا دیدیں تو مباح ہے، نہ دیں تو کوئی الزام نہیں'' ۔ (کفایت المفتی، 7/471، باب العرس والولیمہ)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Marriage (Nikah)
Ref. No. 2996/46-4768
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ لڑکا اور لڑکی جب راضی ہوں اور شرعی طور پر کوئی مانع موجود نہ ہو تو والدین کو شادی کے لئے منع نہیں کرنا چاہیے۔ زید کو چاہئے کہ اپنے والدین کو مذکورہ لڑکی سے نکاح کے لئےن تیار کرے، اور اگر وہ منع کرتے ہیں اور کسی صورت تیار نہیں ہوتے ہیں تو یقینا کوئی خاص وجہ ہو گی جو وہ زید کو بتانا مناسب نہیں سمجھتے ہوں گے، اس لئے اگر زید اپنی والدین کی بات مان کر اس لڑکی سے شادی کرنے کی ضد چھوڑدے تو اس کی گنجائش ہے، تاہم والدین کا بلاوجہ اس شادی کو اپنی انا کا مسئلہ بنالینا بھی درست نہیں ہے۔ اس لئے والدین کو چاہئے کہ بچہ کے جذبات کا بھی خیال رکھیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Marriage (Nikah)
Ref. No. 2980/46-4736
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بوقت رخصتی سادگی اختیار کرنا افضل ہے، خرافات اور ناجائز کاموں سے بچنا ضروری ہے، رخصتی کے لئے باقاعدہ بارات کا لیجانا نبی کریم ﷺ اور اصحاب سے ثابت نہیں ہے، تاہم مفتی اعظم ہند مفتی کفایت اللہ ؒ فرماتے ہیں کہ لڑکی والوں کی طرف سے باراتیوں کو یا برادری کو کھانا دینا لازم یا مسنون اور مستحب نہیں ہے۔ اگر بغیر التزام کے وہ اپنی مرضی سے کھانا دیدیں تو مباح ہے ، نہ دیں تو کوئی الزام نہیں ۔ خلاف شرع امور سے بچتے ہوئے لڑکے کے خاندان کے چند افراد اجتماعی صورت میں لڑکی کی رخصتی کرواکر لے آئیں اس کی بھی گنجائش ہے، بشرطیکہ پردہ کا اہتمام ہو، مردوں اور عورتوں کا اختلاط نہ ہو، اور غیرشرعی رسومات سے پرہیز کریں، لہذا لڑکی والے بخوشی اجازت دیں تو مختصر بارات لیجانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند