Frequently Asked Questions
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 3230/46-8008
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سونے اور چاندی کی جو ثمن کی حیثیت ہے وہی حیثیت اگر کسی چیز کو حاصل ہوجائے تو اس میں کاروبار کرنے یا تبادلہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بٹ کوائن ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے کسی حکومت یا مرکزی ادارے کی حمایت حاصل نہیں ہے۔بٹ کوائن کو ابھی سونے اور چاندی جیسی ثمنیت کی حیثیت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ اس لئے اس کی خریدوفروخت سے علماء نے منع کیا ہے، کیونکہ بٹ کوائن کی قیمتوں میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اس میں سرمایہ کاری کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ تاہم اس کے علاوہ بنگلہ دیشی ٹکہ سے ڈالرخریدنا یا کسی ملک کی کرنسی سے دوسرے ملک کی کرنسی کی خریدوفروخت اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ معاملہ دونوں طرف نقد ہو یا کم از کم ایک طرف نقد ہو اور دوسری طرف کرنسی میں معاملہ طے ہوجائے۔ سونے چاندی کی خریدوفروخت کے احکام الگ ہیں اور کرنسی کی خریدوفروخت کے احکام الگ ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 3196/46-7041
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ میڈیکل ہیلتھ انشورنس میں قمار یا سود پایا جاتا ہے، جس پر نصوص میں سخت وعید بیان ہوئی ہے۔ اس لئے عام حالات میں شرعاً اس کی اجازت نہیں ہے ۔ اس لیے کہ اگر محدود مدت کے اندر بیماری پیش آئی تو سود کے ساتھ رقم ملتی ہے اور بیماری پیش نہ آئی تو جمع رقم واپس نہیں کی جاتی اور اس طرح اس پر قمار کی تعریف صادق آتی ہے۔اس لئے میڈیکل انشورنس لینا جائز نہیں ہے، تاہم اگر کوئی مجبوری پیش آجائے، اور مالی اعتبار سے تنگی ہے اور علاج کے لئے کوئی نظم نہیں ہے تو بقدر ضرورت اس سے استفادہ کی گنجائش ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 3184/46-7022
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ والد صاحب کے اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ بینک سے نکلوا لیں اس میں اکاؤنٹ بننے سے لے کر اب تک جتنی رقم انٹرسٹ کی ہو اس کو صدقہ کردیں، سودی بینک میں اپنی جمع شدہ رقم اپنے استعمال میں لاءیں اور سود کی رقم نکال کر فقراء پر بلا نیت ثواب صدقہ کردیں۔
قال شيخنا: ويستفاد من كتب فقهائنا " كالهداية" وغيرها أن : من ملك بملك خبيث ولم يمكنه الرد إلى المالك فسبيله التصدق على الفقراء." )معارف السنن، أبواب الطهارۃ، ج:1، ص:95، ط:مجلس الدعوۃ والتحقیق الإ سلامي(
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 3168/46-6094
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کریڈٹ کارڈ میں بینک کی طرف سے جو رقم بطور قرض کارڈہولڈر کو دی جاتی ہے اس میں ایک میعاد مقرر ہوتی ہے کہ اس میعاد سے پہلے اگر قرض کی رقم اداکردی جائے تو کارڈ ہولڈر پر کوئی اضافی رقم بطور سود دینا نہیں پڑتی ۔ لہذا اگر کسی کو اپنے اوپر اعتماد ہو کہ وہ سود لازم ہونے سے پہلے ہی قرض کی رقم اداکردے گا تو اس کے لئے کریڈٹ کارڈ بنوانا جائز ہے، البتہ کمپنی اگر حلال کاروبار بھی کرتی ہے اور کریڈٹ کارڈ سے سود بھی کماتی ہے تو غالب آمدنی کے حلال ہونے کی صورت میں اس میں ملازمت کرنا جائز ہے اور وہاں کی چیزوں کو استعمال کرنا بھی جائز ہوگا۔ اور اگر کمپنی صرف اپنے سودی منافع سے چلتی ہے تو پھر اس میں ملازمت کرنا اور وہاں کی چیزوں کا استعمال جائز نہیں ہوگا۔ اور جب تک اس کے ذریعہ آمدنی کے بارے میں تحقیق نہ ہو اس میں کام کرنے سے حتراز کیاجائے۔
وما لا یبطل بالشرط الفاسد القرض بأن أقرضتک ہذہ المأة بشرط أن تخدمني شہرًا مثلاً فإنہ لا یبطل بہذا الشرط وذلک لأن الشروط الفاسدة من باب الربا وأنہ یختص بالمبادلة المالیّة، وہذہ العقود کلہا لیست بمعاوضة مالیة فلا توٴثر فیہا الشروط الفاسدة الخ (البحر الرائق ۶/۳۱۲، کتاب البیع باب المتفرقات، ط: زکریا، وللمزد من التفصیل راجع: الفتاوی العثمانیة (۳/۳۵۲، فصل فی البطاقات وأحکامہا، ط: نعیمیہ دیوبند)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 3162/46-6053
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بینک اسٹیٹمنٹ کے ذریعہ اس رقم کو جانا جاسکتاہے۔ یا جب سود کی رقم بینک میں آئے اور اس کا میسیج آپ کو ملے تو اتنی رقم کسی لفافہ میں رکھ دیاکریں یا اسی وقت اتنی رقم کسی غریب کو دیدیاکریں۔ انٹرسٹ کی رقم کو اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں ہے، بلکہ اس کو بلانیت ثواب کسی غریب کو مالک بنادینا ضروری ہے۔ کسی رفاہی کام میں بھی اس کو استعمال نہیں کیاجاسکتاہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 2959/45-4713
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سودی رقم کا حکم یہ ہے کہ بلانیتِ ثواب فقراء و مساکین وغیرہ پر صدقہ کردیاجائے ، اسی طرح اگر اس رقم سے اصلاحی کتابیں یا درسی کتابیں یا ضرورت کی اشیاء خرید کر غریب طلبہ میں تقسیم کردی جائیں اور ان کو مالک بنادیاجائے تو اس کی بھی گنجائش ہے ۔ سودی رقم بعینہ صرف کرنا لازم نہیں ہے۔
''والحاصل: أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، و إلا فإن علم عين الحرام فلا يحل له، وتصدق به بنية صاحبه''. (شامی، مطلب فيمن ورث مالاً حراماً، ٥/ ٥٥،ط: سعيد)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 2960/45-4693
الجواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس طرح کا کھیل طلبہ میں بطور ترغیب درست ہے، تاہم پارٹی دینے کی شرط لگانا جائز نہیں ہے۔ اس لئے یہ شرط ہٹادیں اور سوال و جواب کا سلسلہ جاری رکھیں۔
إن شرط لمال) في المسابقة (من جانب واحد وحرم لو شرط) فيها (من الجانبين) لانه يصير قمارا (إلا إذا أدخلا ثالثا) محللا (بينهما) بفرس كف ء لفرسيهما يتوهم أن يسبقهما وإلا لم يجز، ثم إذا سبقهما أخذ منهما، وإن سبقاه لم يعطهما، وفيما بينهما أيهما سبق أخذ من صاحبه (و) كذا الحكم (في المتفقهة) فإذا شرط لمن معه الصواب صح، وإن شرطاه لكل على صاحبه لا۔ (الدر المختار للحصفكي - (ج 5 / ص 723)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند