خوردونوش

Ref. No. 811 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم: اگر اس کی شکل و صورت گائے کی ہے اور غذا بھی  وہی  ہے تو گائے کا ہی حکم  ہے۔

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

خوردونوش

Ref. No. 41/969

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ڈاکٹروں سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ افواہ ہے، اور پولیو کا کوئی نقصان  اب تک سامنے نہیں آیا ہے، اس لئے پلانے کی اجازت ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

خوردونوش

Ref. No. 2413/44-3645

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  بلاکسی ظاہری سبب کے کسی پر شک کرنا تقوی کے خلاف عمل ہے، اگر وکئی وجہ ہو، تو پرہیز کرنا چاہئے، اور ایسی صورت میں کوئی آپ پر لعن طعن بھی نہیں کرے گا، لیکن بلاکسی وجہ کے کسی کے بارے میں بدگمانی رکھنا درست نہیں ہے،۔ اس لئے اگر والد صاحب کھانے ک لئے کہیں تو ان کی اطاعت ہی اقرب الی التقوی ہوگی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

خوردونوش

Ref. No. 2021/44-2163

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  ایصالِ ثواب کا کھانا  گھر والے خود بھی کھاسکتے ہیں اور اپنے رشتہ دار و دوست و احباب کو مالدار و غریب سب کو کھلاسکتے ہیں یہ یک نفلی صدقہ ہے۔ البتہ غریبوں کو کھلانے کا ثواب میت کو پہنچے گا، مالداروں نے جو کھایا یا گھروالوں نے جو کچھ کھایا اس کا ثواب میت کو نہیں پہونچے گا۔  اسی طرح یہ نفلی صدقہ مسجد میں بھی دیاجاسکتاہے اور اس کا ثواب میت کو پہنچے گا۔ جو مال یا کھانا اللہ کے لئے ہو، چاہے مسجد میں دیاجائے یا فقیر کے ہاتھ میں وہ پہلے اللہ کے قبضہ میں جاتاہے پھر فقیر کے ہاتھ میں آتاہے، اسی طرح جو  کچھ مسجد میں دیاجاتاہے وہ اللہ کے قبضہ میں جاتاہے اور پھر مسجد کی ضروریات میں استعمال ہوتاہے، اس طرح ثواب میت کو پہونچتاہے۔ البتہ مالدار کے ہاتھ میں دینا اللہ کے ہاتھ میں دینا نہیں ہے، اس لئے اس کا ثواب میت کو نہیں پہونچے گا۔ 

ویکرہ اتخاذ الضیافة من الطعام من أہل المیت لأنہ شرع فی السرور لا فی الشرور، وہی بدعة مستقبحة وروی الإمام أحمد وابن ماجہ بإسناد صحیح عن جریر بن عبد اللہ قال " کنا نعد الاجتماع إلی أہل المیت وصنعہم الطعام من النیاحة " اہ․ وفی البزازیة: ویکرہ اتخاذ الطعام فی الیوم الأول والثالث وبعد الأسبوع ونقل الطعام إلی القبر فی المواسم، واتخاذ الدعوة لقراء ة القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم أو لقراء ة سورة الأنعام أو الإخلاص الخ (شامی، ج:۳، ص: ۱۴۸، باب صلاة الجنازة، زکریا)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

خوردونوش

Ref. No. 2625/45-3983

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   کھانے یا پینے کی چیزوں کو ضائع کرنے سے منع کیاگیا ہے، اس لئے کولڈڈرنک جو ایک مشروب ہے اور  پینے کی چیز ہے، اس سے کلی کرنا مناسب  نہیں ہے۔ سادہ پانی سے کلی کرنا چاہئے پھر کولڈڈرنک یا شربت نوش کرنا چاہئے۔  اگر کوئی مجبوری ہو جیسے نماز پڑھنی ہے اور کلی کرنے کے لئے پانی نہیں ہے تو پھر گنجائش ہوگی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

خوردونوش

Ref. No. 841 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:اگر کوئی خلاف شرع امر نہ پایا جائے ،کوئی مذہبی موقع نہ ہو ،  اسی طرح کسی مفسدہ کا خطرہ نہ ہو تو اگرکھانا حلال ہےتو دعوت میں جانا بھی درست ہے اور  دعوت دے کر اپنے گھر مہمان نوازی کرنا بھی درست ہے۔ مسلمانوں کو غیروں سے بھی معاملات اچھے رکھنے چاہئیں۔   واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

خوردونوش

Ref. No. 2626/45-4001

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   کولڈڈرنک پینا فی نفسہ جائز ہے، البتہ نقصان دہ اور مضر ہونے کا شبہ بھی ہے اس لئے بچنا چاہئے۔ آپ کے ذہن میں اس سوال کے پیداہونے کی وجہ کیا ہے، اگرآپ  اس خاص وجہ کو بھی  سوال میں بیان کرتے تو شاید صحیح حکم تک رسائی  آسان ہوتی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

خوردونوش

Ref. No. 880 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ خنزیر  کے کسی بھی جز سے بالواسطہ اور بلاواسطہ ہر طرح انتفاع حرام ہے۔  ولاشک فی حرمتھا لمافیھا من ضیاع المال والاشتغال  بمالایفید۔ شامی ج1 ص 135۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

خوردونوش

Ref. No. 39/1082

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  موقوفہ قبرستان میں لگے درختوں کے پھل بلاقیمت کھانا جائز نہیں ہے۔  البتہ اگر درخت لگانے والوں کا مقصد صرف سایہ و لکڑیاں ہوں اور پھل کی عام اجازت ہو تو پھل کے کھانے میں کوئی  حرج نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

خوردونوش

Ref. No. 2545/45-3949

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہم نے جو کچھ اس کے بارے میں جانا و ہ یہ ہے کہ میگنیشیم اسٹئریٹ  کا کام یہ  ہوتاہے کہ پیراسیٹامال دوا کو معدہ میں تحلیل کرنے میں  مدد کرتاہے۔ لیکن یہ کس چیز سے بنتاہے اس کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں ہے۔ اگر آپ کو اس کے اصل مادہ جس سے بنتاہے کے بارے میں کچھ معلوم ہو تو دوبارہ اس کی وضاحت کے ساتھ سوال کریں تاکہ اس کے مطابق  اس کا حکم لکھاجائے۔   

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند