Frequently Asked Questions
خوردونوش
Ref. No. 2545/45-3949
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہم نے جو کچھ اس کے بارے میں جانا و ہ یہ ہے کہ میگنیشیم اسٹئریٹ کا کام یہ ہوتاہے کہ پیراسیٹامال دوا کو معدہ میں تحلیل کرنے میں مدد کرتاہے۔ لیکن یہ کس چیز سے بنتاہے اس کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں ہے۔ اگر آپ کو اس کے اصل مادہ جس سے بنتاہے کے بارے میں کچھ معلوم ہو تو دوبارہ اس کی وضاحت کے ساتھ سوال کریں تاکہ اس کے مطابق اس کا حکم لکھاجائے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
خوردونوش
Ref. No. 39/1070
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر سیاسی دعوت نہ ہواور اپنے کھانوں میں ناپاک چیزوں کی ملاوٹ کرنے کا غالب گمان نہ ہو تو دعوت قبول کرسکتے ہیں۔ البتہ احتیاط اسی میں ہے کہ کسی بہانے سے ٹال دیا جائے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
خوردونوش
Ref. No. 1012/41-174
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کھانے کے بعد کی مذکورہ دعا تقریبا دس کتب حدیث میں مذکور ہے، اور ہر جگہ بغیر من کے ہے اس لئے بغیر "من" کے ہی پڑھنا چاہئے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
خوردونوش
Ref. No. 1011/41-176
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جھینگا کی حلت و حرمت کا دارومدار اس پر ہے کہ جھینگا مچھلی ہے یا نہیں؟ ماہرین لغت اس کو مچھلی کی ہی ایک قسم مانتے ہیں۔ جبکہ حیوانات کے ماہرین اس کو مچھلی تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ اس لئے جو حضرات اس کو مچھلی قرار دیتے ہیں وہ حلال کہتے ہیں اور جو اس کو مچھلی نہیں مانتے وہ اس کو حرام کہتے ہیں۔ زیادہ راجح اس کا مچھلی ہونا ہے۔ (امدادالفتاوی 4/103) مقہی مقالات 3/217)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند