Fiqh

Ref. No. 3816/47-10016

In the name of Allah, the most Gracious the most merciful

The answer to your question is as follows:

You should try to discourage your non-Muslim friends from actions that are considered socially unacceptable. As for matters that may be permissible in their own customs but are regarded as sinful only from an Islamic perspective, insisting on stopping them may lead to disagreement. In such cases, you may gently explain that these actions are not acceptable in Islam. If they are well-natured and considerate, they will likely make an effort to avoid such things on their own.

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

Fiqh

Ref. No. 3813/47-1009

الجواب

الجواب وباللہ التوفیق:  ۔اگر کوئی شخص باریک سوتی کپڑے میں نماز پڑھ رہا ہو اور نماز کے دوران بارش کی وجہ سے وہ کپڑا بھیگ جائے، جس سے بدن (یعنی ستر) کی جلد یا رنگ نمایاں ہو جائے، تو ایسی صورت میں  نماز درست نہیں ہوگی،  کیونکہ شریعت میں سترِ عورت  نماز کی صحت کے لیے شرط ہے۔لیکن اگر کپڑا گیلا ہونے کے باوجود جلد یا رنگ واضح نظر نہ آئے، بلکہ صرف گیلا پن ظاہر ہو،اور بدن کا رنگ یا اعضاء کا نقش واضح طور پر نہ دکھائی دے،تو ایسی صورت میں نماز درست ہے، کیونکہ ستر عورت جو شرط ہے  وہ متحقق ہے۔

إذا كان الثوب رقيقًا يصف لون البشرة لا تصح الصلاة فيه، لأن الستر لا يتحقق إلا بما يمنع رؤية لون البشرة."(الدر المختار، (رد المحتار 1/405)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Fiqh

Ref. No. 3811/47-1011

الجواب

الجواب وباللہ التوفیق:  ۔      اگر گھر کے باہر وہ جگہ عام راستہ ہے یا ایسی جگہ ہے جہاں سے لوگ گزرتے ہیں، یا جہاں دوسروں کو گندگی سے تکلیف ہوتی ہے، تو وہاں کچرا رکھنا درست نہیں  ہے۔لہٰذا اگر گھر کے باہر کی جگہ عوامی راستہ ہے یا وہاں سے لوگ گزرتے ہیں، تو وہاں کچرا رکھنا ناجائز اور تکلیف دہ عمل ہے، اور ایسا کرنے والا گناہگار ہوگا۔البتہ اگر وہ جگہ بالکل نجی ہے، اور اس سے کسی کو تکلیف یا نقصان نہیں پہنچتا، تو وہاں عارضی طور پر کچرا رکھنا جائز ہے، مگر صفائی اور بدبو سے بچاؤ کا اہتمام کرنا بہتر ہے۔لوگوں کو چاہئے کہ نگرپالیکا کی گاڑی کو ہی اپنا کچرا حوالہ کریں تاکہ صفائی کا اہتمام ہوسکے۔ ہرخالی جگہ کو کوڈادان بنادینا بالکل  غیراخلاقی عمل ہے۔

اتقوا اللعانین قالوا وما اللعانان یا رسول اللہ ، قال : الذی یتخلی فی طریق الناس او فی ظلھم (البخاری)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Fiqh

Ref. No. 3810/47-1012

الجواب

الجواب وباللہ التوفیق:  ۔     شریعت کی رو سے بالغ بھائی کے لیے اپنی بالغ بہنوں کو بیدار کرنے کی غرض سے چھونا  درست ہے۔اسی طرح نانی محرم ہیں، انہیں جگانے کے لیے بھی   ہاتھ لگانا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔تاہم بہترہوگا کہ آپ  چادر یا بستر کھینچ کر جگائیں ۔ گر آپ آہستہ آہستہ عام انداز میں آواز دیتے ہیں اور وہ نہیں اٹھتیں، تو آپ پر کوئی گناہ نہیں۔آپ کا فرض صرف یاد دہانی اور نرمی سے جگانا ہے، اس کے بعد اگر وہ نہ اٹھیں تو ترکِ نماز کا گناہ ان پر ہوگا، آپ پر نہیں۔اگر آپ نماز کے بعد مسجد میں کچھ دیر بیٹھتے ہیں، ذکر یا دعا کرتے ہیں، اور اس دوران گھر والوں کو جگانے نہیں جاتے، تو اس میں  بھی  آپ پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔البتہ اگر آپ کو یقین ہو کہ آپ کے اٹھانے سے وہ نماز کے وقت اٹھ جائیں گے اور آپ کے نہ جانے کی وجہ سے ان کی نماز قضا ہو جائے گی، تو اس صورت میں افضل یہ ہے کہ آپ فوراً جا کر ان کو جگائیں تاکہ ان کی نماز وقت پر ادا ہو سکے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Fiqh

Ref. No. 3805/47-9939

الجواب

الجواب وباللہ التوفیق:  ۔     اگرکاروبار میں پیسے لگانے والا اور اپنی زمین دینے والا دونوں اس معاملہ پر راضی ہیں اور نفع کی تقسیم بھی فی صد کے اعتبار سے طے ہوچکی ہے، اور کسی نزاع کا اندیشہ نہیں  ہےتو اس کاروبارمیں کوئی حرج نہیں ہے۔

"وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة". (شامی، كتاب الإجارة ، شروط الإجارة ، ج : 6، ص : 5 ، ط : سعید)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Fiqh

Ref. No. 3753/47-9845

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ پہلی طلاق تو بالیقین واقع ہوگئی، البتہ دوسری بار جو کہا کہ تم میری طرف سے فارغ ہے تو اس سے اگر اس کی نیت اسی  پہلی طلاق کا نتیجہ بتانے کی تھی ، کہ اب تو طلاق ہوچکی اور تو فارغ ہے تو ایک ہی طلاق شمار ہوگی اور اگر تاکید کی نیت نہیں تھی تو اس سے دوسری طلاق واقع ہوگئی اور عورت پر دو طلاق بائن  واقع  ہوجائیں گی، نکاح ختم  ہوجائے گا اور رجوع جائز نہیں ہوگا۔ البتہ دونوں باہمی رضامندی سے دوبارہ نئے  مہر کے ساتھ شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئے سرے سے نکاح کرسکتے  ہیں، اور اس کے بعد شوہر کے پاس صرف ایک طلاق دینے کا اختیار ہوگا۔

"فالحالات ثلاث: رضا و غضب و مذاكرة، و الكنايات ثلاث: ما يحتمل الردّ أو ما يصلح للسبّ، أو لا و لا (فنحو: اخرجي واذهبي وقومي) تقنعي تخمري استتري انتقلي انطلقي اغربي اعزبي من الغربة أو من العزوبة (يحتمل ردًّا، و نحو: خلية برية حرام بائن) و مرادفها كبتة بتلة  (يصلح سبًّا، و نحو: اعتدي و استبرئي رحمك، أنت واحدة، أنت حرّة، اختاري أمرك بيدك سرحتك، فارقتك لايحتمل السبّ و الردّ، ففي حالة الرضا) أي غير الغضب و المذاكرة (تتوقف الأقسام) الثلاثة تأثيرًا (على نية) للاحتمال و القول له بيمينه في عدم النية ويكفي تحليفها له في منزله، فإن أبى رفعته للحاكم فإن نكل فرق بينهما، مجتبى.

(و في الغضب) توقف (الأولان) إن نوى وقع وإلا لا (وفي مذاكرة الطلاق) يتوقف (الأول فقط) ويقع بالأخيرين وإن لم ينو لأن مع الدلالة لا يصدق قضاء في نفي النية لأنها أقوى لكونها ظاهرة، والنية باطنة ولذا تقبل بينتها على الدلالة لا على النية إلا أن تقام على إقراره بها عمادية، ثم في كل موضع تشترط النية فلو السؤال بهل يقع بقول نعم إن نويت، و لو بكم يقع بقول واحدة ولا يتعرض لاشتراط النية بزازية فليحفظ.

(قوله: و الكنايات ثلاثة إلخ) حاصله أنها كلها تصلح للجواب: أي إجابته لها في سؤالها الطلاق منه، لكن منها قسم يحتمل الرد أيضا: أي عدم إجابة سؤالها، كأنه قال لها لا تطلبي الطلاق فإني لا أفعله وقسم يحتمل السب والشتم لها دون الرد، وقسم لا يحتمل الرد ولا السب بل يتمحض للجواب كما يعلم من القهستاني وابن الكمال، ولذا عبر بلفظ يحتمل وفي أبي السعود عن الحموي أن الاحتمال إنما يكون بين شيئين يصدق بهما اللفظ الواحد معا، ومن ثم لا يقال يحتمل كذا أو كذا كما نبه عليه العصام في شرح التلخيص من بحث المسند إليه."

(کتاب الطلاق، باب الکنایات، ج:3، ص:300/301/302، ط:ایج ایم سعید)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Fiqh

Ref. No. 3745/47-10170

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔    (۱)  اگر سرکاری ملازم زید کے تنخواہ سے پروویڈنٹ فنڈکی رقم جبراً کاٹی جاتی ہے، یعنی وہ اس رقم کو نہ نکال سکتا ہے اور نہ اس پر ابھی قبضہ حاصل کر سکتا ہے، تو جب تک وہ رقم زید کے قبضے یا اختیار میں نہیں آتی، اس پر زکوٰۃ واجب نہیں۔زکوٰۃ اس وقت واجب ہوگی جب ریٹائرمنٹ کے بعد وہ رقم زید کے قبضے میں آجائے گی اور سال پورا ہونے پر نصاب کے برابر باقی رہے گی، یعنی فنڈ کی رقم پر زکوٰۃ قبضے سے پہلے نہیں، بلکہ قبضے کے بعد دی جائے گی۔ (۲) عموما یہ اضافہ حکومت کی طرف سے بطور انعام یا سہولت دیا جاتا ہے اور سود کی بنیاد پر نہیں،اس لئے اس کا لینا جائز ہے۔ (۳)  اگر زید اپنی مرضی سے زیادہ نفع حاصل کرنے کے لئے خود زیادہ رقم کٹوانا چاہے (مثلاً 20,000 روپے): تاکہ یہ بھی اسی سودی فنڈ کا حصہ بنے گا اور اس پر بھی 6.5% کا اضافہ ملے،توزیادہ رقم کٹوانا جائز تو ہے، مگر چونکہ اس سے حاصل ہونے والا اضافہ سود شمار ہوگا، اس لیے وہ  اضافہ ناجائز ہوگا، یعنی اصل بچت کی رقم  حلال ہے، لیکن اس پر حاصل ہونے والا اضافہ ناجائز اور حرام ہے۔

(۴)اگر کوئی شخص اپنی زندگی میں اپنی جائداد تقسیم کرنا چاہتاہے تو اس کو اپنی تمام اولاد کے درمیان برابری کرنی چاہئے، اور اگر کوئی شرعی وجہ ہو تو کمی زیادتی بھی درست ہے، تاہم کسی وارث کو محروم کرنے کی نیت سے تقسیم کرنا یا زیادہ دینا درست نہیں ہے۔ اس لئے   اگر والد نے اپنی حیات میں اپنی ملکیت اپنی رضا اور ہوش و حواس میں  تینوں بیٹوں کے درمیان تقسیم کر دی، اور قبضہ بھی دے دیا  یعنی ہر بیٹے کو اس کے حصے پر تصرف حاصل ہوگیا)، تو یہ تقسیم ہبہ (گفٹ) کے حکم میں ہوگی اور   شرعا درست ہوگی۔  بعد میں رجسٹریشن وغیرہ ہو جائے تو مزید مضبوطی آجائے گی۔ لیکن اگر والد نے بیٹیوں کو محروم کرنے کی نیت سے ایسا کیا ہے ، تو شرعاً یہ تقسیم غیر منصفانہ شمار ہوگی، کیونکہ حیات میں تمام اولاد کو برابر دینا مستحب اور عدل کے مطابق ہے،اور اگر بیٹیوں کی رضامندی واقعی آزادانہ ہے، دباؤ میں نہیں ہے،تو پھر اس تقسیم میں کوئی حرج نہیں ہے۔

(۵)۔اگر والد نے یہ وعدہ بطور شرط تقسیم کے ساتھ رکھا کہ ہر بیٹا ایک بہن کو 5 لاکھ دے گا،تو چونکہ یہ شرط والد کی اجازت سے اور باہمی رضا سے ہے،اس لیے اب ہر بھائی پر یہ دینا لازم ہے، کیونکہ شرعاً وعدہ اگر کسی حق یا تعلق کے ساتھ مشروط ہو تو اس کی وفا واجب ہوتی ہے۔

(۶)۔اگر یہ رقم (5 لاکھ) اب تک ادا نہیں کی گئی،تو چونکہ یہ دوسروں کا واجب الادا حق ہے (دَین)،لہٰذا زیداتنی رقم اپنی زکوٰۃ کے حساب میں منہا کرے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Fiqh

Ref. No. 3742/47-9922

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگر دورانِ نماز جمعہ اسپیکر خراب ہو گیا اور دوسری منزل کے نمازیوں کو امام کی آواز نہ پہنچی، اور کسی کو آواز آرہی ہو اور وہ مکبر بن کر تکبیرات بآواز بلند کہے تو اس  کی گنجائش ہے، اس سے دیگر مقتدیوں کی نماز فاسد ہونے سے بچ سکتی ہے۔ لیکن اگر آواز نہ آرہی ہو اور امام کی حرکات کا علم بھی نہ ہورہاہو تو اب اقتدا درست نہ ہوگی، بلکہ ایسے مقتدیوں کو چاہئے کہ کسی دوسری مسجدمیں جمعہ ادا کریں، اور اگر کسی دوسری جگہ جمعہ نہ ہوتاہو تو یا سب جگہ جمعہ ہوچکا ہو توتنہا ظہر کی نماز اداکرلیں۔

"ولو ‌قام ‌على ‌سطح ‌المسجد واقتدى بإمام في المسجد إن كان للسطح باب في المسجد ولا يشتبه عليه حال الإمام يصح الاقتداء وإن اشتبه عليه حال الإمام لا يصح، كذا في فتاوى قاضي خان." (الھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس، الفصل الرابع في بيان ما يمنع صحة الاقتداء و ما لايمنع، ج: 1، ص: 88، ط: بولاق مصر)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Fiqh

Ref. No. 3739/47-9923

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ باپ اگر اپنے دوبیٹوں کے درمیان اپنی جائداد اپنی زندگی میں تقسیم کرے  تو برابری کا خیال رکھنا چاہئے۔ کسی لڑکے سے خوش ہو کر اس کو زیادہ دینا بھی شرعا جائز اور درست ہے تاہم کسی کو محروم کرنے کی نیت سے  دوسرے کو زیادہ دینا یا پورا دیدینا درست نہیں ہے۔ لیکن اگر دیدیا تو وہ نافذ العمل ہوگا اور دیگر لوگوں کا اس زیادہ مال میں کوئی حصہ نہیں ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

Fiqh

Ref. No. 3651/47-9751

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم:  ۔  کھانا وغیرہ بنانے کے لئے یا کھانا کھانے کے لئے مسجد کا استعمال کرنا  درست  نہیں  ہے،  مسجد کی تعظیم واجب ہے۔ بدبودار چیزوں کا مسجد میں لانا بھی درست نہیں  ہے۔ کھانا پکانا، کھانا کھانا، کھانا کھلانا یا کھانے کے سامان کاٹنا یہ سارے کام مسجد کے خارجی حصہ میں کرنا ضروری ہے۔ مسجد کا شرعی حصہ ہمیشہ نمازیوں کے لئےخالی اورہر طرح کی آلودگی سے   پاک صاف رہنا چاہئے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند