Fiqh

Ref. No. 3617/47-9663

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم:  ۔  سوال میں ذکر کردہ تفصیلات کی سچائی کی ذمہ داری سائل پر ہے اگر واقعی امام کی یہی صورتحال ہے تو ایسا شخص فاسق ہے اس کی امامت مکروہ تحریمی ہے حکمت و مصلحت کے ساتھ ایسے شخص کو ہٹایا جا سکتا ہے جب اہل محلہ میں سے دو تہائی لوگ امام کو اس کے غلط عمل کی وجہ سے ناپسند کرتے ہوں تو ان کو خود بھی چاہیے کہ امامت سے استعفاء دے دیں تاکہ اختلاف و انتشار ختم ہو ۔

اگر لوگوں نے امام صاحب کو دیانت دار اور ان کے ادارے کو مستحق زکوۃ سمجھ کر زکوۃ دیا بعد میں معلوم ہوا کہ ان کا ادارہ مستحق زکوۃ نہیں ہے یا امام صاحب نے مصرف میں خرچ  نہیں کیا ہے تو زکوۃ دہندگان کی زکوۃ ادا ہو گئی اور غلط بیان اور غلط خرچ کا وبال امام صاحب پر ہوگا ہاں اگر کسی نے یہ جانتے ہوئے کہ یہ مدرسہ زکوۃ کا مصرف نہیں ہے زکوۃ دیا ہے تو ان کی زکوۃ ادا نہیں ہوئی ان کو دوبارہ زکوۃ نکالنی ہوگی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Fiqh

Ref. No. 3611/47-9660

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم:   مسجد و مدرسہ کے متولی کو تمام انتظامی امور کا اختیار حاصل ہوتاہے، لہذا اگر متولی نے کسی معقول وجہ سے باادب طریقہ پر امام صاحب کو نکال دیاہے تو امام صاحب کو بھی اس کو قبول کرلینا چاہئے اور امامت سے ہٹ جانا چاہئے۔ متولی صاحب کو ہٹانے کا اختیار ہے، لیکن امام صاحب کا امامت سے نہ ہٹنا خلاف شرع رویہ ہے جو جائز نہیں ہے۔ تاہم مذکورامام کے پیچھے  مقتدیوں کی نماز درست ہوگئی؛ اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Fiqh

Ref. No. 3601/47-9633

In the name of Allah, the most Gracious the most Merciful

The answer to your question is as follows:

If offering advice is temporarily postponed for a valid reason—such as when a person is in a state of anger and speaking at that moment would be fruitless or even harmful—then such a delay is permissible, and in some cases, even necessary.

Amr bil-ma‘ruf wa nahy ‘anil-munkar (enjoining what is right and forbidding what is wrong) is a situational obligation, not a perpetual debt. It becomes obligatory only under three conditions:  The wrongdoing is actually present, one has knowledge of it, and there is a reasonable expectation that one’s words will be effective.

Once the wrongdoing has ceased (for example, the person is no longer uttering foul language), the obligation no longer applies in that moment. In such cases, giving advice is recommended (mustahabb) rather than obligatory.

If the wrongdoing occurred in the past, advising the person serves as an encouragement to repent, not as forbidding evil. Such advice is not individually obligatory but remains a virtuous and commendable act. However, if there is a likelihood that the person may commit the wrongdoing again in the future, forbidding it becomes obligatory as a preventive measure.

﴿وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ﴾ (آل عمران: 104)

مَنْ رَأَى مِنْكُمْ مُنْكَرًا فَلْيُغَيِّرْهُ بِيَدِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهِ، وَذَلِكَ أَضْعَفُ الإِيمَانِ (صحیح مسلم حدیث: 49)

الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر إنما يجب إذا كان المعروف معروفًا والمنكر منكرًا قائمًا، فإذا زال المنكر لم يكن هناك نهي (مجموع الفتاویٰ لابن تیمیہ: 28/126)

الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر فرض كفاية، يسقط بزوال سببه (رد المحتار، 4/235)

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

 

Fiqh

Ref. No. 3473/47-9399

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم: ۔    نابالغ بہن کے حصہ کی زمین کو بیچنے کا اختیار اس کے بھائی کو حاصل نہیں ہے۔ لہذا نابالغ بہن کی زمین بیچنا کسی کے لئے جائز نہ ہوگا۔ جب تک بالغ نہ ہوجائے اس زمین میں کسی طرح کے تصرف کا کسی کو اختیار نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Fiqh

Ref. No. 3470/48-10446

In the name of Allah, the most Gracious the most Merciful

The answer to your question is as follows:

In Ṣalāh (prayer), it is essential to recite the Qur'an in such a manner that the letters are actually articulated. Mere mental recitation is not sufficient. Furthermore, without moving the lips, many Arabic letters cannot be pronounced correctly. Therefore, if the recitation is confined to the mind without any actual articulation, the prayer is not valid.

According to the Hanafi school as well, the correct articulation of the letters is a requisite for valid recitation. However, it is not a condition that the reciter hear his own voice or that the sound reach his ears.

Accordingly, any prayers in which the Qur'anic recitation was properly articulated are valid. As for the prayers in which the recitation was performed only mentally, they must be repeated. Likewise, prayers offered in complete silence, without any actual verbal articulation of the recitation, are also obligatory to repeat (wājib al-iʿādah). If a person is capable of reciting the Qur'an but deliberately omits the recitation, the prayer is wājib al-iʿādah, meaning it must be repeated.

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

Fiqh

Ref. No. 3460/47-9378

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم: ۔ اگر آپ چند مردوں کے ساتھ باپردہ  عورتوں میں  بیان کریں تو اس میں فتنہ کا بھی اندیشہ نہیں ہے، اس لئے آپ کا عورتوں میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ بیان کرنا درست ہے،  محض اس وجہ سے کہ آپ کی شادی نہیں ہوئی ہے آپ کا بیان کرنا ناجائز نہیں ہوگا۔ آپ اپنا کام جاری رکھیں تاہم احتیاط میں کوئی کمی واقع نہ ہو اور جب بھی محسوس ہو کہ بے احتیاطی ہورہی ہے اور جو فائدہ مطلوب تھا  وہ نقصان کا باعث ہورہاہے اور بار بار کہنے کے بعد بھی عورتیں  پردہ کا خیال نہیں کررہی ہیں  تو آپ اس سلسلہ کو بند کردیں۔

   واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Fiqh

Ref. No. 3444/47-9364

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم:  ۔    چندہ دینے والوں نے جس مقصد کے لئے چندہ دیا ہے اسی میں اس رقم کو صَرف کرنا لازم ہے۔ لیکن اگر مطلوبہ مقصد میں صرف کرنا کسی وجہ سے دشوار ہو تو چندہ دینے والوں سے دوبارہ اجازت لے کر اس کو کسی دوسرے مصرف میں استعمال کیاجاسکتاہے۔ اگر مسجد میں اعلان کردیا جائے کہ چندہ جس مقصد کے لئے جمع کیا گیا تھا وہاں بھیجنا ممکن نہیں ہے اس لئے اگر آپ چندہ دینے والے اجازت دیں تو یہ رقم امام صاحب کو بطور تعاون دیدیاجائے اور جو لوگ اپنی رقم واپس لینا چاہیں وہ واپس لے سکتے ہیں، تو اس طرح امام صاحب کو وہ رقم دی جاسکتی ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Fiqh

Ref. No. 3404/46-9305

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم: ۔    جس زیور کے بنانے کا موصوفہ نے آرڈر دیا ہے  اس کی زکوۃ ان پر لازم نہیں ہوگی جب تک کہ ان کے پاس وہ زیور تیار ہوکر نہ آجائے۔ البتہ سال پورا ہونے کے دن جتنے پیسے ان کے پاس تھے اور جو اڈوانس رقم جمع کی تھی وہ سب زکوۃ میں محسوب ہوگی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Fiqh

Ref. No. 3395/46-9260

In the name of Allah the most Gracious the most merciful

The answer to your question is as follows:

Yes, it is permissible to do so. Offering a sacrifice on behalf of the Prophet Muhammad ﷺ is allowed and considered a virtuous (recommended) act. It is performed as a gesture of love, reverence, and devotion.

If you are sacrificing a buffalo—which allows for up to seven participants—you may dedicate one share with the intention of offering it on behalf of the Prophet ﷺ.

Sacrificing on behalf of the Prophet ﷺ and the righteous predecessors (may Allah have mercy on them), with the intention of conveying the reward to them, is valid and commendable, and it carries spiritual reward.

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

Fiqh

Ref. No. 3343/46-9208

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ فصل کاٹنے والے کی اجرت اسی خاص فصل سے طے کرنا جائز نہیں ہے، اس میں اجیر کا اپنے عمل کی اجرت لینا لازم آتاہے، جو کہ”قفیزطحان“کے قبیل سے ہے جس کی حدیث میں واضح ممانعت آئی ہے۔ البتہ اگر مستاجر غلہ کی ایک مقدار متعین کردے اور اس کو اجازت ہو کہ وہ کہیں سے بھی وہ غلہ دے تو پھر یہ معاملہ جائز ہوگا اور جو فصل کاٹی گئی ہے اس میں سے بھی دینا اس کے لئے درست ہوگا۔

ولو دفع غزلًا لآخر لینسجہ لہ بنصفہ أی بنصف الغزل أو استأجر بغلًا لیحمل طعامہ ببعضہ أو ثورًا لیطحن برّہ ببعض دقیقہ فسدت فی الکلّ؛ لأنّہ استأجرہ بجزءٍ من عملہ، والأصل فی ذلک نہیہ - صلّی اللّہ علیہ وسلّم - عن قفیز الطّحّان إلخ (درمختار مع الشامي: ۹/۷۹، باب الإجارة الفاسدة، ط: زکریا، دیوبند)

’’وَكَذَا قَالُوا: لَايجوز إِذا اسْتَأْجر حماراً يحمل طَعَاماً بقفيز مِنْهُ، لِأَنَّهُ جعل الْأجر بعض مَا يخرج من عمله، فَيصير فِي معنى قفيز الطَّحَّان وَقد نهى عَنهُ صلى الله عَلَيْهِ وَسلم، وَأخرجه الدَّارَقُطْنِيّ وَالْبَيْهَقِيّ من حَدِيث أبي سعيد الْخُدْرِيّ، قَالَ: نهى عَن عسب الْفَحْل وَعَن قفيز الطَّحَّان، وَتَفْسِير: قفيز الطَّحَّان: أَن يسْتَأْجر ثوراً ليطحن لَهُ حِنْطَة بقفيز من دقيقه، وَكَذَا إِذا اسْتَأْجر أَن يعصر لَهُ سمسماً بِمن من دهنه أَو اسْتَأْجر امْرَأَة لغزل هَذَا الْقطن أَو هَذَا الصُّوف برطل من الْغَزل، وَكَذَا اجتناء الْقطن بِالنِّصْفِ، ودياس الدخن بِالنِّصْفِ، وحصاد الْحِنْطَة بِالنِّصْفِ، وَنَحْو ذَلِك، وكل ذَلِك لَا يجوز۔(عمدۃ القاری شرح البخاری، کتاب الزراعۃ، باب المزارعۃ بالشطر و نحوہ، 12/166 ،ط: دار احیاء التراث)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند