Frequently Asked Questions
نکاح و شادی
Ref. No. 932/41-67
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ صورت میں بغیر حلالہ دوبارہ نکاح نہیں ہوسکتا ہے۔ حلالہ کے لئے نکاح صحیح کا ہونا شرط ہے۔ عورت کے مرتد ہونے سے وہ بلاحلالہ شوہر اول کے لئے حلال نہیں ہوتی ہے۔ قرآن کریم میں زوجا غیرہ کا لفظ ہے اور زوج ہونے کے لئے نکاح صحیح کا ہونا ضروری ہے۔
حتی یطاھا غیرہ ولو الغیر مراھقا بنکاح نافذ (شامی 5/42)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند