زیب و زینت و حجاب

Ref. No. 879 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم: خنزیر نجس العین ہے اس کے کسی بھی جز کا کسی بھی طریقہ پر استعمال جائز نہیں۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

زیب و زینت و حجاب

Ref. No. 1447/42-915

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سیاہ بالوں کو کسی دوسرے رنگ میں رنگنافی نفسہ جائز ہے، مگر چونکہ آج کل بطور فیشن غیروں کی تقلید  میں ایسا کیا جارہا ہے اس لئے مناسب نہیں ہے۔

 الاختضاب بالورس والزعفران يشارك الاختضاب بالحناء والكتم في أصل الاستحباب. وقد اختضب بهما جماعة من الصحابة. روى أبو مالك الأشجعي، عن أبيه، قال: كان خضابنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم الورس والزعفران (4) ، وقال الحكم بن عمرو الغفاري: دخلت أنا وأخي رافع على أمير المؤمنين عمر، وأنا مخضوب بالحناء، وأخي مخضوب بالصفرة، فقال عمر: هذا خضاب الإسلام. وقال لأخي رافع: هذا خضاب الإيمان  (الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ، الاختضاب بالکتم والحناء 2/279)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

زیب و زینت و حجاب

Ref. No. 2527/45-3996

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ہماری معلومات کے مطابق 'بوٹوکس' ایک طرح کا  پروٹین والا انجکشن ہے؛ جس کو جلد کے اوپری حصہ میں لگایا جاتاہے تاکہ پٹھوں کو محدود وقت کے لیے حرکت کرنے سے روکا جا سکے اور چہرے کی سکڑی ہوئی جلد کو چکنا اور برابر کرکے جھریوں کو مٹایاجاسکے، یعنی  یہ انجکشن چہرے پر جھریوں کو ہموار کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ بوٹوکس انجکشن یا اس مقصد کے لئے استعمال ہونے والے دیگر انجکشن   کا کام یہ ہوتاہے کہ وہ نیوروٹرانسمیٹر ایسٹیلکولین کے اخراج کو روک دیتے ہیں  اور بعض نسوں میں روغن کی آمد و رفت کو روک دیتے ہیں ۔

 ظاہر ہے یہ طریقہ علاج غیرفطری ہے، اس میں بہت سارے مضرات  کا اندیشہ ہے ،۔ جو بیکٹریا ہمارے اجسام اور جلد کی حفاظت کے لئے ہیں ان کو مارنا یا ان کی فعالیت کو ختم کردیناکئی بیماریوں (جیسے بوٹولزم، فلیکسڈ فالج)  کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔

انسان کو اللہ تعالی نے جس خلقت پر بنایا ہے اسی کو باقی رہنے میں اس کی بھلائی ہے، اس میں چھیڑچھاڑ سے ناقابل برداشت امراض کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ اس لئے خوبصورتی کے لئے مذکورہ  طریقہ علاج اختیار کرنا درست نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

زیب و زینت و حجاب

Ref. No. 2635/45-3999

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  عورت کے لئے  رخسار، بازو، گردن، ٹانگوں اور رانوں کے بال صاف کرنا مباح ہے، اسی طرح سینہ حلق اور پیٹھ کے بال بھی صاف کرنے کی گنجائش ہے،  البتہ ان بالوں  کو نوچ کرنکالنا مناسب نہیں۔ حسن کے لیے بھنویں بنانا (دھاگا یا کسی اور چیز سے) یا اَبرو کے اطراف سے بال اکھاڑ کر باریک دھاری بنانا جائز نہیں، اس پر حدیث میں لعنت وارد ہوئی ہے۔

"( والنامصة إلخ ) ذكره في الاختيار أيضاً، وفي المغرب: النمص نتف الشعر ومنه المنماص المنقاش اهـ ولعله محمول على ما إذا فعلته لتتزين للأجانب، وإلا فلو كان في وجهها شعر ينفر زوجها عنها بسببه ففي تحريم إزالته بعد؛ لأن الزينة للنساء مطلوبة للتحسين، إلا أن يحمل على ما لا ضرورة إليه؛ لما في نتفه بالمنماص من الإيذاء.  وفي تبيين المحارم: إزالة الشعر من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأة لحية أو شوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب". (حاشية رد المحتار على الدر المختار (6/ 373)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

زیب و زینت و حجاب

Ref. No. 1463/42-897

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ عورتوں کے لئے  کسی بھی  دھات کی چوڑی پہننا جائز ہے۔ 

یباح للنساء من حلي الذہب والفضۃ والجواہر کل ما جرت عادتہن یلبسہ کالسوار، والخلخال، والقرط، والخاتم، وما یلبسہ علی وجوہہن وفي أعناقہن وأرجلہن وأذانہن وغیرہ۔ (اعلاء السنن 17/294) اتفق العلماء علی جواز تحلی المرأۃ بأنواع الجواہر النفیسیۃ کالیاقوت والعقیق واللؤلؤ۔(الموسوعۃ الفقھیۃ 18/112) ويباح للمرأة أن تتحلى من الذهب والفضة بما جرت به العادة، وهذا بإجماع العلماء، لكن لا يجوز لها أن تظهر حليها للرجال غير المحارم، بل تستره، خصوصا عند الخروج من البيت والتعرض لنظر الرجال إليها؛ لأن ذلك فتنة، وقد نهيت أن تسمع الرجال صوت حليها الذي في رجلها تحت الثياب فكيف بالحلي الظاهر؟ (تنبیھات علی ۔۔۔۔احکام تختص بالمؤمنات، 1/12)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

زیب و زینت و حجاب

Ref. No. 796

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                           

بسم اللہ الرحمن الرحیم-:   جمعہ  کے روز سرمہ لگانا مسنون نہیں ہے ؛البتہ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

زیب و زینت و حجاب

Ref. No. 1062 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ داڑھی رکھنا واجب ہے، اور ایک مشت پہونچنے سے پہلے کٹوانا بالاتفاق ناجائز ہے۔ حدیث میں آپ نے فرمایاخالفوا المشرکین واوفروا اللحی واحفوا الشوارب ﴿متفق علیہ﴾ یحرم قطع لحیتہ ﴿شامی﴾  واما الاخذمنھا ای من اللحیة وھی دون ذلک ای دون القبضة کمایفعلہ بعض المغاربةومخنثة الرجال فلم یبحہ احد واخذ کلھا فعل یھود الھند ومجوس الاعاجم فتح اہ ﴿درمختار﴾۔ حدیث  شریف میں امر کا صیغہ ہے جو وجوب کے لئے ہوتا ہے جیسا ک فقہ کا قاعدہ ہے الامر للوجوب مالم تکن قرینة خلافہ۔ لہذا  جب داڑھی بڑھانا واجب ہوا تواس کی ضد  کٹوانا یقینا حرام ہوگا۔  اگر امر وجوب کے لئے نہ ہوتا تو احیاناًاس کے خلاف بھی منقول ہوتا مگر قولاً و فعلا ًکبھی بھی بیان جواز کے لئے اس کی نوبت نہیں آئی۔ چنانچہ مالکیہ وحنابلہ نے داڑھی منڈانے کو حرام اور حنفیہ وشوافع نے مکروہ تحریمی یعنی قریب بہ حرام قراردیا ہے۔ ﴿قاموس الفقہ / فقہ اسلامی﴾۔

رہا ایک مشت کی تحدید کا مسئلہ تو چونکہ الفاظ حدیث کاتقاضہ تھا کہ بڑھانے کی کوئی حد مقرر نہ ہوتی اور کٹانا بالکل جائز نہ ہوتا مگر حدیث کے راوی صحابی کا معمول تھا کہ ایک مشت سے جو مقدار آگے بڑھ جاتی اس کو کٹادیتے ۔ ایک مشت سے پہلے کٹوانا کسی صحابی سے ثابت نہیں۔ جو لوگ کٹوانے کے قائل ہیں ان پر  لازم ہےکہ کٹوانے کی کوئی دلیل پیش کریں۔ و اللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

زیب و زینت و حجاب

Ref. No. 41/839

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ لال اور کالا کپڑا پہننا جائز ہے البتہ پسندیدہ نہیں ، اس لئے احتیاط کرنا چاہئے۔  

عن ابی حنیفۃ لاباس بالصبغ الاحمر والاسود کذا فی الملتقط (الفتاوی الہندیۃ ۵/۳۳۲)

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

زیب و زینت و حجاب

Ref. No. 

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بال کی بڑھوتری کے لئے بالوں کے کناروں کو تھوڑا سا کاٹنے کی اجازت ہے، زیادہ کاٹنا جو بطور فیشن کے کاٹا جاتا ہے وہ جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

زیب و زینت و حجاب

Ref. No. 924/41-59

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  بچی نو سال کی ہوجائے تو وہ مشتہاۃ کہلاتی ہے جس کو چھونے سے حرمت مصاہرت کے ثبوت کا فتوی دیاجاتاہے، والفتوی علی ان بنت تسع محل الشھوۃ لا ما دونھا (ہندیہ 1/340) ۔ اس سے کم عمر ہو تو چھونے سے حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوتی ہے۔ عالمگیری میں ہے: وقال الفقیہ ابواللیث : مادون التسع سنین لاتکون مشتھاۃ وعلیہ الفتوی۔

تاہم آج کے دَور میں مناسب یہ معلوم ہوتا ہے کہ بچی کے مشتھاۃ ہونے کا فتوی سات سال پر ہی دیاجائے، جیسا کہ ہندیہ میں امام ابوبکر رحمہ اللہ کا قول منقول ہے: انہ کان یقول ینبغی للمفتی ان یفتی فی السبع والثمان (ج1ص340)۔ لہذا مذکورہ عبارت  سے معلوم ہوتا ہے کہ لڑکی کے کپڑے تبدیل کرانے کا جواز سات سال تک ہی محدود ہے اور یہی ہمارے زمانے کے لئے مفید بھی ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند