Frequently Asked Questions
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 2551/45-3889
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آدمی اپنی زندگی میں اپنی جائداد کا مالک ہوتاہے، وہ جیسا چاہے اپنی ملکیت میں تصرف کا اختیار رکھتاہے، کسی کو کم دے یا زیادہ دے اس کی اپنی مرضی ہے، شریعت نے اس کو کسی خاص حکم کا پابند نہیں ہے، تاہم شریعت نے اس بات کو پسند کیا ہے کہ باپ اپنی اولاد کے درمیان برابری کرے، اور اپنی زندگی میں جائدادتقسیم کرتے ہوئے لڑکے اور لڑکیوں میں کوئی فرق نہ کرے۔اس لئے اگر آپ اپنی مرضی سے لڑکوں کو کاروبار والی جگہ اور لڑکیوں کو کم مالیت والی جگہ دینا چاہیں تو آپ کو اختیار ہے گوکہ مناسب نہیں ہے۔ اور اگر لڑکیوں کو اس پر کچھ نقد وغیرہ دے کر خوش کردیں تو اور بھی بہتر ہوگا۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 2652/45-4009
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بشرط صحت سوال اگر وارثین میں صرف مذکورہ افراد ہیں تو مرحوم کی کل جائداد کو 12 حصوں میں تقسیم کریں گے، جن میں سے دو حصے ماں کو ملیں گے اورپانچ پانچ حصے ہر ایک علاتی بھائی کو ملیں گے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 1234/42-635
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بڑے بھائی کی شادی کے موقع پر جو کچھ خرچ ہوا وہ بلا کسی شرط کے خرچ ہوا ہے، اس لئے وہ تمام بھائیوں کی طرف سے تبرع سمجھا جائے گا۔ اور اس کا حساب میں شمار نہیں ہوگا۔ اور چھوٹےدونوں بھائیوں کی شادی میں بڑا بھائی اپنی سہولت کے مطابق از راہ تبرع جو دینا چاہے دے گا یا نہیں دے گا، یہ اس کی مرضی پر منحصرہے؛ اس سے خرچ میں شرکت کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔ اس لئے اب جو دوکان موجود ہے اس کو تین حصوں میں تقسیم کرکے سب کو برابربرابر حصہ دیا جائے گا۔
وکذلک لو اجتمع اخوۃ یعملون فی ترکۃ ابیھم ونما المال فھو بینھم سویۃ ولو اختلفوا فی العمل والرای (شامی ، کتاب الشرکۃ ، 6/392)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 2772/45-4324
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر بچہ زندہ پیداہوا یعنی پیدا ہوتے وقت اس میں زندگی کی کوئی علامت پائی گئی پھر فوت ہوگیا تو اس کا نام رکھاجائے گا، غسل دیاجائے گا ، مسنون کفن دیاجائے گااور نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔ اور اگر ماں کے پیٹ میں ہی مرچکاتھا اورپیدائش کے وقت زندگی کی کوئی علامت اس میں موجود نہیں تھی ، تو اس کا نام رکھاجائے گا، غسل دیاجائے گا اور ایک کپڑے میں لپیٹ کردفن کردیاجائے گا، مسنون کفن نہیں دیاجائے گا اور نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی۔
"(وإلا) يستهل (غسل وسمي) عند الثاني، وهو الأصح، فيفتى به على خلاف ظاهر الرواية إكراماً لبني آدم، كما في ملتقى البحار. وفي النهر عن الظهيرية: وإذا استبان بعض خلقه غسل وحشر هو المختار (وأدرج في خرقة ودفن ولم يصل عليه).
(قوله: وإلا يستهل غسل وسمي) شمل ما تم خلقه، ولا خلاف في غسله وما لم يتم، وفيه خلاف. والمختار أنه يغسل ويلف في خرقة، ولا يصلى عليه كما في المعراج والفتح والخانية والبزازية والظهيرية شرنبلالية. وذكر في شرح المجمع لمصنفه أن الخلاف في الأول، وأن الثاني لا يغسل إجماعاً. اهـ.
واغتر في البحر بنقل الإجماع على أنه لايغسل فحكم على ما في الفتح والخلاصة من أن المختار تغسيله بأنه سبق نظرهما إلى الذي تم خلقه أو سهو من الكاتب. واعترضه في النهر بأن ما في الفتح والخلاصة عزاه في المعراج إلى المبسوط والمحيط اهـ وعلمت نقله أيضاً عن الكتب المذكورة. وذكر في الأحكام أنه جزم به في عمدة المفتي والفيض والمجموع والمبتغى اهـ فحيث كان هو المذكور في عامة الكتب فالمناسب الحكم بالسهو على ما في شرح المجمع لكن قال في الشرنبلالية: يمكن التوفيق بأن من نفى غسله أراد غسل المراعى فيه وجه السنة، ومن أثبته أراد الغسل في الجملة كصب الماء عليه من غير وضوء وترتيب لفعله كغسله ابتداء بسدر وحرض. اهـ. قلت: ويؤيده قولهم: ويلف في خرقة حيث لم يراعوا في تكفينه السنة فكذا غسله (قوله: عند الثاني) المناسب ذكره بعد قوله الآتي وإذا استبان بعض خلقه غسل لأنك علمت أن الخلاف فيه خلافاً لما في شرح المجمع والبحر (قوله: إكراماً لبني آدم) علة للمتن كما يعلم من البحر، ويصح جعله علة لقوله فيفتى به (قوله: وحشر) المناسب تأخيره عن قوله هو المختار لأن الذي في الظهيرية والمختار أنه يغسل. وهل يحشر؟ عن أبي جعفر الكبير أنه إن نفخ فيه الروح حشر، وإلا لا. والذي يقتضيه مذهب أصحابنا أنه إن استبان بعض خلقه فإنه يحشر، وهو قول الشعبي وابن سيرين. اهـ. ووجهه أن تسميته تقتضي حشره؛ إذ لا فائدة لها إلا في ندائه في المحشر باسمه. وذكر العلقمي في حديث: «سموا أسقاطكم فإنهم فرطكم» الحديث.
فقال: فائدة سأل بعضهم هل يكون السقط شافعا، ومتى يكون شافعاً، هل هو من مصيره علقة أم من ظهور الحمل، أم بعد مضي أربعة أشهر، أم من نفخ الروح؟ والجواب أن العبرة إنما هو بظهور خلقه وعدم ظهوره كما حرره شيخنا زكريا (قوله: ولم يصل عليه) أي سواء كان تام الخلق أم لا (الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 228)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 39 / 861
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ قبر کو مضبوط کرنے کے لئے پکی اینٹیں یا بہت مضبوط لکڑی وغیرہ لگانا مکروہ ہے۔ لکڑی صرف اس قدر مضبوط ہو کہ مردہ کے جسم کے خاک میں ملنے سے پہلے زمین بوس نہ ہو۔ مردہ کے اعضاء جب مٹی میں مل گئے ہوں اور اس کا نشان وغیرہ سوائے ہڈیوں کے کچھ نہ بچا ہو اور پھر قبر بیٹھ جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے؛ پھر قبر کو برابر کردیا جائے تو بہتر ہے۔ اور اگر قبر کی علامت باقی رکھنی ہو تاکہ کوئی اس پر پیر نہ رکھے تو تھوڑی سی مٹی اوپر کوہان نما بنادی جائے جس سے قبر کی شناخت ہوسکے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 2134/44-2200
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مرحوم کی کل جائداد کو چالیس حصوں میں تقسیم کریں گے، مرحوم کی بیوی کو پانچ حصے، بیٹے کو چودہ حصے اور ہر ایک بیٹی کو سات سات حصے ملیں گے۔
تخریج حسب ذیل ہے:
مسئلہ 8/تصحیح 40
بیوی --------------- بیٹا ------- بیٹی ------- بیٹی -------- بیٹی
1 7
5 14 7 7 7
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 1236/42-552
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ والد اور والدہ کی کل جائداد کو ایک ساتھ تقسیم کریں گے۔ان کی کل جائداد کے ایک سو بانوے(۱۹۲) حصے کریں گے، جن میں سے ہر ایک بیٹے کو چھیالیس (۴۶) اور ہر ایک بیٹی کو تیئیس (۲۳) حصے ملیں گے۔ اور پھر والدہ کے والدین یعنی نانا نانی میں سے ہر ایک کو چار(۴) حصے ملیں گے۔ اس طرح کل ایک سو بانوے (۱۹۲) حصے ہوگئے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند