Frequently Asked Questions
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 1353/42-753
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ والد صاحب کی شہرسے باہر دوسرے قبرستان میں دفن کرنے کے وصیت شرعا درست نہیں ہے۔ اس لئے ورثہ کا ان کی اس وصیت پرعمل نہ کرنا جائز اور درست ہے۔ اس میں کوئی گناہ کی بات نہیں ہے۔
ولو أوصى بأن يحمل بعد موته إلى موضع كذا ويدفن هناك ويبنى هناك رباطا من ثلث ماله فمات ولم يحمل إلى ذلك الموضع قال أبو القاسم: وصيته بالرباط جائزة ووصيته بالحمل باطلة، ولو حمله الوصي يضمن ما أنفق في الحمل إذا حمله الوصي بغير إذن الورثة، وإن حمل بإذن الورثة لا يضمن (الفتاوی الھندیۃ ، الباب الثانی فی بیان الالفاظ التی تکون 6/95)
(قوله ولا بأس بنقله قبل دفنه) قيل مطلقا، وقيل إلى ما دون مدة السفر، وقيده محمد بقدر ميل أو ميلين لأن مقابر البلد ربما بلغت هذه المسافة فيكره فيما زاد. قال في النهر عن عقد الفرائد: وهو الظاهر اهـ وأما نقله بعد دفنه فلا مطلقا(درمختار، فروع فی الجنائز 2/239)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 1057 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ راشدہ کے انتقال کے وقت جو کچھ بھی اس کی ملکیت میں تھا چاہے وہ بینک میں شادی سے پہلے یا بعد میں جمع شدہ رقم ہو یا کسی کمپنی میں لگائی گئی رقم ہو سب میں وراثت جاری ہوگی اور شوہر اور لڑکی کے والدین سب کا حصہ ہوگا۔ انشورنس کرانا چونکہ ناجائز ہے اس لئے مرحومہ نے جس قدر مال انشورنس کمپنی کو دیا تھا صرف اس قدر مال وراثت میں تقسیم ہوگا اور جو زائد رقم انشورنس کمپنی دے رہی ہے وہ حرام مال ہے اس کو بلا نیت ثواب غریبوں میں تقسیم کردیا جائے، اس میں نہ تو شوہر کا حصہ لینا درست اور نہ ہی والدین کا۔ دونوں فریق لازمی طور پر اس حرام مال سے احتراز کریں اور اللہ سے ڈریں۔ تاہم اگر سرکاری و غیرسرکاری طور پر صرف بطور تعاون کوئی رقم کسی کی طرف سے دی جائے تو اس کا حقدار وہی ہوگا جس کو وہ رقم دی جائے گی۔ جب مرحومہ کی ساری جائداد﴿ چاہے روپیہ پیسہ ہو یا زمین و مکان جو بھی اس کی ملکیت میں تھے﴾ جمع کرلیں تو سب سے پہلے اگر مرحومہ پر کسی کا قرض ہے تو اس کو ادا کریں پھر بقیہ ما ل فقہ اسلامی کی روشنی میں اس طرح تقسیم کریں گے کہ شوہر کے لیے کل مال کا نصف یعنی آدھا حصہ ہوگا ، باپ کیلئے کل مال کاثلث یعنی تہائی حصہ ہوگا اور ماں کے لئے سدس یعنی چھٹا حصہ ہو گا، مثال کے طور پر بالفرض اگر کل مال 9 لاکھ روپئے کے بقدر ہے تو لڑکی کے شوہر کو چار لاکھ پچاس ہزار ، لڑکی کے باپ کو تین لاکھ اور لڑکی کی ماں کو ایک لاکھ پچاس ہزار ملیں گے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 999/41-182
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بشرط صحت سوال ، زید مرحوم کا کل ترکہ 64 حصوں میں تقسیم کیاجائے گا، جن میں سے بیوی کو آٹھ حصے، ہر ایک بیٹے کو 14 حصے اور ہر ایک بیٹی کو 7 حصے دئے جائیں گے۔
چنانچہ 50 لاکھ میں سے بیوی کو 625000 روپئے ملیں گے۔ ہر ایک بیٹے کو 1093750 روپئے اور ہر ایک بیٹی کو 546875 روپئے ملیں گے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 2731/45-4212
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ زانی اور فاسق گناہ گار بلکہ مرتکب کبیرہ ہے لیکن ایمان سے خارج نہیں ہے اس لیے اس کی نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے تاہم مقتدا حضرات اگر تنبیہ کے لیے نہ پڑھیں تو بہتر ہے یہی حکم جنازہ کو کندھا دینے کا ہے کہ عام لوگوں کے لیے فاسق کے جنازہ کو کندھا دینا باعث اجر و ثواب ہے اس لیے کہ وہ مومن کا جنازہ ہے ہاں اگر تنبیہ کےلیے مقتدا حضرات کندھا نہ دیں تو بہتر ہے ،میت کو کندھا دینے کا ثواب مومن کی قید کے ساتھ ہے اور فاسق بھی مومن ہے ،فاسق کے جنازہ کو کندھا دینے کوعام لوگوں کے لئے مکروہ کہنا یا منع کرنا درست نہیں ہے۔ ان رجلا من أسلم جاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم فاعترف بالزنا، فأعرض عنه حتى شهد على نفسه أربع مرات، فقال: أبك جنون؟ قال: لا قال: أحصنت؟ قال: نعم فأمر به فرجم بالمصلى فلما أذلقته الحجارة فر فأدرك فرجم حتى مات فقال له - أي عنه - النبي صلى الله عليه وسلم خيرا وصلى عليه(سنن ابی داؤد،6/480)ان رجلا مات بخيبر، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «صلوا على صاحبكم إنه قد غل في سبيل الله» قال: ففتشنا متاعه، فوجدنا خرزا لا يساوي درهمين.قال عطاء: لا أدع الصلاة على من قال: لا إله إلا الله قال تعالى: {من بعد ما تبين لهم أنهم أصحاب الجحيم}.
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 2682/45-4141
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ قرض کی جو رقم معاف کی گئی ہے وہ میت سے معاف کی گئی ہے لہذا اگر قرض خواہ اپنا قرض لے کر میت کے بچوں کو دیدیتے تو کوئی حرج نہیں تھا لیکن جب انہوں نے قرض معاف کیا ہے تو باقی ماندہ کل رقم میں یعنی چالیس ہزار میں سے ماں کو سدس ملے گا اور اس کے ساتھ جو دیگر مال واسباب ہوں ان کو بھی تقسیم سے قبل شامل کرکے ماں کو سدس دیاجائے گا۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 1130/42-349
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آپ کے والد نے جو کچھ جائداد چھوڑی ہے، اس کو 120 حصوں میں تقسیم کریں گے، جن میں سے آپ کے دادا کو 20 حصے، دادی کو 20 حصے، آپ کی والدہ کو 15 حصے، آپ دونوں بھائیوں میں سے ہر ایک کو 26 حصے(کل 52حصے) اور آپ کی بہن کو 13 حصے ملیں گے۔
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 39 / 0000
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ والد کے ساتھ کام میں ہاتھ بٹانا والد کا تعاون ہے؛ صرف اس وجہ سے وراثت میں زید کو زیادہ حصہ نہیں ملے گا، والد کے ساتھ کام کرتے ہوئے اگر کوئی ماہانہ تنخواہ وغیرہ طے ہوئی تھی تو اس کا حساب کرکے پہلے اس کو دیدیا جائے گا پھر وراثت ےتقسیم ہوگی اور تمام لڑکوں کو برابربرابر حصہ ملے گا۔ تقسیم کا طریقہ یہ ہے کہ قرض وغیرہ کی ادائیگی کے بعد کل جائداد کو 72 حصوں میں تقسیم کرکے 9 حصے مرحوم کی بیوی کو، 7 حصے بیٹی کو، اور چودہ چودہ حصے ہر ایک بیٹے کو ملیں گے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 1067
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ جنازہ کی نماز کے بعدمیت کا چہرہ دکھانے سے احتراز کیا جاناچاہئےکیونکہ بعض مرتبہ احوال برزخ شروع ہوجاتے ہیں، تاہم اگر کوئی قریبی رشتہ دار آجائے تو اس کو مردے کا چہرہ دکھانے کی گنجائش ہے، لیکن اگر کوئی تغیر دیکھے تو کسی سے بیان نہ کرے۔ البتہ اس کو رسم ہرگز نہ بنایا جائے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 1132/42-333
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ (الف) زید کی کل جائداد کو 64 حصوں میں تقسیم کریں گے، جن میں سے بیوی کو8 حصے، ہر ایک بیٹے کو 14 حصے (کل 42حصے)، اور ہر ایک بیٹی کو 7 حصے (کل 14 حصے) ملیں گے۔
(ب) اگر کوئی اپنی زندگی میں ہی اپنی جائداد تقسیم کرنا چاہتا ہے تو کرسکتا ہے، اور اس میں بہتر یہ ہے کہ تمام مذکرومؤنث اولاد کو برابر برابر حصہ دے۔ لیکن اگر وراثت کے اعتبار سے حصوں کی تقسیم کرے تو بھی جائز ہے؟ لیکن اسے ہبہ کہیں گے، وراثت نہیں۔
(ج) فاطمہ کی کل جائداد کو 32 حصوں میں تقسیم کریں گے، جن میں سے شوہر کو 8 حصے، ہر ایک بیٹے کو 6 حصے(کل 18حصے)، اور ہر ایک بیٹی کو 3 حصے (کل 6 حصے) ملیں گے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 2189/44-2332
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مرحوم کے انتقال کے وقت جو کچھ ان کی ملکیت میں تھا، اس پورے جائداد کو اس طرح تقسیم کریں گے کہ آپ کی سوتیلی بہن کو مرحوم کی بیٹی کی حیثیت سے حصہ ملے گا، لہذا مرحوم کی کل جائداد کو 64 حصوں میں تقسیم کریں گے جن میں سے بیوی کو 8(آٹھ) حصے، تینوں بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو 14 (چودہ) حصے، اور دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو 7 (سات) حصے ملیں گے۔ والد صاحب نے جو کچھ اپنی زندگی میں بیچ دیا یا کسی کو دے کر مالک بنادیا اس کا اب کوئی حساب نہیں ہوگا، اس لئے انتقال سے دس سال قبل جو زمین بیچی تھی ان پیسوں میں سے ان کے انتقال کے وقت جو بچ گیا تھا صرف اس میں میراث تقسیم ہوگی۔ سرکار کی جانب سے آپ کی والدہ کو جو پینشن کی رقم ملتی ہے اس کی مالک آپ کی والدہ ہی ہیں، اس میں کوئی دوسرا شریک نہیں ہے، اس لئے کہ یہ رقم سرکار خاص ان کو ہی دے رہی ہےاور یہ سرکار کی جانب سے ایک عطیہ ہے وہ جس کو چاہے دے سکتی ہے۔
امداد الفتاوی میں ہے: "چوں کہ میراث مملوکہ اموال میں جاری ہوتی ہے اور یہ وظیفہ محض تبرع واحسانِ سرکار ہے، بدون قبضہ کے مملوک نہیں ہوتا، لہذا آئندہ جو وظیفہ ملے گا اس میں میراث جاری نہیں ہوگی، سرکار کو اختیار ہے جس طرح چا ہے تقسیم کردے۔"امداد الفتاویٰ ، کتاب الفرائض جلد ۴ ص:۳۴۳)
"لأن الإرث إنما يجري في المتروك من ملك أو حق للمورث على ما قال «- عليه الصلاة والسلام - من ترك مالا أو حقا فهو لورثته»ولم يوجد شيء من ذلك فلا يورث ولا يجري فيه التداخل؛ لما ذكرنا، والله سبحانه وتعالى أعلم." (بدائع الصنائع، کتاب الحدود ، فصل فی شرائط جواز اقامة الحدود جلد ۷ ص : ۵۷ ط : دار الکتب العلمیة)
"لأن الملك ما من شأنه أن يتصرف فيه بوصف الاختصاص." (فتاوی شامی، کتاب البیوع ، باب البیع الفاسد جلد ۵ ص : ۵۱ ط : دارالفکر)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند