Frequently Asked Questions
بدعات و منکرات
Ref. No. 2429/45-3668
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مسجد کے لئے ضروری لائٹ کا انتظام مسجد کے فنڈ سے ہوگا، اسی طرح بنیادی ضرورت میں جو چیزیں شامل ہیں ان کو مسجد کے فنڈ سے پورا کیاجائے گا، لیکن جھگ مگ لائٹ جو صرف آرائش و زیبائش کے لئے یا اسی طرح ایسا کلر کرنا جو ضرورت سے زاید ہو اس کو مسجد کے فنڈ سے پورا نہیں کیا جائے گا۔ البتہ اگر کوئی شخص اپنی ذاتی رقم سے مسجد میں زائد لائٹ لگوائے یا زیب و زینت کے لئے دیواروں پر مختلف رنگ لگوائے تو اس کی گنجائش ہے۔ تاہم ایسی لائٹ اور اس طرح کا نقش و نگار مسجد کے ایسے حصہ میں مناسب نہیں جس سے نمازیوں کی نماز میں خلل واقع ہوتاہو۔
(الدر المختار وحاشة ابن عابدین (رد المحتار) ۱/۶۵۴)
بقي في المکروہات أشیاء أخر ذکرہا في المنیة ونور الإیضاح وغیرہا: منہا الصلاة بحضرة ما یشغل البال ویخل بالخشوع کزینة ولہو ولعب․
و في الدر المختار مع رد المحتار:
"لابأس بنقشه خلا محرابه بجص، وماء ذهب بماله لا من مال الوقف، وضمن متولیه لو فعل، النقش البیاض، إلا إذا کان لإحکام البناء".
( کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة وما یکره فیها 1: 658ط:سعيد
وفي المدخل لابن الحاج :
"و من البدع التي أحدثوها في هذا الشهر الكريم: أن أول ليلة جمعة منه يصلون في تلك الليلة في الجوامع، والمساجد صلاة الرغائب ... وقود القناديل و غيرها. و في زيادة وقودها إضاعة المال لا سيما إذا كان الزيت من الوقف فيكون ذلك جرحة في حق الناظر لا سيما إن كان الواقف لم يذكره، وإن ذكره لم يعتبر شرعًا.و زيادة الوقود مع ما فيه من إضاعة المال كما تقدم سبب لاجتماع من لا خير فيه."
(1/ 293الناشر: دار التراث)
و فيه أيضًا:
"و ينبغي في ليالي رمضان كلها أن يزاد فيها الوقود قليلًا زائدًا على العادة لأجل اجتماع الناس و كثرتهم فيه دون غيره فيرون المواضع التي يقصدونها، و إن كان الموضع يسعهم أم لا و المواضع التي يضعون فيها أقدامهم والمواضع التي يمشون فيها إلى غير ذلك من منافعهم. ولا يزاد في ليلة الختم شيء زائد على ما فعل في أول الشهر؛ لأنه لم يكن من فعل من مضى بخلاف ما أحدثه بعض الناس اليوم من زيادة وقود القناديل الكثيرة الخارجة عن الحد المشروع لما فيها من إضاعة المال والسرف والخيلاء سيما إذا انضاف إلى ذلك ما يفعله بعضهم من وقود الشمع وما يركز فيه، فإن كان فيه شيء من الفضة أو الذهب فاستعماله محرم لعدم الضرورة إليه وإن كان بغيرهما فهو إضاعة مال وسرف وخيلاء.
وبعضهم يفعلون فعلًا محرمًا وهو أنهم يعلقون ختمة عند الموضع الذي يختمون فيه وتختلف أحوالهم فيها فبعضهم يتخذها من الشقق الحرير الملونة.
وبعضهم من غيرها لكنها تكون ملونةً أيضًا ويعلقون فيها القناديل وذلك محرم وسرف وخيلاء وإضاعة مال واستعمال لما لا يجوز استعماله من الحرير وغيره، وبعضهم يجعل الماء الذي في القناديل ملونًا.
وبعضهم يضم إلى ذلك القناديل المذهبة أو الملونة أو هما معا وهذا كله من باب السرف والخيلاء."
(2/ 302الناشر: دار التراث)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
بدعات و منکرات
Ref. No. 1595/43-1139
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ والدہ کمزور ہیں، ان کی اطاعت اور خدمت لازم ہے، اور والدہ کی ضرورت اور منع کرنےکے باوجود جماعت میں نکلنا ناجائز ہے۔ گھر پر رہ کر نماز وغیرہ امور کی پابندی کریں اور والدہ کی خدمت کریں۔ ہاں جب والدہ کی اجازت ہو یا دوسرا کوئی خدمت کرنےوالا موجود ہو تو والدہ سے بات کرکے نکلنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
کما فی الرد المحتار أي إن لم یخف علی والدیہ الضعیفة إن کانا موسرین ولم تکن نفقتہما علیہ، وفي الخانیة لو أراد الخروج إلی الحج وکرہ ذلک قالوا: إن استغنی الأب عن خدمتہ فلا بأس وإلا فلا یسعہ الخروج وفي بعض الروایات لا یخرج إلی الجہاد إلا بإذنہما ولو آذن أحدہما فقط لا ینبغي لہ الخروج لأن مراعاة حقہما فرض عین والجہاد فرض کفایة (شامي کتاب الحظر والإباحة، فصل في البیع: 6/408)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
بدعات و منکرات
Ref. No. 1831/43-1622
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جو عمل بدعت ہووہ گناہ کا باعث ہے، اس سے ثواب کیسے حاصل ہوسکتاہے۔ البتہ اس بدعت کے دوران جو اعمال صالحہ تلاوت و ذکر وغیرہ کیا جائے گا اس کا ثواب حاصل ہوگا، لیکن بدعت کا گناہ اس ثواب سے بڑھ کر ہوگا، اس لئے بدعت کا ترک کرنا ضروری ہے۔ فقہاء کے یہاں یہ قاعدہ مسلم ہے کہ جس چیز کے سنت اور بدعت ہونے میں تردد ہو اس کا ترک اولی ہے۔
مَآ اٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَہٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا․
مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِ ہٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ (بخاری ومسلم)
عَلَیْکُمْ بِسُنَّتِیْ وَسُنَّةِ الْخُلَفَآءِ الرَّاشِدِیْنَ المَہْدِیِّیْن․ (ترمذی، ج:۲، ص: ۹۲، ابوداؤد، ج۲، ص: ۲۷۹)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
بدعات و منکرات
Ref. No. 1102 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ گیارہویں منانا کہیں ثابت نہیں، یہ محض ایک رسم ہے، نیز بہت سے اعتقادی ، عملی واخلاقی مفاسد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے واجب الترک ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
بدعات و منکرات
الجواب وباللّٰہ التوفیق:ایسی کوئی حدیث نظر سے نہیں گذری، ہاں جہاد فی سبیل اللہ سے متعلق اس طرح کی کچھ احادیث ملتی ہیں۔ بعض اہل جماعت ان روایات کو مروجہ تبلیغ کی جانب منسوب کر لیتے ہیں یہ مناسب نہیں ہے، مگر اللہ تعالیٰ سے ثواب میں اضافے کی امید رکھنی چاہئے، لیکن مذکورہ تقابل جہالت ہے اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔(۱)
(۱) عن سہل بن معاذ عن أبیہ رضي اللّٰہ عنہما، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إن الصلاۃ والصیام والذکر یضاعف علی النفقۃ في سبیل اللّٰہ بسبع مائۃ ضعف۔ (أخرجہ أبو داود، في سننہ، ’’کتاب الجہاد: باب تضعیف الذکر في سبیل اللّٰہ‘‘: ج ۱، ص: ۳۳۸)
وعن علي وأبي الدرداء وأبي ہریرۃ وأبي أمامۃ وعبد اللّٰہ بن عمر وجابر بن عبد اللّٰہ وعمران بن حصین رضي اللّٰہ عنہم أجمعین کلہم یحدث عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أنہ قال: من أرسل نفقۃ في سبیل اللّٰہ وأقام في بیتہ، فلہ بکل درہم سبعمائۃ درہم ومن غزا بنفسہ في سبیل اللّٰہ وأنفق في وجہہ ذلک، فلہ بکل درہم سبعمائۃ ألف درہم۔ ثم تلا ہذہ الآیۃ: {واللَّہُ یُضاعفُ لمنْ یشائُ}۔ رواہ ابن ماجہ۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب الجہاد: الفصل الثالث‘‘: ج ۲، ص: ۳۳۵)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص297
بدعات و منکرات
الجواب وباللّٰہ التوفیق:حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ سے مدینہ طیبہ ہجرت اپنی دعوت وتبلیغ کے ناکام ہونے کی وجہ سے نہیں کی تھی، بلکہ اللہ تعالیٰ تبارک وتعالیٰ کے حکم سے ہجرت فرمائی تھی؛ اس لئے مذکورہ واعظ کا یہ کہنا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فیل ہو گئے تھے، یہ جہالت ہے۔ ایسا کہنا بالکل درست نہیں ہے؛ انہوں نے یہ جملہ دانستہ کہا ہو یا نادانستہ توبہ واستغفار لازم ہے۔(۱)
(۱) وعبد اللّٰہ بن عمر رضي اللّٰہ عنہما، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إن اللّٰہ لا یقبض العلم انتزاعاً ینتزعہ من العباد، ولکن یقبض العلم بقبض العلماء حتی إذا لم یبق عالماً، اتخذ الناس رؤساً جہالاً فسئلوا فأفتوا بغیر علم فضلوا وأضلوا: متفق علیہ۔ (مشکوۃ المصابیح، ’’کتاب العلم: الفصل الأول‘‘: ج ۱، ص: ۳۳، رقم: ۲۰۶)
وعن ابن عباس رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: اتقوا الحدیث عني إلا ما علمتم، فمن کذب علي متعمداً فلیتبوأ مقعدہ من النار۔ رواہ الترمذي۔ (مشکوۃ المصابیح، ’’کتاب العلم: الفصل الثاني‘‘: ج ۱، ص: ۳۵، رقم: ۲۳۲)
وعن ابن سیرین رحمہ اللّٰہ قال: إن ہذا العلم دین فانظروا عمن تأخذون دینکم، رواہ مسلم۔ (’’أیضاً‘‘: ج ۱، ص: ۳۷، رقم: ۲۷۳)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص298
بدعات و منکرات
الجواب وباللہ التوفیق
صورت مسؤولہ میں بیٹے پر والدین کی فرمانبرداری لازم ہے ، والد کو حق ہے کہ بیٹے کو واپس بلالے اور بیٹے پر واپس آنا لازم ہے، والدین کی خدمت بہرحال مقدم ہے، مذکورہ صورت میں بچہ کے والد صاحب کو سمجھایاجائے کہ چلہ کے لئے گھر سے گیا تھا وہاں لوگوں کے ترغیب دلانے پر چار مہینے کا ارادہ کرلیا ہوگا اس پر اس قدر ناراض نہ ہوں ، نیز بیٹے کو واپس آکر والد صاحب کو راضی کرلینا چاہئے، سائلہ کو چاہئے کہ دونوں کے درمیان اتفاق کرانے کی صورتیں اختیار کریں اور جہاں اتفاق نہ ہوسکے تو شوہر کا ساتھ دیں تاکہ مسئلہ بسہولت حل ہوسکے۔
واللہ تعالی اعلم
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
بدعات و منکرات
الجواب وباللّٰہ التوفیق:اعلاء کلمۃ اللہ اور دین کی خدمت کے متعدد طریقے ہیں۔ درس وتدریس بنیادی طریقہ ہے اور اس کے بھی متعدد درجات ہیں۔ تصنیف وتالیف، وعظ وتقریر اور دعوت وتبلیغ وغیرہ، پھر دعوت وتبلیغ کے بھی مختلف درجات ہیں، کسی ایک طریقہ میں ہی دین کو محدود سمجھنا غلطی ہے۔ تذکیر کا طریقہ سہل ہے درس وتدریس مشکل ہے اور فقہ وفتاویٰ انتہائی نازک ودشوار ہے، کسی ایک طریقہ کو اختیار کرنے کے بعد دوسرے طریقے کو اختیار کرنے والوں کو کمتر سمجھنا بھی غلطی ہے؛ اس لئے کسی کا یہ کہنا کہ دین کے لئے یہی صورت لازم ہے، یہ درست نہیں ہے۔ تبلیغ وغیرہ کا کام مسجد میں چلانے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ احترام کی خلاف ورزی نہ ہو، سات لاکھ نمازوں کے ثواب والی حدیث اور دلیل نظر سے نہیں گذری خود بیان کرنے والے سے معلوم کیا جائے مزید اطمینان کے لئے حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ’’دعوت وتبلیغ‘‘ دیکھی جائے۔(۱)
(۱) وعن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: کفیٰ بالمرء کذباً أن یحدث بکل ما سمع۔ رواہ مسلم۔ (مشکوۃ المصابیح، ’’کتاب الإیمان: باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ، ’’الفصل الأول‘‘: ج ۱، ص: ۲۸، رقم: ۱۵۶)
{وَلْتَکُنْ مِّنْکُمْ أُمَّۃٌ یَّدْعُوْنَ إِلَی الْخَیْرِ وَیَأْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِط وَأُولٰٓئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَہ۱۰۴} (سورۃ آل عمران: ۱۰۴)
وعن أبي سعید الخدري رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إن الناس لکم تبع وإن رجالا یأتونکم من أقطار الأرض یتفقہون في الدین فإذا أتوکم فاستوصوا بہم خیرا۔(أخرجہ الترمذي، في سننہ، ج۱، ص:۳۸رقم: ۲۱۵)
وعن أنس رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من خرج في طلب العلم فہو في سبیل اللّٰہ حتی یرجع۔ رواہ الترمذي والدارمي۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب العلم: الفصل الثاني‘‘: ج ۱، ص: ۳۴، رقم: ۲۲۰)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص299
بدعات و منکرات
الجواب وباللّٰہ التوفیق:تبلیغ دین فرض علی الکفایہ ہے(۱) اور جہاں جس قدر ضرورت ہو وہاں پر اس کی اہمیت اسی قدر ہوگی، قرآن کریم میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا حکم صراحتاً مذکور ہے(۲) سب سے بڑا معروف ایمان اور سب سے بڑا منکر کفر ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسلام واحکام کی تبلیغ کا حکم ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد یہ ذمہ داری ہر زمانہ کے علماء وصلحاء کی ہے، لیکن تبلیغ کو کسی خاص مروجہ صورت کے ساتھ مقید کرنا درست نہیں ہے، بعض لوگ تبلیغ کی کوئی صورت متعین کرکے تمام احکام کو اس متعینہ صورت پر منطبق کردیتے ہیں یہ درست نہیں ہے۔(۳)
(۱) إعلم أن تعلم العلم یکون فرض عین، وہو بقدر ما یحتاج إلیہ، وفرض کفایۃ، وہو ما زاد علیہ لنفع غیرہ۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’مقدمۃ، مطلب في فرض الکفایۃ وفرض العین‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۵)
إن العلماء اتفقوا علی أن الأمر بالمعروف والنہي عن المنکر من فروض الکفایات۔ (علامہ آلوسي، روح المعاني: ج ۴، ص: ۲۱)
(۲) {کُنْتُمْ خَیْرَ أُمَّۃٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَتُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِط} (سورۃ آل عمران: ۱۱۰)
(۳) قال تعالیٰ: {یَتْلُوْا عَلَیْہِمْ آیٰتِہ} یعني القرآن {ویزکیہم} أي یأمرہم بالمعروف وینہا ہم عن المنکر لتزکوا نفوسہم وتطہر من الدنس والخبث الذي کانوا متلبسین بہ في حال شرکہم وجاہلیتہم {ویعلہم الکتب والحکمۃ} یعني القرآن والسنۃ۔ (ابن کثیر: تفسیر ابن کثیر، ’’سورۃ آل عمران: ۱۶۴‘‘: ج ۲، ص: ۱۴۳)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص300
بدعات و منکرات
Ref. No. 39 / 881
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جائز ہے، کوئی حرج نہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند