Frequently Asked Questions
ربوٰ وسود/انشورنس
ربوٰ وسود/انشورنس
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 41/855
الجواب وباللہ التوفیق:
بسم اللہ الرحن الرحیم:۔ بینک کے ذریعہ گاڑی خریدنے کی ایک صورت یہ ہے کہ بینک گاڑی کی قیمت مع منافع ایک ساتھ طے کردے اور پھر گاڑی خرید کراپنے گراہک کو بیچ دے۔ اگر قسط مقرر کرے تو گراہک وقت مقررہ پر قسط اداکرتا رہے تاکہ تاخیر کی وجہ سے کوئی سود نہ دینا پڑے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ علاوہ ازیں اس زمانہ میں ضرورت کے پیش نظر بینک سے لون پر گاڑی خریدنے کی بھی گنجائش ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 1239/42-643
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کرپٹو کرنسی یا دیگر ڈیجیٹل کرنسیاں جن کو کسی حکومت کی منظوری حاصل نہیں ہے ان کا معاملہ ابھی مشکوک ہے، اس لئے ابھی اس طرح کے معاملات سے احتراز کیا جائے، ورنہ بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 2269/44-2426
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں ملازمین کی تنخواہ سے جو رقم کاٹی گئی، اور اس پر ادارہ نے اپنی جانب سے جو اضافہ کیا اس کا لینا جائز ہے، اور یہ حلال آمدنی ہےجس میں اپنا پیسہ اور حکومت کا تحفہ شامل ہے، البتہ ان دونوں رقموں پر بینک کی طرف سے جو انٹرسٹ (سود) ملتاہے، اس رقم کا لیناجائزنہیں ہے۔
قوله: بل بالتعجيل أو بشرطه أو بالاستيفاء أو بالتمكن) يعني لايملك الأجرة إلا بواحد من هذه الأربعة، والمراد أنه لايستحقها المؤجر إلا بذلك، كما أشار إليه القدوري في مختصره، لأنها لو كانت دينًا لايقال: إنه ملكه المؤجر قبل قبضه، وإذا استحقها المؤجر قبل قبضها، فله المطالبة بها وحبس المستأجر عليها وحبس العين عنه، وله حق الفسخ إن لم يعجل له المستأجر، كذا في المحيط. لكن ليس له بيعها قبل قبضها". (البحر الرائق ج:7،ص:300،ط: دارالكتاب الإسلامي)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 1863/43-1731
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ (1) کریڈٹ کارڈ میں کمپنی پیسہ قرض دیتی ہے اور جو کچھ آپ اس میں سے خرچ کرتے ہیں اس کی ادائیگی کی ایک مدت متعین ہوتی ہے، اگر اس مدت میں آپ نے وہ رقم اپنے اکاؤنٹ سے کریڈٹ کارڈ میں ٹرانسفر کردیا تو چارج نہیں لگتاہے، لیکن اگر مدت میں ادائیگی نہیں ہوسکی تو پھر اس پر سود دینا پڑتاہے، اس سود سے بچنے کے لئے اس کا استعمال درست نہیں ہے، البتہ اگر کوئی شدید مبجوری ہو تو کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے البتہ مدت میں ہی ادائیگی کردی جائے تاکہ سودی چارج سے بچاجاسکے، تاہم اس پر ملنے والے پوائنٹس کو استعمال میں لانا جائز ہے۔ (2) جمع شدہ رقم پر بینک جو انٹرسٹ اور سود دیتاہے اس کا اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں ہے۔ بینک سے نکال کر کسی غریب کو بلانیٹ ثواب صدقہ کردینا لازم ہے۔ (3) آن لائن خریداری پر کچھ ایپس کیش بیک دیتے ہیں ، یہ رقم اپنے کسٹمر کے لئے ترغیبی انعام ہے، اس کو اپنے استعمال میں لانا جائز اور حلال ہے۔ (4) کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر ملنے والا ڈسکاؤنٹ بینک نہیں دیتاہے بلکہ ادارہ یا کمپنی دیتی ہے اس لئے وہ ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا جائز ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 1864/43-1727
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر کوئی شخص اپنے باپ سے پیسے لیتاہے اور والد کی طرف سے متعینہ رقم سے زیادہ خرچ کرنے کی صراحۃ یا دلالۃ اجازت نہیں ہے تو زائد پیسہ واپس کرنا ضروری ہے۔ نیز باپ سے جس مقصد کے لئے پیسے مانگے تھے، اسی مقصد میں صرف کرنا ضروری ہے؛ سوال میں مذکور صورت کذب بیانی ہے،اور جھوٹ سے بہرحال پرہیز ضروری ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 1089 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ لائف انشورنس کرانا جائز نہیں ہے۔ اگر کسی مجبوری میں کرایا گیا ہے توصرف اپنی جمع کردہ رقم لے سکتے ہیں ،اس کے علاوہ جو رقم کمپنی دے اس کو بلانیت ثواب صدقہ کردینا لازم ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 2193/44-2331
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سب کی رضامندی سے پہلی چیٹی آپ کے لئے لینا جائز ہے، البتہ آپ جب خود اس معاملہ میں شریک ہیں تو آپ کے لئے وصولیابی کے نام پر تین ہزار روپئے لینا جائز نہیں ہے۔ وصولیابی کی مزدوری میں اپنی وصولی کی مزدوری بھی شامل ہے، اور اس طرح کا معاملہ شرعا ناجائز ہے۔
ولو دفع غزلًا لآخر لینسجہ لہ بنصفہ أی بنصف الغزل أو استأجر بغلًا لیحمل طعامہ ببعضہ أو ثورًا لیطحن برّہ ببعض دقیقہ فسدت فی الکلّ؛ لأنّہ استأجرہ بجزءٍ من عملہ، والأصل فی ذلک نہیہ - صلّی اللّہ علیہ وسلّم - عن قفیز الطّحّان إلخ (درمختار مع الشامي: ۹/۷۹، باب الإجارة الفاسدة، ط: زکریا، دیوبند)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
ربوٰ وسود/انشورنس
Ref. No. 40/970
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہوم لون لے کر اپنی پریشانی میں اضافہ نہ کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ زیادہ کی لالچ میں اصل سرمایہ بھی ہاتھ سے نکل جائے۔ اخراجات کم کیجئے اور ذریعہ آمدنی بدل کر کوشش کیجئے اور دعاء کیجئے کہ اللہ تعالی آسانی پیدافرمائیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند