Frequently Asked Questions
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 954
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: زید اپنی ملکیت میں مکمل بااختیار ہے، چاہے برابر تقسیم کرے اور یہ بہتر ہے اور چاہے حصہ میراث کے اعتبار سے تقسیم کرے اور چاہے تو کسی کوکچھ کم اور کسی کچھ کو زیادہ جیسی ضرورت ہو دیدے تاہم اس کا خیال رکھے کسی پر عرفاً ظلم نہ سمجھاجائے؛ ورثہ کے علاوہ کسی اور کو بھی کچھ دینا چاہے تو دے سکتا ہے ، اس کو اپنی ملکیت میں تصرف کا مکمل اختیار ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 1160/42-384
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ (1) میت کے چھوڑے ہوئے کل سامان و جائداد کل چالیس حصوں میں بانٹیں گے جن میں سے مرحوم کی بیوہ کو 5 حصے، ہر ایک بیٹے کو 14 (کل 28حصے) اور ایک بیٹی کو7 حصے ملیں گے۔ بہن بھائیوں کا وراثت میں کوئی حصہ نہیں ہوگا۔ (2) انشورنس کمپنی کو مرحوم نے جتنی رقم جمع کی ہے اتنی ہی رقم لینے کی اجازت ہے، اس سے زیادہ سب سود ہے جو بلانیٹ ثواب واجب التصدق ہے۔ البتہ اگر مرحوم کے ورثہ خود غریب اور محتاج ہوں تو سودی رقم کو اپنے استعمال میں بھی لاسکتے ہیں۔ (3) سودی رقم کا حکم یہی ہے کہ اس کو فقراء پر بلانیت ثواب صدقہ کردیا جائے۔ (4) انشورنس کی زائد رقم حرام ہے، البتہ اگر حکومت کی طرف سے کچھ رقم ملے تو اس کو وراثت کے طریقہ پر تقسیم کرلیا جائے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 1190 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ بشرط صحت سوال مذکورہ قبرستان کو صاف کروانا درست ہے اور جس قبر میں گڈھا ہوگیا ہو اس کو مٹی ڈال کر برابر کرنا بھی درست ہے۔ واللہ اعلم
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 1166/42-422
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دوکان و مکان کی خیروبرکت کے لئے قرآن خوانی کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے، اس لئے جاسکتے ہیں۔ ایصال ثواب کے لئے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اور اگر لوگ چائے پانی، ناشتہ وغیرہ کرادیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یہ ہمارے یہاں کا عرف ہے کہ آنے والے کو کچھ نہ کچھ ضرور پیش کرتے ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 38 / 1072
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: مذکورہ مسئلہ کی دوصورتیں ہیں: (1) بیٹا کماکر باپ کو دیتا ہے اور صراحۃ ً یا عرفاً باپ کو مالک بناتا ہے۔ (2) کماکر باپ کو دیتا ہے اور باپ کو مالک نہیں بناتا ہے۔ ؛ پہلی صورت میں وہ مال باپ کی ملکیت ہے اور اس میں وراثت جاری ہوگی، اور دوسری صورت میں وہ خود بیٹے کی ملکیت ہے۔ (مشکوۃ شریف، ہدایہ)۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 967
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: بشرط صحت سوال اگر زید کے والد کے وارثین میں کل تین ہی افراد ہیں تو کل جائداد کو چار حصوں میں تقسیم کرکے دو حصے زید کو اور ایک وہ حصہ جو اس بہن کے حصہ میں آتا ہے جو مصالحت کرچکی ہے زید ہی کو دے کر یعنی زید کو کل تین حصے ملیں گے، باقی ایک حصہ مطالبہ کرنے والی بہن کو دیدیا جائے۔ بہن جس پر راضی ہو وہی صورت اختیار کریں ۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 989
الجواب وباللہ التوفیق
بلا ضرورت شوہر کا بیوی کو غسل دینا درست نہیں۔ (شامی ج2 ص 198)
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 147/1210 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ صورت مسئلہ میں شرعی ضابطہ کے مطابق اخت عصبہ ہے، اور ذوی الفروض کو حصہ دینے کے بعد اگر کچھ بچے گا تو وہ اخت (عصبہ) کو ملے گا۔ صورت مذکورہ میں ترکہ مکمل تقسیم ہوگیا ، کچھ بچا نہیں اس لئے اخت کو یہاں کچھ نہیں ملے گا۔ تخریج حسب ذیل ہے۔
مسئلہ ۱۲ ۱۳
زوج–ام –بنت –بنت –اخت
۳–۲–۴–۴–عصبہ
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 991 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحم الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں بغیر بناؤ سنگھار کے، عورت پردہ کے ساتھ باہر جاسکتی ہے، لیکن جلد واپس آجائے؛ باہر نکل کر کسی اور کام میں وقت ضائع نہ کرے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 1232 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ صورت مسئولہ میں بشرط صحت سوال، جب بھائی نے پیسے ما ں کو دیدئے اور ان کو اختیار دیدیا تو وہ اب ماں کے ہوگئے؛ اگر وہ کسی کو کچھ دینا چاہیں تو ان کو اختیار ہے، ان پر کوئی دباو نہیں ڈالاجائےگا۔ آپ نے بہن کی شادی میں جو تعاون کیا وہ تبرع ہے اس کا اجرعظیم آخرت میں آپ کو ملے گا انشاء اللہ۔ ماں نے ایک موقع پر خوش ہوکر ایک بات کہہ دی اور پھر بعد میں مصلحت اس کے خلاف میں نظر آئی اور اس پر عمل نہ کیا تو اس کی گنجائش ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند