احکام میت / وراثت و وصیت

Ref. No. 1881/43-1751

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں مرحومہ کی کل جائداد کو  32 حصوں میں تقسیم کریں گے، جن میں سے ایک چوتھائی یعنی آٹھ حصے مرحومہ کے شوہر کو ، ہر ایک بیٹے کو چھ چھ اور ہر ایک بیٹی کو تین تین حصے ملیں گے۔ مرحومہ کے بھائی کو اس کی وراثت میں حصہ نہیں ملے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

احکام میت / وراثت و وصیت

Ref. No. 950/41-92

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  بینک میں جتنی رقم موجود ہے ، وہ اور اس کے علاوہ جو بھی جائداد والد نے چھوڑی ہے، اس میں تمام اولاد کا حق ہے۔  کل مال کا آٹھواں حصہ مرحوم کی بیوی کے لئے ہے اور باقی جائداد اولاد میں اس طرح تقسیم ہوگی کہ بیٹوں کو دوہرا اور بیٹیوں کو اکہرا حصہ ملے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

احکام میت / وراثت و وصیت

Ref. No. 1038/41-266

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  خاتون کے شوہر  کی کل جائداد کواولاً  48/حصوں میں تقسیم کریں گے جن میں سے 6/حصے خاتون یعنی بیوی کو ملیں گے، آٹھ آٹھ حصے ماں باپ  میں سے ہر ایک کو ملیں گے۔ اور ہر ایک بیٹے کو 13 حصے ملیں گے۔  پھر جو کچھ باپ کو ملا ہے  اس کو اس کی جائداد میں شامل کرکے  کل جائداد کو اس کی اولاد میں تقسیم کریں گے ، اس طور پر کہ مرحوم  سسرکی بیوی (خاتون کی ساس) کو  آٹھ میں سے ایک حصہ ملے گا، اور باقی سات حصے اس کی اولاد میں لڑکوں کو دوہرا اور لڑکیوں کو اکہرا حصہ دے کر تقسیم کریں گے۔ اولاد کی موجودگی میں بھائیوں کا حصہ نہیں ہوتا ہے۔ نیز  انتقال کے وقت جو کچھ آدمی کی ملکیت میں ہے  بینک میں  موجود رقم ہو  یاسونا چاندی اور  زمین وغیرہ ہو سب وراثت میں تقسیم ہوگا۔ البتہ شوہر کے انتقال کے بعد جو سرکار ی کی طرف سے بیوی کو ملتا ہے اس پر بیوی کا حق ہے اس کو شوہر کی وراثت میں تقسیم نہیں کیا جائے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

احکام میت / وراثت و وصیت

Ref. No. 1164/42-389

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کسی مصلحت سے دوسرے کے نام رجسٹری کرادینے سے وہ شخص مالک نہیں ہوجاتاہے۔ بلکہ ہبہ کرکے اس کو قبضہ کرادیا جائے تب ملکیت ثابت ہوتی ہے۔ محض رجسٹری  سے ملکیت ثابت نہیں ہوتی ہے۔ تاہم اس کا خیال رہے کہ اگر والد کا انتقال ہوگیا ہے اور جن کے نام رجسٹری ہے وہ ملکیت کا دعوی کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ مالک بنادیا تھا تو ظاہر ہے ان کا ہی قول معتبر ہوگا۔ البتہ اگر وہ ملکیت کے دعوی میں غلط  ہوں  گے  تو اس کا گناہ ان کو خود ہوگا اور بروز حشر ان کے لئے یہ وبال جان ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

احکام میت / وراثت و وصیت

Ref. No. 926

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم: دعوی بلا دلیل معتبر نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

احکام میت / وراثت و وصیت

Ref. No. 2587/45-4211

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   کسی شخص کا فاجر وفاسق ہونا شرعاً ناپسندیدہ ہے، حکمت وتدبیر کے ساتھ اس کو گناہوں سے بچنےکی ترغیب دینی چاہئے تاہم اگر وہ کسی کی نماز جنازہ میں شرکت کرتا ہے یا جنازہ کو کندھا دیتا ہے تو اس میں شرعاً نہ کوئی قباحت ہے اور نہ کراہت۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

احکام میت / وراثت و وصیت

Ref. No. 2589/45-4117

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔    مرحوم کی کل جائداد 12 حصوں میں تقسیم ہوگی، جن میں سے ماں کو دو حصے،  اور دونوں بھائیوں کو  پانچ پانچ حصے ملیں گے،  اور علاتی بہن کو کوئی حصہ نہیں ملے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند


 

 

احکام میت / وراثت و وصیت

Ref. No. 2278/44-2429

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  مرحوم کے کل ترکہ 12430000 میں سے مرنے والے کی زوجہ کو 1553750 روپئے، ہر ایک بیٹے کو 3625416.67 روپئے، اور ہر ایک بیٹی کو 1812708.33 روپئے ملیں گے۔ 

تخریج حسب ذیل ہے:

میت :۔ مسئلہ 8 تصحیح 48 -----------------------------------------------12430000 ترکہ

                زوجہ----------- ابن   ---------------     ابن   --------   بنت ----------  بنت

   1                                                   -----7-----

6                                           14                          14                          7                             7

1553750           3625416.67      3625416.67      1812708.33      1812708.33

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

احکام میت / وراثت و وصیت

Ref. No. 2720/45-4464

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جو رقم مرحوم کی زندگی میں واجب الاداء ہو یا مرحوم کے مرنے کے بعد میت کے ورثاء کو بحق مرحوم دیاجائے اس میں شرعی وراثت جاری ہوگی، اور اگر مرحوم کے انتقال کے بعد یہ رقم سرکار ، مرحوم کی بیوی کو یا کسی بھی وارث کو بطور امداد دیتی ہے تو وہ رقم خاص اسی کے لئے ہوگی جس کے نام سے وہ رقم جاری ہوگی؛ اس میں وراثت کا حکم نافذ نہیں ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

احکام میت / وراثت و وصیت

Ref. No. 39/1150

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  غسل دینے کی کوئی صورت نہ ہو تو تیمم وغیرہ کرادیا جائے اور تدفین کردی جائے تو حرج نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند