نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق:  مذکورہ شخص میں اگر شرائط امامت پائی جاتی ہیں تو اس کی امامت درست ہے صرف نکاح نہ کرنے کی وجہ سے امامت کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔(۲)

(۲) وشروط صحۃ الإمامۃ للرجال الأصحاء ستۃ، الإسلام، والبلوغ، والعقل،… والذکورۃ، الخ۔ (الشرنبلالي، نور الإیضاح، ’’کتاب الصلوۃ: باب الإمامۃ‘‘: ص: ۷۸، ۷۷، مکتبہ عکاظ دیوبند)
ویشترط کونہ مسلماً حرّا ذکراً عاقلاً بالغًا قادرًا الخ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ: باب الإمامۃ‘‘:ج۲، ص: ۲۸۰، زکریا دیوبند)

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص80

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب و باللہ التوفیق: بشرط صحت سوال الزام تراشی کرنے والے عند اللہ گناہگار ہیں ان پر بلا تحقیق اس طرح کی افواہوں سے باز رہنا لازم ہے اور مذکورہ امام کی امامت پر بے بنیاد الزام تراشیوں کی وجہ سے کوئی اثر نہیں پڑا ان کی امامت درست ہے تاہم مقتدیوں کے سامنے یہ وضاحت کردی جائے کہ میں ان الزامات سے بری ہوں۔(۱) ہاں اگر الزام ثابت ہو جائے تو خیانت کرنے کی وجہ سے مذکورہ شخص فاسق ہے اور اس کی امامت مکروہ ہے۔(۲)

(۱) قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إیاکم والظن فإن الظن أکذب الحدیث ولا تحسسوا ولا تجسسوا۔ (أخرجہ البخاري  في صحیحہ، ’’کتاب النکاح، باب لایخطب علی خطبۃ أخیہ حتی ینکح، باب ما ینہی عن التحاسد والتدابر‘‘: ج ۲، ص: ۸۹۲، رقم: ۵۱۴۳)
(۲) یکرہ إمامۃ عبد وإعرابي وفاسق۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۱، ص: ۲۹۸)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص204

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ التوفیق: وعظ و نصیحت اوردینی باتیں بتلانا بہت اچھا عمل ہے؛ لیکن اس کے لیے بھی مستحسن اور مفید طریقہ ہی کو اختیار کرنا چاہئے، مسجد میں روزانہ اس انداز پر وعظ کرنا درست نہیں ہے کہ اس کی وجہ سے لوگوں کو نماز پڑھنے میں پریشانی اور خلل ہو نیز روزانہ کے اس انداز سے لوگ اُکتا جاتے ہیں اور پھر وعظ کا اثر بھی نہیں ہوتا، اس لیے بہتر طریقہ یہ ہے کہ کبھی کبھی وعظ کیا جائے اور اس کا خیال رکھا جائے کہ نمازوں میں خلل نہ پڑے نیز صلوٰۃ التسبیح وغیرہ اور دیگر نوافل کا اہتمام گھروں میں کرنا افضل ہے۔
’’صلوا أیہا الناس في بیوتکم فإن أفضل الصلاۃ صلاۃ المرء في بیتہ إلا المکتوبۃ‘‘(۱)
’’مثل البیت الذي یذکر اللّٰہ فیہ والبیت الذي لا یذکر فیہ مثل الحي والمیت‘‘(۱)
(۱) أخرجہ البخاري في صحیحہ، ’’کتاب الصلاۃ، باب صلوٰۃ اللیل‘‘: ج ۱، ص: ۲۵۲، رقم: ۶۹۸۔
(۱) أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ومسلم ’’کتاب صلاۃ المسافرین وقصرہا، باب استحباب صلاۃ النافلۃ في بیتہ‘‘: ج۱، ص: ۲۶۵، رقم: ۷۷۹۔

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص295

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز تو ہو جاتی ہے؛ لیکن ایسا کرنا درست نہیں ہے، بلکہ مکروہ ہے۔(۲)
(۲) ولو وجد فرجۃ في الأول لا الثاني لہ خرق الثاني لتقصیرہم وفي الحدیث من سد فرجۃ غفرلہ وصح خیارکم ألینکم مناکب في الصلاۃ۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب في الکلام علی الصف الأول‘‘: ج۲، ص: ۳۱۲)
ویکرہ القیام خلف صف فیہ فرجۃ للأمر بسد فرجات الشیطان ولقولہ: من سد فرجۃ من الصف کتب لہ عشر حسنات ومحي عنہ عشر سیئات ورفع لہ عشر درجات۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، فصل في المکروہات‘‘: ص: ۳۶۱)

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند: ج 5 ص: 411

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ التوفیق:رمضان المبارک کے علاوہ عام دنوں میں اذانِ مغرب کے بعد فوراً جماعت کرنا افضل ہے اس میں اول وقت کی فضیلت بھی ہے اور تکثیر جماعت کی فضیلت کا ثواب حاصل ہو جاتا ہے؛ کیوںکہ اذان کے سنتے ہی سب لوگ جمع ہوجاتے ہیں۔
البتہ رمضان کے مہینہ میں چوںکہ روزہ دار نمازی روزہ افطار کر کے مسجد میں آتے ہیں جس میں کچھ وقت ضرور صرف ہوتا ہے پس جماعت میں دس پندرہ منٹ کی تاخیر کر دی جائے تاکہ سب ہی نمازی افطار سے فارغ ہو کرجماعت میں شریک ہو سکیں کہ اس تاخیر کی وجہ سے تکثیر جماعت کی فضیلت اور ثواب حاصل ہوگا۔
ہمارے بزرگوں اور اسلاف اکابر علماء کرام کا معمول یہی ہے کہ ایام رمضان میں مغرب کی جماعت میں دس پندرہ منٹ کی تاخیر کرتے ہیں اور فجر کی جماعت میں تعجیل کرتے ہیں تاکہ تکثیر جماعت متحقق ہو جائے۔
البتہ اذانِ مغرب غروب کے فوراً بعد پڑھنی چاہیے کہ جہاں پر سائرن کی آواز یا گھنٹہ یا گولے کی آواز نہ پہونچے وہ لوگ اذان سن کر روزہ افطار کر لیں۔ اور جہاں گھنٹہ، سائرن، وغیرہ کابہتر نظم ہو، تو وہاں اذان تاخیر سے دی جائے۔(۱)
(۱) وقال علیہ الصلاۃ السلام: ’’إن أمتی لن یزالوا بخیر ما لم یؤخروا المغرب إلی اشتباک النجوم‘‘ مضاہاۃ للیہود فکان تاخیرہا مکروہاً ’’إلا في یوم غیم‘‘ وإلا من عذر سفر أو مرض أوحضور مائدۃ، والتأخیر قلیلاً لا یکرہ۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ‘‘: ج ص: ۱۸۳، مکتبہ: شیخ الہند، دیوبند)
قولہ:(یکرہ تنزیہاً) أفاد أن المراد بالتعجیل أن لا یفصل بین الأذان والإقامۃ بغیر جلسۃ أو سکتۃ علی الخلاف وأن ما في القنیۃ من استثناء التأخیر القلیل محمولٌ علی ما دون الرکعتین وأن الزائد علی القلیل إلی اشتباک النجوم مکروہ تنزیہاً وما بعدہ تحریماً إلا بعذر۔(ابن عابدین، الدرالمختار مع رد المحتار، ’’کتـاب الصلاۃ: مطلب في طلوع الشمس من مغربہا‘‘: ج ۲، ص: ۲۹، مکتبہ: زکریا، دیوبند)

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند ج 4 ص: 55

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ہر طرف بے چینی ہو تو لوگوں کی قلبی راحت کے لیے اذان دینے کی گنجائش ہے۔
’’عن أنس : قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ’’إذا أذّن في قریۃ أمنہا اللّٰہ تعالیٰ من عذابہ ذلک الیوم‘‘(۱)
’’عن علي: رآني النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم حزینا فقال: (یا ابن أبي طالب إني أراک حزینا فمر بعض أہلک یؤذن في أذنک، فإنہ درء الہم) قال: فجربتہ فوجدتہ کذلک‘‘(۲)
’’وفي حاشیۃ البحر الرملي: رأیت في کتب الشافعیۃ أنہ قد یسن الأذان لغیر
الصلاۃ، کما في أذان المولود، والمہموم، والمصروع، والغضبان، ومن ساء خلقہ من إنسان أو بہیمۃ، وعند مزدحم الجیش، وعند الحریق، قیل وعند إنزال المیت القبر قیاسا علی أول خروجہ للدنیا، لکن ردہ ابن حجر في شرح العباب، وعند تغول الغیلان: أي عند تمرد الجن لخبر صحیح فیہ۔ أقول: ولا بعد فیہ عندنا‘‘(۱)

(۱) مغلطاي بن قلیج المصري، شرح سنن ابن ماجہ، ’’کتاب الصلاۃ، فضل الأذان وثواب المؤذنین‘‘: ج ۱، ص: ۱۱۷۹۔(شاملہ)
(۲) ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح، ’’کتاب الصلاۃ، باب الأذان‘‘: ج ۲، ص: ۳۱۰۔
(۱) ابن عابدین،رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الأذن‘‘: مطلب في المواضع التي یندب بہا الأذان في غیر الصلاۃ، ج ۲، ص: ۵۰۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص185

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: تکبیرمیں دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کو کانوں کی لوسے ملائے ہاتھوں کو اس طرح رکھے کہ انگلیوں کا تھوڑا سا جھکاؤ قبلے کی طرف رہے اور ایک سانس میں کہے اللہ اکبر پھر ہاتھ باندھے۔(۱)

(۱)(وکیفیتہا) إذا أراد الدخول في الصلاۃ کبر ورفع یدیہ حذاء أذنیہ حتی یحاذي بإبہامیہ شحمتي أذنیہ وبرؤوس الأصابع فروع أذنیہ، کذا في التبیین ولا یطأطأ رأسہ عند التکبیر، کذا في الخلاصۃ، قال الفقیہ أبوجعفر: یستقبل ببطون کفیہ القبلۃ وینشر أصابعہ ویرفعہما فإذا استقرتا في موضع محاذاۃ الإبہامین شحمتي الأذنین یکبر، قال شمس الأئمۃ السرخسي: علیہ عامۃ المشایخ، کذا في المحیط، والرفع قبل التکبیر ہو الأصح، ہکذا في الہدایۃ وہکذا تکبیرات القنوت وصلاۃ العیدین ولا یفرعہما في تکبیرۃ سواہا۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، کتاب الصلاۃ ’’الباب الثالث في شروط الصلاۃ، الفصل الثالث في سنن الصلوٰۃ وأدابہا‘‘: ج۱، ص: ۱۳۰)
والأصح أنہ یرفع یدیہ أولا ثم یکبر لأن فعلہ نفي الکبریاء عن غیر اللّٰہ والنفي مقدم علی الإثبات۔ (ویرفع یدیہ حتی یحاذي بإبہامیہ شحمتي أذنیہ) وعند الشافي رحمہ اللّٰہ: یرفع إلی منکبیہ، وعلی ہذا تکبیرۃ القنوت والأعیاد والجنازۃ، لہ حدیث أبي حمید الساعدي رضي اللّٰہ عنہ قال کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا کبر رفع یدیہ إلی منکبیہ، ولنا روایۃ وائل بن حجر والبراء وأنس رضي اللّٰہ عنہم، أن النبي علی الصلاۃ والسلام کان إذا کبر رفع یدیہ حذاء أذنیہ۔ (ابن الہمام، فتح القدیر، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۲۸۶، ۲۸۶)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص314

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: فرض نماز کی پہلی دو رکعتیں اور سنن و نوافل کی ہر ہر رکعت یعنی جن رکعتوں میں سورۂ فاتحہ پڑھنی واجب ہے ، اگر ان میں بھول سے کوئی آیت یا آیت کا کچھ حصہ چھوٹ جائے تو سجدۂ سہو واجب ہے اور فرض کی آخری دو رکعتوں میں چوں کہ سورۂ فاتحہ واجب ہی نہیں ہے اس لیے وہاں کسی آیت کے چھوٹنے سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہے۔(۱)

(۱) و ذکر الآیۃ تمثیل لا تقیید إذ بترک شییٔ منہا آیۃ أو أقل ولو حرفا لا یکون آتیا بکلھا الذي ھو الواجب۔ (الحصکفي، رد المحتار مع الدرالمختار، ج۲، ص۱۴۹)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص251

Innovations

Ref. No. 1131 Alif

In the name of Allah the most Gracious the most Merciful

The answer to your question is as follows:

It has no proof; hence it is better to avoid it.

And Allah knows best

 

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

ذبیحہ / قربانی و عقیقہ

Ref. No. 925

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم: ایسے شخص کو پیسے نہ دئے جائیں جو ان کو فواحش اور غلط کاموں میں خرچ کرتاہو، اور جبکہ اس کی مالی حالت ٹھیک ہے، اگر اس کو رقم دی جائے گی تو غلط کاموں میں لگنے کا ایک ذریعہ حاصل ہوجائے گا، اس لئے ایسے شخص کی مالی مدد نہ کی جانی چاہئے، البتہ اگر پیسے دے کر تالیف قلب کرے اور پھر اس کو سمجھائے تاکہ وہ غلط کام چھوڑدے تو اس طرح اپنے سے مانوس کرنے کے لئے مالی تعاون کرنا درست ہوگا۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند