متفرقات

Ref. No.

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم: ایسی صورت میں نماز کی حالت میں بائیں طرف تھوکنے کی گنجائش ہے۔ ناجائز  اور ناحق ٹیکس  سے بچنے کے لئے ایسا حیلہ اختیار کرنا درست ہے، تاہم معاملہ صاف ستھرا ہو کہ بائع اور مشتری کے درمیان کسی قسم کے نزاع کا اندیشہ مستقبل میں نہ ہو، البتہ جو جائز اور مناسب ٹیکس ہوں ان میں ایسا نہ کیا جائے۔   واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

زکوۃ / صدقہ و فطرہ

Ref. No. 38 / 1150

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                

بسم اللہ الرحمن الرحیم: بشرط صحت سوال مذکورہ صورت اختیار کرنا درست ہے تاہم مستحق زکوۃ کو زکوۃ کی رقم دے کر مکمل بااختیار بنادینا ضروری ہے، صرف زبانی حیلہ کارگر نہیں ہوگا۔ پھر اگر ترغیب دے کر اس سے کچھ یا پوری رقم حاصل  ہوجائے تو اس کو تنخواہوں  میں یا تعمیرات وغیرہ میں استعمال کرنا درست ہوگا۔  تاہم یہ صورت اسی وقت درست ہے جب مذکورہ ادارہ میں اصل دینی تعلیم ہو اور عصری تعلیم تابع اور ذیلی طور پر ہو۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

فقہ

Ref. No. 40/1030

الجواب وباللہ التوفیق:

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر پیروں کی پھٹن کو سی دیا جائے تو اب پانی اندر پہونچے یا نہ پہونچے بہرصورت وضو درست ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب

 

 دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

تجارت و ملازمت

Ref. No. 41/928

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  لوگوں کاعرف اور آپ کا بائع سے معاملہ کس نوعیت کا تھا، آپ نے پورا پلاٹ خریداتھا یا ہر ایک گز کی الگ قیمت بیان کی گئی تھی، اس طرح کئی شقیں نکلتی ہے۔ اس لئے کسی مفتی صاحب سے ملاقات کرکے بالمشافہ مسئلہ معلوم کرلیں۔  

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 41/1093

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ صورت میں نماز درست ہے، لیکن اگر فاصلہ دو صفوں کے بقدر یا زائد ہے تو اقتداء درست نہیں ہوگی۔

والمانع فی الصلوۃ فاصل یسع فیہ صفین علی المفتی بہ۔ (مراقی الفلاح  ۲۹۲)

 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ذبیحہ / قربانی و عقیقہ

Ref. No. 1071/41-236

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔  کرنٹ کے ذریعہ اپنے تالاب کی مچھلی کا شکار کرنا درست ہے، بشرطیکہ دیگر مفاسد کا اندیشہ نہ ہو مثلا  کرنٹ سے دوسری  چھوٹی مچھلیاں  بھی مرجائیں اور دوسرے جانور بھی متاثر ہوں تو پھر درست نہیں۔

ولایحل حیوان مائی الا السمک الذی مات مآفۃ – ومامات  بحرالماء  او بردہ و بربطہ فیہ او القاء شئی فموتہ بآفۃ  (ردالمحتار 6/306)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

Ref. No. 1409/42-448

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ یہ روایت صحیح ہے۔ پوری حدیث اس طرح ہے کہ حضرات صحابہ نے آپ ﷺ سے سوال کیا یا رسول اللہ آپ کے نزدیک سب سے تعجب خیز ایمان کن کا ہے؟ فرشتوں کا! تو آپ نے فرمایا وہ کیسے ایمان نہ لائیں جبکہ وہ اللہ کے حضور ہوتے ہیں، پھر صحابہ نے فرمایا تو انبیاء  کرام کا! تو آپ نے فرمایا وہ کیسے ایمان  نہ لائیں جبکہ ان پر وحی آتی ہے ۔ صحابہ نے کہا یا رسول اللہ پھر ہمارا ایمان عجیب تر ہوگا؟ تو آپ نے فرمایا کیا تم اب بھی ایمان نہ لاؤگے جبکہ تمہارے سامنے ہروقت میرا سراپا  رہتاہے۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا میرے نزدیک ساری کائنات میں عجیب تر ایمان ان لوگوں کا ہوگا جو تمہارے بعد ہوں گے وہ صرف اوراق پر لکھی کتاب دیکھیں گے اور اس پر ایمان لائیں گے۔ (شرح مشکل الآثار، باب بیان مشکل احکام من کان بعد 6/269 الرقم 2472)

اس حدیث میں بعد والوں کے ایمان کو عجیب قرار دیا گیا ہے اس لئے کہ صحابہ کرام کا ایمان بھی اگرچہ ایمان بالغیب ہے لیکن ان کو بعض مومن بہ کا مشاہدہ تھا جبکہ تابعین کا ایمان بالکلیہ ایمان بالغیب ہے۔ پھر بعد کے لوگوں کے ایمان کو تعجب خیز کہاگیا اس سے بعد کے لوگوں کا افضل ترین ہونا لازم نہیں آتاہے۔

وحيث ورد الكلام في الأعجبية والأغربية، فلا استدلال بالحديث في الأفضلية بوجه من وجوه المزية ۔۔۔۔۔۔  ولا يخفى أن الصحابة أيضا كانوا مؤمنين بالغيب، لكن باعتبار بعض المؤمن به مع مشاهدة بعضه بخلاف التابعين، فإن إيمانهم بالغيب كله، فمن هذه الحيثية بأنهم أعجب وأفضل والله أعلم.( مرقاۃ المفاتیح 9/4050)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 1527/43-1032

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  نماز شروع کرنے سے قبل نیت کرنا شرائط نماز میں سے ہے۔ اس لئے تشہد پڑھنے کے بعد صرف ایک رکعت وتر کی نیت سے ملانے سے وتر کی تین رکعتیں شمار نہیں ہونگی۔ اگر تشہد پڑھ کر وتر کی نیت کرکے کھڑا ہوا، اور تکبیر تحریمہ کے ساتھ تین رکعت وترکی  پڑھی تو یہ وتر کی نماز درست ہوگئی۔ اور جو نماز تہجد پڑھ رہاتھا جس کا واجب سلام نہیں پھیرا،  اس کی قضاء کرے۔ آپ کی پیش کردہ صورت میں وتر کی ایک ہی  رکعت ہورہی ہے جبکہ وتر کی تین رکعتیں واجب ہیں، اور جو  رکعتیں سنت کی نیت سے پڑھی گئیں وہ وتر میں تبدیل نہیں ہوسکتی ہیں۔ اس لئے وتر دوبارہ ادا کریں۔  یہی حکم دو رکعت ، چار رکعت  اور چھ رکعت کا بھی ہے۔

قوله: ولاتبطل بنية القطع) وكذا بنية الانتقال إلى غيرها ط (قوله: ما لم يكبر بنية مغايرة) بأن يكبر ناوياً النفل بعد شروع الفرض وعكسه، أو الفائتة بعد الوقتية وعكسه، أو الاقتداء بعد الانفراد وعكسه. وأما إذا كبر بنية موافقة كأن نوى الظهر بعد ركعة الظهر من غير تلفظ بالنية فإن النية الأولى لاتبطل ويبني عليها. ولو بنى على الثانية فسدت الصلاة ط (قوله: الصوم) ونحوه الاعتكاف، ولكن الأولى عدم الاشتغال بغير ما هو فيه ( شامی 1/441)

(قوله فيجوز بناء النفل على النفل) تفريع على كون التحريمة شرطا، لكن كونها شرطا يقتضي صحة بناء أي صلاة على تحريمة أي صلاة، كما يجوز بناء أي صلاة على طهارة أي صلاة، وكذا بقية الشروط، لكن منعنا بناء الفرض على غيره، لا لأن التحريمة ركن، بل لأن المطلوب في الفرض تعيينه وتمييزه عن غيره بأخص أوصافه وجميع أفعاله وأن يكون عبادة على حدة، ولو بني على غيره لكان مع ذلك الغير عبادة واحدة كما في بناء النفل على النفل. (شامی، مطلب قد یطلق الفرض علی ما یقابل الرکن 1/442)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Islamic Creed (Aqaaid)

Ref. No. 1615/43-1199

In the name of Allah the most Gracious the most merciful

The answer to your question is as follows:

The hadith mentioned in the question is authentic. The above hadith means that as long as the Prophet (saws) was alive, revelation would come and he would teach the Sahaabah according to it and correct them and correct their defects. He used to give thanks to Allah on good deeds and seek refuge from evil things and seek forgiveness from Allah Almighty. The companions of the prophet (saws) used to get their problems solved by the prophet (saws). And the deeds of the ummah were before him in his lifetime. Now, when the Prophet (saws) is not alive in this world but is alive in the blessed grave, the deeds of the ummah are presented to him in the grave. This is the belief of Ahl as-Sunnah wa'l-Jama'ah. And the Prophet (saws) thanks Allah for the good deeds of the ummah and asks forgiveness for the bad deeds.

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «حَيَاتِي خَيْرٌ لَكُمْ تُحَدِّثُونَ وَنُحَدِّثُ لَكُمْ، وَوَفَاتِي خَيْرٌ لَكُمْ تُعْرَضُ عَلَيَّ أَعْمَالُكُمْ [ص:309]، فَمَا رَأَيْتُ مِنَ خَيْرٍ حَمِدْتُ اللَّهَ عَلَيْهِ، وَمَا رَأَيْتُ مِنَ شَرٍّ اسْتَغْفَرْتُ اللَّهَ لَكُمْ» ، وَهَذَا الْحَدِيثُ آخِرُهُ لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ (مسند البزار ،زاذان - عن عبداللہ 5/308) (1) البزار في ((البحر الزخار)) 5/ 308 (1925)، وقال الهيثمي في ((المجمع)) 9/ 24: ورجاله رجال الصحيح، وصححه الألباني دون الشطر الثاني منه. (جمع الفوائد من جامع الاصول ومجمع الزوائد، مرض النبی ﷺ وموتہ 1/410) قالَ رسولُ اللهِ: «حَياتي خيرٌ لكم - ثلاثَ مراتٍ - ووَفاتي خيرٌ لكم» ثلاثَ مراتٍ، فسكتَ القومُ، فقالَ عمرُ بنُ الخطابِ: بأَبي أنتَ وأُمي، كيفَ يكونُ هذا؟ قلتَ: حَياتي خيرٌ لكم ثلاثَ مراتٍ، ثم قلتَ: مَوتي خيرٌ لكم ثلاثَ مراتٍ، قالَ: «حَياتي خيرٌ لكم: ينزلُ عليَّ الوحيُّ مِن السماءِ فأُخبرُكم بما يَحِلُّ لكم وما يَحْرُمُ عليكم، ومَوتي خيرٌ لكم: تُعْرَضُ عليَّ أَعمالُكم كلَّ خميسٍ، فما كانَ مِن حسنٍ حمدتُّ اللهَ عليهِ (2) ، وما كانَ مِن ذنبٍ استَوهبتُ لكم ذُنوبَكم» (3) (المخلصیات، الجزء العاشر من المخلصیات 3/237)

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

متفرقات

Ref. No. 1896/43-1783

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   باپ نے اپنی حیات میں جس کسی کو بھی کوئی جائداد دے کر مالک بنادیا تو وہ اس حصہ کا مالک ہوگیا، اس میں کوئی دوسرا سوال نہیں کرسکتاہے، اور کسی کو حق اعتراض حاصل نہیں ہے، البتہ مرحوم کے انتقال کے وقت جو کچھ اس کی ملکیت میں باقی ہو اس کی تقسیم تمام ورثاء کے درمیان شرعی اعتبار سے ہونی ضروری ہے۔  اگر میراث کی تقسیم ہوچکی ہے اور  بعد میں  کسی کو یقین ہو کہ تقسیم شرعی اعتبار سے نہیں ہوئی تو وہ دوبارہ تقسیم کا مطالبہ کرسکتاہے، محض شک کی بناء پر مطالبہ درست نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند