Frequently Asked Questions
طلاق و تفریق
Ref. No. 2838/45-4486
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ دونوں صورتوں میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، اس لئے کہ اس 'ہاں ' کا تعلق آگے والے جملہ سے ہے، پیچھے والے جملہ سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس میں شبہہ نہ کریں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Marriage (Nikah)
Ref. No. 1246 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم-:مہر عورت کا حق ہے، مہر میں جو بھی چیز دی جائے گی وہ خالص عورت کی ملکیت ہوگی ، وہ چاہے اپنے پاس رکھے یا بیچ دے یا کسی کو ہبہ کردے اس کو پورا اختیار ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No.
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔مہران فارسی کا لفظ ہے جس کے معنی ترقی کے ہیں اور یہ ایک بادشاہ کا نام بھی ہے۔ آپ اپنے دوسرے بچہ کا نام محمد شکیب رکھ سکتے ہیں جس کے معنی خوبصورت کے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
Ref. No. 40/801
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آئندہ سالوں کی زکوۃ پیشگی دینا جائز اور درست ہے۔ لیکن جس دن سال پورا ہوگا اسی دن کا اعتبار ہوگا۔ لہذا اس دن سے پہلے جو کچھ مال میں اضافہ ہوا اس کی زکوۃ نکالنی ہوگی۔ اور اگر مال کم ہوجائے تو زکوۃ کی رقم اگر الگ کرکے رکھی ہوئی ہے تو اس میں سے واپس لے سکتا ہے اور اگر آئندہ سال کی زکوۃ میں اس کو پیشگی ادا کرنا چاہتا ہے تو ایسا بھی کر سکتا ہے؟
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
Ref. No. 40/1070
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر ہیرا استعمال کے لئے ہےتو اس پر زکوۃ نہیں اور اگر برائے تجارت ہے تو اس پر زکوۃ لازم ہے ۔ وائٹ گولڈ اگر خالص گولڈ ہے یا ملاوٹ ہے مگر سونا غالب ہے تو اس پر زکوۃ ہوگی اور اگر ملاوٹ زیادہ مقدار میں ہے اور سونا کم ہے تو اس پر زکوۃ نہیں ہوگی۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 941/41-65 B
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس خواب سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ آپ نے باوضو اور مختلف سورتیں پڑھ کر سونے کا اہتما م کیا ، اس لئے شیطان آپ کو وسوسہ میں ڈالنا چاہتا ہے۔ آپ آیت الکرسی ، چاروں قل پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور اپنے کمرہ، گھر، بیڈ کے چاروں طرف پھونک مارکر حصار کریں، ان شاء اللہ مفید ہوگا۔ امتحان یا کسی بھی مقصد میں کامیابی کے لئے سورہ بنی اسرائیل پارہ نمبر 15 آیت نمبر 80 کا ورد رکھیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
طہارت / وضو و غسل
Ref. No. 973/41-115
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دھوبی عموما اتنا پانی استعمال کرتے ہیں کہ جس سے کپڑے پاک ہوجاتے ہیں۔ اس لئے شبہ کی کوئی بات نہیں۔ تاہم اگر کوئی تردد ہو تو دھوبی کو کہہ دیا جائے کہ پاکی کا خیال رکھے اور آخر میں بالکل صاف پانی سے کپڑے کو نکالے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
طلاق و تفریق
نماز / جمعہ و عیدین
Ref. No. 1704/43-1359
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ غروب آفتاب کا وقت ، مکروہ وقت ہے، لیکن اسی دن کی نماز عصر پڑھنے کی گنجائش ہے۔ اگرعصر کی نماز پڑھتے ہوئے آفتاب غروب ہوگیا ، تو مکروہ وقت ختم ہوکر اب صحیح وقت شروع ہوگیا ، اس لئے نماز درست ہوجائے گی۔ فجر کے وقت کا مسئلہ اس سے مختلف ہے، یعنی اگر کسی نے فجر کی نماز شروع کی اور دوران نماز آفتاب طلوع ہوگیا تو نماز فاسد ہوجائے گی۔ کیونکہ صحیح وقت میں اس نے نماز شروع کی اور اب مکروہ وقت شروع ہوگیا، اس لئے نماز درست ہوجائے گی۔
''و کرہ صلوۃ الی قولہ الا عصر یومہ وفی الشرح: فلایکرہ فعلہ لادائہ کماوجب بخلاف الفجر (شامی، کتاب الصلوۃ 1/373)
والصلاة منهي عنها في هذا الوقت وفي عصر يومه يتضيق الوجوب في هذا الوقت وقد وجبت عليه ناقصة وأداها كما وجبت بخلاف الفجر إذا طلعت فيها الشمس؛ لأن الوجوب يتضيق بآخر وقتها ولا نهي في آخر وقت الفجر وإنما النهي يتوجه بعد خروج وقتها فقد وجبت عليه الصلاة كاملة فلا تتأدى بالناقصة فهو الفرق والله أعلم (بدائع الصنائع، فصل حکم صلوات الخوف اذا فسدت 1/247)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
طہارت / وضو و غسل
Ref. No. 2335/44-3496
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہوا خارج ہونے سے وضو ٹوٹ گیا اس لئے ہوا خارج ہونے سے پہلے جو اعضاء دھوچکا تھا ان کو دوبارہ دھوئے یعنی از سر نو وضو کرے۔
الفقه على المذاهب الأربعة (1/ 49):
’’ومنها: أن لا يوجد من المتوضئ ما ينافي الوضوء مثل أن يصدر منه ناقض للوضوء في أثناء الوضوء. فلو غسل وجهه ويديه مثلاً ثم أحدث فإنه يجب عليه أن يبدأ الوضوء من أوله. إلا إذا كان من أصحاب الأعذار‘‘.
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند