فقہ

الجواب وباللّٰہ التوفیق:اس خواب سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ دادی مرحومہ کو اللہ تعالیٰ نے بلند مقام عطا فرمایا ہے، اور مغفرت فرمادی ہے۔ اور اس کی خصوصی وجہ قرآن کریم سیکھنا ہے۔ اور یہ کہ باقی مذکورہ افراد بھی خوش وخرم ہیں۔(۱)

(۱) (سورۃ القرآن) التي تقرأ علی الأموات غالباً قرائتہا في المنام تدل علی موت المریض وقرائۃ سورۃ تصاریف المریض سرور وأفراح ورزق وتجدید۔ (العبد الغني بن إسماعیل، …بقیہ  …تعطیرالأنام: ج ۱، ص: ۱۵۰)
(قرآن) ہو في المنام قرائتہ من مصحف أمر ونہي وشرف وسرور ونصر۔ (ومن رأی) أنہ یقرأ القرآن ظاہراً من غیر مصحف، فإنہ رجل یخاصم في حق ودعواہ حق ویؤدي ما في یدہ من الأمانۃ ویکون مؤمناً خاشعاً یأمر بالمعروف وینہی عن المنکر۔ (العبد الغني بن إسماعیل، تعطیرالأنام: ج ۱، ص: ۲۷۲)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص175

مذاہب اربعہ اور تقلید

الجواب وباللّٰہ التوفیق:شیعوں کا وہ فرقہ یا وہ افراد جو غالی ہوں کہ حضرت جبریل علیہ السلام کے وحی لانے میں غلطی کے قائل ہوں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو متہم کرتے ہوں، یا دیگر نصوص شرعیہ کے منکر ہوں، تو وہ کافر ہیں۔ اور جو فرقہ ایسا نہ ہو، تو وہ کافر نہیں ہے(۱) ان کی نماز جنازہ پڑھانے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے اور ان کی تجہیز وتکفین کرنے میں شرکت کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے(۲)، مذکورہ شخص کو بلا وجہ شرعی متہم کرنا درست نہیں ہے۔

(۱) الرافضي إذا کان یسب الشیخین ویلعنہما فہو کافر وإن کان یفضل علیا علیہما فہو مبتدع۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الجہا: باب المرتد، مطلب مہم: في حکم سب الشیخین: ج ۶، ص: ۳۷۷)
(۲) ولا یجوز الدعاء للمشرکین بالمغفرۃ ویجوز الدعاء بالمغفرۃ لجمیع المؤمنین جمیع ذنوبہم لغرض الشفقۃ علی إخوانہ۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في بیان سننہا‘‘: ص: ۲۷۲)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص278

طہارت / وضو و غسل

الجواب وباللّٰہ التوفیق:صاحب مراقي الفلاح نے لکھا ہے:
’’وحدہ أي جملۃ الوجہ طولا من مبدأ سطح الجبہۃ سواء کان بہ شعر أم لا۔‘‘(۱) عام طور پر انسان کے جہاں سے سرکے بال اگتے ہیں اور جسے عرف میں پیشانی کہا جاتا ہے اس حصہ کا دھونا فرض ہے اس سے اوپر دھونا ضروری نہیں ہے۔ ’’أشار بہ إلی أن الأغم والاصلع والأقرع والأنزع فرض غسل الوجہ منہم ما ذکر‘‘ (۲)
خلاصہ یہ ہے کہ اگر کسی کے بال آدھے سر تک آگے کی طرف نہ ہوں، تو عرف میں جہاں تک پیشانی کہلاتی ہے اس سے اوپر دھونا ضروری نہیں ہے؛ بلکہ پیشانی کے بالوں کے آگے کی معروف جگہ تک دھونا فرض ہے۔
’’إذا الغالب فیہم طلوع الشعر من مبدأ سطح الجبہۃ ومن غیر الغالب الأغم وأخواہ‘‘(۳)

(۱) حسن بن عمار الشرنبلالي، مراقي الفلاح، ’’کتاب الطہارۃ: فصل في أحکام الوضوء‘‘: ج ۱، ص: ۲۲۔
(۲) الطحطاوي، مراقي الفلاح علی حاشیۃ الطحطاوي، ’’کتاب الطہارۃ: فصل في أحکام الوضوء‘‘: ج ۱، ص: ۵۷۔
(۳) ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الطہارۃ: فصل في الغسل، مطلب في معنیٰ الاشتقاق وتقسیمہ‘‘: ج ۱، ص: ۲۱۰۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص198

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: دونوں صورتوں میں نماز بلاشبہ صحیح اور درست ہو جائے گی۔(۲)

(۲) عن عبد اللّٰہ بن مسعود رضي اللّٰہ عنہ قال: قال لنا علیہ السلام: یؤم القوم أقرأہم لکتاب اللّٰہ وأقدمہم قراء ۃ۔ (أخرجہ مسلم في صحیحہ، ’’کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ، باب من أحق بالإمامۃ‘‘: ج ۱، ص: ۲۳۶، رقم: ۶۷۳)
الأحق بالإمامۃ الأعلم بأحکام الصلاۃ ثم الأحسن تلاوۃ، وتجویداً للقراء ۃ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۴، ۲۹۵)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص267

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز کی حالت میں کھانسی کو روکنے کی کوشش کرنی چاہئے تاہم کھانسی آنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔(۲)

(۲) ویکرہ السعال والتنحنح قصدا وإن کان مدفوعًا إلیہ، لایکرہ، کذا في الزاہدي۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ،’’کتاب الصلاۃ، الباب السابع فیما یفسد الصلاۃ، وما یکرہ فیھا، الفصل الثاني فیما یکرہ في الصلاۃ و ما لا یکرہ‘‘ ج۱، ص: ۱۶۵، زکریا دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص115

مساجد و مدارس

Ref. No. 2828/45-4417

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ چندہ جس مقصد کے لئے جمع کیاجائے اسی مقصد میں اس کو صرف کرنا ضروری ہے، عوام نے مدرسہ کو مدرسہ کے اخراجات کے لئے چندہ دیا ہے، ان کو مصالح مدرسہ کے علاوہ میں صرف کرنا مہتمم اور کمیٹی کے لئے جائز نہیں ہے، جیسے کہ اساتذہٴ کرام کی تنخواہیں، طلبہ کے کھانے پینے کا نظم، ان کی فیس، تعمیر کا کام، بجلی کا کرایہ وغیرہ۔ کسی استاذ کی ذاتی ضروریات  مدرسہ کے مصالح میں سے نہیں ہیں۔  ضرورتمند مدرس سے اضافی خدمت لے کر اس کے عوض میں اضافی رقم دی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں اگر مدرسہ کے پاس  رقم زیادہ ہے تو اساتذہ کی تنخواہ یا طلبہ کی فیس میں اضافہ کرسکتے ہیں یا طلبہ کے لئے مزید سہولیات  کا انتظام  کرسکتے ہیں، لیکن مدرسہ کے لئے جمع کردہ رقم کو مصالح مدرسہ کے علاوہ مصارف میں خرچ کرنا جائز نہ ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 1068

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم: اذان کی طرح اقامت بھی سنت ہے اور خارج نماز ہے، اس سنت کے ترک سے نماز کا اعادہ لازم نہیں اور سہوا ترک سے اس پر کوئی وعید بھی نہیں ہے۔ وھو ای الاذان سنة موکدة کالواجب، والاقامة کالاذان ﴿شامی﴾ ترک السنة لایوجب فسادا ولا سھوا بل اساءة لوعامدا، فلو غیر عامد فلااساءة ایضاً ﴿شامی﴾۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

Ref. No. 39 / 850

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر ان صفات کی نسبت کرنے میں غلو سے کام لے اور نبی کے حاضر وناظر وعالم الغیب ہونے اور اللہ کے عالم الغیب وحاضر ناظر ہونے میں کوئی فرق نہ کرے تو اسلام سے خارج ہے، اور اگر دونوں میں فرق کرتا ہے اور تاویل کرتا ہے تو اس کو اسلام سے خارج نہیں کہا جائے گا۔   واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

حج و عمرہ

Ref. No. 1014/41-168

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اپنے وطن  واپسی کے وقت بیت اللہ شریف سے رخصت ہونے کے لیے جو طواف کیاجاتاہے اس کو طواف وداع کہا جاتا ہے۔ طوافِ وداع   آفاقی پرواجب ہے اور اس کا وقت طوافِ زیارت  کرنے کے بعد سےشروع ہو جاتا ہے ۔ اگر نفل کی نیت سے کوئی طواف کر لیا جائے تب بھی طوافِ وداع  اداہو جاتا ہے۔ لیکن اگر کوئی طواف وداع نہ کرسکے تو اس کے ذمہ دم دینا لازم ہوتا ہے۔  دم کا حدودِ  حرم میں ہونا ضروری ہے اور کسی دوسرے شخص کو  رقم دے کر حدودِ  حرم میں دم کی ادائیگی کروانابھی  جائز ہے۔  صورت مسئولہ میں آپ کی  بیوی آپ کے لئے حلال ہے۔

 وکل دم وجب علیه في شيء من أمر الحج والعمرة، فإنه لایجوز ذبحه إلا بمکة، أو حیث شاء من الحرم۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

ربوٰ وسود/انشورنس

Ref. No. 1140/42-364

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر اصل مالک تک کمیشن کی رقم نہ پہونچ سکے تو بلانیت ثواب غرباء پر صدقہ کردیں۔ آپ کے لئے اس رقم کا استعمال جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند