Divorce & Separation

Ref. No. 1139/42-377

In the name of Allah the most gracious the most Merciful

The answer to your question is as follows:

You have repeated the words of divorce three times, hence, accoring to the Hanafi Fiqh, all the 3 talaqs occurred and the Nikah is unknotted. You should have contacted a reliable Alim for the same.

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر کوئی شخص منع کرنے کے باوجود ایسا کرے تو گنا ہ کبیرہ کا مرتکب ہونے کی وجہ سے فاسق ہے اور اس پر مصر ہو تو توہین کلام اللہ کی وجہ سے کفر ہے۔عیاذ باللہ۔(۱)

(۱) ویکفر إذا أنکر آیۃ من القرآن أو سخر بآیۃ منہ، (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب السیر:باب أحکام المرتدین: ج ۵، ص: ۲۰۵)

إذا صار المصحف خلقاً فینبغي أن یلف في خرقۃ طاہرۃ ویدفن في مکان طاہر۔ (سراج الدین أبو محمد، الفتاوی السراجیہ، ’’کتاب الکراہۃ والاستحسان: باب القرآن‘‘: ج ۲، ص: ۳۲۸)

ویکفر إذا أنکر آیۃ من القرآن۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب السیر:

باب أحکام المرتدین‘‘: ج ۵، ص: ۲۰۵)

ومن جحد القرآن أي کلہ أو سورۃ منہ، أو آیۃ قلت: وکذا کلمۃ أو قراء ۃ متواترۃ، أو زعم أنہا لیست من کلام اللّٰہ تعالیٰ کفر۔ (أبوحنیفۃ رحمہ اللّٰہ، شرح الفقہ الأکبر، ’’فصل في القراء ۃ والصلاۃ‘‘: ص: ۲۷۸)

دار الافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

 

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ایسا کرنا سخت گناہ ہے مواخذہ ہوگا۔ اور اگر مقصد استہزاء ہو تو کفر عائد ہوجائے گا۔ (۱

(۱) وکذا قولہم بکفرہ: إذا قرأ القرآن في معرض الناس۔

کما إذا اجتمعوا فقرأ: {فَجَمَعْنَا ہُمْ جَمْعًا} وکذا إذا قرأ {وَکَأْساً دِہَاقاً} عند رؤیۃ کأس ولہ نظائر کثیرۃ في ألفاظ التکفیر کلہا ترجع إلی قصد الاستخفاف بہ۔ (شرح الحمودي علی الأشباہ والنظائر، ’’الفن الأول: القاعدۃ الثانیۃ الأمور بمقاصدہا‘‘: ج ۱، ص: ۱۰۵)

)

فقط: واللہ اعلم بالصواب

مفتی اعظم دار العلوم وقف دیوبند

 

Islamic Creed (Aqaaid)

Ref. No. 2263/44-2417

Yes, it is true. The Hadith is reported in Sahih Muslim:

(كتاب الزكاة) باب التَّرْغِيبِ فِي الصَّدَقَةِ قَبْلَ أَنْ لاَ يُوجَدَ مَنْ يَقْبَلُهَا: وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، - وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيُّ - عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكْثُرَ الْمَالُ وَيَفِيضَ حَتَّى يَخْرُجَ الرَّجُلُ بِزَكَاةِ مَالِهِ فَلاَ يَجِدُ أَحَدًا يَقْبَلُهَا مِنْهُ وَحَتَّى تَعُودَ أَرْضُ الْعَرَبِ مُرُوجًا وَأَنْهَارًا"۔ (الصحیح لمسلم ج2 ص 701)

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

 

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:یہ واقعہ شراب کی حرمت سے پہلے کا ہے (۱) اس کو مطلقاً بیان کرنا درست نہیں اگر کہیں بیان کریں تو پوری وضاحت کے ساتھ بیان کریں۔ مولوی صاحب کو آئندہ ایسی باتوں سے پرہیز لازم ہے اگر کوئی صحیح روایت نہ ہو تو ان پر توبہ استغفار لازم ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ’’عن أبي ہریرۃ -رضي اللّٰہ عنہ- قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من کذب علي متعمداً فلیتبوأ مقعدہ من النار‘‘ (۲)

۱) وفي بعض الروایات أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالی علیہ وسلم قدم المدینۃ وہم یشربون الخمر ویأکلون المیسر فسألوہ عن ذلک، فأنزل اللّٰہ تعالی ہذہ الآیۃ، فقال قوم: ما حرما علینا فکانوا یشربون الخمر إلی أن صنع عبد الرحمن بن عوف طعاما فدعا أناسا من الصحابۃ وأتاہم بخمر فشربوا وسکروا وحضرت صلاۃ المغرب فقدموا علیاً کرم اللّٰہ تعالی وجہہ فقرأ {قُلْ ٰٓیأَ یُّھَا الْکٰفِرُوْنَہلا ۱ } (الکافرون: ۱) … فانطلق سعد إلی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم وشکا إلیہ الأنصار فقال: أللہم بین لنا رأیک في الخمر بیانا شافیا فانزل اللّٰہ تعالیٰ {إنما الخمر والمیسر} إلی قولہ تعالیٰ {فہل أنتم منتہون} و ذلک بعد غزوۃ الأحزاب بأیام، فقال عمر رضي اللّٰہ عنہ: انتہینا یا رب إلخ۔ (علامہ آلوسي، روح المعاني،  ’’تحت قولہ تعالیٰ: {یسئلونک عن الخمر والمیسر} (سورۃ البقرۃ: ۲۱۹‘‘: ج ۲، ص:

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ض1ص230

اسلامی عقائد

Ref. No. 2476/45-3768

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اللہ تعالی نے بے شمار مقامات پر قرآن کریم میں تصریح فرمادی ہے کہ اللہ تعالی بھلائی اور خیر کے کاموں کو پسند فرماتے ہیں اور برائی اور گناہ کے کاموں کو ناپسند کرتے ہیں اور اس سے ناراض ہوتے ہیں، اس لئے کسی برائی کے ارتکاب میں اللہ کی مرضی ممکن نہیں ہے، لہذا کسی برائی اور گناہ کے کام کو اللہ کی مشیت کی جانب منسوب کرنا جائز نہیں ہوگا، اس لئے کسی معصیت کے ارادہ پر ان شاء اللہ کہنا ہرگز جائز نہیں ہے، اور بعض صورتوں میں اس طرح ان شاء اللہ کہنا موجب کفر ہوسکتاہے، اس لئے اس سلسلہ  میں غایت احتیاط سے کام لیاجائے۔ البتہ گناہوں سے توبہ کرنا ایک نیک عمل ہے اس میں ان شاء اللہ کہنا مستحب ہے۔

 {وَلَا تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فَاعِلٌ ذَلِكَ غَدًا (23) إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ وَاذْكُرْ رَبَّكَ إِذَا نَسِيتَ وَقُلْ عَسَى أَنْ يَهْدِيَنِ رَبِّي لِأَقْرَبَ مِنْ هَذَا رَشَدًا } [الكهف: 23، 24)

الشَّيْطانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُمْ بِالْفَحْشاءِ وَاللَّهُ يَعِدُكُمْ مَغْفِرَةً مِنْهُ وَفَضْلًا.

اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُ بِالْعَدْلِ وَ الْاِحْسَانِ وَ اِیْتَآئِ ذِی الْقُرْبٰى وَ یَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِ وَ الْبَغْیِۚ-یَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ(90)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر اس کو ایک ہاتھ سے پکڑ کر ہٹادیا گیا تو یہ عمل کثیر نہیں ہوا اس لیے نماز فاسد نہیں ہوگی اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔ (۱)

(۱) ویدفعہ ہو رخصۃ فترکہ أفضل … بتسبیح أو جہر بقراء ۃ أو إشارۃ أي بالید أو الرأس أو العین۔ ولایزاد علیہا عندنا۔ أي علی الإشارۃ بما ذکر۔ (الحصکفي ،  رد المحتار علی الدرالمختار، ’’باب مایفسد الصلاۃ‘‘: ج۲، ص: ۴۰۳، زکریا)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص113

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ الموفق: مسلمانوں پر اگر کوئی بڑی آفت و مصیبت آئے یا دشمنوں کی طرف سے تکلیف کا سامنا کرناپڑے تو اس موقع پر دعائے قنوت پڑھنے کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ستر قراء کی شہادت کے موقع پر ایک مہینہ تک دعائے قنوت کا اہتمام کیا تھا جس میں آپ نے قبیلہ رعل و ذکوان پر بدعائیں کی تھیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ فجر کی نماز کی دوسری رکعت میںرکوع کے بعد سمع اللہ لمن حمدہ کہہ کر امام کھڑا ہوجائے اور قیام کی حالت میں دعائے قنوت پڑھے، اور مقتدی حضرات آہستہ سے آمین کہیں پھر دعا سے فارغ ہوکر اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدے میں چلے جائیں۔
دعا قنوت یہ ہے:
’’اللّٰہمَّ اھْدِنَا فِيْ مَنْ ھَدَیْتَ، وَعَافِنَا فِيْ مَنْ عَافَیْتَ، وَتَوَلَّنَا فِيْ مَنْ تَوَلَّیَتَ، وَبَارِکْ لَنَا فِيْ مَا أَعْطَیْتَ، وَقِنَا شَرَّ مَا قَضَیْتَ، إِنَّکَ تَقْضِيْ وَلَا یُقْضیٰ عَلَیْکَ،  وَإِنَّہ لَا یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ، وَلَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ، تَبَارَکْتَ رَبَّنا وَتَعالَیْتَ، نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ إِلَیْکَ، وَصَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِيِّ الْکَرِیْمِ، اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَنَا وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَلِلْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ، وَأَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِہِمْ وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِہِمْ، وَاجْعَلْ فِيْ قُلُوْبِھِمُ الْإِیْمَانَ وَالْحِکْمَۃَ، وَثَبِّتْھُمْ عَلیٰ مِلَّۃِ رَسُوْلِکَ، وَاَوْزِعْھُمْ أَنْ یَشْکُرُوا نِعْمَتَکَ الَّتِيْ أَنْعَمتَ عَلَیْھِمْ وَأَنْ یُّوْفُوْا بِعَھْدِکَ الَّذِيْ عَاھَدتَّھُمْ عَلَیْہِ، وَانْصُرْھُمْ  عَلَی عَدُوِّکَ وَعَدُوِّھِمْ، اِلٰہَ الْحَقِّ، سُبْحَانَکَ؛ لَا اِلٰہَ غَیْرُکَ، اَللّٰھُمَّ انْصُرْ عَسَاکِرَ الْمُسْلِمِینَ، وَالْعَنِ الْکَفَرَۃَ وَالْمُشْرِکِیْنَ لَا سِیَمَا الرَّافِضَۃَ وَمَنْ حَذَا حَذْوَھُمْ مِنَ الْأَحْزَابِ وَالْمُنَافِقِیْنَ الَّذِیْنَ یُکَذِّبُوْنَ رُسُلَکَ، وَیُقَاتِلُوْنَ أَوْلِیَائَ کَمِنَ الطُّلَّابِ وَالْعُلَمَآئِ وَالْمُسْلِمِیْنَ، اَللّٰھُمَّ خَالِفْ بَیَنَ کَلِمَتِھِمْ، وَفَرِّقْ جَمْعَھُمْ، وَشَتِّتْ شَمْلَھُمْ، وَزَلْزِلْ أَقْدَامَھِمْ، وَاَلْقِ فِيْ قُلُوْبِھِمُ الرُّعْبَ، وَخُذْھُمْ أَخْذَ عَزِیْزٍ مُّقْتَدِرٍ، وَأَنْزِلْ بِھِمْ بَأْسَکَ الَّذيْ لَا تَرُدُّہ  عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْن۔
وأنہ یقنت بعد الرکوع لا قبلہ، بدلیل أن ما استدل بہ الشافعي علی قنوت  الفجر، وفیہ تصریح بالقنوت بعد الرکوع، حملہ علماؤنا علی القنوت للنازلۃ، ثم رأیت الشرنبلالي في مراقي الفلاح صرح بأنہ بعدہ؛ واستظھر الحموي أنہ قبلہ، والأظھر ما قلناہ‘‘(۱)

(۱) ابن عابدین، ’’درالمختار، کتاب الصلاۃ: مطلب:في القنوت للنازلۃ‘‘: ج ۲، ص: ۵۴۲۔)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص343

طہارت / وضو و غسل

Ref. No. 815

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                         

بسم اللہ الرحمن الرحیم-:  حضرت امام شافعی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ٰالامٰ  میں اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ اس میں غسل کا وجوب امر تعبدی ہے، اور امر تعبدی کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی کی بندگی کے طور پر اس کا حکم بجالانا،  اور بلا چوں چرا اس کو قبول کرنا ۔ لہذا امام شافعی علیہ الرحمہ کے نزدیک یہ ایک حکم خداوندی ہے جس  کے لیے کسی مزید دلیل کی ضرورت نہیں ہے۔ )الام، باب المنی(۔ واللہ اعلم  بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

طلاق و تفریق

Ref. No. 1230/42-585

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اسلام انسانی فلاح و بہبود کا ضامن ، امن و سلامتی کا علمبردار اور برحق مذہب ہے،  اسی میں انسانیت کی ترقی ہے۔ مسلمانوں کو بالخصوص اپنے ایمان کی حفاظت اور ایمانیات وشرعی قوانین پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے،غیراسلامی طریقوں سے اجتناب لازم ہے۔ مذکورہ عورت اگر غیرشرعی طریقے اختیار کررہی ہو تو اسے اچھے انداز سے سمجھانے اور اس کے شکوک و شبہات دور  کرنے کی کوشش ہونی چاہئے۔ سوال کی کیا تفصیلات اور پس منظر ہے ، مقدمہ کے کیا نقاط ہیں وہ ہمارے سامنے نہیں ہیں، اس لئے کوئی واضح بات جواب میں لکھنی مشکل ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند