اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:تقدیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو پیدا کرکے اچھے برے کام کرنے کا اختیار دیدیا ہے، اپنی مرضی سے اچھا کام کریں یا برا کام کریں؛ لیکن چوںکہ اللہ تعالیٰ کو پہلے سے علم ہے کہ کیا کرے گا اس لئے اس کو پہلے سے ہی لکھ دیا، بندہ کسی کام پر مجبور نہیں ہے۔ لہٰذا جب انسان خود کو مارنے کی سعی و کوشش کرتا ہے تو چوں کہ یہ کوشش اس نے اپنے اختیار سے کی اس لئے سزا کا مستحق ہوگا، ہر گناہ و اچھائی کا یہی معاملہ ہے کہ سعی بندہ کرتا ہے، جیسی وہ کوشش کرتا ہے ویسا ہی نتیجہ اللہ مرتب فرما دیتے ہیں۔ اور اس سعی پر اس کو گناہ یا ثواب ملتا ہے۔(۱)

۱) وللعباد أفعال اختیاریۃ یثابون بہا ویعاقبون علیہا إن کانت معصیۃ لا کما زعمت الجبریۃ أنہ لا فعل للعبد أصلاً۔ (علامہ تفتازانی، شرح عقائد، ’’مبحث: الأفعال کلہا بخلق اللّٰہ والدلیل علیہا‘‘: ص: ۸۱)

عن أبي  ہریرۃ -رضي اللّٰہ عنہ- قال: خرج علینا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ونحن نتنازع في القدر، فغضب حتی إحمر وجہہ حتی کأنما فُقِئ في وجنتیہ حب الرمان، فقال: أ بہذا أمرتم أم بہذا أرسلت إلیکم؟ إنما ہلک من کان قبلکم حین تنازعوا في ہذا الأمر عزمت علیکم أن لاتنازعوا فیہ۔ (ملا علی قاری مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب الإیمان: باب الإیمان بالقدر، الفصل الثاني‘‘: ج ۱، ص: ۲۷۷ رقم: ۹۸)

 (فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند جلد 1 ص 185)

 

اسلامی عقائد

Ref. No. 2559/45-3906

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  صورت مسئولہ میں اگر فرش سوکھ جائے اور نجاست کا کوئی اثر باقی نہ رہے تو فرش پاک ہے۔

ومنھا الجفاف وزوال الاثر الارض تطھر بالیبس وذھاب الاثر للصلوۃ لا للتیمم ، ھکذا فی الکافی ، ولا فرق بین الجفاف بالشمس والنار والریح والظل ۔ (الھندیۃ ، الفصل الاول فی تطھیر الانجاس  1/44 دارالفکر)

اذا ذھب اثر النجاسۃ (ای ریحھا و لونھا) عن الارض وجفت جازت الصلوۃ علیھا دون التیمم منھا ۔ الشرنبلالی (نورالایضاح ص 54)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

اسلامی عقائد

Ref. No. 1152/42-388

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس سے کوئی خرابی لازم نہیں آئی ، معنی میں فساد نہیں آیا، اس لئے نمازدرست  ہوگئی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:کفریہ منتر پڑھنا حرام ہے اور کفر تک پہونچانے والا ہے؛ اس لئے ایسے کلمات سے احتراز اور اپنے ایمان کی حفاظت ازحد لازمی اور ضروری ہے۔ (۱)

(۱) فما یکون کفراً بالاتفاق یوجب احتیاط العمل کما في المرتدِّ، وتلزم إعادۃ الحجِّ إن کان قد حج، ویکون وطؤہ حینئذٍ مع إمرأتہ زناً، والولد الحاصل منہ في ہذہ الحالۃ ولد الزِّنا، ثم إن أتی بکلمۃ الشہادۃِ علی وجہ العادۃ لم ینفعہ ما لم یرجع عما قالہ لأنہ بالإتیان بکلمۃ الشہادۃ لا یرتفع الکفر، وما کان في کونہ کفراً اختلاف یؤمر قائلہ بتجدید النکاح وبالتوبۃ والرجوع عن ذلک احتیاطا، وما کان خطأ من الألفاظ لا یوجب الکفر فقائلہ مومن علی حالہ ولا یؤمر بتجدید النکاح ولکن یؤمر بالاستغفاروالرجوع عن ذلک، ہذا إذا تکلم الزوج فإن تکلمت الزوجۃ ففیہ اختلافٌ في إفساد النکاح، وعامَّۃ علمائِ بخاري علی إفسادہ لکن یجبر علی النکاح ولو بدینارٍ وہذا بغیر الطلاق۔ (عبد الرحمن بن محمد، مجمع الأنہر في شرح ملتقي الأبحر، ’’کتاب السیر والجہاد: باب المرتد، ألفاظ الکفر أنواع‘‘: ج ۲، ص: ۵۰۱)

وفي البحر: والحاصل أن من تکلم بکلمۃ الکفر ہازلا أو لاعباً کفر عند الکلِّ، ولا اعتبار باعتقادۃ، ومن تکلم بہا خطأً أو مکرہاً لا یکفر عند الکل، ومن تکلم بہا عالماً عامداً کفر عند الکل، ومن تکلم بہا اختیاراً جاہلاً بأنہا کفرٌ ففیہ اختلاف، والذي تجود أنہ لا یفتی بتکفیر مسلمٍ أمکن حمل کلامہ علی محملٍ حسن أو کان في کفرہ اختلاف۔ (ابن عابدین، رد المحتار علي الدر المختار، ’’کتاب الجہاد: باب المرتد، مطلب: ما یشک أنہ ردۃ لا یحکم بہا: ج ۶، ص: ۳۵۸)

اسلامی عقائد

Ref. No. 1780/43-1519

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ پنجوقتہ نمازیں شب معراج میں فرض ہوئیں، البتہ معراج کا واقعہ کب پیش آیا اس سلسلہ میں راجح  قول یہ ہے کہ ماہ رجب سنہ 12 نبوی میں یہ واقعہ پیش آیا۔

 وفرضت فی الاسراء (الدر المختار مع رد المحتار  1/352)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:تقدیر کی بحث وتحقیق میں زیادہ پڑنے کی ضرورت نہیں؛ بلکہ بچنا چاہئے۔(۱) مختصرا سمجھ لیجئے کہ تقدیر کی دو قسمیں ہیں، تقدیر معلق اور تقدیر مبرم۔ تقدیر مبرم میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں البتہ تقدیر معلق میں اس کا امکان ہے۔(۲)

۱) عن أبي  ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ، قال: خرج علینا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ونحن نتنازع في القدر، فغضب حتی إحمر وجہہ حتی کأنما فُقِئ في وجنتیہ حب الرمان، فقال: أ بہذا أمرتم أم بہذا أرسلت إلیکم؟ إنما ہلک من کان قبلکم حین تنازعوا في ہذا الأمر عزمت علیکم أن لاتنازعوا فیہ۔ (ملا علی قاری مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب الإیمان: باب الإیمان بالقدر، الفصل الثاني‘‘: ج ۱، ص: ۲۷۷، رقم: ۹۸)

(۲) المعلق والمبرم کل منہما مثبت في اللوح غیر قابل للمحو، نعم المعلق فيالحقیقۃ مبرم بالنسبۃ إلی علمہ تعالیٰ۔ (أیضاً: ’’الفصل الأول‘‘: ج ۱، ص: ۲۴۰، رقم: ۷۹)

 

(فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند جلد 1 ص 186)

 

اسلامی عقائد

 Ref. No. 2385/44-3602

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بیوی غالبا اپنے شوہر کو طعنہ دے رہی ہے کہ تم دینداری کا ڈھونگ کرتے ہو، اگر یہی دینداری ہے تو اس سے اچھا جاہل رہنا ہے، اس لئے میں اپنے بچوں کو آوارہ بناؤں گی، ظاہر ہے کہ کوئی بھی ماں اپنے بیٹے کو آوارہ کیونکر بنانا چاہے گی، اس لئے یہ محض ایک دھمکی ہے، اور غصہ کا اظہار معلوم ہوتاہے، اس میں دین کی تخفیف درحقیقت نہیں ہے۔ اس لئے عورت کے مذکورہ جملوں سے کفر لازم نہیں آئے گا۔ البتہ بظاہر دین سے بیزاری کی بات ہے، اس لئے توبہ واستغفار کرنا چاہئے اور آئندہ اس طرح کی بات سے گریز کرنا چاہئے جس سے بظاہر بھی دین کا استخفاف معلوم ہو۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ایسا کہنا یا عقیدہ رکھنا حرام ہے، ایسا شخص ایمان سے خارج ہوجاتاہے، اس کے پیچھے نماز نہیں ہوگی، ایسے شخص پر توبہ اور تجدید ایمان لازم ہے۔ (۱) اللہ تعالیٰ کے حکم کے خلاف کرنے کی ان کے اندرقطعا استطاعت نہیں ہے۔ اور اگر عقیدہ درست ہو؛ لیکن زبان سے یوں ہی کہہ دیا تو بھی گناہ ہے، لیکن ایمان سے خارج نہیں ہوگا۔ (۲)

(۱) الرجل إذا ابتلیٰ بمصیبات متنوعۃ فقال: أخذت مالي وأخذت ولدي وأخذت کذا وکذا فماذا تفعل وما بقي لم تفلعہ وما أشبہ ہذا من الألفاظ فقد کفر، کذا في المحیط۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب السیر: الباب التاسع: في أحکام المرتدین، موجبات الکفر أنواع، قبیل ما یتعلق بتلقین الکفر‘‘: ج ۲، ص: ۲۸۶)

تثبت (أي الردۃ بالشہادۃ) ویحکم بہا حتي تبین زوجتہ منہ ویجب تجدید النکاح۔ (زین الدین ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب السیر: باب أحکام المرتدین، توبۃ الزندیق‘‘: ج ۵، ص: ۲۱۳)

(۲) قال في البحر: والحاصل أن من تکلم بہا مخطئاً أو مکرہاً لا یکفر عند الکلِّ۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الجہاد: باب المرتد، مطلب: ما یشک أنہ ردۃ لا یحکم بہا‘‘: ج ۶، ص: ۳۵۸)

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:قضاء کے معنی فیصلہ کرنا، ادا کرنا، اور انجام دینا ہے۔ اس سے مراد وہ اصول اور قوانین فطرت ہیں جن کے تحت یہ کار خانۂ قدرت وجود میں لایا گیا، قدر اور تقدیر کے معنی ہیں اندازہ کرنا، طے کرنا اور مقرر کرنا ہے (۱) جن امور کا اللہ تعالیٰ ازل میں فیصلہ کر چکا ہے اور جن پر اللہ تعالیٰ کا حکم لگ چکا اسی کو شریعت میں قضاء وقدر سے بھی تعبیر کرتے ہیں، تقدیر کا عقیدہ یہ ہے کہ دنیا میں جو کچھ اب تک ہوا ہے اور آئندہ ہونے والا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے اندازے اور فیصلۂ ازل کے مطابق ہے، ہر چیز اسی کے ارادہ اور حکم کے تحت وقوع پزیر ہوتی ہے، اس کی مرضی ومشیت کے خلاف ایک پتہ تک نہیں ہل سکتا ہے، ہر چیز کو اللہ تعالیٰ نے ہی پیدا کیا اور اسی کے قبضہ قدرت میں ہے، نیز قضاء وقدر میں فرق یہ ہے کہ احکام اجمالیہ کلیہ جو ازل میں ہیں وہ قضاء ہے اوراحکام جزئیہ تفصیلہ ہیں جو کلی کے موافق ہوں وہ قدر ہے، قضاء اور قدر ’’سر من أسرار اللّٰہ‘‘ میں سے ہیں جس کی پوری حقیقت کی اطلاع نہ کسی مقرب فرشتہ کو دی گئی اور نہ کسی نبی اور رسول کو؛ اس لئے اس میں زیادہ بحث ومباحثہ اور غور وفکر کرنا عام آدمی کے لئے درست نہیں، حدیث پاک میں اس پر بحث ومباحثہ کرنے سے سخت ممانعت آئی ہے۔

’’عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ، قال: خرج علینا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ونحن نتنازع في القدر فغضب حتی إحمر وجہہ حتی کأنما فقیء في وجنتیہ الرمان، فقال: أ بہذا أمرتم أم بہذا أرسلت إلیکم؟ إنما ہلک من کان قبلکم حین تنازعوا في ہذا الأمر عزمت علیکم ألا تنازعوا فیہ‘‘(۲)

جہاں تک قرآن وحدیث میں اجمالاً مذکور ہے اسی پر ایمان لانا چاہئے کما حقہ اس کو سمجھنا انسانی طاقت وعقل سے باہر ہے، اسی کی طرف حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اشارہ فرمایا: جب ایک سائل نے

 ان سے اس بارے میں دریافت کیا۔

’’سأل (رجل) علي بن أبي طالب رضي اللّٰہ عنہ، فقال: أخبرني عن القدر؟ قال: طریق مظلم لا تسلکہ، وأعاد السوال، فقال: بحر عمیق لا تلجہ، فأعاد السوال، فقال: سر اللّٰہ قد خفي علیک فلا تفتشہ وللّٰہ در من قال‘‘(۱) لہٰذا اس کے بارے میں بحث ومباحثہ سے پرہیز کرنا چاہئے۔

۱) راغب أصفھاني، المفردات: ج۱، ص:۶۰۴، ۷۰۴

(۲)  أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب القدر، باب ما جاء من  التشدید في الخوض في القدر، باب منہ‘‘: ج ۴، ص:

۴۴۳رقم: ۲۱۳۴)

(۳) أیضاً:، رقم: ۲۱۳۳۔

۱) ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب الإیمان: باب الإیمان بالقدر، الفصل الأول‘‘: ج ۱، ص: ۲۴۰، رقم: ۷۹۔

وعن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا، قالت: سمعت رسول اللّٰہ -صلی اللّٰہ علیہ وسلم- یقول: من تکلم في شيء من القدر سئل عنہ یوم القیامۃ، ومن لم یتکلم فیہ لم یسأل عنہ، رواہ ابن ماجہ۔ (أیضاً:، الفصل الثالث‘‘: ج ۱، ص: ۲۹۳، رقم: ۱۱۴)

(فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند جلد 1 ص 186)

 

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مروّجہ عرس اور مذکورہ سوال کا حکم تو عدم جواز ہی کا ہے اور اس کی اتباع نہیں کرنی چاہئے، منکرات پر عمل کرنا باعث گناہ ہے اور بعض صورتوں میں وہ منکرات میں شمار ہوتا ہے۔(۱) ایسے مجامع کی رونق کے لیے شرکت کر نے کی بھی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
امام صاحب اگر دل سے برا جانتے ہیں جیسا کہ سوال میں مذکور ہے اور وہ شرکت کے لیے مجبور ہیں تو ان کے پیچھے پڑھی گئی نماز بلاشبہ ادا ہوگئی امامت کو صورت مسئول عنہا میں ناجائز کہنا درست نہ ہوگا؛ لیکن ان کے لئے یہ بھی ضروری ہوگا کہ اصلاح کی سعی کرتے رہیں مناسب وقت میں لوگوں کو سمجھاتے رہیں اور منکرات پر عمل کرنے کی دنیاء و آخرت میں ہونے والی خرابیوں سے آگاہ کرتے رہیں اور ایسا طریقہ اختیار کرنا جو کہ باعث فتنہ و فساد بن جائے اور نفرت کا اضافہ ہوجائے کہ اصل حکم سے ہی اعراض کرنے لگیں (جیسا کہ ہوتا ہے کہ نمازی آپ کی حق بات کو نہیں مانتے) تو اس طریقہ سے اسلام کا راستہ محدود ہوجاتا ہے اس لئے اس سے احتراز ہی کرنا ہوگا۔ نیز امام صاحب کے عقائد اگر اسلام کے خلاف اور کفریہ ہوں تو ان کے پیچھے نماز نہیں ہوتی ہے اور جن کے اعمال فسقیہ ہوں ان کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے اور عقائد کا تعلق اگرچہ دل سے ہوتا ہے، لیکن ظاہری اعمال سے ہی باطن پر حکم لگایا جاتا ہے۔(۱)
(۱) {وَتَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰیص وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَی الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ} (سورۃ المائدہ: ۲)
(وفاسق وأعمیٰ) ونحوہ الأعشي، نہر، (إلا أن یکون) أي غیر الفاسق (أعلم القوم) فہو أولی (ومبتدع) أي صاحب بدعۃ وہي اعتقاد خلاف المعروف عن الرسول لا بمعاندۃ بل بنوع شبہۃ، وکل من کان من قبلتنا (لا یکفر بہا) حتی الخوارج الذین یستحلون دمائنا وأموالنا وسب الرسول، وینکرون صفاتہ تعالی وجواز رؤیتہ لکونہ عن تأویل وشبہۃ بدلیل قبول شہادتہم، إلا الخطابیۃ ومنا من کفرہم (وإن) أنکر بعض ما علم من الدین ضرورۃ (کفر بہا) کقولہ: إن اللّٰہ تعالیٰ جسم کالأجسام وإنکارہ صحبۃ الصدیق (فلا یصح الاقتداء بہ أصلا۔ قال ابن عابدین: (قولہ وہي اعتقاد إلخ) عزاہ ہذا التعریف في ہامش الخزائن إلی الحافظ ابن حجر في شرح النخبۃ، ولا یخفی أن الاعتقاد یشمل ما کان معہ عمل أو لا، فإن من تدین بعمل لا بد أن یعتقدہ۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: مطلب البدعۃ خمسۃ أقسام‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۸ - ۳۰۰)


 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص372