اسلامی عقائد

 

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔جن لوگوں کے اندر صحیح و غلط پہچاننے کی صلاحیت ہوان کے لئے  جماعت اسلامی کی کتابیں و رسائل کا پڑھنا ومطالعہ کرنا درست ہوگا، لیکن جو لوگ ایسی اہلیت نہ رکھتے ہوں ، اورعقیدہ کے مسائل سے واقف نہ ہوں  ان کے لئے احتراز ہی بہتر ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

Ref. No. 40/996

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                

بسم اللہ الرحمن الرحیم-:  محض اس جملہ مذکورہ سے کفر لازم نہیں آتا۔  واللہ  اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

Ref. No. 41/1007

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  چار ماہ گزرنے کے بعد بچہ میں جان پڑجاتی  ہے،ڈاکٹروں کا اندازہ  اور  میڈکل رپورٹس بسا اوقات غلط ثابت  ہوتی ہیں ، اس لئے محض خدشہ کی بناء پر اسقاط جائز نہیں ہے۔ ایسی صورت میں پیدائش سے قبل دوا اور خصوصی دعا و صدقہ وغیرہ کا اہتمام کرنا چاہئے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق: دوزخ کے لئے انیس فرشتے مقرر ہیں اور ان کا سردار مالک ہے۔(۱)

(۱) {سَأُصْلِیْہِ سَقَرَہ۲۶ وَمَآ أَدْرٰئکَ مَا سَقَرُہط ۲۷ لَا تُبْقِيْ وَلَا تَذَرُہج ۲۸ لَوَّاحَۃٌ لِّلْبَشَرِ ہجصلے ۲۹ عَلَیْھَا تِسْعَۃَ عَشَرَہط ۳۰}(المدثر: ۲۶ -۳۰)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص257

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مصافحہ فی نفسہٖ سنت ہے(۱) مگر نیا چاند دیکھ کر مبارکبادی کے وقت کی خصوصیت اور نماز جمعہ وعیدین کے بعد کی خصوصیت، بے اصل اور بے دلیل ہے؛ کیونکہ فقہاء کرام نے اس کو مکروہ لکھا ہے؛ اس لیے اس کا التزام بدعت ہے، جو قابل ترک ہے ورنہ باعث گناہ ہے۔(۲)

(۱) عن أنس رضي اللّٰہ عنہ، قال: کان أصحاب النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا تلاقوا تصافحوا الخ۔ (أخرجہ الطبراني، في المعجم الأوسط: ج ۱، ص: ۴۱، رقم: ۹۷)
(۲) أنہ تکرہ المصافحۃ بعد أداء الصلاۃ بکل حال، لأن الصحابۃ رضي اللّٰہ تعالی عنہم ما صافحوا بعد أداء الصلاۃ، ولأنہا من سنن الروافض إلخ۔ ثم نقل عن ابن حجر عن الشافعیۃ: أنہا بدعۃ مکروہۃ، لا أصل لہا في الشرع۔ وقال ابن الحاج: إنہا من البدع، وموضع المصافحۃ في الشرع، إنما ہو عند لقاء المسلم لأخیہ لا في أدبار الصلوات إلخ۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الحظر والإباحۃ: باب الاستبراء وغیرہ‘‘: ج ۹، ص: ۵۴۸)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص509

اسلامی عقائد

Ref. No. 41/1004

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  احد کی دال پر تنوین ہے اور تنوین میں  نون ساکن ہوتا ہے اور ساکن کا قاعدہ یہ ہے کہ اگر اس کو اگلے حرف سے ملانا ہو تو اس ساکن پر کسرہ پڑھاجاتا ہے(الساکن اذا حرک حرک بالکسر)۔  اس لئے احدُنِ اللہ پڑھنے سے نماز میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ نماز درست  ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ٹائی عیسائیوں کے مذہبی شعار کی حیثیت سے وجود میں آئی تھی پھر عیسائی اس کو پوری دنیا میں عام کرنے میں کامیاب ہوگئے اور بلا تفریقِ مذہب اکثریت نے اس کااستعمال شروع کردیا، ہوتے ہوتے وہ ایک فیشن بن گیا، آج بہت سے ٹائی لگانے والوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ کس کی ایجاد اور کس کا شعار ہے؛ لہٰذا ٹائی کے استعمال کرنے والوں کے احوال وکوائف سے ٹائی کا حکم مختلف ومتعدد ہو جاتا ہے۔

(۱) کوئی شخص یہ جانتا ہے کہ یہ عیسائیوں کا مذہبی شعار ہے اور جس عقیدہ کی بناپر انہوں نے اس کو شعار بنایا اس عقیدہ کو بھی یہ شخص درست سمجھتا ہے اور اسی کے اثبات کے طور پر یہ شخص ٹائی استعمال کرتا ہے تو یہ شخص خارج از اسلام ہے۔

(۲) کوئی شخص یہ سمجھے کہ یہ آج بھی عیسائیوں کا شیوہ ہے اور ان کی مشابہت کو باعث فخر سمجھ کر اس کو استعمال کرتا ہے ایسا شخص کراہت تحریمی کا مرتکب ہے۔

(۳) کوئی شخص یہ جانے کہ یہ ان کا شعار تھا؛ لیکن اب ان کے شعار کے ساتھ مخصوص نہیں رہا؛ بلکہ ایک فیشن ہے اور صرف فیشن کے طور پر استعمال کرے، ان کے عقیدے سے بیزار ہو، تو جائز ہے لیکن ترک اولیٰ ہے۔

(۴) کوئی شخص یہ نہ جانے کہ یہ کس کا شعار تھا؟ کیوں تھا؟ بس دیکھا دیکھی ویسے ہی استعمال کرتا ہے، تو اس کے لئے اس کا استعمال جائز ہے؛ لیکن خلاف اولیٰ ہے، پس بہتر یہ ہے کہ اس کا استعمال ترک کردے۔(۱)

(۱) قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: (من تشبّہ بقومٍ فہو منہم) رواہ أحمد، وأبوداود۔

(وعنہ): أي عن ابن عمر (قال: قال رسول اللہ -صلی اللّٰہ علیہ وسلم- (من تشبّہ بقومٍ): أي من شبَّہ نفسہ بالکفار مثلاً في اللباس وغیرہ أو بالفساق أو الفجار أو بأہل التصوف،  والصلحاء الأبرار (فہو منہم): أي في الإثم والخیر۔ قال الطیبي: ہذا عامٌ في الخلق والخُلُق والشعارِ، ولما کان الشعارُ أظہر في التشبہ ذکِرَ في ہذ الباب قلت: بل الشعار ہو المراد بالتشبُّہ لا غیر فإنَّ الخُلْق الصوري لا یتصوّرُ في التشبّہ، والخلق المعنويِّ لا یقال في التشبُّہِ بل ہو التخلُّقُ، ہذا وقد حکي حکایۃ غریبۃً ولطیفۃً عجیبۃً، وہي أنَّہُ لما اغرق اللّٰہ -سبحانہُ- فرعونَ وأٓلہ لم یغرق مسخرتہُ الذي کان یحاکي بسیدنا موسیٰ -علیہ الصلاۃ والسلام- في لبسہ وکلامہ ومقالاتہ، فیضحک فرعون وقومُہُ من حرکاتہ وسکناتہ؛ فتضرع موسیٰ إلي ربہ: یا ربِّ! ہذا کان یؤذي أکثر من بقیۃ آلِ فرعون، فقال الرَّبُّ تعالیٰ: ما أغرقنا؛ فإنہ کان لابساً مثل لباسِک، والحبیبُ لا یعذبُ من کان علی صورۃ الحبیب، فانظر من کا متشبہاً بأہل الحق علی قصد الباطل حصل لہ نجاۃ صوریَّۃٌ، وربما أدت إلی النجاۃِ المعنویۃ، فکیف بمن تشبَّہُ بأنبیائہ و أولیائہِ علی قصدِ التشرف  والتعظیم۔ (ملا علي قاري،  مرقاۃ المصابیح شرح مشکاۃ المصابیح، ’’کتاب اللباس: الفصل الثاني‘‘: ج ۸، ص: ۲۲۲، رقم: ۴۳۴۷)

 

 

اسلامی عقائد
الجواب وباللّٰہ التوفیق:انسانوں اور جنوں کی طرح فرشتے بھی اللہ تبارک وتعالیٰ کی مخلوق ہیں، تمام فرشتوں کی لمبائی چوڑائی قد وقامت کے بارے میں تو تفصیلات قرآن وحدیث میں نہیں بتائی گئی ہیں؛ البتہ بعض فرشتوں سے متعلق احادیث میں قد وقامت کی طرف اشارہ ملتا ہے: امام ابودؤد نے لکھا ہے کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اجازت ملی ہے کہ میں عرش کے اٹھانے والے فرشتوں میں سے ایک فرشتے کا حال بیان کروں جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اس کے کان کی لو سے اس کے مونڈھے تک کا فاصلہ سات سو برس کی مسافت ہے: ’’عن جابر بن عبد اللّٰہ -رضي اللّٰہ عنہ- عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: أذن لي أن أحدث عن ملک من ملائکۃ اللّٰہ من حملۃ العرش أنما بین شحمۃ أذنہ إلی عاتقہ مسیرۃ سبع مائۃ عام‘‘(۱) امام بخاری حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں: اللہ تبارک وتعالیٰ کے ارشاد {فَکَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ أَوْ أَدْنٰیہج ۹ } (سورۃ نجم:) کے متعلق عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا، تو انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل علیہ السلام کو اپنی اصل ہیئت اور صورت میں دیکھا، تو ’’ست مائۃ جناح‘‘ ان کے چھ سو بازو تھے ’’قال حدثنا ابن مسعود رضي اللّٰہ عنہ: أنہ رأي جبریل لہ ست مأئۃ جناح‘‘ (۲) اسی طرح امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے نقل کیا ہے کہ عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرئیل علیہ السلام کو باریک ریشمی جوڑا پہنے ہوئے دیکھا آسمان وزمین کی ساری جگہیں ان کے وجود سے بھر گئی تھی۔ ’’قال: رأی رسول اللّٰہ علیہ وسلم جبریل في حلۃ من رفرف قد ملأ ما بین السماء والأرض۔ قال أبو عیسی: ہذا حدیث حسن صحیح‘‘ (۳) ’’وفي مسند الإمام أحمد عن عبد اللّٰہ بن مسعود رضي اللّٰہ عنہ، قال: (رأی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم جبریل في صورتہ ولہ ستمائۃ جناح، کل جناح منہا قد سد الأفق یسقط من جناحہ من التہاویل والدرر والیاقوت ما اللّٰہ بہ علیم‘‘(۴) مذکورہ حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کو اصلی صورت میں دیکھا ان کے چھ سو پر تے، ہر ایک ایسا، جس نے آسمان کے کنارے پُر کردئے تھے، ان سے زمرد موتی اور مروارید جھڑ رہے تھے۔ خلاصہ یہ ہے کہ سوال مذکور کی پوری حقیقت کی اطلاع نصوص میں موجود نہیں ہے؛ اس لیےاس طرح کی بحث ومباحثہ اور غور فکر میں نہیں پڑنا چاہئے، جہاں تک قرآن وحدیث میں مذکور ہے اسی پر ایمان لانا چاہئے۔ (۱) أخرجہ أبوداود، في سننہ، ’’کتاب السنۃ، باب في الجہیمۃ‘‘: ج ۲، ص: ۶۵، رقم: ۴۷۲۷۔ (۲) أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب بدء الخلق، باب إذا قال أحدکم آمین والملائکۃ في السماء‘‘: ج ۱، ص: ۴۵۸، رقم: ۴۸۵۶۔ (۳) أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب التفسیر: باب ومن سورۃ والنجم‘‘: ج ۲، ص: ۱۶۴، رقم: ۳۲۸۳۔(۴) أخرجہ أحمد بن حنبل، في مسندہ، ’’باب مسند عبد اللّٰہ بن مسعود رضي اللّٰہ عنہ‘‘: ج ۶، ص: ۲۹۴، رقم: ۳۷۴۸۔ فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص257

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:عیدالفطر کے دن میٹھی چیز کھانا مستحب ہے۔ خواہ کوئی بھی چیز ہو چھوارے ہوں تو زیادہ بہتر ہے۔ لیکن اس کا درجہ صرف استحباب کا ہے جب کہ سوئیوں کا استحباب بھی نہیں ہے؛ اس لیے اگر ان کو بھی ثواب سمجھا جائے اور لازم سمجھا جائے، تو بدعت ہوگا؛ لیکن ہمارے علاقے میں اس کو بالکل لازم نہیں سمجھا جاتا، بلکہ امر مباح سمجھا جاتا ہے؛ اس لیے اس صورت میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ (۱)

(۱) عن أنس رضي اللّٰہ عنہ، قال: کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لا یغد ویوم الفطر حتی یأکل تمراتٍ۔ وقال مرجَّأ بن رجائٍ حدثني عبید اللّٰہ قال: حدثني أنس عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم ویأکلہن وتراً۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، کتاب العیدین: باب الأکل یوم الفطر قبل الخروج‘‘: ج ۱، ص: ۱۳۰، رقم: ۹۵۳)
ویستحب کون ذلک المطعوم حلواً۔ (ابن نجیم، بحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ: باب العیدین‘‘: ج ۲، ص: ۱۷۱)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص510

اسلامی عقائد
Assalamu alaikum mera masla ye hai k kya agreement par imamat kar sakte hain