اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ہرجگہ حاضر وناظر ہونا خدا تعالیٰ کی صفت ہے جس میں کوئی مخلوق (خواہ عام انسان ہوں یا انبیاء علیہ السلام ہوں) اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک نہیں ہے۔ پس حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر و ناظر جاننا گویا اس صفت میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک کرنا ہے جو جرأت اور جسارت بیجا ہوگی اور بسا اوقات اس سے شرک تک پہونچ سکتا ہے، پس ایسے مسلمانوں کے غلط عقائد سے ہر مسلمان کو پرہیز کرنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے خصوصی اوصاف میں کسی کو شریک کرنے سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔(۱) باقی رہا سلام پڑھنا اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر ناظر جان کر سلام پڑھا جائے، تو مطلقاً جائز نہیں؛ البتہ اس عقیدے کے بغیر اگر پڑھا جائے تو انفرادی اور اجتماعی طور پر درورد شریف پڑھنا جائز ہے اور ثواب کا باعث ہے؛ البتہ اجتماعی ہیئت پر درود شریف پڑھنے کو لازم اور ضروری سمجھنا درست نہیں ہے۔(۲)

(۱) {إِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلٰی کُلِّ شَیْْئٍ شَھِیْدًا ہع۳۳} (سورۃ النساء: ۳۳)

{إِنَّہٗ بِکُلِّ شَیْئٍم بَصِیْرٌہ۱۹} (سورۃ الملک: ۱۹)
{وَعِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُھَآ إِلَّا ھُوَط} (سورۃ الأنعام: ۵۹)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص220

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:شادی کے موقعہ پر گھر میں صفائی کرنا جائز ہے(۱)؛ البتہ فوٹو وغیرمہذب تصاویر باعث گناہ ہے۔(۲)

(۱) النظافۃ من الإیمان۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الاستئذان والأدب، باب ما جاء فی النظافۃ‘‘: ج ۲، ص: ۱۰۷، رقم: ۲۷۹۹)
(۲) وظاہر الکلام النووي في شرح مسلم الإجماع علی تحریم تصویر الحیوان، وقال: وسواء صنعہ لما یمتہن أو لغیرہ فصنعتہ حرام بکل حال۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’فروع لا بأس بتکلیم المصلی وإجابتہ برأسہ‘‘: ج ۱، ص: ۶۴۷)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص432

اسلامی عقائد

Ref. No. 1219/42-000

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   قبرستان میں موجود درختوں  کو اگر کسی خاص مصرف کے لئے وقف نہ کیا گیا ہو تو ان  کو بیچ کر ان کی  رقم مسجد میں لگائی جاسکتی ہے۔  البتہ درختوں کو کاٹتے ہوئے قبروں کی حرمت کا پورا خیال رکھاجائے۔

سئل نجم الدین فی مقبرۃٍ فیھا اشجار ھل یجوز صرفھا الی عمارۃ المسجد قال نعم ان لم تکن وقفاً علی وجہ آخر۔ (الھندیۃ 4/476)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:وہ دوبارہ اسلام لا سکتا ہے، ارتداد سے توبہ کرے اور کلمہ طیبہ  پڑھ کر مسلمان ہوجائے۔

وإسلامہ أن یأتي بکلمۃ الشہادۃ ویتبرأ عن الأدیان کلہا سوی الإسلام وإن تبرأ عما انتقل إلیہ کفی کذا في المحیط۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ”کتاب السیر: الباب التاسع: في أحکام المرتدین، ومنہا الطوع“: ج ۲، ص: ۷۶۲)

وإسلامہ أن یتبرأ عن الأدیان سوی الإسلام أو عما انتقل إلیہ الخ۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ”کتاب الجہاد: باب المرتد، مطلب: ما یشک أنہ ردۃ لا یحکم بہا“: ج ۶، ص: ۱۶۳)

اسلامی عقائد
الجواب وباللّٰہ التوفیق:ایسا شخص فاسق تو یقینا ہے اور گناہ گار ہے جب تک وہ صراحتاً علم غیب کا دعویٰ نہ کرے اس وقت اس کی تکفیر نہیں کرنی چاہئے۔(۱) (۱) {وَعِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُھَآ إِلَّا ھُوَط} (سورۃ الأنعام: ۵۹) {قُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ الْغَیْبَ إِلَّا اللّٰہُط} (سورۃ النمل: ۶۵) وما کان خطأ من الألفاظ ولا یوجب الکفر، فقائلہ مؤمن علی حالہ ولا یؤمر بتجدید النکاح والرجوع عن ذلک، کذا في المحیط۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب السیر: الباب التاسع: في أحکام المرتدین، موجبات الکفر أنواع، ومنہا: ما یتعلق بتلقین الکفر‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۳) فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص222

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:خیر القرون میں نکاح کے وقت کلمہ پڑھوانا ثابت نہیں ہے، کلمہ تو ہر وقت پڑھنے کی چیز ہے، نکاح خواں کو چاہیے کہ لڑکے سے قبول کروائے، ایسے طریقہ پر کہ قریب بیٹھنے والے سن لیں تاکہ بوقت ضرورت نکاح کے لیے ان کی شہادت معتبر ہو سکے۔(۱)

(۱) حدثنا محمد بن بشار …… عن رجل من بني سلیم قال خطبت إلی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إمامۃ بنت عبد المطلب فانکحوني من غیر أن یتشہد۔ (خلیل أحمد سہارنپور، بذل المجہود، کتاب النکاح، باب: في خطبۃ النکاح: ج ۳، ص: ۲۴۶)
فکم من مباح یصیر بالالتزام من غیر لزوم والتخصیص من غیر مخصص مکروہاً۔ (مجموعہ رسائل اللکھنوي سباحۃ الکفر في الجہر بالذکر: ج ۳، ص: ۳۴؛ امدادیہ: ج ۱، ص: ۴۹۸)
قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: وإیاکم ومحدثات الأمور فإن کل محدثۃ بدعۃ وکل بدعۃ ضلالۃ۔ (أخرجہ أبو داود، في سننہ، ’’کتاب السنۃ: باب لزوم السنۃ‘‘: ج ۲، ص: ۶۳۵، رقم: ۴۶۰۷)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص432

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ایمان کے لئے دو چیزوں پر یقین ضروری ہے، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا یقین، یہاں پر صرف قرآن پر یقین ہے جو ناکافی ہے، ایسے شخص کو شرعاً مومن نہیں کہا جائے گا۔

 وإسلامہ أن یأتي بکلمۃ الشہادۃ ویتبرأ عن الأدیان کلہا سوی الإسلام، وإن تبرأ عما

انتقل إلیہ کفی، کذا في المحیط۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ”کتاب السیر: الباب التاسع: في أحکام المرتدین ومنہا الطوع“: ج ۲، ص: ۷۶۲)

من لم یقر بعض الأنبیاء علیہم الصلاۃ والسلام أو لم یرض بسنۃ من سنن المرسلین فقد کفر۔ (أیضاً: موجبات الکفر أنواع، ومنہا: ما یتعلق بالأنبیاء علیہم السلام: ج ۲، ص: ۵۷۲)

وإسلامہ أن یتبرأ عن الأدیان سوی الإسلام أو عما انتقل إلیہ الخ۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ”کتاب الجہاد: باب المرتد، مطلب: ما یشک أنہ ردۃ لا یحکم بہا“: ج ۶، ص: ۱۶۳)

اسلامی عقائد

الجواب وبا اللّٰہ التوفیق:یہ غیر مسلموں کی رسمیں ہیں، بدعت اور گناہ ہیں، ان سے پرہیز لازم ہے۔(۲) اور ایسے مواقع پر اکثر عورتیں غیر محرم کے سامنے آجاتی ہیں، جن کے دیکھنے کا گناہ علیحدہ ہے، ایسی رسموں سے ہر مسلمان پر پر ہیز ضروری ہے۔(۱)

(۲) في شرح الکرخي النظر إلی وجہ الأجنبیۃ الحرۃ لیس بحرام ولکنہ یکرہ کغیر حاجۃ وظاہرہ الکراہۃ ولو بلا شہوۃ قولہ: (وإلا فحرام) أي إن کان عن شہوۃ حرم قولہ (وأما في زماننا فمنع من الشابۃ) لا لإنہ عورۃ بل لخوف الفتنۃ۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الحظر والإباحۃ، فصل في النظر والمس، مطلب في ستر العورۃ‘‘: ج ۹، ص: ۵۳۲)…ولا یحل لہ أن یمس وجہہا ولا کفہا وإن کان یأمن الشہوۃ وہذا إذا کانت شابۃ تشتہي فإن کانت لا تشتہي لا بأس بمصافحتہا ومس یدہا کذا في الذخیرۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الکراہیۃ: الباب الثاني: فیما یحل للرجل النظر إلیہ‘‘: ج ۵، ص: ۳۸۱)
(۱) عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من تشبہ بقوم فہو منہم۔ (أخرجہ أبو داود، في سننہ، ’’کتاب الباس: باب في لبس الشہرۃ‘‘: ج ۲، ص: ۵۵۹، رقم: ۴۰۳۱)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص433

اسلامی عقائد

Ref. No. 1113/42-340

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہاں، لگاسکتے ہیں۔ اس سوال کی کیا وجہ ہے اس کو بھی لکھنا چاہئے۔ اگر پپیتا کے بارے میں کوئی غلط عقیدہ ہو تو اس کی اصلاح ضروری ہے۔    

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ۔ {وَلَوْکُنْتُ أَعْلَمُ الْغَیْبَ لَاسْتَکْثَرْتُ مِنَ الْخَیْرِ، وَمَا مَسَّنِيَ السُّوْٓئُ} (الآیۃ) دوسر جگہ ارشاد باری {ھُوَ اللّٰہُ الَّذِيْ لَآ إِلٰہَ إِلَّا ھُوَج عٰلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِج ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُہ۲۲} (الآیۃ) جس کا واضح مقصد یہ ہے کہ عالم الغیب درحقیقت اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اس کے سواء کوئی بھی عالم غیب ہوتا تو آپ اپنے لئے اچھائیاں جمع کرتے اور آپ کو کوئی تکلیف نہ پہونچتی۔ حالانکہ آپ کو زہر بھی دیا گیا اور آپ کو تیر مار کر لہولہان بھی کیا گیا۔ دندان مبارک بھی شہید ہوا جس کا آپ کو پہلے سے علم نہیں تھا۔ پس حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جو علم دیا گیا وہ اللہ تعالیٰ نے دیا اور بتلایا آپ کو ذاتی طور پر اس کا علم نہیں ہوا اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم عالم الغیب نہیں ہیں؛ کیونکہ یہ صفت خاص خداوند قدوس کی ہے اس لئے یہ عقیدہ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم عالم الغیب ہیں کھلی ہوئی بدعت اور گمراہی ہے مسلمانوں کو ایسے عقیدے سے باز رہنا چاہئے۔(۱

(۱) {وَعِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُھَآ إِلَّا ھُوَط} (سورۃ الأنعام: ۵۹)
{قُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ الْغَیْبَ إِلَّا اللّٰہُط} (سورۃ النمل: ۶۵)
{عٰلِمُ الْغَیْبِ فَلاَ یُظْھِرُ عَلٰی غَیْبِہٖٓ أَحَدًا ہلا ۲۶ إِلَّا مَنِ ارْتَضٰی مِنْ رَّسُوْلٍ} (سورۃ الجن: ۲۷)
ولعل الحق أن یقال: إن علم الغیب المنفي عن غیرہ جل وعلا ہو ما کان للشخص لذاتہ أي لا واسطۃ في ثبوتہ لہ۔ (علامہ آلوسي، روح المعاني، (تابع) ’’سورۃ النمل‘‘: ج ۱۰، ص: ۱۸)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص223