اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:بشرطِ صحت سوال صورت مسئولہ میں مزاروں پر یا درخت وغیرہ پر غیر اللہ کے نام پر مٹھائیاں، شیرنی یا مرغہ وغیرہ چڑھانا سخت گناہ ہے، غیراللہ کے نام پر مذکورہ فعل کا ارتکاب حرام اور ناجائز ہے اس طرح کے چڑھاوے سے غیراللہ سے مدد اور نصرت مانگنا ہوا جو بالاجماع باطل ہے اور اہل سنت والجماعت کے عقیدے اور طریقے کے خلاف بھی ہے؛ اس لئے ایسی غلط باتوں سے پرہیز کرنا اور بچنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔
’’واعلم ان النذر الذي یقع للأموات من أکثر العوام وما یؤخذ من الدراہم والشمع والزیت ونحوہا إلی ضرائح الأولیاء الکرام تقربا إلیہم فہو بالإجماع باطل وحرام‘‘(۱)۔ ’’ومنہ أنہ إن ظن أن المیت یتصرف في الأمور دون اللّٰہ تعالیٰ واعتقادہ ذلک کفر‘‘(۲) لا یجوزما یفعلہ الجہال بقبور الأولیاء من السجود والطواف حولہا واتخاذ السرج والمساجد علیہا‘‘(۳)

(۱) ابن عابدین، الدر الختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصوم: مطلب في النذر الذي یقع للأموات من أکثر العوام‘‘: ج۲، ص: ۴۳۹۔                        (۲) ’’أیضاً‘‘:
(۳) ثناء اللّٰہ پاني پتي رحمہ اللّٰہ، تفسیر مظہري، ’’سورۃ آل عمران: ۶۴‘‘: ج ۲، ص: ۶۸۔


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص340

اسلامی عقائد

Ref. No. 1114/42-352

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اپنا لائسنس چند روپیوں کے عوض دوسروں کو دینا شرعا جائز نہیں ہے اور اس میں ملکی قانون کی خلاف ورزی بھی ہے۔  اس لئے اس سے اجتناب ضروری ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

Ref. No. 1471/42-919

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ درود شریف پڑھنے کی نذر ماننا  صحیح ہے اور  اس کا پورا کرنا واجب ہے نہ کرنے پر گنہ گار ہوگا۔  اگر کسی نے چند منتیں مانیں اور پھر کسی وجہ سے ان کو پورا نہ کرسکا تو اس پر قضا نہیں البتہ ہر نذر کے بدلہ   ایک قسم کا کفارہ دینا ہوگا؛ یعنی دس مسکینوں کو متوسط درجہ کا کھانا کھلانا یا دس مسکینوں کو بقدر ستر پوشی کپڑا دینا یا غلام آزاد کرانا۔ اگر ان مذکورہ تین کفاروں میں سے کسی ایک کے ادا کرنے پر قدرت نہ ہو تو تین دن کے مسلسل روزہ رکھنے ہوں گے۔ متعدد نذروں کا ایک کفارہ ہے یا متعدد، اس سلسلہ میں علماء کا اختلاف ہے۔ تاہم احتیاط اسی میں ہے کہ ہر نذر کا الگ الگ کفارہ ادا کرے۔

ولو نذر التسبيحات دبر الصلاة لم يلزمه، ولو نذر أن يصلي على النبي - صلى الله عليه وسلم - كل يوم كذا لزمه وقيل لا(شامی، کتاب الایمان 3/738) (شرح التنویر 3/105)

"فركن النذر هو الصيغة الدالة عليه وهو قوله: " لله عز شأنه علي كذا، أو علي كذا، أو هذا هدي، أو صدقة، أو مالي صدقة، أو ما أملك صدقة ، ونحو ذلك." (بدائع الصنائع 6/333)   وقد روي عن محمد - رحمه الله تعالى - قال: إن علق النذر بشرط يريد كونه كقوله إن شفى الله مريضي أو رد غائبي لا يخرج عنه بالكفارة كذا في المبسوط. ويلزمه عين ما سمى كذا في فتاوى قاضي خان (الھندیۃ، الفصل الثانی فی الکفارۃ 2/65)
(وإن علق النذر بشرط فوجد الشرط فعليه الوفاء بنفس النذر) لإطلاق الحديث، «من نذر وسمى فعليه الوفاء بما سمى» ) وهذا دليل لزوم الوفاء بالمنذور وهو حديث غريب إلا أنه مستغنى عنه، ففي لزوم المنذور الكتاب والسنة والإجماع، قال تعالى {وليوفوا نذورهم} [الحج: 29] (فتح القدیرللکمال، فصل فی الکفارۃ 5/92)

لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ وَ لٰكِنْ یُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الْاَیْمَانَۚ-فَكَفَّارَتُهٗۤ اِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسٰكِیْنَ مِنْ اَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ اَهْلِیْكُمْ اَوْ كِسْوَتُهُمْ اَوْ تَحْرِیْرُ رَقَبَةٍؕ-فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلٰثَةِ اَیَّامٍؕ-ذٰلِكَ كَفَّارَةُ اَیْمَانِكُمْ اِذَا حَلَفْتُمْؕ-وَ احْفَظُوْۤا اَیْمَانَكُمْؕ-كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ(سورۃ المائدۃ 89) لَا نذر فِي مَعْصِيّة الله وكفارته كَفَّارَة يَمِين وَمن نذر نذرا لَا يطيقه فَعَلَيهِ كَفَّارَة يَمِين (النتف فی الفتاوی للسعدی، النذور فی المعصیۃ 1/195)

قال علي نذر الله أو يمين الله أو عهد الله (قوله إذا علقه بشرط) أي بمحلوف عليه حتى يكون يمينا منعقدة مثل علي نذر الله لأفعلن كذا أو لا أفعل كذا، فإذا لم يف بما حلف لزمته كفارة اليمين (شامی، کتاب الایمان 3/717)

إذا حلف الرجل على أمر لا يفعله أبدا ثم حلف في ذلك المجلس ومجلس آخر لا أفعله أبدا ثم فعله كانت عليه كفارة يمينين وهذا إذا نوى يمينا أخرى، أو نوى التغليظ، أو لم يكن له نية وإذا نوى بالكلام الثاني اليمين عليه كفارة واحدة وروي عن أبي يوسف - رحمه الله تعالى - عن أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - قال: هذا إذا كانت يمينه بحجة، أو عمرة، أو صوم، أو صدقة فأما إذا كانت يمينه بالله فلا يصح نيته وعليه كفارتان قال: أبو يوسف - رحمه الله تعالى - هذا أحسن ما سمعناه منه وإذا كان إحدى اليمينين بحجة والأخرى بالله فعليه كفارة وحجة كذا في المبسوط. (الفتاوی الھندیۃ الفصل الاول فی تحلیف الظلمۃ وفیما ینوی 2/57)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:حاضر و ناظر کے الفاظ تو واقعی عربی زبان کے ہیں، مگر یہ ضروری نہیں کہ قرآن پاک نے عربی زبان کے تمام ہی الفاظ کو ذکر کیا ہو، بلکہ اس کے قریب قریب الفاظ ہیں جن کو قرآن پاک نے استعمال کیا ہے، قرآن پاک میں ہے {لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَيْئٌج وَھُوَالسَّمِیْعُ الْبَصِیْرُہ۱۱} جن سے خدا کا حاضر و ناظر ہونا ثابت ہے۔ نیز اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: {یَّسْتَخْفُوْنَ مِنَ النَّاسِ وَلَا یَسْتَخْفُوْنَ مِنَ اللّٰہِ وَھُوَ مَعَھُمْ إِذْ یُبَیِّتُوْنَ مَا لَا یَرْضٰی مِنَ الْقَوْلِط} (الآیۃ) دوسری آیت۔ {عٰلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِج ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُہ۲۲} (الآیۃ) اس طرح کی آیت کا مفہوم اللہ تعالیٰ کے حاضرو ناظر ہونے کو بیان کرتا ہے۔(۱)

(۱) فاللّٰہ تعالیٰ أعلم بجمیع الموجودات لا یعزب عن علمہ مثقال ذرۃ في العلویات والسفلیات، وأنہ تعالیٰ یعلم الجہر والسر وما یکون أخفی من المغیبات إلخ۔ أیضاً۔ (أبو حنیفۃ -رحمہ اللّٰہ- شرح الفقہ الأکبر، ’’بحث في شرح الصفات الذاتیۃ وبیان مسمیاتہا‘‘:ص: ۳۴)
{وَعِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُھَآ إِلَّا ھُوَط} (سورۃ الأنعام: ۵۹)
{یَعْلَمُ السِّرَّ وَأَخْفٰی ہ۷} (سورۃ طٰہٰ: ۷)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص224

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ فی السوال رسوم کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے؛ اس لئے یہ رسمیں بدعت ہوکر واجب الترک ہیں، ایسے گلگلوں کا کھانا ان کو تقسیم کرنا وغیرہ غیر شرعی رسم میں شرکت کرنا ہے اور {تَعَاوَنُوْا عَلَی الْإِثْمِ} میں داخل ہو کر یہ بھی درست نہیں۔ ایسی رسوم میں شرکت نہ کی جائے اور ائمہ و مؤذنین وغیرہ نمازیوں کو چاہئے کہ ایسی رسوم کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔(۱)

(۱) وشر الأمور محدثاتہا وکل بدعۃ ضلالۃ، وفي روایۃ: وشر الأمور مجدثاتہا، وکل محدثۃ بدعۃ۔ (أخرجہ أحمد، في مسندہ: ج ۲۳، ص: ۲۴۱، رقم: ۱۴۹۸۳)
وقولہم أولی بالاتباع حیث أصبح مثل تلک المسامحات والتعلات مثار اللبدع المنکرۃ والقبر السائرۃ، فتری العامۃ یلقون الزہور علی القبور۔ (علامہ أنور شاہ الکشمیري، معارف السنن، ’’باب التشدید من البول‘‘: ج ۱، ص: ۲۶۵)أخرجہ الشموع إلی رأس القبور في اللیالي الأول بدعۃ کذا في السراجیۃ: ج ۵، ص: ۳۳۱)
ولم یکن لہ أصل من الشریعۃ الغراء۔ (علامہ أنور شاہ الکشمیري، العرف الشذي، ’’أبواب العیدین، باب ما جاء في التکبیر في العیدین‘‘: ج ۱، ص: ۵۶۸)
بفعل النساء من نذرالزیت لسیدي عبد القادر یوقد في المنارۃ جہۃ المشرق فہو باطلٌ، واقبح منہ النذر بقراء ۃ المولد في المنابر ومع اشتمالہ علی الغناء واللعب وإیہاب ثواب۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصوم: باب الاعتکاف‘‘: ج ۲، ص: ۴۴۰)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص341

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:غیر مسلم بھی امت محمدیہ کے تحت آتے ہیں، اس حیثیت سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور تبلیغ کے مخاطب وہ بھی ہیں۔ ایسے لوگوں کو امت دعوت کہتے ہیں اور جو مسلم ہیں ان کو امت اجابت کہتے ہیں۔(۱)

(۱) ابن حجر العسقلاني، فتح الباري، ’’باب فضل الوضوء والغر المحجلین‘‘: ج ۱، ص: ۲۳۶۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص163

اسلامی عقائد

Ref. No. 2693/45-4156

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کسی شدید ضرورت کے بغیر وقف کی تبدیلی جائز نہیں ہے جو زمین جس نام سے وقف ہو اسی میں استعمال کرنا ضروری ہے، ہاں اگر مدرسہ کی زمین ضرورت سے زائد ہو اور مسجد میں توسیع کی واقعی ضرورت ہو اور کوئی دوسری صورت نہ ہو تو مدرسہ کی وقف زمین کو باہمی مشورہ سے مسجد میں شامل کیا جا سکتا ہے اس لیے کہ دونوں عام مسلمانوں کےلیے وقف ہے۔

لا یجوز تغیر الوقف (فتاوی ہندیۃ: ج ٦، ص: ٤٩٠) جعل شیئ أي جعل البانی شیئا من الطریق مسجدا لضیقہ ولم یضر بالمارین جاز لأنہا للمسلمین‘‘

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

اسلامی عقائد

Ref. No. 39/1061

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  ۱/اشعری :  یہ مسلک امام ابوالحسن الاشعری کی طرف منسوب ہے جو حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں۔ عقیدہ کے باب میں ان کی پیروی کرنے والے اشعری کہلاتے ہیں ۔ ۲/ماتریدی : یہ مسلک ابومنصور ماتریدی کی طرف منسوب ہے جو امام محمد بن الشیبانی کے شاگرد ہیں۔ (یہ امام محمد امام ابوحنیفہ کے شاگرد اور امام شافعی کے استاذ ہیں)۔ان کے متبعین کو ماتریدی کہاجاتاہے۔ 

 امام  ابو الحسن اشعری  اور امام ابو منصور ماتریدی    یہ دونوں حضرات اہل سنت والجماعت میں سے ہیں ۔ ان کے دور میں عقیدہ کے باب میں لوگ مختلف نظریات اور شکوک و شبہات میں مبتلا تھے، ان دونوں حضرات   نے مسائل اعتقادیہ میں بڑی تحقیق و تدقیق کی ہے اور اسلامی عقائد کو عقل و نقل سے مدلل کر کے ثابت کیا اور عقائد کے باب میں جو غیروں نے شکوک و شبہات عوام کے ذہن میں ڈالے تھے ان کا خاتمہ کیا  تاکہ اہل سنت والجماعت کا مسلک خوب روشن ہوجائے ۔  ۳/معتزلی: اس فرقہ کا بانی واصل بن عطاء الغزال تھا جس کے عقائد  اہل سنت والجماعت کے  خلاف  تھے۔ اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے کی بناپر ان کو معتزلہ کہا جاتا ہے اور ان کے ماننے والے کو معتزلی کہتے ہیں۔ معتزلہ کے مذہب کی بنیاد عقل پر ہے اور عقل کو نقل پر ترجیح دیتے ہیں، عقل کے خلاف قطعیات میں تاویلات کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

Ref. No. 1007/41-166

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  ایسا  سوچنے میں کوئی حرج نہیں ہے کہ  اللہ کی مرضی اور اجازت  سے یہ تمام فائدے حاصل ہوں گے اور تمام مراحل آسان ہوں گے ان شا٫ اللہ۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:نذر اور منت جو شرعی طریقہ پر ہو جائز و درست ہے۔ صندل کی منت غیرشرعی اور ناجائز ہے اور مزاروں پرچڑھاوے چڑھانا بھی جائز نہیں ہے۔ (۱)

(۱) ومنہا أن یکون قربۃ فلا یصح النذر بما لیس بقربۃ رأسا کالنذر بالمعاصي بأن یقول للّٰہ عز شأنہ علي أن أشرب الخمر أو أقتل فلانا أو أضربہ أو أشتمہ ونحو ذلک لقولہ علیہ الصلاۃ والسلام لا نذر في معصیۃ اللّٰہ تعالٰی وقولہ من نذر أن یعصي اللّٰہ تعالیٰ فلا یعصہ ولأن حکم النذر وجوب المنذور بہ ووجوب فعل المعصیۃ محال وکذا النذر بالمباحات من الأکل والشرب والجماع ونحو ذلک لعدم وصف القربۃ لاستوائہما فعلاً وترکاً۔ (الکاساني، بدائع الصنائع، ’’فصل وأما شرائط الرکن فأنواع‘‘: ج ۵، ص: ۸۲)
ویکرہ إتخاذ الضیافۃ من الطعام من أہل المیت لأنہ شرع في السرور لا في الشرور، وہي بدعۃ مستقبحۃ: وروی الإمام أحمد وابن ماجہ بإسناد صحیح عن جریر بن عبد اللّٰہ قال: ’’کنا نعد الاجتماع إلی أہل المیت وصنعہم الطعام من النیاحۃ‘‘۔ اہـ۔ وفي البزازیۃ: ویکرہ اتخاذ الطعام في الیوم الأول والثالث وبعد الأسبوع ونقل الطعام إلی القبر في المواسم، واتخاذ الدعوۃ لقرائۃ القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم أو لقرائۃ سورۃ الأنعام أو الإخلاص۔ (ابن عابدین، الدر المختار … مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب في کراہۃ الضیافۃ، من أہل المیت‘‘: ج ۳، ص: ۱۴۸)
ومنہا الوصیۃ من المیت باتخاذ الطعام والضیافۃ یوم موتہ أو بعدہ وبإعطاء دراہم لمن یتلو القرآن لروحہ أو یسبح أو یہلل لہ وکلہا بدع منکرات باطلۃ، والمأخوذ منہا حرام للآخذ، وہو عاص بالتلاوۃ والذکر۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الإجارۃ: باب إجارۃ الفاسدۃ، مطلب: تحریر مہم في عدم جواز الاستئجار علی التلاوۃ‘‘: ج ۹، ص: ۷۸)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص342