نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ التوفیق:وقت سے پہلے اذان دینا درست نہیں ہے، وقت کے داخل ہونے سے قبل اذان غلطی سے دی گئی ہو یا جان بوجھ کر دونوں صورتوں میں اگر نماز نہیں ہوئی ہے تو اذان کا اعادہ کرنا پڑے گا؛ البتہ اذان کے لوٹائے بغیر ہی اگر وقت پر نماز پڑھ لی گئی تو نماز ہو جائے گی لیکن سنت کو ترک کرنے کی وجہ سے گناہگار ہوگا؛ اس لیے کہ فقہاء کرام نے لکھا ہے اذان نماز کے لیے سنت مؤکدہ ہے، نماز کے لئے شرط نہیں ہے، جیسا کہ امام سرخسی نے مبسوط میں لکھا ہے:
’’وإن أذن قبل دخول الوقت لم یجزہ ویعیدہ في الوقت) لأن المقصود من الأذان إعلام الناس بدخول الوقت فقبل الوقت یکون تجہیلا لا إعلاما‘‘(۱)
’’لأنہ سنۃ  للصلاۃ‘‘(۲)
نیز وہ اذان جو وقت سے قبل شروع ہوئی اور وقت کے داخل ہونے کے بعد ختم ہوئی ہو، تو اس صورت میں وہ اذان تو ہو گئی؛ لیکن یہ احتیاط کے خلاف ہے اور اگر وقت کے دخول سے کچھ دیر قبل ختم ہوئی، تو اس اذان کو بھی لوٹانا چاہئے ورنہ مؤذن گناہگار ہوگا۔
’’فیعاد أذان وقع بعضہ قبلہ کالإقامۃ۔ تنویر مع الدر۔ قال الشامي رحمہ اللّٰہ تعالی: قولہ: (وقع بعضہ) وکذا کلہ بالأولی‘‘(۳)
علامہ ابن نجیم نے البحرالرائق میں لکھا ہے:
’’قولہ: (ولا یؤذن قبل وقت ویعاد فیہ) أي في الوقت إذا أذن قبلہ، لأنہ یراد للإعلام بالوقت فلا یجوز قبلہ بلا خلاف في غیر الفجر ۔‘‘(۴)
فتاوی تاتارخانیہ میں لکھا ہے:
’’إذا أذن قبل الوقت یکرہ الأذان والإقامۃ ولا یؤذن لصلاۃ قبل الوقت … وأجمعوا أن الإقامۃ قبل الوقت لا یجوز‘‘(۵)
علامہ کاسانی  ؒنے بدائع الصنائع میں بیان کیا ہے:
’’حتی لو أذن قبل دخول الوقت لا یجزئہ ویعیدہ إذا دخل الوقت في الصلوات کلہا في قول أبي حنیفۃ ومحمد (رحمہما اللّٰہ)‘‘(۱)

(۱) السرخسي، المبسوط ، ’’کتاب الصلاۃ، باب الأذان‘‘: ج ۱، ص: ۲۷۸۔
(۲) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الأذان‘‘: ج ۲، ص: ۴۹، زکریا، دیوبند۔
(۳) ابن عابدین، مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الأذان: مطلب في المواضع التي یندب لہا الأذان في غیر الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۵۰۔
(۴) ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ، باب الأذان‘‘: ج ۱، ص: ۴۵۶، ۴۵۷۔
(۵) عالم بن علاء، فتاویٰ تاتارخانیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الأذان نوع آخر في بیان الصلوات التي لہا أذان والتي لا أذان لہا، وفي بیان في أي حال یوتی بہا‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۸۔
(۱) الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلاۃ، فصل في بیان وقت الأذان‘‘: ج ۱، ص: ۳۸۱۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص163

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب و باللّٰہ التوفیق:  صورت مسئولہ میں عصر اور فجر کی نماز کے بعد رخ پھیر کر بیٹھنا جائز ہے اور یہ حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھ لیتے تھے تو اپنا رخِ انور مقتدیوں کی طرف کر لیا کرتے تھے۔ تاہم دائیں طرف رخ کر کے بیٹھنا اولیٰ اور افضل ہے مگر اس پر مداومت نہ کی جائے کبھی دائیں طرف اور کبھی بائیں طرف مڑ کر امام کو بیٹھنا چاہئے تاکہ عوام دائیں رخ کر کے بیٹھنے کو ضروری نہ سمجھ لیں ایسے ہی اگر کوئی مقتدی نماز نہ پڑھ رہا ہو تو اس صورت میں مقتدیوں کی طرف رخ کر کے بیٹھنا بھی جائز ہے۔
’’عن سمرۃ بن جندب، قال: کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا صلی صلاۃ  أقبل علینا بوجہہ‘‘(۱)
’’عن البراء قال: کنا إذا صلّینا خلف رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أحببنا أن نکون عن یمینہ؛ یقبل علینا بوجہہ۔ قال: فسمعتہ یقول: ’’ربّ قني عذابک یوم تبعث أو تجمع عبادک‘‘(۲)
’’وعقب الفرض إن لم یکن بعدہ نافلۃ یستقبل (الناس) إن شاء إن لم یکن في مقابلۃ مصل؛ لما في الصحیحین کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا صلی أقبل علینا بوجہہ، وإن شاء الإمام انحرف عن یسارہ جعل القبلۃ عن یمینہ وإن شاء انحرف عن یمینہ وجعل القبلۃ عن یسارہ، وہذا أولٰی؛ لما في مسلم: کنا إذا صلّینا خلف رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أحببنا أن نکون عن یمینہ حتی یقبل علینا بوجہہ … الخ‘‘(۳)
’’و یستحب أن یستقبل بعدہ أي بعد التطوع وعقب الفرض إن لم یکن بعدہ نافلۃ یستقبل الناس إن شاء إن لم یکن في مقابلۃ مصل لما في الصحیحین کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا صلی أقبل علینا بوجہہ وإن شاء الإمام انحرف عن یسارہ وجعل القبلۃ عن یمینہ وإن شاء انحرف عن یمینہ وجعل القبلۃ عن یسارہ وہذا أولٰی لما في مسلم: کنا إذا صلینا خلف رسول اللّٰہ أحببنا أن نکون عن یمینہ حتی یقبل علینا بوجہہ‘‘(۴)

(۱)عن أنس بن مالک، قال: أخَّرَ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم الصلاۃ ذات لیلۃ إلی شطر اللیل، ثم خرج علینا، فلما صلی أقبل علینا بوجہہ، فقال: إن الناس قد صلوا ورقدوا، وإنکم لن تزالوا في صلاۃ ما انتظرتم الصلاۃ، (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الأذان: باب یستقبل الإمام الناس إذ ا سلم‘‘: ج۱، ص: ۱۱۷، رقم: ۸۴۷)
(۲) أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الصلاۃ: باب استحباب یمین الإمام‘‘: ج ۱، ص: ۲۴۷، رقم: ۷۰۹۔
(۳) حسن بن عمار، مراقي الفلاح مع الطحطاوی، ’’کتاب الصلاۃ، فصل في الأذکار الواردۃ بعد الفرض‘‘: ص: ۱۱۷۔
(۴) أیضاً: ص: ۱۱۸۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص431

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب و باللہ التوفیق: اس صورت میں نفل نماز نہ توڑے اور جس نے قرآن پاک بلند آواز سے پڑھنا شروع کردیا اس کو یہ کام آہستہ کرنا چاہئے تاہم نفلی نماز والے کو بھی اپنی نماز نہ توڑنی چاہئے کہ گناہگار وہ شخص ہے جو بلند آواز سے پڑھتا ہے نفل نماز نہ توڑنے والا گناہگار نہیں ہوگا۔(۱)

(۱) وفي حاشیۃ الحموي عن الإمام الشعراني: أجمع العلماء سلفا وخلفا علی استحباب ذکر الجماعۃ في المساجد وغیرہا إلا أن یشوش جہرہم علی نائم أو مصل أو قارئ إلخ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب مایفسد الصلاۃ و مایکرہ فیہا، مطلب في رفع الصوت بالذکر‘‘: ج ۲، ص: ۴۳۴)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص229

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: قضاء واجب کے اسقاط کو کہتے ہیں سنت نمازیں وقت پر ادا نہ کرنے کی وجہ سے نفل ہو جاتی ہیں اور سنت ونوافل کی قضاء نہیں ہے، اس لیے فجر کی سنت کی بھی قضاء نہیں ہے، ہاں اگر فجر کی نماز کے ساتھ سنت بھی فوت ہو جائے تو زوال سے پہلے پہلے فرض کے ساتھ سنت کی قضاء کرنے کا حکم تبعاً للفرض ہے اور اگر زوال کے بعد فجر کی قضاء کرے تو صرف فجر کی قضاء ہے سنت کی قضاء نہیں ہے اسی طرح اگر صرف فجر کی سنت رہ گئی ہے تو امام محمد نے طلوع شمس کے بعد زوال سے پہلے پہلے سنت کی قضاء کو بہتر کہا ہے۔
’’ولم تقض سنۃ الفجر إلا بفوتہا مع الفرض إلی الزوال‘‘(۱)
’’وإذا فاتتہ رکعتا الفجر لا یقضیہما قبل طلوع الشمس لأنہ یبقی نفلا مطلقا وہو مکروہ بعد الصبح ولا بعد ارتفاعہا عند أبي حنیفۃ وأبي یوسف وقال محمد: أحب إلی أن یقضیہا إلی وقت الزوال‘‘(۲)

(۱) الطحطاوي، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ، باب إدراک الفریضۃ‘‘: ص: ۴۵۳، دارالکتاب دیوبند۔)
(۲) المرغیناني، ھدایۃ، ’’باب إدراک الفریضۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۵۲۔   أي لا یقضي سنۃ الفجر إلا إذا فاتت مع الفجر فیقضیہا تبعاً لقضائہ لو قبل الزوال، وأما إذا فاتت وحدہا فلا تقضی قبل طلوع الشمس بالإجماع، لکراہۃ النفل بعد الصبح، وأما بعد طلوع الشمس فکذلک عندہما۔ وقال محمد: أحب إلي أن یقضیہا إلی الزوال کما في الدرر۔ قیل ہذا قریب من الاتفاق، لأن قولہ: أحب إلي دلیل علی أنہ لو لم یفعل لا لوم علیہ، وقالا: لایقضي، وإن قضی فلا بأس بہ، کذا في الخبازیۃ۔ (ابن عابدین، رد المحتار ’’باب ادراک الفریضۃ، مطلب ہل الإسائۃ دون الکراہۃ أو أفحش‘‘: ج ۲، ص: ۵۱۲)
ولم تقض سنۃ الفجر إلا بفوتہا مع الفرض إلی الزوال، وقال محمد: تقضی منفردۃ بعد الشمس قبل الزوال فلا قضاء لہا قبل الشمس، ولا بعد الزوال إتفاقا،ً وسواء صلی منفرداً أو بجماعۃ۔ (الطحطاوي، حاشیۃ الطحطاوي، ’’باب ادراک الفریضۃ‘‘: ج ۱، ص: ۴۵۳، مکتبہ شیخ الہند دیوبند)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص356

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق:روایات میں فرض نمازوں کے بعد دعاء کی تاکید وترغیب آئی ہے؛ اس لیے فرض نمازوں کے بعد دعاء کا اہتمام ہونا چاہیے اور جب سب لوگ اس کا اہتمام کریں گے تو اجتماعی دعاء کی ہیئت ہو جائے گی، لیکن دعاء کو لازم وضروری سمجھنا درست نہیں ہے؛ اس لیے کہ سلام پر نماز ختم ہو جاتی ہے، دعاء نماز کا حصہ نہیں ہے؛ اس لیے اس پر اصرار کرنا درست نہیں ہے۔ جو صاحب نماز کے بعد مطلقاً دعاء سے منع کرتے ہیں، وہ غلط ہے؛ اس لیے کہ نماز کے بعد دعاء حدیث سے ثابت ہے۔
عن معاذ بن جبل: أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أخذ بیدہ، وقال: یامعاذ واللّٰہ  إني لأحبک واللّٰہ إني لأحبک، فقال: أوصیک یا معاذ لاتدعن في دبر کل صلاۃ تقول: اللہم أعني علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک وأوصی بذلک معاذ الصنابحی وأوصی بہ الصنابحی أبا عبد الرحمن۔
حدثنا محمد بن سلمۃ المرادی ثنا ابن وہب عن اللیث بن سعد أن حنین بن أبي حکیم حدثہ عن علي بن رباح اللخمي۔
عن عقبۃ بن عامر رضي اللّٰہ عنہ، قال: أمرني رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أن أقرأ بالمعوذات ]في[ دبر کل صلاۃ۔(۱)
حدثنا محمد بن یوسف قال: حدثنا سفیان عن عبد الملک بن عمیر عن وراد کاتب المغیرۃ بن شعبۃ قال أملی علی المغیرۃ بن شعبۃ في کتاب إلی معاویۃ أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان یقول في دبر کل صلاۃ مکتوبۃ (لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک، ولہ الحمد، وہو علی کل شيء قدیر، اللہم لا مانع لما أعطیت، ولا معطی لما منعت، ولا ینفع ذا الجد منک الجد)۔ وقال شعبۃ عن عبد الملک بن عمیر، بہذا، وعن الحکم، عن القاسم بن مخیمرۃ، عن وراد بہذا۔ وقال الحسن الجد: غنیً۔
حدثنا عبید اللّٰہ بن معاذ، قال: ثنا أبي ثنا عبد العزیز بن أبي سلمۃ، عن عمہ الماجشون بن أبي سلمۃ، عن عبد الرحمن الأعرج، عن عبید اللّٰہ بن أبي رافع۔
عن علي بن أبي طالب رضي اللّٰہ عنہ، قال: کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا سلم من الصلاۃ قال ’’اللہم اغفر لي ما قدمت وما أخرت وما أسررت وما أعلنت‘‘۔(۲)
(۱) أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الأذان: باب الذکر بعد الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۳۱۵، رقم: ۸۴۴۔
(۲) أخرجہ أبو داود، في سننہ، ’’کتاب الصلاۃ: باب الدعاء في صلاۃ اللیل وقیامہ‘‘: ج ۱، ص: ۲۰۸، رقم: ۷۷۱۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص383

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر واقعی طور پر حافظ صاحب کی عمر پورے پندہ سال ہے اور اس میں کچھ بھی کمی نہیں ہے تو وہ حافظ صاحب بالغ ہیں اور شرعی اصول کے تحت ان کے پیچھے نماز تراویح درست ہے، چوں کہ اگر کوئی علامت احتلام وغیرہ سے ظاہر نہ ہو، تو عمر کا پندرہ سال ہونا بلوغت کے لیے شرعاً کافی ہے؛ پس ایسی صورت میں ان کے پیچھے نماز پڑھی جائے اور شک نہ کیا جائے۔(۱)

(۱) فإن لم یوجد شيء مما ذکرنا فیعتبر البلوغ بالسن وقد اختلف العلماء في أدنی السن التي یتعلق بہا البلوغ قال أبو حنیفۃؒ ثماني عشر سنۃ في الغلام وسبع عشرۃ في الجاریۃ وقال أبو یوسف ومحمد والشافعي رحمہم اللّٰہ خمس عشرۃ سنۃ في الجاریۃ والغلام جمیعاً۔ (الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلاۃ، فصل في بیان ما یرفع الحجر‘‘: ج ۱، ص: ۱۷۲)
 
 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبندج 5 ص:34

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: قرآنی آیات وادعیہ ماثورہ اور احادیث میں مذکورہ دعاؤں پر مشتمل تعویذ دینا اور اس پر مناسب اجرت لینا جائز ہے ایسے شخص کے پیچھے نماز درست ہے، امام صاحب کا سرکاری اینٹ یا دیگر سامان کا بغیر اجازت اٹھانا فعل قبیح ہے جس کا ترک کرنا لازم ہے۔(۱)

(۱) قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إن أحق ما أخذتم علیہ أجرا کتاب اللّٰہ۔ (أخرجہ البخاري في صحیحہ، ’’کتاب الطب:باب الشرط في الرقیۃ بقطع من الغنم‘‘: ج۲، ص: ۸۵۴، رقم: ۳۱۱۳)
قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من این علمتم أنہا رقیۃ؟ أحسنتم، اقتسموا واضربو لي معکم بسہم، سلیمان بن الأشعث السجستاني۔ (أخرجہ أبو داؤد في سننہ، ’’کتاب الطب، کیف الرقی‘‘: ج۲، ص: ۵۴۴، رقم: ۳۹۰۰)

 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص58

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب و باللّٰہ التوفیق: غیر محرم عورت کو سفر میں لانے لے جانے والے شخص کا طریقہ غلط اور برا ہے ایسے شخص کی امامت بھی مکروہ ہے۔(۱)

(۱) ومن أم قوماً وہم لہ کارہون إن الکراہۃ لفساد فیہ أولأنہم أحق بالإمامۃ منہ کرہ لہ ذلک تحریماً وإن ہو أحق لا والکراہۃ علیہم۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۹۸)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص187

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ صورت میں بلا وجہ شرعی اور بلا ثبوت جن لوگوں نے امام زید کو برا کہا ہے ان کو چاہیے کہ اس سے توبہ کریں اور معافی مانگیں، کیوں کہ وہ لوگ گنہگار ہیں جو امام کو برا کہتے ہیں، تاہم مذکورہ امام کے پیچھے جو حضرات نماز ادا کریں گے ان کی نماز درست اور صحیح ہوگی۔(۱)

(۱) ومن أبغض عالماً من غیر سبب ظاہر خیف علیہ الکفر۔ (ابن نجیم، البحرالرائق، ’’کتاب السیر‘‘: ج۵، ص: ۲۰۷، زکریا دیوبند)
من أبغض عالماً من غیر سبب ظاہر خیف علیہ الکفر … ویخاف علیہ إذا شتم عالماً أو فقیہاً من غیر سبب۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب السیر، الباب التاسع في أحکام المرتدین، موجبات الکفر أنواع، ومنہا مایتعلق بالعلم والعلماء‘‘: ج۲، ص: ۲۸۲، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص276

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ التوفیق: عیدگاہ میں پنج وقتہ نماز ادا کئے جانے میںکوئی حرج نہیں ہے، نمازیں ادا ہوجائیں گی۔ جماعت سے پڑھنے پر جماعت کا ثواب ملے گا،(۲)   لیکن مسجد کا ثواب نہیں ملے گا، اس لیے کہ وہ عیدگاہ ہے مسجد نہیں ہے، عیدگاہ صرف نماز عید کے لیے ہوتی ہے۔(۳)

(۲) صلاۃ الجماعۃ تفضل صلاۃ الفذ بسبع وعشرین درجۃ۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الأذان، باب فضل صلاۃ الجماعۃ‘‘: ج۱، ص: ۲۳۱، رقم: ۶۱۹)
(۳) قلت: وہذا صریح في أن وجوب الجماعۃ إنما یتأدی بجماعۃ المسجد لابجماعۃ البیوت ونحوہا کما ذکر صاحب القنیۃ اختلف العلماء في إقامتہا في البیت والأصح أنہا کإقامتہا في المسجد  إلا في الفضیلۃ۔ (ظفر أحمد العثماني، إعلاء السنن، ج۴، ص: ۱۸۸)

 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص380