نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اصح قول کے مطابق مسنون یہ ہے کہ نماز میں ہاتھ ناف کے نیچے باندھے جائیں اور عورت اپنا ہاتھ سینہ کے اوپر باندھے۔ ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا روایات سے ثابت ہے ذیل میں چند احادیث ذکر کی جاتی ہے۔
’’وکونہ تحت السرۃ للرجال لقول علي رضي اللّٰہ عنہ: من السنۃ وضعہما تحت السرۃ‘‘(۱)
’’ورأي بعضہم أن یضعہما تحت السرۃ‘‘(۲)
’’قال: موسیٰ بن عمیر عن علقمۃ بن وائل بن حجر عن أبیہ، قال: رأیت النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم وضع یمینہ علی شمالہ في الصلاۃ تحت السرۃ‘‘(۳)
’’عن أبي وائل عن أبي ہریرۃ أخذ الأکف علی الأکف في الصلاۃ تحت السرۃ‘‘(۴)
’’عن أنس رضي اللّٰہ عنہ قال ثلاث من أخلاق النبوۃ: تعجیل الإفطار وتأخیر السجود ووضع الید الیمنی علی الیسریٰ في الصلوٰۃ تحت السرۃ‘‘ (۵)
’’عن أبي جحیفۃ أن علیا قال السنۃ وضع الکف علی الکف في الصلاۃ تحت السرۃ‘‘(۶)

(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب في التبلیغ خلف الإمام‘‘: ج۲، ص: ۱۷۲۔
(۲) أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الصلاۃ: باب ماجاء في وضع الیمین علی الشمال في الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۵۹، رقم: ۲۵۲۔
(۳) أخرجہ ابن أبي شیبہ، في مصنفہ: ج ۱، ص: ۱۳۹۔
(۴)  أخرجہ أبي داود، في سننہ، ’’کتاب الصلاۃ: باب وضع الیمنی علی الیسری في الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۱۰، رقم:۷۵۸۔
(۵) فخرالدین العثمان الماردیني، الجوہر النقي: ج ۲، ص: ۱۳۲
(۶) أخرجہ أبوداود، في سننہ، ’’کتاب الصلاۃ: باب وضع الیمنی علی الیسری في الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۱۰، رقم:۷۵۶

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص385

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: یہ مضمون حدیث شریف میں ہے کہ نوافل سے فرائض کا جبر نقصان ہوتا ہے؛ لہٰذا یہ نیت اس کی صحیح ہے۔

’’ویاتي بالسنۃ مطلقاً الخ لکونہا مکملات؛ وأما في حقہ علیہ الصلاۃ و السلام فلزیادۃ الدرجات‘‘(۱)

(۱) الحصکفي، الدرالمختار، ’’باب إدراک الفریضۃ‘‘: ج ۲، ص: ۵۱۵۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص426

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق:اس وقت ہاتھ اٹھانا اور آمین کہنا ممنوع ہے کیونکہ اس کا ثبوت خیر القرون میں نہیں ملتا ۔ ’’وما یفعلہ المؤذنون حال الخطبۃ من الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم والترضی من الصحابۃ والدعاء للسلطان بالنصر ینبغی أن یکون مکروہاً اتفاقاً‘‘۔(۱)

(۱) الطحطاوي، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلوٰۃ، باب الجمعۃ‘‘: ج ۱، ص: ۵۱۴۔
قولہ: (یصلی سراً) بحیث یسمع نفسہ کذا آفادہ القہستاني وفي الشرح عن الحسامي یصلی في نفسہ وفي الفتح عن أبي یوسف ینبغي في نفسہ لأن ذلک مما لا یشغلہ عن سماع الخطبۃ فکان إحرازاً للفضیلتین وہو الصواب۔ (الطحطاوي، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الجمعۃ‘‘: ج ۱، ص: ۵۱۹)


 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص358

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ صورت میں اگر واقعی طور پر ایسا کیا ہے تو زید گناہگار ہے؛ کیوں کہ اس کے لیے پانچ ماہ کے حمل کو ضائع کرا دینا جائز نہیں تھا پس زید پر لازم ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اپنے اس گناہ سے توبہ کرے اور اگر زید نے لا علمی میں ایسا کیا ہے تب بھی زید پر ضروری تھا کہ کسی معتمد عالم یا مفتی سے معلوم کر لیتا پھر اس کے مطابق عمل کرتا بہر حال اگر زید نے اللہ تعالیٰ سے سچی پکی توبہ کرلی تو اس کا گناہ ختم ہونے کی بناء پر اس کی امامت درست اور جائز ہے اور اگر وہ اپنے اس عمل کو صحیح کہتا ہے اور اس پر اصرار کرتا ہے اور توبہ بھی نہیں کرتا تو پھر چوں کہ وہ گناہگار ہے

(۱) رجل أم قوماً وہم لہ کارہون إن کانت الکراہۃ لفساد فیہ أو لأنہم أحق بالإمامۃ یکرہ لہ ذلک، وإن کان ہو أحق بالإمامۃ لایکرہ، ہکذا في المحیط۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلوۃ، الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل الثالث في بیان من یصلح إماماً لغیرہ‘‘: ج۱، ص: ۱۴۴)
ومن یعمل سوء اً أو یظلم نفسہ ثمَّ یستغفر اللّٰہ یجد اللّٰہ غفوراً رحیماً (سورۃ النساء: ۱۱۰)، ففي ہذہ الآیۃ دلیل علی حکمین: أحدہما أن التوبۃ مقبولۃ عن جمیع الذنوب الکبائر والصغائر لأن قولہ: ومن یعمل سوء اً أو یظلم نفسہ عم الکل، والحکم الثاني أن ظاہر الآیۃ یقتضي أن مجرد الاستغفار کاف، وقال بعضہم: إنہ مقید بالتوبۃ لأنہ لا ینفع الاستغفار مع الإصرار علی الذنوب۔ (ابن کثیر، تفسیر الخازن، ’’سورۃ النساء: ۱۱۰‘‘ ج۱، ص: ۴۲۵)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص141

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب و باللّٰہ التوفیق: عذر کی وجہ سے اگر رکوع کا سنت طریقہ مکمل طور پر نہ ہو پائے اور رکوع اصلاً ہو رہا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں نماز اور امامت درست ہے(۱) مذکورہ صورت میں کوئی کراہت نہیں۔(۲)

(۱) المشقۃ تجلب التیسیر۔ (ابن نجیم، الاشباہ، ج۱، ص: ۱۶)
(۲) و إذا لم یقدر علی القعود مستویا وقدر متکئاً أو مستنداً إلی حائط أو انسان یجب أن یصلی متکئاً أو مستنداً ۔۔۔۔۔ ولا یجوز لہ أن یصلي مضطجعاً۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب الرابع عشر في صلاۃ المریض‘‘: ج۱، ص: ۱۹۶)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص236

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: فجر کے فرض سے پہلے دو رکعت سنت تمام سنتوں میں سب سے زیادہ مؤکدہ ہیں، حدیث میں اس کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ صحیح مسلم کی روایت ہے: ’’رکعتا الفجر خیر من الدنیا وما فیہا‘‘(۱) فجر کی دو رکعت سنت دنیا ومافیہا سے بہتر ہے اور ایک روایت میں ہے کہ فجر کی دو سنت پڑھا کرو اگرچہ تمہیں گھوڑے روند ڈالیں؛(۲) اس لیے فتاویٰ دار العلوم میں جولکھا ہے وہی حنفیہ کا مذہب ہے۔

(۱) أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ، باب استحباب رکعتي سنۃ الفجر والحث علیہا‘‘: ج ۱، ص: ۲۵۱، رقم: ۷۲۵۔
(۲) عن أبي ہریرۃ -رضي اللّٰہ عنہ-  قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: لا تدعو ہما وإن طردتکم الخیل۔ (أخرجہ أبو داود، في سننہ، ’’کتاب الصلاۃ، باب في تخفیفہما‘‘: ج۱، ص: ۱۷۹، رقم: ۱۲۵۸)

 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص348

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق:واضح رہے کہ حضرات فقہاء کرام نے عمومی طور پر نماز کے لیے جو اذان واقامت کہی جاتی ہے وہ اذان واقامت کہنا عورتوں کے لیے مکروہ لکھا ہے؛ کیوںکہ اس میں آواز کو بلند کرنا پڑتا ہے اور عورتوں کے لئے آواز بلند کرنا حرام ہے؛ لیکن بچے کے کانوں میں اذان واقامت بلند آواز سے نہیںدی جاتی ہے؛ بلکہ بچے کے نرم ونازک کان کے پردوں کا خیال کرتے ہوئے آہستہ آواز سے اذان واقامت کہی جاتی ہے، اس لیے کراہت کا سبب نہیں پایا جاتا ہے اور جب کراہت کا سبب نہیں پایا گیا تو عورت کا بچے کے کان میں اذان واقامت کہنا درست ہے، اس لیے آپ نے جو اذان واقامت کہی ہیں وہ بلا کراہت درست ہے؛ حالاںکہ ذکر کردہ سوال میں آپ نے مسلم مرد کو اسپتال میں تلاش بھی کیا ہے؛ لیکن دستیاب نہ ہونے کی صورت میں مجبوراً آپ نے اذان واقامت کہی ہے اس لیے اذان واقامت کے درست ہونے میں کوئی شک وشبہ نہ کریں۔
’’وأذان امرأۃ، لأنہا إن خفضت صوتہا أخلت بالإعلام وإن رفعتہ ارتکبت معصیۃ لأنہ عورۃ۔ تحتہ في حاشیۃ الطحطاوي ’’أنہ عورۃ‘‘ ضعیف والمعتمد أنہ فتنۃ‘‘(۱)
’’اعلم أن الأذان والإقامۃ من سنن الجماعۃ المستحبۃ فلا یندبان لجماعۃ النساء والعبید والعراۃ لأن جماعتہم غیر مشروعۃ کما في البحر وکذا جماعۃ المعذورین یوم الجمعۃ للظہر في المصر فإن أدائہ بہما مکروہ کما في الحلبي قولہ: من کراہتہما لہن لأن مبنی حالہن علی الستر ورفع صوتہن حرام والغالب أن الإقامۃ تکون برفع صوت إلا أنہ أقل من صوت الأذان‘‘(۱)
’’(قولہ: للرجال) أما النساء فیکرہ لہن الأذان وکذا الإقامۃ، لما روي عن أنس وابن عمر من کراہتہما لہن؛ ولأن مبنی حالہن علی الستر، ورفع صوتہن حرام إمداد‘‘(۲)
’’وأما أذان المرأۃ فلأنہ لم ینقل إلینا عن أحد السلف حین کانت الجماعۃ مشروعۃ في حقہن فیکون من المحدثات، لا سیما بعد انتساخ جماعتہن؛ ولأن المؤذن یستحب لہ أن یشہر نفسہ ویؤذن علی المکان العالي ویرفع صوتہ والمرأۃ منہیۃ عن ذلک کلہ، ولہذا جعل النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم التسبیح للرجال والتصفیق للنساء‘‘(۳)

(۱) أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: باب الأذان‘‘: ص: ۱۹۹،      دار الکتاب دیوبند؛ وابن عابدین،رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الأذان، مطلب في کراہۃ تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج ۲، ص: ۷۸۔
(۱) أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: باب الأذان‘‘: ج ۱، ص: ۱۹۵۔
(۲) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الأذان‘‘: ج ۲، ص: ۴۸۔
(۳) فخر الدین عثمان بن علي، تبیین الحقائق، ’’کتاب الصلاۃ: باب الأذان‘‘: ج ۱، ص: ۲۴۹، ۲۵۰۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص247

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ’’أشہد أن لا إلہ‘‘ پر انگلی اٹھائی جائے اور ’’إلا اللّٰہ‘‘ پر گرائی جائے۔
’’وصفتہا أن یحلق من یدہ الیمنیٰ عند الشہادۃ الإبہام والوسطیٰ ویقبض البنصر والخنصر ویشیر بالمسبحۃ أو یعقد ثلاثۃ وخمسین بأن یقبض الوسطیٰ والخنصر، ویضع رأس إبہامہ علیٰ حرف مفصل الوسطیٰ الأوسط ویرفع الأصبع عند النفي ویضعہا عند الإثبات‘‘ (۱)
’’وفي الشرنبلالیۃ عن البرہان: الصحیح أنہ یشیر بمسبحۃ وحدہا، یرفعہا عند النفي ویضعہا عند الإثبات‘‘ (۲)

(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ‘‘: مطلب في إطالۃ الرکوع للجائي، ج ۲، ص: ۲۱۷۔
(۲) أیضاً:

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص387

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگرچہ یہ بھی درست ہے؛ مگر بہتر یہ ہے کہ فرض کے بعد اول دو سنت مؤکدہ پڑھے اور پھر صلاۃ الاوابین چھ رکعت پڑھے۔ کیوں کہ صلاۃ الاوابین کی رکعت کم از چھ اور زیادہ سے زیادہ بیس ہیں۔
’’عن أبي سلمۃ عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من صلی بعد المغرب ست رکعات لم یتکلم فیما بینہن بسوء، عدلن لہ بعبادۃ ثنتي عشر سنۃ‘‘(۲)
’’عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا، عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: من صلی بعد المغرب عشرین رکعۃ، بنی اللّٰہ لہ بیتا في الجنۃ‘‘(۳)

(۲) أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الصلاۃباب ما جاء في فضل التطوع ست رکعات بعد المغرب‘‘: ج ۱، ص: ۹۸،رقم:۴۳۵ نعیمیہ۔)
(۳) أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’باب ما جاء في فضل التطوع ست رکعات بعد المغرب‘‘: ج ۱، ص: ۹۸،رقم:۴۳۵نعیمیہ۔)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص427

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ذکر کا یہ طریقہ جائز ہے۔ اس موقع پر روپیہ دینا یا کھانا کھلانا، اگر ذکر کرنے کی اجرت اور بدلہ ہے، تو یہ ناجائز ہے۔اور اجرت اور بدلہ نہیں ہے، تو جائز ہے۔(۲)

(۲) {وَاصْبِرْ نَفْسَکَ مَعَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّھُمْ بِالْغَدٰوۃِ وَالْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗ وَلَا تَعْدُ عَیْنٰکَ عَنْھُمْ ج تُرِیْدُ زِیْنَۃَ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَاج وَلَا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَہٗ عَنْ ذِکْرِنَا وَاتَّبَعَ ھَوٰئہُ وَکَانَ أَمْرُہٗ فُرُطًا ہالثلٰثۃ ۲۸} (سورۃ الکہف: ۲۸)
وفصل آخرون فقالوا: الإخفاء أفضل عند خوف الریا، والإظہار أفضل عند عدم خوفہ الخ۔ (علامہ آلوسي، روح المعاني، ’’تفسیر سورۃ الأعراف: ۵۰‘‘؛ : ج ۵، ص: ۲۰۸، )  …عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما، کان یقول عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إذا دعا أحدکم أخاہ فلیجب عرساً کان أو نحوہ۔ (أخرجہ، مسلم في صحیحہ، ’’کتاب النکاح، باب الأمر بإجابۃ الداعي إلی دعوۃ‘‘: ج ۱، ص: ۴۶۲، رقم: ۱۴۲۹)
قال بعض السلف وأما الأعذار التي یسقط بہا وجوب إجابۃ الدعوۃ أو ندبہا فمنہا أن یکون في الطعام شبہۃ أو یخص بہا الأغنیاء أو یکون من یتأذي بحضورہ معہ أو لا تلیق بہ مجالستہ أو یدعوہ لخوف شر أو لطمع في جانبہ الخ۔ (أخرجہ النووي، في شرح المسلم، ’’کتاب النکاح، باب الأمر بإجابۃ الداعي إلی دعوۃ‘‘: ج ۱، ص: ۴۶۲)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص359