نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں زید کی دو حالتیں ہیں۔
(۱) وہ صاحب ترتیب ہو یعنی پوری زندگی میں ایک ساتھ اس کی پانچ نمازوں سے زیادہ فوت نہ ہوئی ہوں اس صورت کا حکم یہ ہے کہ وہ عصر کی جماعت میں شریک نہ ہو پہلے ظہر ادا کرے اس کے بعد عصر پڑھے اور اگر عصر پہلے پڑھ لی، تو پھر بھی ظہر پڑھے اس کے بعد عصر ادا کرے۔(۱)
(۲) وہ صاحب ترتیب نہ ہو یعنی پوری زندگی میں اس کی پانچ سے زائد نمازیں فوت ہوگئی ہوں اس صورت کا حکم یہ ہے کہ عصر کی جماعت میں شامل ہوجائے اور عصر کے بعد ظہر کی قضا کرے اور عصر کے بعد قضاء نماز پڑھنا قبل از اصفرار و غروب درست ہے ہاں نوافل پڑھنا صحیح نہیں ہے۔(۲)

(۱) فإذا کان الترتیب فرضا یلزم أن یکون الفائت شرطا لحصۃ الوقتیۃ فلا یجوز لأن شرط الشییٔ تبع لذلک الشيء۔ (العیني، البنایۃ شرح الہدایۃ، ’’کتاب الصلاۃ، کیفیۃ قضاء الفوائت‘‘: ج۲، ص: ۵۸۳)
(۲) لأن الترتیب یسقط بضیق الوقت وکذا النسیان وکثرۃ الفوائت کي لا یؤدي إلی تفویت الوقتیۃ، بخلاف ما إذا کان في الوقت سعۃ حیث لایجوز لأنہ أداہا قبل وقتہا الثابت بالحدیث۔ (المرغیناني، الھدایۃ، ’’کتاب الصلاۃ، باب قضاء الفوائت‘‘: ج۱، ص: ۱۵۴، دارالکتاب)

 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص360

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز باجماعت کے لیے صفیں متصل ومسلسل ہونی چاہئیں بڑی مسجد میں اگر درمیان میں دو یا دو سے زائد صفوں کے بقدر فاصلہ اس طرح ہو جائے کہ درمیان کی صفوں میں بالکل نمازی موجود نہ ہوں، تو جو لوگ اس فاصلہ کی جگہ کے بعد جماعت میں شامل ہوکر نماز پڑھیں گے، ان کی اقتدا ونماز درست نہ ہوگی۔
’’إنہ لم یجعل الفاصل فیہ أي في المسجد الصغیر بقدر صفیں مانعاً من الاقتداء تنزیلاً لہ منزلۃ مکان واحد بخلاف المسجد الکبیر فإنہ جعل فیہ مانعاً‘‘(۱)
اور عالمگیری میں ہے ’’إن کان بینہ وبین الإمام نہر کبیر یجری فیہ السفن والزوارق یمنع الاقتداء وإن کان صغیراً لا تجري فیہ لا یمنع الاقتداء ہو المختار ہکذا في الخلاصۃ وکذا لوکان في المسجد الجامع ہکذا في فتاویٰ قاضی خان‘‘(۲)
 نیز اگر مسجد شرعی سے متصل کوئی جگہ مسجد کی حدود سے خارج ہو اور وہاں تک صفیں برابر نہ لگی ہوں، بلکہ درمیان میں دو یا دو سے زائد صفوں کا فاصلہ ہو اور وہاں پر کوئی شخص اقتداء کرے، تو خواہ مسجد چھوٹی ہو یا بڑی، اس کی نماز درست نہ ہوگی۔
’’المانع من الاقتداء في الفلوات قدر مایسع فیہ صفین وفي مصلی العید الفاصل لا یمنع الاقتداء وإن کان یسع فیہ الصفین أو أکثر وفي المتخذ لصلاۃ الجنازۃ اختلاف المشائخ وفي النوازال جعلہ کالمسجد کذا في الخلاصۃ‘‘(۱)
مندرجہ وضاحت کے بعد مذکورہ فی السوال طریقہ اقتداء کرنے والے حضرات کی اقتدا درست نہیں اور نماز ادا نہیں ہوگی۔

(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل الرابع في بیان ما یمنع صحۃ الاقتداء وما لا یمنع‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۵، زکریا، دیوبند۔
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص478

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق:امام ومؤذن میں امام کا درجہ بڑا ہوتاہے۔ روایت میں ہے کہ مالک بن حویرث اپنے چچا زاد بھائی کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تعلیم کے لیے آئے تھے اور جب وہ دونوں جانے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب نماز کا وقت ہوجائے تو تم دونوں اذان واقامت کہنا اور امامت کے سلسلے میں فرمایا کہ: جو تم میں بڑا ہو وہ امامت کرے۔ معلوم ہوا کہ امام کا درجہ بڑا ہوتا ہے۔ نیز امامت کی ذمہ داری زیادہ بڑی ہوتی ہے؛ کیوں کہ امام تمام مقتدیوں کی نمازکا ضامن ہوتا ہے؛ اس لیے امام کے لیے مسائل امامت سے واقفیت بھی ضروری ہوتی ہے جب کہ مؤذن کے لیے اس طرح کی کوئی شرط نہیں ہے۔
’’عن مالک بن الحویرث، قال: قدمت علی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أنا وابن عم لي، فقال لنا: إذا سافرتما فأذنا وأقیما، ولیؤمکما أکبرکما ‘‘(۱)

(۱) أخرجہ الترمـذي، في سننہ، ’’أبواب الصلاۃ، باب ماجاء في الأذان في السفر‘‘: ج ۱، ص: ۵۰، رقم: ۲۰۵۔
عن مالک بن حویرث قال أتیت النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم في نفر من قومي فأقمنا عندہ عشرین لیلۃ، وکان رحیمًا رفیقًا فلمّا رأی شوقنا إلی أہلینا قال: ارجعوا، فکونوا فیہم وعلموہم وصلوا فإذا حضرت الصلاۃ فلیؤذن لکم أحدکم ولیؤمکم أکبرکم۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ ’’کتاب الأذان، باب من قال لیؤذن في السفر مؤذن واحد‘‘: ج۱، ص: ۸۷، رقم: ۶۲۸)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص123

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب و باللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں امام و مقتدیوںمیں سے کسی کی نماز نہیں ہوئی دوبارہ پڑھنا ضروری ہے، امام کو چاہئے کہ مقتدیوں کو خبر کردے اورنماز کے وقت اعلان کردے کہ فلاں دن فجر کی نماز میںجو حضرات شامل تھے وہ اپنی نمازکا اعادہ کرلیں۔
’’وإذا ظہر حدث إمامہ وکذا کل مفسد في رأی مقتد بطلت فیلزم إعادتہا لتضمنہا صلوٰۃ المؤتم صحۃ وفساداً کما یلزم الإمام إخبار القوم إذا أمہم وہو محدث أو جنب الخ‘‘(۲)

(۲) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب في الموضع التي تفسد صلاۃ الإمام دون المؤتم‘‘: ج ۲، ص: ۳۴۰۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص255

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ثناء پڑھنا سنت ہے اگر بھول گیا تو نماز صحیح ہوگئی اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔(۲)

(۲) سنتہا رفع الیدین للتحریمۃ … والثناء والتعوذ والتسمیۃ والتأمین سراً۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع في صفۃ الصلاۃ، الفصل الثالث، في سنن الصلاۃ وآدابہا وکیفیتہما‘‘: ج ۱، ص: ۱۳۰)
وفي الولواجیۃ، الأصل في ہذا أن المتروک ثلاثۃ أنواع؛ فرض وسنۃ، وواجب وفي الثاني، لا تفسد لأن قیامہا بأرکانہا وقد وجدت ولا یجبر بسجدتي في السہو۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الثاني عشر في سجود السہو‘‘: ج۱، ص: ۱۸۵، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص402

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز درست ہے، سورت ملانے سے نماز میں کوئی خرابی نہیں آئی اور نہ ہی سجدہ سہو کی ضرورت ہے۔(۳)

(۳) (وضم) أقصر (سورۃ) (في الأولیین من الفرض) وہل یکرہ في الأخریین؟ المختار لا (قولہ المختار لا)… قال في المنیۃ وشرحہا: فإن ضم السورۃ إلی الفاتحۃ ساہیا یجب علیہ سجدتا السہو في قول أبي یوسف لتأخیر الرکوع عن محلہ، وفي أظہر الروایات لا یجب لأن القراء ۃ فیہما مشروعۃ من غیر تقدیر، والاقتصار علی الفاتحۃ مسنون لا واجب۔ (الحصکفي، الدرالمختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب: کل صلاۃ أدیت مع کراہۃ التحریم تجب إعادتہا‘‘: ج ۲، ص: ۱۴۹،۱۵۰)
حتی لو قرأہا في الأخریین ساہیا لم یلزمہ السجود وفي الذخیرۃ وہو المختار وفي المحیط وہو الأصح وإن کان الأولی الاکتفاء بہا لحدیث أبي قتادۃ۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’فصل ہو في اللغۃ فرق بین الشیئین‘‘: ج ۱، ص: ۳۴۵)
فلو ضم السورۃ مع الفاتحۃ في الأخریین لا یکون مکروہا کما نقلہ في غایۃ البیان عن فخر الإسلام۔ (أیضاً ’’باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۵۱۶، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص199

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 991/41-145

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جماعت سے نماز پڑھنے  کی صورت میں مل مل کر کھڑا ہونا مسنون ہے۔ احادیث میں مل کر کھڑے ہونے کی بڑی تاکید آئی ہے۔ حدیث میں ہے: رصوا صفوفکم وقاربوا بینھا (ابوداود)البتہ مجبوری کی وجہ سے بقدر ضرورت فاصلہ رکھنے کی گنجائش ہے۔  حضرت ابوبکرہ ؓ نماز کے لئے مسجد تشریف لائے تو آپﷺ رکوع کی حالت میں تھے، انہوں نے جلدی میں صف میں شامل ہونے سے پہلے ہی اقتداء  کرکے رکوع کرلیا پھر اسی حالت میں صف میں شامل ہوگئے، آپ ﷺ کو اس کا علم ہوا تو آپﷺ نے فرمایا : اللہ آپ کے شوق کو مزید بڑھائے، آئندہ ایسا نہ کرنا۔

عن ابی بکرۃ ؓ انہ انتھی الی النبی ﷺ وھو راکع فرکع قبل ان یصل الی الصف فذکر ذلک للنبی ﷺ فقال زادک اللہ حرصا ولاتعد(البخاری کتاب صفۃ الصلوۃ باب اذا رکع دون الصف ۱/۲۷۰)۔

عمومی احوال میں نماز میں فاصلہ رکھ کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، البتہ موجودہ حالات میں حفظان صحت  کی  ہدایات کے تحت ، حکومتی احکامات اور ڈاکٹروں کے مشورہ  کے مطابق کچھ فاصلہ رکھ کر نماز پڑھ لی جائے، تو نماز ادا ہوجائے گی، کیونکہ سماجی دوری میں فی الحال اپنی اور دوسروں کی حفاظت ہے چنانچہ آپ ﷺ نے خود کو بھی اور دوسروں کو بھی ضرر سے بچانے کی تاکید فرمائی ہے۔ لاضرر ولا ضرار (موطا امام مالک، ابن ماجہ)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

نماز / جمعہ و عیدین
سوال:السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے مزاج گرامی بخیر وعافیت ہوگا۔ کیا فرماتے ہیں علماء دین اور شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: ہمارے شہر آشٹہ سے بھوپال کی دوری آج سے دس سال قبل 82 کلومیٹر تھی جو ایک شہر کے فناء سے دوسرے شہر کے فناء تک تھی، اس صورت میں متفق علیہ قصر کی اجازت تھی، لیکن اب موجودہ صورت حال یہ ہے کہ دونوں شہروں کی آبادی کافی بڑھ گئی ہے، اور ایک شہر کی فناء سے دوسرے شہر کی فناء تک صرف 68 کلومیٹر کی دوری رہ گئی ہے، مذکورہ صورت میں قصر کرنا جائز ہوگا یا نہیں جب کہ پہلے سے لوگ قصر کرتے آئے ہیں ، اور اب دوری کم ہوگئی ہے؟ دوسرا پہلو یہ کہ اگر ایک شہر میں اپنے گھر سے نکل کر دوسرے شہر کی فناء تک مسافت شرعی پائی جائے تو قصر ہوگا یا نہیں ؟ براہ کرم قرآن و حدیث اور کتب فقہ کے حوالہ سے جواب مرحمت فرمائیں مسئلہ نزاعی بنا ہوا ہے، والسلام

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نسبندی ضابطہ شرعی اور اصول شرعی مذہبی کے خلاف ہے جو بغیر کسی شدید مجبوری اور معذوری کے کرائے وہ سخت گنہگار ہوتا ہے اس کو امام بنانا بھی مکروہ ہے  لیکن زید نے جو فعل کیا وہ زوجہ کی زندگی بچانے اور شدید خطرہ سے بچنے کے لیے مسلم ڈاکٹر کے کہنے پر کیا؛ اس لیے اس کا حکم معذور کا ہے ایسی مجبوری کی صورت میں اس کو مجرم کہنا صحیح نہیں اور اس کی امامت بلا کراہت صحیح ودرست ہے،(۱) لہٰذا بلاوجہ شر اور فتنہ پھیلانے والے غلطی پر ہیں، ان پر ضروری ہے کہ اس حرکت سے باز آئیں ورنہ گنہگار ہوں گے۔

(۱) {فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّلَاعَادٍ فَلََآ إِثْمَ عَلَیْہِ ط إِنَّ  اللّٰہَ  غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ہ۱۷۳} (سورۃ البقرۃ: ۱۷۳)
الضرورات تبیح المحظورات، ’’باب ما بیح للضرورۃ یتقدر بقدر الضرورۃ‘‘۔ (محمد عمیم الإحسان، قواعد الفقہ: ج ۱، ص: ۷۳)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص153

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: جماعت کے انتظار میں کھڑے رہنا خلاف ادب اور ناپسندیدہ عمل ہے، بیٹھ کر جماعت کا انتظار کرنا چاہئے، جب تک امام کو آتا نہ دیکھیں کھڑے نہ ہوں ہاں اگر کوئی عذر ہو مثلاً جماعت کھڑی ہونے میں معمولی وقت ہے اور بیٹھ کر فوراً کھڑا ہونے میں تکلیف ہو تو ایسے شخص کے لیے کھڑے ہوکر انتظار کرنے کی گنجائش ہے۔(۱)

(۱) عن أبي ہریرۃ -رضي اللّٰہ تعالٰی عنہ- قال أقیمت الصلاۃ فقمنا فعدلنا الصفوف قبل أن یخرج إلینا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔ (أخرجہ مسلم،  في صحیحہ، ’’کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ، متی یقوم الناس للصلاۃ‘‘: ج۱، ص:۲۱۰، رقم:۶۰۵)
إن کان المؤذن غیر الإمام وکان القوم مع الإمام في المسجد فإنہ یقوم الإمام والقوم إذا قال المؤذن: ’’حي علی الصلاۃ‘‘ عند علمائنا الثلاثۃ وہو الصحیح۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب الثاني في الأذان، الفصل الثاني في کلمات الأذان والإقامۃ وکیفیتہما‘‘:ج۱، ص:۱۱۴)

 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص361