Frequently Asked Questions
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق: مسجد اس جگہ کو کہتے ہیں جو جگہ مسجد کے لیے وقف کردی گئی ہو اور نماز باجماعت کے لیے خاص کردی گئی ہو اور وہاں پر نماز کی عام اجازت ہو، مسجد میں عام طور پر دو حصے ہوتے ہیں: ایک حصہ زمین وہ کہ جس کو نماز کے لیے متعین کرلیا جائے اس حصہ کو مسجد شرعی کہا جاتا ہے اور دوسرا حصہ وہ جو مسجد کی دیگر ضروریات کے لیے متعین کیا جاتا ہے مثلاً وضو خانہ جوتے نکالنے کی جگہ، امام مؤذن کے رہنے کی جگہ اور پانی کی ٹنکی اور ساز و سامان کی حفاظت کی جگہ اس وضاحت کے مطابق جو جگہ مسجد شرعی ہو اس کی دو قسمیں ہیں ایک وہ جو مساجد جو راستہ کی مساجد کہلاتی ہیں اور اس سے مراد یہ ہے کہ ان مساجد کے نمازی متعین نہ ہوں کوئی محلہ وغیرہ ان سے مربوط نہ ہو، امام و مؤذن متعین نہ ہو وغیرہ۔ اور دوسری وہ مساجد جو محلہ کی مساجد کہلاتی ہیں جہاں نمازی بھی متعین ہوتے ہیں کہ عموماً اہل محلہ وہاں نماز پڑھتے ہیں، امام و مؤذن بھی متعین ہوتے ہیں۔ مذکورہ تفصیل کے مطابق محلہ کی جو مسجد ہو اس کے اس حصہ میں جو نماز کے لیے مخصوص ہو جماعت ثانیہ مکروہ تحریمی ہے جس کی اصل علت یہ معلوم ہوتی ہے کہ منشاء شریعت تکثیر جماعت ہے اور اگر بار بار جماعت ہو تو وہ تقلیل جماعت کا سبب ہوگا لوگوں کو چاہئے کہ وقت جماعت کی پابندی کریں جماعت کو اپنا پابند نہ کریں اور اگر کسی کی جماعت چھوٹ جائے اوراتنے لوگ ہوں کہ جماعت کی جاسکے تو مسجد شرعی کے حصہ کو چھوڑ کر کسی علاحدہ جگہ جماعت کرلینی درست ہے۔ پس مذکورہ وضاحت کے مطابق دارالعلوم وقف کی دارالحدیث نہ مسجد ہے نہ مسجد کے حکم میں ہے وہ جگہ مسجد کے لیے وقف ہی نہیں ہے لیکن جماعت میں ہر جگہ تکثیر مقصود ہے اس لیے بلا وجہ و بلا عذر پہلی جماعت ترک کرنا غلط ہے۔ اول جماعت کا اہتمام کرنا چاہئے لیکن اگر کسی کی جماعت چھوٹ جائے تو اسی دارالحدیث میں دوبارہ جماعت درست ہے۔ کوئی کراہت نہیں ہے۔(۱)
(۱) والمسجد إذا کان لہ إمام معلوم وجماعۃ معلومۃ في محلۃ فصلی أہلہ فیہ بالجماعۃ لایباح تکرارہا فیہ بأذان ثان۔ أما إذا صلوا بغیر أذان یباح إجماعاً وکذا في مسجد قارعۃ الطریق، کذا في شرح المجمع للمصنف۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل في الجماعۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۴۱، زکریا دیوبند)
من بنی مسجداً لم یزل ملکہ عنہ حتی یفرزہ عن ملکہ بطریقۃ ویأذن بالصلاۃ فیہ … أو أمرہم بالصلاۃ مطلقا ونوی الأبد ففي ہذین الوجہین صارت الساحۃ مسجداً لومات لایورث عنہ۔ وإما أن وقت الأمر بالیوم أو الشہر أو السنۃ ففي ہذا الوجہ لاتصیر الساحۃ مسجداً لومات یورث عنہ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الوقف: الباب الحادی عشر في المسجد ومایتعلق بہ، الفصل الأول فیما یصیر بہ مسجدا و في أحکامہ و أحکام ما فیہ‘‘: ج۱، ص: ۴۰۹، زکریا دیوبند)
ولأن التکرار یؤدي إلی تقلیل الجماعۃ لأن الناس إذا علموا أنہم تفوتہم الجماعۃ فیستعجلون فتکثر الجماعۃ، وإذا علموا أنہا لاتفوتہم یتأخرون فتقل الجماعۃ وتقلیل الجماعۃ مکروہ بخلاف المساجد التي علی قوارع الطرق۔ الخ۔ (الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في بیان تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۱، ص: ۳۸۰، زکریا دیوبند)
فتاوى دار العلوم وقف ديوبند ج 5 ص 499
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق:گھر میں نماز پڑھنے والوں کے لیے اذان واقامت ضروری نہیں ہے تاہم اذان واقامت کے ساتھ نماز ادا کی جائے تو بہتر ہے تاکہ گھر کی نماز بھی مسجد کی جماعت کی ہیئت پر ہو جائے؛ لیکن اگر اذان واقامت کوترک کر دیا تو کوئی حرج نہیں، کیوں کہ مسجد محلہ کی اذان واقامت کافی ہے، تاہم اقامت کا اہتمام پھر بھی کرنا چاہئے۔
شامی میں ہے ’’لکن لا یکرہ ترکہ بمصلی في بیتہ في المصر لأن أذان الحي یکفیہ کما سیأتي‘‘(۱)
(۱) حصکفي، الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الأذان‘‘: ج ۱، ص: ۳۸۴۔
(بخلاف مصل) ولو بجماعۃ (وفی بیتہ بمصر) أو قریۃ لہا مسجد؛ فلا یکرہ ترکہما إذ أذان الحی یکفیہ لأن أذان المحلۃ وإقامتہا کأذانہ وإقامتہ۔ (ابن عابدین،رد المحتارعلی الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الأذان، مطلب في المؤذن إذا کان غیر محتسب في أذانہ ‘‘: ج ۲، ص: ۶۳، زکریا، دیوبند)
فإن صلی في بیتہ في المصر یصلي بأذان وإقامۃ ’’لیکون الأداء علی ہیئۃ الجماعۃ‘‘ وإن ترکہما جاز، لقول ابن مسعود رضي اللّٰہ عنہ أذان الحي یکفینا۔ (المرغیناني، الہدایۃ في شرح بدایۃ المبتدي، ’’کتاب الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۹۲)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص141
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق: ایسے باریک کپڑے میں نماز پڑھنا کہ جسم کا اندرون حصہ دکھائی دے درست نہیں ہے، اس لیے کہ نماز میں ستر عورت فرض ہے اور فرض کے فوت ہونے سے نماز نہیں ہوتی ہے ہاں اگر لباس اتنا موٹا ہو کہ جسم کا اندرون دکھائی نہ دیتا ہو لیکن لباس قدرے تنگ ہو کہ جسم کی ساخت معلوم ہوتی ہو تو اس صورت میں نماز درست ہوجائے گی اس لیے کہ ستر عورت پایا جارہا ہے لیکن اس طرح کا لباس پہننا جس سے جسم کی ساخت نمایاں ہوتی ہویہ درست نہیں ہے۔
’’أما لو کان غلیظا لا یری منہ لون البشرۃ إلا أنہ التصق بالعضو وتشکل بشکلہ فصار شکل العضو مرئیا فینبغي أن لا یمنع جواز الصلاۃ لحصول الستر‘‘(۱)
’’في شرح شمس الائمۃ السرخسي: إذا کان الثوب رقیقا بحیث یصف ما تحتہ أي لون البشرۃ لا یحصل بہ ستر العورۃ إذ لا ستر مع رؤیۃ لون البشرۃ‘‘(۲)
’’وکشف ربع عضومن أعضاء العورۃ یمنع صحۃ الصلاۃ‘‘(۳)
(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’مطلب في ستر العورۃ‘‘: ج ۱، ص: ۴۱۰۔)
(۲) إبراہیم الحلبي، غنیۃ المستملي شرح منیۃ المصلی، ’’مباحث و فروع تتعلق بستر العورۃ‘‘: ج ۱، ص: ۴۴۴۔)
(۳) حسن بن عمار الشرنبلالي، نورالإیضاح، ص: ۶۶۔)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص99
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب و باللہ التوفیق: قرآن کریم کی تلاوت کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ مخارج وصفات کی رعایت کے ساتھ صاف تلفظ میں ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کی جائے خواہ ترتیل سے (خوب ٹھہر ٹھہر کے) پڑھے یا حدر کے ساتھ (قدرے روانی سے پڑھے)۔ باقی لہجے وغیرہ کے حوالے سے قرآنِ مجید کی تلاوت کا کوئی خاص طرز نہیں ہے، البتہ ترنم و نغمات سے پرہیز کرتے ہوئے بلاتکلف عربی لب و لہجے میں پڑھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ ایک روایت میں ہے ’’حسنوا القرآن بأصواتکم‘‘ کہ اپنی آواز کے ذریعہ قرآن کو خوبصورت بناکر پڑھو۔ معلوم ہوا کہ تجوید کی رعایت کے ساتھ بلاتکلف قرآن پڑھنے کی ترغیب دی گئی ہے اس لیے نماز میں خاص طورپر خطابی لب ولہجہ جس میں تکلفات کا سہارا لیا جاتا ہے درست نہیں ہے۔
’’وعن حذیفۃ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم (اقرؤوا القرآن بلحون العرب وأصواتہا) عطف تفسیری، أي: بلا تکلف النغمات من المدات والسکنات في الحرکات والسکنات بحکم الطبیعۃ الساذجۃ عن التکلفات (وإیاکم ولحون أہل العشق): أي: أصحاب الفسق (ولحون أہل الکتابین)، أي: أرباب الکفر من الیہود والنصاری، فإن من تشبہ بقوم فہو منہم‘‘(۱)
’’قال الجزري: اللحون والألحان جمع لحن، وہو التطریب وترجیع الصوت وتحسین قراء ۃ القرآن أو الشعر أو الغناء (وأصواتہا) أي ترنماتہا الحسنۃ التي لا یختل معہا شي من الحروف عن مخرجہ لأن ذلک یضاعف النشاط۔ قال القاري: وأصواتہا عطف تفسیری أي بلا تکلف النغمات من المدات والحرکات الطبیعیۃ الساذجۃ عن التکلفات‘‘(۲)
’’وقال صلی اللّٰہ علیہ وسلم: زینوا القرآن بأصواتکم۔ وقال عبد اللّٰہ بن مسعود: لا تنثروہ نثر الدقل، ولا تہذوہ ہذّ الشّعر وقفوا عند عجائبہ، وحرکوا بہ القلوب أي لا تسرعوا في قرائتہ کما تسرعون في قراء ۃ الشعر، والہذ: سرعۃ القطع ہذا، ولیس معنی قولہ سبحانہ {وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِیلًا} أن یقرأ بطریقۃ فیہا تلحین أو تطریب یغیر من ألفاظ القرآن، ویخل بالقرائۃ الصحیحۃ من حیث الأداء، ومخارج الحروف، والغن والمد، والإدغام والإظہار … وغیر ذلک مما تقتضیہ القراء ۃ السلیمۃ للقرآن الکریم‘‘
’’وإنما معنی قولہ تعالی: {وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِیلًا} أن یقرأ ہ بصوت جمیل، وبخشوع وتدبر، وبالتزام تام للقرائۃ الصحیحۃ، من حیث مخارج الحروف، ومن حیث الوقف والمد والإظہار والإخفاء، وغیر ذلک‘‘(۳)
(۱) ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح، ’’کتاب فضائل القرآن: باب آداب التلاوۃ ودروس القرآن، الفصل الأول‘‘: ج ۵، ص: ۸۶، رقم: ۲۲۰۷۔
(۲) المبارکفوري، مرعاۃ المفاتیح، ’’کتاب فضائل القرآن: باب آداب الصلاۃ:ودروس القرآن‘‘ج ۹، ص: ۱۹۴، رقم: ۲۲۲۹۔
(۳) التفسیر الوسیط للطنطاوي: ج ۱۵، ص: ۲۱۸، قاہرہ۔
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص216
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق: ہمارے یہاں بہتر اور راجح تو یہی ہے کہ قنوت نازلہ صرف فجر کی نماز میں پڑھی جائے مگر چوں کہ بعض علماء نے دوسری جہری نمازوں میں بھی جائز کہا ہے اس لیے تراویح میں اگر قنوت نازلہ پڑھ لی تو بھی نماز درست ہوگئی۔
قنوت نازلہ میں درود شریف کا پڑھنا بھی جائز ہے کیوں کہ درود شریف کے پڑھنے سے دعاء جلد قبول ہوتی ہے۔
’’وقال الحافظ أبو جعفر الطحاوي: إنما لا یقنت عندنا في صلاۃ الفجر من غیر بلیۃ، فإن وقعت فتنۃ أو بلیۃ فلا بأس بہ، فعلہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم؛ وأما القنوت في الصلوات کلہا للنوازل فلم یقل بہ إلا الشافعي، وکأنہم حملوا ما روي عنہ علیہ الصلاۃ والسلام أنہ قنت في الظہر والعشاء کما في مسلم‘‘
’’وأنہ قنت في المغرب أیضاً کما في البخاري علی النسخ لعدم ورود المواظبۃ والتکرار الواردین في الفجر عنہ علیہ الصلاۃ والسلام اھـ۔ وہو صریح في أن قنوت النازلۃ عندنا مختص بصلاۃ الفجر دون غیرہا من الصلوات الجہریۃ أو السریۃ‘‘(۱)
(۱) الحصکفي، رد المحتار علی الدرالمختار، ’’باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص: ۴۴۹۔)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص324
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق: مسئلہ یہ ہے کہ نفل شروع کرنے سے واجب ہوجاتی ہے پس جب کسی نے نماز نفل شروع کرنے کے بعد کسی وجہ سے توڑ دی تو اس پر اس نماز کا اعادہ واجب ہے بشرطیکہ شروع کرنا صحیح ہو مگر یہاں پر شروع کرنا ہی صحیح نہیں ہوا اس لیے کہ مصلی کے کپڑے شروع سے ہی ناپاک تھے لہٰذا اعادہ اس نماز کا واجب نہیں ہے۔
’’ولزم نفل شرع فیہ …… شروعاً صحیحاً‘‘(۲)
(۲) الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل‘‘: ج۲، ص:۴۷۴، ۴۷۵۔)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص435
نماز / جمعہ و عیدین
Ref. No. 2370/44-3576
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دوران نماز عورت کے لئے بالوں کا چھپانا بھی شرائط نماز میں سے ہے، اس لئے اگر دوپٹہ سرک جائے یا گرجائے اور بال چوتھائی سے کم مقدار میں کھل جائیں اور عورت اس کو فوراً ٹھیک کرلے تو نماز درست ہوجائے گی، اور اگر بال چوتھائی مقدار سے زیادہ کھل گئے یا یہ کہ تین بار سبحان اللہ کہنے کے بقدر بال کھلے رہے تو نماز فاسد ہوجائے گی۔ جان بوجھ کر تھوڑی دیر کے لئے بھی اگر بالوں کو کھولا تو نماز فاسد ہوجائے گی۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 408):
"(ويمنع) حتى انعقادها (كشف ربع عضو) قدر أداء ركن بلا صنعه (من) عورة غليظة أو خفيفة على المعتمد (والغليظة قبل ودبر وما حولهما، والخفيفة ما عدا ذلك) من الرجل والمرأة، وتجمع بالأجزاء لو في عضو واحد، وإلا فبالقدر؛ فإن بلغ ربع أدناها كأذن منع.
تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے:
"(وَ) الرَّابِعُ (سَتْرُ عَوْرَتِهِ) وَوُجُوبُهُ عَامٌّ... (وَلِلْحُرَّةِ) وَلَوْ خُنْثَى (جَمِيعُ بَدَنِهَا) حَتَّى شَعْرُهَا النَّازِلُ فِي الْأَصَحِّ". ( كتاب الصلاة، بَابُ شُرُوطِ الصَّلَاةِ، ١ / ٤٠٤ - ٤٠٥، ط: دار الفكر)
رد المحتار میں ہے:
"(قَوْلُهُ: النَّازِلُ) أَيْ عَنْ الرَّأْسِ، بِأَنْ جَاوَزَ الْأُذُنَ، وَقَيَّدَ بِهِ إذَا لَا خِلَافَ فِيمَا عَلَى الرَّأْسِ (قَوْلُهُ: فِي الْأَصَحِّ) صَحَّحَهُ فِي الْهِدَايَةِ وَالْمُحِيطِ وَالْكَافِي وَغَيْرِهَا، وَصَحَّحَ فِي الْخَانِيَّةِ خِلَافَهُ مَعَ تَصْحِيحِهِ لِحُرْمَةِ النَّظَرِ إلَيْهِ، وَهُوَ رِوَايَةُ الْمُنْتَقَى وَاخْتَارَهُ الصَّدْرُ الشَّهِيدُ، وَالْأَوَّلُ أَصَحُّ وَأَحْوَطُ كَمَا فِي الْحِلْيَةِ عَنْ شَرْحِ الْجَامِعِ لِفَخْرِ الْإِسْلَامِ وَعَلَيْهِ الْفَتْوَى كَمَا فِي الْمِعْرَاجِ. (كتاب الصلاة، بَابُ شُرُوطِ الصَّلَاةِ، مَطْلَبٌ فِي سَتْرِ الْعَوْرَةِ، ١ / ٤٠٥، ط: دار الفكر)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نماز / جمعہ و عیدین
الجـواب وباللّٰہ التوفیق: اگر شریعت کے مطابق اور فقہ کی روشنی میں نماز صحیح پڑھاتا ہے اور اس کے عقائد کفر کی حد تک نہ ہوں تو اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا درست ہے، اولیٰ یہ ہے کہ اس سے بہتر کے پیچھے نماز پڑھے اور دیوبندی کے پیچھے بریلویوں کی نماز بہر صورت جائز اور درست ہے۔(۱)
(۱) روي عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم أنہ قال: صلوا خلف من قال: لا إلہ إلا اللّٰہ وقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: صلوا خلف کل بر وفاجر، والحدیث واللہ أعلم وإن ورد في الجمع والأعیاد لتعلقہما بالأمراء وأکثرہم فساق لکنہ بظاہرہ حجۃ فیما نحن فیہ، إذ العبرۃ لعموم اللفظ لا لخصوص السبب، وکذا الصحابۃ رضي اللّٰہ عنہم کابن عمر وغیرہ والتابعون اقتدوا بالحجاج في صلاۃ الجمعۃ وغیرہا مع أنہ کان أفسق أہل زمانہ۔ (الکاساني، بدائع الصنائع، ’’کتاب الصلاۃ، فصل بیان من یصلح للإمامۃ في الجملۃ‘‘: ج۱، ص: ۳۸۶)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص256
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: زید کا مذکورہ معمول درست نہیں ہے۔ مسجد کی پہلی جماعت کے ساتھ ہی سب کو باجماعت نماز اداکرنی چاہئے، درس حدیث بعد نمازبھی جاری رکھ سکتے ہیں۔ مسجد میں ایک مرتبہ جماعت ہو جانے کے بعد اس میں دوبارہ جماعت کرنا مکروہ ہے۔ اور اس کا معمول بنالینا اور بھی زیادہ بُرا ہے۔
’’عن الحسن قال: کان أصحاب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، إذا دخلوا المسجد، وقد صلی فیہ، صلوافرادی‘‘(۱)
’’لأن التکرار یؤدي إلی تقلیل الجماعۃ لأن الناس إذا علموا أنہم تفوتہم الجماعۃ فیستعجلون فتکثرالجماعۃ، وإذا علموا أنہا لا تفوتہم یتأخرون فتقل الجماعۃ وتقلیل الجماعۃ مکروہ‘‘(۲)
(۱) ابن أبی شیبۃ، في مصنفہ ’’کتاب الصلاۃ: باب من قال: یصلون فرادی، ولا یجمعون۔ مؤسسۃ علوم القرآن جدید: ج۵، ص: ۵۵، رقم: ۷۱۸۸۔
أما لو کان لہ إمام ومؤذن معلوم فیکون تکرار الجماعۃ فیہ الخ۔ (غنیۃ المستملی المعروف بالحلبي الکبیری، ’’کتاب الصلاۃ، فصل فيأحکام المسجد‘‘: ج ، ص: ، دارالکتاب دیوبند)
(۲) الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في بیان تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج ۱، ص: ۳۸۰،زکریا دیوبند۔
فتاوى دار العلوم وقف ديوبند ج 5 ص 500
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق:اگر اذان کے درمیان یاد آیاجائے، تو جو کلمہ چھوٹا ہے وہاں سے آخر تک کلمات اذان کہہ کر اذان کو پورا کرے اور اگر اذان پورا کرنے کے بعد یاد آجائے، تو غلطی درست کرکے آخر تک کلمات کا اعادہ کرے اور اگر کافی وقت گزرنے کے بعد یاد آئے، تو دوبارہ اعادہ کرنا ضروری نہیں ہے۔ عالمگیری میں ہے:
’’ویرتب بین کلمات الأذان والإقامۃ کما شرع کذا في محیط السرخسي وإذا قدم في أذانہ أو في إقامتہ بعض الکلمات علی بعض نحو أن یقول أشہد أن محمد رسول اللّٰہ، قبل قولہ: أشہد أن لا إلہ إلا اللّٰہ، فالأفضل في ہذا أن ما سبق علی أوانہ لا یعتد بہ حتی یعیدہ في أوانہ وموضعہ وإن مضیٰ علی ذلک جازت صلاتہ کذا في المحیط‘‘(۱)
(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاوی الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الثاني، في الأذان‘‘ :الفصل الثاني في کلمات الأذان والإقامۃ: ج ۱، ص: ۱۱۳، مکتبہ: فیصل، دیوبند۔
ویقول ندباً بعد فلاح أذان الفجر: الصلاۃ خیر من النوم مرتین قولہ: بعد فلاح الخ فیہ رد علی من یقول: إن محلہ بعد الأذان بتمامہ وہو اختیار الفضلی۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الأذان، مطلب في أول من بنی المنائر للأذان‘‘: ج ۲، ص: ۵۴، زکریا، دیوبند)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص142