نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ التوفیق:امام کا اذان پڑھنا درست ہے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے روایات سے ایک ہی شخص کا اذان دینا اور نماز پڑھانا ثابت ہے۔(۳)

(۳) عن عقبۃ بن عامر، قال: سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول: یعجب ربک من راعي غنم، في رأس شظیۃ بجبل، یؤذن للصلاۃ ویصلي، فیقول اللّٰہ عز وجل: انظروا إلی عبدي ہذا: یؤذن ویقیم للصلاۃ یخاف مني، قد غفرت لعبد، وأدخلتہ الجنۃ۔ (أخرجۃ أبو داؤد، في سننہ، ’’کتاب الصلاۃ: باب الأذان في السفر‘‘: ج ۱، ص: ۱۷۰، رقم: ۱۲۰۳)
عن عقبۃ بن عامر قال: کنت مع النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی سفر، فلما طلع الفجر أذن وأقام، ثم أقامنی عن یمینہ۔ (أخرجہ ابن أبي شیبۃ، فيمصنفہ، ’’کتاب الصلاۃ:  باب من کان یخفف القراء ۃ في السفر، مؤسسۃ علوم القرآن‘‘: ج ۳، ص: ۲۵۴، رقم: ۳۷۰۸)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص168

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر کسی مصلحت کے تحت کبھی مخصوص طریقہ پر پڑھ لیا جائے تو حرج نہیں؛ لیکن اس کو لازم سمجھنا اور اس پر دوام اور استمرار درست نہیں؛ اس لیے غیر لازم چیز کو لازم سمجھنا شرعاً جائز نہیں(۱) آیت کریمہ (مذکورہ فی السوال) کے سنتے ہی درود فرض نہیں ہے۔(۲)

(۱) لأن الشارع إذا لم یعین علیہ شیئاً تیسیرًا علیہ کرہ لہ أن یعین۔ (ابن عابدین،  رد الحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۲۶۵، زکریا دیوبند)
(۲) ولو قرأ القرآن فمر علی إسم النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم وأصحابہ فقراء ۃ القرآن علی تالیفہ ونظمہ أفضل من الصلوٰۃ علی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم وأصحابہ في ذلک الوقت فإن فرغ ففعل فہو أفضل وإن لم یفعل فلا شيء علیہ کذا في الملتقط۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الکراہیۃ: الباب الرابع في الصلاۃ والتسبیح‘‘: ج ۵،ص: ۳۶۴)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص436

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب و باللہ التوفیق: فرض نماز میں جان بوجھ کر دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت پڑھنا مناسب نہیں ہے۔ فقہاء نے مکروہ تنزیہی لکھا ہے۔ البتہ اگر بھول  سے ایسا ہوا تو کوئی حرج نہیں ہے۔ بہرصورت نہ سجدہ سہو کی ضرورت ہے اور نہ ہی نماز لوٹانے کی ضرورت ہے۔ اور نوافل میں ایک ہی سورت دو رکعتوں میں پڑھنا بلاکراہت جائز ہے۔
’’لا بأس أن یقرأ سورۃً ویعیدہا في الثانیۃ۔ (قولہ: لا بأس أن یقرأ سورۃً إلخ) أفاد أنہ یکرہ تنزیہا، وعلیہ یحمل جزم القنیۃ بالکراہۃ، ویحمل فعلہ علیہ الصلاۃ والسلام لذلک علی بیان الجواز، ہذا إذا لم یضطر، فإن اضطر بأن قرأ في الأولیٰ: {قل أعوذ برب الناس} أعادہا في الثانیۃ إن لم یختم، نہر‘‘(۱)

(۱) ابن عابدین، ردالمحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، فروع في القراء ۃ خارج الصلاۃ، مطلب: الاستماع للقرآن فرض کفایۃ‘‘: ج ۲، ص: ۲۶۸۔)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص232

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: جان بوجھ کر خلاف ترتیب پڑھنا مکروہات قرأت میں سے ہے۔ اور اگر غلطی سے ہوجائے، تو مکروہ بھی نہیں ہے، تاہم بہر صورت نماز درست ہوجاتی ہے، سجدہ سہو کی ضرورت نہیں۔ باقی رکعتوں میں سورہ ناس بھی پڑھ سکتے ہیں اور اگر یاد ہو، تو سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات بھی پڑھ سکتے ہیں۔ یا کوئی بھی سورت پڑھ لیں نماز درست ہوجائے گی۔(۱)

(۱) ویکرہ الفصل بسورۃ قصیرۃ وأن یقرأ منکوساً إلا إذا ختم فیقرأ من البقرۃ۔ (الحصکفي، الدرالمختار مع رد المحتار’’باب صفۃ الصلاۃ: مطلب الاستماع للقرآن فرض کفایۃ‘‘: ج ۲، ص: ۲۶۹)
قالوا: یجب الترتیب في سور القرآن، فلو قرأ منکوساً أثم، لکن لا یلزمہ سجود السہو؛ لأن ذلک من واجبات القرائۃ لا من واجبات الصلاۃ کما ذکرہ في البحر في باب السہو۔ (الحصکفي، ردالمحتار مع الدرالمختار، باب صفۃ الصلاۃ، ’’مطلب کل صلاۃ أدیت مع کراہۃ التحریم تجب إعادتہا‘‘: ج ۲، ص: ۱۴۸، زکریا دیوبند؛ و ابن نجیم، البحر الرائق، ’’باب سجود السہو‘‘: ج ۲، ص: ۱۶۶، زکریا دیوبند)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص360

 

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 930/41-64

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  سجدہ تلاوت نماز فجر و عصر کے بعد کرنے میں  کوئی حرج نہیں ہے۔ جو سجدے ذمہ میں واجب ہیں ان کو مکروہ اوقات میں ( طلوع شمس، زوال سے قبل اور بوقت غروب) اداکرنا درست نہیں ہے۔تاہم اگرآیت سجدہ کی تلاوت مکروہ وقت میں کی اور اسی وقت سجدہ کیا  تو درست ہے۔

ثلاث ساعات لا تجوز فيها المكتوبة ولا صلاة الجنازة ولا سجدة التلاوة إذا طلعت الشمس حتى ترتفع وعند الانتصاف إلى أن تزول وعند احمرارها إلى أن يغيب إلا عصر يومه ذلك فإنه يجوز أداؤه عند الغروب۔۔۔هذا إذا وجبت صلاة الجنازة وسجدة التلاوة في وقت مباح وأخرتا إلى هذا الوقت فإنه لا يجوز قطعا أما لو وجبتا في هذا الوقت وأديتا فيه جاز؛ لأنها أديت ناقصة كما وجبت (الفتاوی الھندیۃ 1/52)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ فی السوال صورت اگر واقعی ہے تو ایسے حالات میں ایسے شخص (جو فساد کا باعث بنا ہوا ہو اور مذکورہ غلط جملے استعمال کرتا ہو) کو خود ہی امامت سے سبکدوش ہو جانا چاہئے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے شخص کو امامت سے منع فرمایا ہے کہ وہ شخص امامت پر بضد ہو، ڈٹا رہے اور لوگ اس کی امامت سے متنفر ہوں، پس ایسے شخص کی امامت حدیث شریف کی روشنی میں کراہت سے خالی نہیں ہوگی۔ محلہ والوں اور مسجد کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ کسی نیک وصالح دیندار با شرع شخص کو امام بنائیں تاکہ تکثیر جماعت ہونے کی بنا پر لوگوں کو اجر وثواب زیادہ مل سکے اور نماز بلا کراہت ادا ہو سکے؛ لیکن مقتدیوں کو بھی بلاوجہ اعتراضات نہیں کرنے چاہئیں۔(۱)

(۱) عن أبي مسعود الأنصاري، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: یؤم القوم أقرؤہم لکتاب اللّٰہ، فإن کانوا في القراء ۃ سواء، فأعلمہم بالسنۃ، فإن کانوا في السنۃ سواء، فأقدمہم ہجرۃ،  ولا یؤمن الرجل الرجل في سلطانہ، ولا یقعد في بیتہ علی تکرمتہ إلا بإذنہ۔ (أخرجہ مسلم في صحیحہ، ’’باب من أحق بالإمامۃ‘‘: ج ۱، ص: ۲۳۶، رقم: ۶۷۳)
قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و سلم: إن سرکم أن تقبل صلاتکم فلیؤمکم خیارکم فإنہم وفدکم فیما بینکم وبین ربکم۔ (أخرجہ قطني، في سننہ: ج ۲، ص: ۸۸؛ علي المتقي الہندي، کنز العمال: ج ۸، ص: ۱۱۳، رقم:۲۰۳۹۰)
ومن حکمہا نظام الألفۃ وتعلم الجاہل من العالم (قولہ نظام الألفۃ)    …بتحصیل التعاہد باللقاء في أوقات الصلوات بین الجیران۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ‘‘: ج ۲، ص:۲۸۷)
و أم قوما وہم لہ کارہون، إن) الکراہۃ (لفساد فیہ أو لأنہم أحق بالإمامۃ منہ کرہ) لہ ذلک تحریما۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۷)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص37

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: امامت کے لائق وہ شخص ہے جو دین دار، نیک، صالح متبع شریعت ہو، اس کا کردار صحیح ہو، اس کی شادی اگر نہ ہوئی ہو یا شادی ہونے کے باوجود وہ کافی دنوں تک تنہا رہتا ہو تو اس کی امامت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، بس شرط یہ ہے کہ اس کی وجہ سے اس کا کردار خراب نہ ہو۔(۱)

(۱) أما الصحۃ فمبنیۃ علی وجود الأہلیۃ للصلوٰۃ مع أداء الأرکان وہما موجودان من غیر نقص في الشرائط والأرکان ومن السنۃ حدیث صلوا خلف کل بر وفاجر۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ‘‘: ج۱، ص: ۶۱۰، زکریا دیوبند)
وشروط صحۃ الإمامۃ للرجال الأصحاء ستۃ أشیاء: الإسلام والبلوغ والعقل والذکورۃ والقراء ۃ والسلامۃ من الأعذار، (الشرنبلالي، نور الإیضاح، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ‘‘:ص: ۷۸- ۷۷، مکتبہ عکاظ دیوبند)

 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص62

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب و باللّٰہ التوفیق: حقیقت واقعہ یہی ہے کہ امام غیر محرموں کے ساتھ بے تکلف باتیں کرتا ہے تو ایسا شخص شرعاً فاسق ہے اور اس کی امامت مکروہ ہے۔(۱)

(۱) باب تحریم النظر إلی المرأۃ الأجنبیۃ والأمرد الحسن لغیر حاجۃ شرعیۃ۔ (ریاض الصالحین: ج۲، ص: ۲۲۸)
قال اللّٰہ تعالیٰ: {قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِھِمْ} (سورۃ النور: ۳۰)
وقال تعالیٰ: {اِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ کُلُّ اُولٰٓئِکَ کَانَ عَنْہُ مَسْئُوْلًاہ۳۶} (سورۃ الإسراء: ۳۶)
وقال تعالیٰ: {یَعْلَمُ خَآئِنَۃَ الْاَعْیُنِ وَمَا تُخْفِی الصُّدُوْرُہ۱۹} (سورۃ الغافر: ۱۹)
وقال تعالٰی: {اِنَّ رَبَّکَ لَبِا لْمِرْصَادِہط ۱۴} (سورۃ الفجر: ۱۴)
وفي الشرنبلالیۃ معزیا للجوہرۃ: ولا یکلم الأجنبیۃ إلا عجوزًا عطست أو سلمت فیثمتہا لایرد السلام علیہا وإلا لا، انتہی۔ (الحصکفي، الدر المختار شرح تنویر الأبصار في فقہ مذہب الإمام أبي حنیفۃ‘‘: ج۶، ص: ۳۶۹)
ویکرہ إمامۃ عبد وأعرابي وفاسق أي من الفسق وہو الخروج عن الاستقامۃ، ولعل المراد بہ من یرتکب الکبائر کشارب الخمر والزاني وأکل الرباء ونحو ذلک۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۹۴)
وأما الفاسق فقد عللوا کراہۃ تقدیمہ بأنہ لایہتم لأمر دینہ وبأن في تقدیمہ للإمامۃ تعظیمہ وقد وجب علیہم إہانتہ شرعًا۔ (أیضاً:  ص: ۲۹۹)
تجوز إمامۃ الأعربي والأعمی والعبد والعبد وولد الزنا والفاسق کذا في الخلاصۃ، إلا أنہا تکرہ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلوۃ، الباب الخامس في الإمامۃ، أفصل الثالث في بیان من یصلح أما مالغیرہ‘‘: ج۱، ص: ۱۴۱)
ولو صلی خلف مبتدع أو فاسق فہو محرز ثواب الجماعۃ لکن لاینال مثل ماینال خلف تقي کذا في الخلاصۃ۔ (أیضاً: ج۱، ص: ۸۴)
وفي النہر عن المحیط: صلی خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعۃ وفي الرد قولہ نال فضل الجماعۃ الخ أن الصلوۃ، خلفہما أولی من الإنفراد۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۳۰۱)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص192

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: سوال میں مذکور ہے کہ امام کے اندر خرابیاں زیادہ ہیں لیکن ان کی وضاحت نہیں ہے جماعت و مسجد کو چھوڑ کر گھر میں نماز پڑھنے سے متعلق احادیث مبارکہ میں بڑی وعیدیں آئی ہیں ایسا قطعاً نہ کیا جائے، امام صاحب کی اقتداء میں جماعت کے ساتھ مسجد میں نمازیں پڑھیں، امام صاحب کے اندر اگر واقعی کوئی بات خلاف شرع پائی جائے تو منتظمین مؤدب طریقہ سے امام صاحب سے بات کریں ۔(۱)

(۱) الصلاۃ المکتوبۃ واجبۃ خلف کل مسلم برا کان أو فاجرا وإن عمل الکبائر۔ (أخرجہ أبوداؤد، في سننہ، ’’کتاب الصلاۃ: باب إمامۃ البر والفاجر‘‘: ج۱، ص:۸۹)
والأحق بالإمامۃ تقدیمًا بل نصبًا مجمع الأنہر (الأعلم بأحکام الصلاۃ) فقط صحۃً وفسادًا بشرط اجتنابہ للفواحش الظاہرۃ، (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص:۲۹۴)
قولہ: بشرط اجتنابہ إلخ۔ کذا في الدرایۃ عن المجتبی۔ وعبارۃ الکافي وغیرہ: الأعلم بالسنۃ أولی   إلا أن یطعن علیہ في دینہ لأن الناس لایرغبون في الاقتداء بہ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘:ج۲، ص: ۲۹۴)

 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص387

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ التوفیق: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے شخص کے گھر میں آگ لگانے کے ارادہ کا اظہار فرمایا تھا؛ لیکن آگ نہیں لگائی؛ اس لیے آگ لگانا تو جائز نہیں ہے؛ البتہ اس کو مناسب طریقہ پر سمجھایا جائے اور نماز کی ترغیب دی جائے۔(۲)
(۲)  عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ: أن رسول اللّٰہ علیہ وسلم قال: والذي نفسي بیدہ، لقد ہممت أن آمر بحطب لیحطب، ثم آمر بالصلاۃ فیؤذن لہا، ثم آمر رجلاً فیؤم الناس، ثم أخالف إلی رجالٍ فأحرق علیہم بیوتہم، والذي نفسي بیدہ، لو یعلم أحدہم: أنہ یجد عرقاً سمیناً، أو مرمأتین حسنتین، لشہـد العشاء۔ (أخرجہ
البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الأذان: باب وجوب صلاۃ الجماعۃ،ج:۱، ص:۸۹  أخرجہ ابن ماجہ، في سننہ، أبواب المساجد والجماعات، التغلیظ في التخلف عن الجماعۃ‘‘: ج۱، ص:۵۷، رقم:۶۴۴)
قال في شرح المنیۃ: والأحکام تدل علی الوجوب من أن تارکہا بلا عذر یعزر وترد شہادتہ ویأثم الجیران، بالسکوت عنہ۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب شروط الإمامۃ الکبریٰ‘‘: ج ۲، ص: ۲۸۷، زکریا دیوبند)
وعن جابر رضي اللّٰہ … فقال النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: یا بني سلمۃ: دیارکم تکتب آثارکم، دیارکم تکتب آثارکم۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب الصلوۃ، باب المساجد ومواضع الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۳۷۷، فیصل بک ڈپو دیوبند)

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند ج 4 ص 32