نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 1776/43-1517

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ وقت داخل ہونے پر ہی نماز فرض ہوتی ہے، وقت سے پہلے نماز پڑھنا درست نہیں ، وقتیہ نماز ادا نہیں ہوگی۔ اس لئے جن لوگوں نے وقت سے پہلے نماز ادا کرلی وہ اپنی نماز قضا کریں ، اس لئے کہ وہ نماز یں جو وقت سے پہلے پڑھی گئیں وہ ذمہ سے ساقط نہیں ہوئی ہیں۔ اور کسی نماز کو جان بوجھ کر قضا کرنا بھی جائز نہیں ہے۔ اس لئے اگر ٹرین  وغیرہ سے سفر ہے اور کھڑے ہوکر نماز پڑھ سکتے ہیں تو کھڑے ہوکر نماز ادا کریں، اور اگر کار وغیرہ سے سفر ہے تو  ایک جائے نماز رکھیں اور کسی مناسب جگہ اتر کر نماز اداکرلیں۔ اگر قضاء کا خطرہ ہو تو آفس میں مثل اول پر بھی نماز پڑھنے کی گنجائش ہے، لیکن اس کی عادت بنالینا درست نہیں ہے۔  اگر اتفاقیہ کسی دن راستہ میں اترنے کا کوئی موقع نہ ہو تو گھر پہونچ کر وقت  باقی ہوتو نماز اداکرلیں ورنہ قضا کرلیں۔

إذ تقديم الصلاة عن وقتها لا يصح وتصح إذا خرج وقتها (مراقی الفلاح شرح نورالایضاح 1/72)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبندBottom of Form

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 2659/45-4187

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  کسی حدیث پر عمل کرنے سے پہلے اس کی اسنادی حیثیت کو پرکھنا اور جانچنا انتہائی ضروری ہے، حدیث کا ثبوت اور آپ ﷺ سے  اس کا اتصال جس قدر قوی ہوگا اسی قدر اس کی حیثیت قوی ہوگی۔ امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنے سے متعلق حضرت عبادہ بن صامتؓ کی جو حدیث نقل کی جاتی ہے، وہ حدیث قوی نہیں ہے بلکہ اس میں کافی اضطراب پایاجاتاہے، اس وجہ سے وہ حدیث قابل عمل نہیں ہے۔ اور امام کے پیچھے قراءت نہ کرنے کا حکم قرآن  کریم اور صحیح  احادیث میں موجود ہے۔ خلفائے راشدین، ستر بدری صحابہ کے افعال اور ان کے علاوہ، دیگر صحابہ کرام کے آثارسے یہ بات ثابت ہے کہ مقتدیوں کو امام کے پیچھے قرأت کرنا منع ہے۔

وَاِذَا قُرِئ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَہُ وَاَنْصِتُوْا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ (الاعراف:۲۰۴)

قال النّبي صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم :إذا صلیتم فأقیموا صفوفکم، ثم لیوٴمکم أحدکم فإذا کبر فکبروا، فإذا قال:غیر المغضوب علیہم ولا الضالین ،فقولوا: آمین… وعن قتادة وإذا قرأ فأنصتوا۔ (مسلم:رقم:404، دار إحیاء التراث العربي)

عن أبي موسیٰ قال: علمنا رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم :إذا قمتم إلی الصلاة فلیوٴمکم أحدکم ،وإذا قرأ الإمام فأنصتوا
(مسند احمد رقم:۱۹۲۸۴، دارإحیاء التراث العربي)

قال (عبدالرحمن بن زید):أخبرني أشیاخنا أن علیا رضي اللّٰہ عنہ قال:من قرأ خلف الإمام فلا صلاة لہ، قال:وأخبرني موسٰی بن عقبة: أن رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم وأبو بکر وعمر وعثمان کانوا ینہون عن القراء ة خلف الإمام (مصنف عبدالرزاق: رقم:۲۸۱۰، المکتب الإسلامي، بیروت)

عن عبادة بن الصامت قال: کنا خلف النّبي صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم في صلاة الفجر، فقرأ، فثقلت علیہ القراء ة ،فلما فرغ قال: لعلکم تقروٴون خلف إمامکم ، قلنا :نعم! یا رسول اللّٰہ ! قال:لا تفعلوا إلا بفاتحة الکتاب، فإنہ لا صلاة لمن لم یقرأبہا (أبوداوٴد:رقم:۸۲۳، دارالفکر)

فہذہ ثمانیة وجوہ من اضطرابہ في الإسناد رفعاً ووقفا وانقطاعا واتصالا (معار ف السنن:۳/۲۰۳، ط:دار الکتاب دیوبند)

وأمااضطراب متنہ فہو کذلک علی وجوہ … ثم قال :فہذہ ثلاثة عشر لفظا فی حدیث عبادہ (معارف السنن: ۳/۲۰۵)

وہذا الحدیث معلل عند أئمة الحدیث بأمور کثیرة ضعفہ أحمد وغیرہ من الأئمة الخ (فتاوی ابن تیمیہ:۲۳/۲۸۶)

وقال النیموي:حدیث عبادة بن الصامت في التباس القراءة قد روی بوجوہ کلّہا ضعیفة۔(آثارالسّنن:۱/۷۹)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: التحیات پڑھ کر خاموش بیٹھا رہے، اور بہتر ہے کہ التحیات ٹھہرٹھہر کر پڑھے کہ اما م کے سلام پھیرنے کا وقت ہوجائے۔ جب امام سلام پھیرلے، تو کھڑا ہو اور اپنی نماز مکمل کرے۔(۳)

(۳) ومنہا أن المسبوق ببعض الرکعات یتابع الإمام في التشہد الأخیر، وإذا أتم التشہد لا یشتغل بما بعدہ من الدعوات، ثم ماذا یفعل؟  تکلموا فیہ … والصحیح أن المسبوق یترسل في التشہد حتی یفرغ عند سلام الإمام۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل السابع في المسبوق واللاحق‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۹، زکریا دیوبند)
ولو فرغ المؤتم قبل إمامہ سکت اتفاقاً؛ وأما المسبوق فیترسل لیفرغ عند سلام إمامہ، وقیل یتم، وقیل یکرر کلمۃ الشہادۃ۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ:  باب صفۃ الصلاۃ،  مطلب مہم في عقد الأصابع عند التشہد‘‘: ج ۲، ص: ۲۲۰، ۲۲۱، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص35

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ التوفیق: صورت مسئولہ میں نماز کی حالت میں زید کا کپڑوں کے ساتھ کھیلنا مکروہ تحریمی ہے، جیسا کہ فتاویٰ ہندیۃ میں ہے۔
’’یکرہ للمصلي أن یعبث بثوبہ أو لحیتہ أو جسدہ، وإن یکف ثوبہ بأن یرفع ثوبہ من بین یدیہ أو من خلفہ إذا أراد السجود۔ کذا في معراج الدرایۃ‘‘(۱)
البتہ اگر کسی عذر اور ضرورت کی وجہ سے کپڑا درست کرنا پڑے تو اس صورت میں مکروہ نہیں ہے؛ جیسا کہ فقہاء نے لکھا ہے۔
’’کل عمل ہو مفید لا بأس بہ للمصلی‘‘(۲) کہ ہر وہ عمل جو مفید ہو اس کے کرنے میں نمازی کے لئے کوئی حرج نہیں ہے اور جو مفید نہ ہو وہ کام کرنا مکروہ ہے ’’وما لیس بمفید یکرہ‘‘(۳)
خلاصہ: نماز نہایت ہی خشوع وخضوع کے ساتھ پڑھنی چاہئے نماز کی حالت میں بلا ضرورت کپڑے وغیرہ کے ساتھ کھیلنا مکروہ تحریمی ہے؛ زید کو اس فعل سے اجتناب کرنا چاہئے، بعض مرتبہ مسلسل کپڑے سے کھیلنے کی بنا پر (عمل کثیر کی وجہ سے) نماز بھی فاسد ہو جاتی ہے۔
(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’الباب السابع فیما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا، الفصل الثاني فیما یکرہ في الصلاۃ وما لا یکرہ‘‘: ج ۱، ص: ۱۶۴۔
(۲) أیضاً:۱۶۴                         (۳) أیضاً:۱۶۴

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص147

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں نماز فاسد ہوگئی اس لیے کہ معنی بدل گئے ہیں۔ عالمگیری میں ہے۔
’’منہا: زیادۃ حرف۔ إن زاد حرفا، فإن کان لا یغیر المعنی لا تفسد صلاتہ عند عامۃ المشائخ الخ … وإن غیر المعنی الخ … تفسد صلاتہ ہکذا في الخلاصۃ‘‘(۱)

(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع في الصلاۃ،… الفصل الخامس في زلۃ القاري‘‘: ج ۱، ص: ۱۳۷۔
قال في البزازیۃ: ولو زاد حرفاً لایغیر المعنی لاتفسد عندنا وإن غیر أفسد۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا، فروع مشي المصلی مستقبل القبلۃ‘‘: ج ۱، ص: ۶۳۱)
أحدہا أن تکون الکلمۃ الزائدۃ موجودۃ في القرآن، ان کان لایغیر المعنی لاتفسد صلاتہ بالاجماع وان غیر المعنی تفسد صلاتہ۔ (محمود بن أحمد، المحیط الرباني في الفقہ النعماني، ’’الفصل الخامس في حذف حرف‘‘: ج ۱، ص: ۳۲۸)
والقاعدۃ عند المتقدمین أن ما غیر المعنی تغییرا یکون اعتقادہ کفراً یفسد في جمیع ذلک، سواء کان في القرآن أولا۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا، مطلب مسائل زلۃ القاري‘‘: ج ۲، ص: ۳۹۳)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص267

 

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 1775/43-1515

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت بالا میں  مذکورہ آیات کے چھوٹنے اور دوسری آیات کے پڑھنے سے معنی میں کوئی قابل ذکر خرابی پیدا نہیں ہوئی، اس لئے نماز درست ہوگئی، اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔ پہلی آیات میں خاص مؤمنین کا ذکر ہے اور دوسری آیات میں عام مؤمنین کا ذکر ہے۔

والثاني: أن يقدم كلمة على كلمة، ولا يغير المعنى بأن يقرأ لهم فيها شهيق وزفير أو يقرأ...... لا تفسد صلاته، وكذلك إذا قرأ إنما ذلكم الشيطان يخوف أولياءه فخافون ولا تخافوهم لا تفسد صلاته، وإن تغير المعنى تفسد صلاته (المحیط البرھانی، الفصل الرابع فی کیفیتھا 1/322)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 2660/45-4188

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  رفع یدین یعنی نماز کی حالت میں تکبیر کہتے وقت دونوں ہاتھوں کو کانوں کی لو تک اٹھانا، وتر اور عیدین کی نماز کے علاوہ عام نمازوں میں  صرف تکبیر تحریمہ کہتے وقت ہی رفعِ یدین کرنا مسنون ہے، اور یہ مسئلہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے زمانہ سے مختلف فیہ ہے،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد بعض صحابہ کرام رفع یدین کرتے تھے اوربعض نہیں کرتے تھے۔اسی وجہ سے ائمہ مجتہدین  میں بھی اس مسئلہ میں اختلاف ہواہے،امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے ترکِ رفع یدین والی روایات کوراجح قراردیاہے،کئی اکابر صحابہ کرام کامعمول ترکِ رفع کاتھا، اوریہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاآخری عمل ہے، اور پہلے رفع یدین کرتے تھے اور پھر بعد میں رفع یدین نہیں کرتے تھے، اس کا صاف مطلب یہی ہو اکہ بعد والا عمل آپ کا ناسخ ہے اور جو کچھ اب تک ہوا وہ منسوخ ہے۔اس لئے  احناف کے نزدیک تکبیر تحریمہ کے علاوہ مواقع پر  ترکِ رفع یدین ہی  سنت ہے۔ دلائل حسب ذیل ہیں:

۔۔  "حدّثنا إسحاق، حدثنا ابن إدریس قال: سمعت یزید بن أبي زیاد عن ابن أبي لیلی عن البراء قال: رأیت رسول  الله صلی  الله علیه وسلم رفع یدیه حین استقبل الصلاة، حتی رأیت إبهامیه قریبًا من أذنیه ثم لم یرفعهما". (مسند أبي یعلی الموصلي ۲/ ۱۵۳، حدیث: ۱۶۸۸، طحاوي شریف ۱/ ۱۳۲، جدید برقم: ۱۳۱۳، أبوداؤد، ۱/ ۱۰۹، جدید برقم: ۷۴۹)

۔۔   "عن عقلمة عن عبد الله بن مسعود عن النبي صلی  الله علیه وسلم أنه کان یرفع یدیه في أوّل تکبیرة ثم لایعود". (شرح معاني الآثار، للطحاوي ۱/ ۱۳۲، جدید ۱/ ۲۹۰، رقم: ۱۳۱۶)

۔۔  "عن المغیرة قال: قلت لإبراهيم: حدیث وائل أنه رأی النبي صلی الله علیه وسلم یرفع یدیه إذا افتتح الصلاة وإذا رکع وإذا رفع رأسه من الرکوع، فقال:إن کان وائل رآه مرةً یفعل ذلك فقد رآه عبد الله خمسین مرةً لایفعل ذلك". (شرح معاني الآثار، للطحاوي ۱/ ۱۳۲، جدید ۱/ ۲۹۰، برقم: ۱۳۱۸)    

۔۔   "عن جابر بن سمرة قال: خرج علینا رسول  الله صلی  الله علیه وسلم فقال: مالي أراکم رافعی أیدیکم کأنها أذناب خیل شمس اسکنوا في الصلاة". (صحیح مسلم  ۱/  ۱۸۱)

5۔۔ "عن  علقمة قال: قال عبد الله بن مسعود ألا أصلي بکم صلاة رسول  الله صلی  الله علیه وسلم، فصلی فلم یرفع یدیه إلا في أول مرة". ( جامع الترمذي  ۱/ ۵۹، جدید برقم: ۲۵۷، أبوداؤد شریف ۱/ ۱۰۹، جدید برقم: ۷۴۸)

۔۔  " عن علقمة قال: قال عبد الله بن مسعود ألاَ أصلّي بکم صلاة رسول  الله صلی الله علیه وسلم قال:  فصلی فلم یرفع یدیه إلا مرةً واحدةً". (سنن النساائي  ۱/ ۱۲۰، جدید رقم: ۱۰۵۹، أبوداؤد قدیم ۱/ ۱۰۹، جدید برقم: ۷۴۸، ترمذي قدیم    ۱/ ۵۹، جدید رقم: ۲۵۷)
7۔۔  "عن علقمة عن عبد الله بن مسعود قال: صلیت خلف النبي صلی  الله علیه وسلم، وأبي بکر وعمرفلم یرفعوا أیدیهم إلا عند افتتاح الصلاة." (السنن الکبری للبیهقي ۲/ ۸۰، ۲/ ۷۹، نسخه جدید دارالفکر بیروت ۲/ ۳۹۳ برقم: ۲۵۸۶)    

۔۔   "عن إبراهيم عن الأسود قال: رأیت عمر بن الخطاب یرفع یدیه في أول تکبیرة، ثم لایعود، قال: ورأیت إبراهيم والشعبی یفعلان ذلك". (طحاوي شریف ۱/ ۱۳۳، جدید ۱/ ۲۹۴ برقم: ۱۳۲۹)

9۔۔  "عن عاصم بن کلیب الجرمي عن أبیه قال: رأیت علی بن أبي طالب رفع یدیه في التکبیرة الأولی من الصلاة المکتوبة ولم یرفعهما فیما سوی ذلك". (مؤطا إمام محمد/ ۹۲

10۔۔  "عن مجاهد قال: صلّیت خلف ابن عمر فلم یکن یرفع یدیه إلا في التکبیرة الأولی من الصلاة، فهذا ابن عمر قد رأی النبي صلی  الله علیه وسلم یرفع، ثمَّ قد ترک هو الرفع بعد النبي صلی  الله علیه وسلم فلایکون ذلك إلا وقد ثبت عنده نسخ ما قدرأی النبي صلی  الله علیه وسلم فعله وقامت الحجة علیه بذلك". (طحاوي شریف  ۱/ ۱۳۳، جدید ۱/ ۲۹۲ برقم: ۱۳۲۳)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: جس کو امام کے پیچھے صرف ایک رکعت ملی، وہ امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میں صرف تشہد پر اکتفاء کرے، امام کے سلام سے فارغ ہونے کے بعد مقتدی کھڑا ہو اور اپنی دوسری رکعت اسی طرح ادا کرے جس طرح چھوٹی ہے، یعنی ثناء وتعوذ وتسمیہ پڑھے، سورہ فاتحہ شروع کردے اور کوئی سورہ یاچند آیات پڑھے، پھر رکوع وسجدہ کرے اور بیٹھ جائے، تشہد پڑھے اور تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو، سورہ فاتحہ پڑھے، کوئی سورہ یا چند آیات پڑھے اور پھر رکوع وسجدہ کرے اور اب سیدھا چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے اور صرف سورہ فاتحہ پڑھے، سورہ نہ ملائے اور رکوع وسجدہ کے بعد قعدہ اخیرہ کرے جس میں تشہد، درودشریف اور دعاء کے بعد سلام پھیردے۔(۱)
’’فمدرک رکعۃ من غیر فجر یأتي برکعتین بفاتحۃ وسورۃ وتشھد بینھما، وبرابعۃ الرباعي بفاتحۃ فقط ولایقعد قبلھا‘‘(۱)

(۱) ومنہا: أنہ لا یقوم إلی القضاء بعد التسلیمتین، بل ینتظر فراغ الإمام، کذا في البحر الرائق … ومنہا أنہ یقضی أول صلاتہ في حق القراء ۃ، وآخرہا في حق التشہد … ولو أدرک رکعۃ من الرباعیۃ، فعلیہ أن یقضي رکعۃ یقرأ فیہا الفاتحۃ والسورۃ، ویتشہد ویقضي رکعۃ أخریٰ کذلک، ولا یتشہد، وفي الثالثۃ بالخیار، والقراء ۃ أفضل، ہکذا في الخلاصۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل السابع  في المسبوق واللاحق‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۹، زکریا دیوبند)
(۱) الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب فیما لو أتی بالرکوع والسجود أو بہما مع الإمام أو قبلہ أو بعدہ‘‘: ج ۲، ص: ۳۴۷، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص36

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ التوفیق: صورت میں مسئولہ میں اگر کوئی شخص بغیر ٹوپی اوڑھے ہوئے نماز پڑھتا ہے تو نماز ہو جاتی ہے، اعادہ کی ضرورت نہیں ہے؛ البتہ فقہا نے لکھا ہے کہ بغیر کسی عذر کے محض غفلت اور سستی وتساہل میں بغیر ٹوپی کے کوئی نماز پڑھتا ہے تو یہ خلاف ادب اور مکروہ ہے؛ اس لیے اسے ایسے فعل سے اجتناب کرنا چاہئے۔
’’عن ہشام بن حسان عن الحسن قال: أدرکنا القوم ہم یسجدون علی عمائمہم، ویسجد أحدہم ویدیہ في قمیصہ‘‘(۱)
وکرہ صلاتہ حاسراً أي کاشفاً رأسہ للتکاسل ولا بأس بہ للتذلل‘‘(۲)
’’وتکرہ الصلاۃ … مکشوف الرأس‘‘(۳)

ان کا دعوی کہ ٹوپی پہننے کا ثبوت قرآن وحدیث سے نہیں ہے۔ غلط ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عمامہ اور ٹوپی اوڑھنے کا ثبوت ملتا ہے، اس لیے بغیر علم کے کسی چیز کا اقرار وانکار کرنا صحیح نہیں ہے ان کو چاہیے کہ اپنے مقامی علماء سے رجوع کریں اور دینی معلومات حاصل کریں۔ ٹوپی اوڑھنے کے سلسلہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے: ’’عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال: کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یلبس قلنسوۃ بیضاء‘‘(۴)
(۱) أخرجہ عبد الرزاق، في مصنفہ، ’’کتاب الصلاۃ: باب السجود علی العمامۃ‘‘: ج ۳، ص: ۱۵۰، رقم: ۱۵۶۶۔
(۲) الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، : ۲،ص: ۴۰۷؛وجماعۃ من علماء الہندیۃ والفتاوی الھندیۃ: ج ۱، ص: ۱۶۵۔
(۳) أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي مع مراقي الفلاح: ص: ۳۵۹۔
(۴) مجمع الزوائد: ج ۵، ص: ۱۲۱۔

 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص148

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب و باللہ التوفیق: مذکورہ صورت میں نماز درست ہوگئی اس لیے کہ یہاں معنی میں تغیر فاحش لازم نہیں آتا ہے {الذي انقض ظہرک} کا معنی ہے جس نے آپ کی پیٹھ جھکا دی اور {انقض وزرک} کا معنی ہے جس نے آپ کے بوجھ کو جھکا دیا، اس میں اگر چہ معنی بدل جاتاہے؛ لیکن اس سے تغیر فاحش لازم نہیں آتا ہے اور جو تبدیلی ہے اسے ا لفاظ قرآن کے تقدیم وتاخیر کی تبدیلی بھی کہہ سکتے ہیں اور {رفعنا لہ ذکرک} میں صرف ضمیر تبدیل ہوئی ہے جس سے معنی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتاہے اس لیے نماز ہوگئی اعادہ کی ضرورت نہیں۔
’’ومنہا: ذکر کلمۃ مکان کلمۃ علی وجہ البدل۔ إن کانت الکلمۃ التي قرأہا مکان کلمۃ یقرب معناہا وہي في القرآن لاتفسد صلاتہ، نحو: إن قرأ مکان العلیم الحکیم …، وإن کان في القرآن، ولکن لاتتقاربان في المعنی نحو إن قرأ: وعداً علینا إنا کنا غافلین مکان فاعلین ونحوہ مما لو اعتقدہ یکفر تفسد عند عامۃ مشایخنا، وہو الصحیح من مذہب أبي یوسف رحمہ اللّٰہ تعالی، ہکذا في الخلاصۃ‘‘(۱)

(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاوی الہندیۃ: ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع في الصلاۃ، الفصل الخامس في زلۃ القاري‘‘: ج ۱، ص: ۱۳۷)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص268