Frequently Asked Questions
متفرقات
Ref. No. 41/1002
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر ان کو پالنے کا طریقہ معلوم ہے اور مناسب انتظام کرسکتے ہیں تو پالنے کی گنجائش ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 2152/44-2223
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگرکمپنی کا کاروبار درست ہے تو اس طرح فیصدی کے اعتبار سے نفع کی تقسیم جائز ہے اور اس میں پیسے لگاکر نفع کمانا بھی جائز ہوگا۔ البتہ اگر صورت یہ ہو کہ جتنا پیسہ آپ نے دیا اس کا وہ ہر ماہ آپ کو ٪35 فیصد لوٹاتی ہے خواہ تجارت میں اس کا نفع ہو یا نقصان ، تو ایسی صورت میں اس میں پیسے لگانا اور نفع حاصل کرنا جائز نہیں ہوگا ۔
ومن شرطها أن يكون الربح بينهما مشاعا لا يستحق أحدهما دراهم مسماة من الربح۔۔۔۔لفساده فلعله لا يربح إلا هذا القدر۔(الهداية،كتاب المضاربةج3ص263)
ویشترط ایضافي المضاربةان يكون نصيب كل منهما من الربح معلوما عند العقد ؛لان الربح هو المعقود عليه ،و جهالته توجب فساد العقد ۔(فتح القدير ،كتاب المضاربةج7ص421)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 40/998
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم-: کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 1987/44-1934
بسم اللہ الرحمن الرحیم: اگر امام صاحب صحیح ہیں اور ان کا کوئی عمل خلاف شریعت نہیں ہے تو دوچار لوگوں کی ناراضگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اکثر نمازی اور متولی راضی ہیں تو امام صاحب کو مسجد سے نکالنے کا مطالبہ کرنے والے فسادی لوگ ہیں، ان کو فساد سے روکا جائے۔ مسجد میں فساد پھیلانا گناہ عظیم ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 938
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: اگر عورت نکاح پڑھائے تو نکاح درست و منعقد ہوگا، تاہم مردوں کے ہوتے ہوئے یہ کام انہیں کے سپرد رہے تو بہتر ہے، اور یہی توارث امت ہے، دیگر امور میں اصطلاحی طور پر قاضی بننا عائلی مسائل میں اس کی گنجائش ہے، اہم امور حدود و قصاص اور دیت وغیرہ میں درست نہیں ہے، شامی کے باب التحکیم میں اس کی پوری تفصیل کامطالعہ کیا جاسکتا ہے۔ واللہ تعالی اعلم
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 2495/45-3803
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اچھے اور دینی اشعار سننے کی گنجائش ہے، لیکن جو شاعر ایسے مخلوط اشعار کہتاہو، اس کے اشعار سننے سے گریز کرنا چاہئے، بار بار غلط یا کفریہ اشعار کان پر پڑیں یہ مناسب نہیں ہے۔ اپنے ایمان کے ساتھ اپنے دل و دماغ کی حفاظت بھی ضروری ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 2320/45-4128
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس سلسلے میں آپ کسی کتب خانہ سے رابطہ کرلیں یا دیوبند کے کسی مکتبہ کی فہرست کتب دیکھ لیں کتابوں کے نام مع مصنف کے مل جائیں گے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
الجواب وباللّٰہ التوفیق:فرشتوں کی توہین کفر ہے اور سوال میں مذکور جملہ فرشتوں کی اہانت پر مشتمل ہے؛ اس لئے اس جملہ سے مذکورہ شخص دائرۂ اسلام سے خارج ہوگیا، اس پر قبول اسلام اور توبہ لازم ہے۔(۱)
(۱) من ہزل بلفظ کفر إرتد وإن لم یعتقد للاستخفاف فہو ککفر العناد۔ (ابن عابدین، رد المحتار مع الدر المختار، ’’کتاب الجہاد: باب المرتد‘‘: ج ۶، ص: ۳۵۶)
رجل کفر بلسانہ طائعاً وقلبہ مطمئن بالإیمان یکون کافراً ولا یکون عند اللّٰہ مؤمناً، کذا في فتاوی قاضي خان۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب السیر: الباب التاسع: في أحکام المرتدین، موجبات الکفر أنواع، ومنہا: ما یتعلق بتلقین الکفر‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۳)
إن ما یکون کفرا اتفاقاً یبطل العمل والنکاح، وما فیہ خلاف یؤمر بالاستغفار والتوبۃ وتجدید النکاح وظاہرہ أنہ أمر احتیاطي۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الجہاد: باب المرتد، مطلب: الإسلام یکون بالفعل کالصلوۃ بجماعۃ‘‘: ج ۶، ص: ۳۶۷)
دار العلوم وقف دیوبند
فتاوی دار العلوم وقف دیوبند جلد اول ص 165)
متفرقات
Ref. No. 2361/45-4129
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اللہ تعالیٰ کی ذات سے یہ چیزیں محال نہیں ہیں، دعا کے بارے میں حدیث میں آتا ہے کہ جب بندہ دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ ضرور اس کی دعاء قبول کرتے ہیں ہاں قبولیت کے اثرات مختلف انداز میں ظاہر ہوتے ہیں کبھی تو اللہ تعالیٰ بعینہ وہی چیز عطا کرتے ہیں کبھی اس کے متبادل کے طور پر عطا کرتے ہیں اور کبھی اس کو ذخیرہ آخرت بنا دیتے ہیں، اس لیے دعا کا اہتمام کرنا چاہئے اور پوری امت کی مغفرت، نجات اور دنیاوی واخروی فلاح وکامیابی کی دعاء کرنی چاہئے نتیجہ کو اللہ تعالیٰ کی تقدیر اور مصلحت پر موقوف رکھنا چاہئے ہم بندے ہیں ہمارا کام عبدیت اور اطاعت ہے نتیجہ ہمارا کام نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 2060/44-2054
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔قرآن کریم کی تلاوت کرتے وقت یا کسی سے تلاوت سنتے وقت معانی میں غور وفکر کرتے ہوئے رونا پسندیدہ عمل ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اور صحابہ کرام سے تلاوت قران کے وقت رونا ثابت ہے۔
(( اقرأ عليَّ القرآن ،فقلت یا رسول اللہ أ أقرَأُ علیک وعلیک أنزل ، قال : إنی أحب أن أسمعہ من غیری فقرات علیہ سورۃ النساء حتی إذا جئت إلی ہذہ الآیۃ:{ فَکَیْفَ إذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ أُمَۃٍ بِشَہِیْدٍ وَجِئْنَابِکَ عَلیٰ ہٰؤلا ِٔشَہِیْدَاً (النساء ۴۱)قال : حسبک الآن،فالتفت إلیہ فإذاعیناہ تذرفان ))۔
(رواہ البخاری (۴۵۸۲)کتاب التفسیر/ باب فکیف إذا جئنا من کلأمۃ بشہید… ومسلم(۸۰۰)کتاب صلاۃ المسافرین /باب فضل استماع القرآن)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند