Frequently Asked Questions
متفرقات
Ref. No. 1001
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: اس یوجنا کی مکمل تفصیل لکھ کر مسئلہ معلوم کریں، ہمیں اس کے متعلق شرائط کا علم نہیں ۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 1906/43-1801
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگرچہ عرف کے اعتبار سے مالک زمین ہی ٹھیکہ کا حقدار ہوتاہے، اور ملازمت میں بھی اسی کو ترجیح دی جاتی ہے ، لیکن اگر کسی دوسرے نے اس زمین کا ٹھیکہ قانون کے مطابق لے لیا، تو مالک زمین بھی اپنے لئے اس زمین کے ٹھیکہ کا دعوی پیش کرسکتاہے، ۔ حکومت اگر مناسب سمجھے گی تو دوسرے کا ٹھیکہ منسوخ کرکے ٹھیکہ مالک زمین کے نام کردے گی۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 2327/44-3490
بشرط صحت سوال صورت مذکورہ میں اگر مقروض کے وارثین قرض کے بارے میں علم رکھتے ہیں مگر ادائیگی کے لئے تیار نہیں ہیں، یا یہ کہ وہ قسم کھانے سے انکار کریں تو آپ کے لئے مرحوم کی اس زمین کو بیچ کر اپنا قرض وصول کرنے کی اجازت ہے، اسی طرح مارکیٹ ریٹ کے اعتبار سے مرحوم کے وارثین کو زمین کی رقم دیدینا بھی کافی ہے، البتہ وارثین کو اس زمین کے بارے میں پوری اطلاع دینا ضروری ہے تاکہ اگر وہ زمین رکھنا چاہیں تو آپ کا قرض ادا کرکے زمین اپنے پاس رکھ لیں یا اس زمین کو بیچنے پر راضی ہوجائیں۔
كذا إذا ادعى دينا أو عينا على وارث إذا علم القاضي كونه ميراثا أو أقر به المدعي أو برهن الخصم عليه) فيحلف على العلم.
)الدر المختار: (553/5، ط: دار الفکر(
ولو أن رجلا قدم رجلا إلى القاضي وقال: إن أبا هذا قد مات ولي عليه ألف درهم دين فإنه ينبغي للقاضي أن يسأل المدعى عليه هل مات أبوه؟ ولا يأمره بجواب دعوى المدعي أولا فبعد ذلك المسألة على وجهين: إما أن أقر الابن فقال: نعم مات أبي، أو أنكر موت الأب فإن أقر وقال: نعم مات أبي؛ سأله القاضي عن دعوى الرجل على أبيه فإن أقر له بالدين على أبيه يستوفى الدين من نصيبه، ولو أنكر فأقام المدعي بينة على ذلك قبلت بينته وقضي بالدين ويستوفى الدين من جميع التركة لا من نصيب هذا الوارث خاصة.۔۔۔۔وإن لم تكن للمدعي بينة وأراد استحلاف هذا الوارث يستحلف على العلم عند علمائنا - رحمهم الله تعالى - بالله ما تعلم أن لهذا على أبيك هذا المال الذي ادعى وهو ألف درهم ولا شيء منه.فإن حلف انتهى الأمر وإن نكل يستوفى الدين من نصيبه۔
)الفتاوی الھندیۃ: (407/3، ط: دار الفکر(
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No.
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔مہران فارسی کا لفظ ہے جس کے معنی ترقی کے ہیں اور یہ ایک بادشاہ کا نام بھی ہے۔ آپ اپنے دوسرے بچہ کا نام محمد شکیب رکھ سکتے ہیں جس کے معنی خوبصورت کے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 941/41-65 B
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس خواب سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ آپ نے باوضو اور مختلف سورتیں پڑھ کر سونے کا اہتما م کیا ، اس لئے شیطان آپ کو وسوسہ میں ڈالنا چاہتا ہے۔ آپ آیت الکرسی ، چاروں قل پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور اپنے کمرہ، گھر، بیڈ کے چاروں طرف پھونک مارکر حصار کریں، ان شاء اللہ مفید ہوگا۔ امتحان یا کسی بھی مقصد میں کامیابی کے لئے سورہ بنی اسرائیل پارہ نمبر 15 آیت نمبر 80 کا ورد رکھیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 1020
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: بلاضرورت شدیدہ کسی بھی ذی روح کی تصویر کشی ممنوع ہے۔ سوال میں مذکور تفصیل بعض علماء کے نزدیک ہے ، تاہم تصویر کشی سے اجتناب بہرحال بہتر ہے اور احوط ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 1298/42-659
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ غلطی سے جس آدمی کے نمبر پر ریچارج ہوگیا وہ آدمی ان پیسوں کا امین ہے، اس کے لئے اس کا استعمال ناجائز ہے، اس کو چاہئے کہ پیسے اس کے مالک کو لوٹادے، اور کسٹمر کیئر سے بات کرے تو ایسا ممکن بھی ہے۔ اگر خود اس کو ضرورت ہے تو مالک کو پیسے ادا کرکے استعمال کرسکتا ہے۔ اگر مالک کو لوٹانے کی کوئی شکل نہ ہو یعنی کسی اجنبی نمبرسے ریچارج آگیا ہوتو کچھ دن انتظار کرنے کے بعد اتنے پیسے صدقہ کردے اور ریچارج استعمال کرلے۔اور اگر استعمال نہ کرنا ہو تو صدقہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ۔
إِنَّ اللّہَ یَأْمُرُکُمْ أَن تُؤدُّواْ الأَمَانَاتِ إِلَی أَہْلِہَا (النساء آیت ۵۸) ”لَا اِیمانَ لِمَنْ لا أ مانةَ لَہ، وَلَا دِینَ لِمَنْ لَا عَہْدَ لَہ“(سنن بیہقی-۱۲۶۹۰(
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 2605/45-4120
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ یہ آپ نے بہت غلط کیا، آپ کو اس طرح نہیں بولنا چاہئے تھا ، تاہم اس سےیمین منعقد ہوگئی اور قسم ٹوٹنے پر کفارہ دینا ہوگا، لیکن اس سے قسم کھانے والا کافر نہیں ہوگا۔ (بہشتی زیور حصہ سوم: ص۵۱قسم کھانے کا بیان)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 2165/44-2246
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ زنا ایک جرم عظیم ہے،شریعت اسلامیہ میں غیر شادی شدہ زانی کی سزا ایک سو کوڑے مارنا ہے، اور اس سزا کا جاری کرنااسلامی حکومت میں حاکم اسلام کا کام اور ذمہ داری ہے، حاکم اسلام یا اس کے نمائندہ کے علاوہ دوسرا کوئی یہ سزا جاری نہیں کر سکتا۔ لیکن جہاں پر اسلامی حکومت نہ ہو وہاں کے ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ زنا کا ارتکاب حقوق اللہ کی پامالی ہے، یہ حقوق العباد میں سے نہیں ہے، اس لئے لڑکی یا اس کے والدین کے معاف کرنے سے معافی نہیں ہوگی بلکہ اس لڑکے پر لازم ہے کہ جلد اللہ تعالی کے سامنے توبہ کرے اور جوکچھ ہوا اس پر نادم ہو، اور پھر دوبارہ ہر گز ایسی حرکت نہ کرنے کا پختہ ارادہ کرے۔ امید ہے کہ اس کی بخشش ہوجائے گی۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 1136
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حمیز عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی قوی، خوبصورت اور انتہائی عقلمند کے ہیں۔ ہدیان کے معنی ہمیں معلوم نہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند