Frequently Asked Questions
متفرقات
Ref. No.
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔مہران فارسی کا لفظ ہے جس کے معنی ترقی کے ہیں اور یہ ایک بادشاہ کا نام بھی ہے۔ آپ اپنے دوسرے بچہ کا نام محمد شکیب رکھ سکتے ہیں جس کے معنی خوبصورت کے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 941/41-65 B
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس خواب سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ آپ نے باوضو اور مختلف سورتیں پڑھ کر سونے کا اہتما م کیا ، اس لئے شیطان آپ کو وسوسہ میں ڈالنا چاہتا ہے۔ آپ آیت الکرسی ، چاروں قل پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور اپنے کمرہ، گھر، بیڈ کے چاروں طرف پھونک مارکر حصار کریں، ان شاء اللہ مفید ہوگا۔ امتحان یا کسی بھی مقصد میں کامیابی کے لئے سورہ بنی اسرائیل پارہ نمبر 15 آیت نمبر 80 کا ورد رکھیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 1020
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم: بلاضرورت شدیدہ کسی بھی ذی روح کی تصویر کشی ممنوع ہے۔ سوال میں مذکور تفصیل بعض علماء کے نزدیک ہے ، تاہم تصویر کشی سے اجتناب بہرحال بہتر ہے اور احوط ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 1298/42-659
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ غلطی سے جس آدمی کے نمبر پر ریچارج ہوگیا وہ آدمی ان پیسوں کا امین ہے، اس کے لئے اس کا استعمال ناجائز ہے، اس کو چاہئے کہ پیسے اس کے مالک کو لوٹادے، اور کسٹمر کیئر سے بات کرے تو ایسا ممکن بھی ہے۔ اگر خود اس کو ضرورت ہے تو مالک کو پیسے ادا کرکے استعمال کرسکتا ہے۔ اگر مالک کو لوٹانے کی کوئی شکل نہ ہو یعنی کسی اجنبی نمبرسے ریچارج آگیا ہوتو کچھ دن انتظار کرنے کے بعد اتنے پیسے صدقہ کردے اور ریچارج استعمال کرلے۔اور اگر استعمال نہ کرنا ہو تو صدقہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ۔
إِنَّ اللّہَ یَأْمُرُکُمْ أَن تُؤدُّواْ الأَمَانَاتِ إِلَی أَہْلِہَا (النساء آیت ۵۸) ”لَا اِیمانَ لِمَنْ لا أ مانةَ لَہ، وَلَا دِینَ لِمَنْ لَا عَہْدَ لَہ“(سنن بیہقی-۱۲۶۹۰(
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 2605/45-4120
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ یہ آپ نے بہت غلط کیا، آپ کو اس طرح نہیں بولنا چاہئے تھا ، تاہم اس سےیمین منعقد ہوگئی اور قسم ٹوٹنے پر کفارہ دینا ہوگا، لیکن اس سے قسم کھانے والا کافر نہیں ہوگا۔ (بہشتی زیور حصہ سوم: ص۵۱قسم کھانے کا بیان)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 2165/44-2246
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ زنا ایک جرم عظیم ہے،شریعت اسلامیہ میں غیر شادی شدہ زانی کی سزا ایک سو کوڑے مارنا ہے، اور اس سزا کا جاری کرنااسلامی حکومت میں حاکم اسلام کا کام اور ذمہ داری ہے، حاکم اسلام یا اس کے نمائندہ کے علاوہ دوسرا کوئی یہ سزا جاری نہیں کر سکتا۔ لیکن جہاں پر اسلامی حکومت نہ ہو وہاں کے ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ زنا کا ارتکاب حقوق اللہ کی پامالی ہے، یہ حقوق العباد میں سے نہیں ہے، اس لئے لڑکی یا اس کے والدین کے معاف کرنے سے معافی نہیں ہوگی بلکہ اس لڑکے پر لازم ہے کہ جلد اللہ تعالی کے سامنے توبہ کرے اور جوکچھ ہوا اس پر نادم ہو، اور پھر دوبارہ ہر گز ایسی حرکت نہ کرنے کا پختہ ارادہ کرے۔ امید ہے کہ اس کی بخشش ہوجائے گی۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 1136
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حمیز عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی قوی، خوبصورت اور انتہائی عقلمند کے ہیں۔ ہدیان کے معنی ہمیں معلوم نہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
متفرقات
Ref. No. 2014/44-1986
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آیت کریمہ میں عالم سے مراد وہ ہے جس کواللہ تعالی کی ذات و صفات کا کماحقہ معرفت حاصل ہو اور دین کی تمام بنیادی باتوں کا علم ہو، اور شریعت و سنت کے مطابق وہ زندگی گزارتاہو۔ اور آج کل ہماری اصطلاح میں عالم اس کو کہاجاتاہے جو کسی مدرسہ سے سندیافتہ ہو نحو صرف بلاغت وغیرہ کا علم رکھتاہو۔ قرآن کریم کی آیت میں خشیت کو علماء کا لازمہ قراردیاگیا ہے کہ عالم کے اندر خشیت الہی ضرور ہی ہوتی ہے۔ البتہ غیرعالم میں خشیت کی نفی اس سے نہیں ہوتی ہے۔ لہذا غیرعالم سائنسداں سے خشیت کی نفی کرنا درست نہیں ہے یعنی ایسا نہیں ہے کہ غیر عالم کو خشیت حاصل نہیں ہوسکتی ہے۔ ہر سائنس داں کو آیت بالا کا مصداق قراردینا غلط اور گمراہ کن ہے ۔ مذکورہ بالا صفات کے حامل سائنسداں کو ہی آیت کے اندر شامل کیا جاسکتاہے۔
مزید تفصیل کے لئے معارف القرآن کا مطالعہ کریں ۔ (معارف القرآن از مفتی شفیع صاحب ، تفسیر سورہ فاطر آیت 28)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 2363/44-3567
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بوقت شدید ضرورت، خون خرید کر اس سے مریض کا علاج کرنا جائز ہے، خون کے لئے محرم یا غیرمحرم کی کوئی قید نہیں ہے، اور محض خون دینے یا لینے کی وجہ سے محرمیت کا رشتہ قائم نہیں ہوتا ہے۔
لاتثبت المصاہرة بادخال الدم ، لأن حرمة المصاہرة تثبت بثلاثة اشیاء؛ بالنکاح الصحیح او بالزنا او بدواعیہ ۔ وادخال الدم لیس من ھذہ الثلاثة۔۔۔الخ) کتاب الفقہ علی مذاھب الاربعة : کتاب النکاح ، 58/4، دارالفکر، بیروت(
أسباب التحريم أنواع قرابة مصاهرة رضاع۔۔۔الخ )رد المحتار: (فصل في المحرمات، 28/3، ط: دار الفکر(
انتقال الدم من شخص لآخر لا يسمى رضاعا لغة ولا شرعا ولا عرفا فلهذا لا يثبت له شيء من أحكام الرضاع من نشر الحرمة وثبوت المحرمية وغيرها۔۔الخ )فتاویٰ اللجنۃ الدائمة: (146/21(
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند