متفرقات

Ref. No. 38 / 929

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم: درست نہیں ہے۔ واللہ تعالی  اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

متفرقات

Ref. No. 1046/41-218

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  طلباء کا ذکر کی مجلس میں شرکت کرنا تربیت حاصل کرنے کی غرض سے درست ہے جبکہ مدرسہ نے اس وقت کو ذکر ہی کے لئے متعین کیا ہو؟ یہ بھی سیکھنے کی چیز ہے۔ البتہ محض ذکر کی مجلس ہو جس میں سب لوگ جمع ہوکر صرف ذکر میں بیٹھ جاتے ہوں اور کوئی وہاں شیخ نہ ہو جو تربیت کرے تو پھر اسباق میں ہی لگنا چاہئے کہ یہ بھی ذکر ہی ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

متفرقات

Ref. No. 1767/43-1503

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  بارش کو خواب میں دیکھنا گھر میں خیروبرکت کی جانب اشارہ ہوسکتاہے۔  اور کھیت میں ہریالی دیکھنا اس بات کی جانب اشارہ ہوسکتاہے کہ مراد پوری ہوگی۔  اللہ تعالی خیرمقدر فرمائے اور شر سے حفاظت فرمائے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

متفرقات

Ref. No. 2736/45-4310

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ نابالغ بچہ، پاگل اور مجنون اپنا وکیل نہیں بنا سکتا ہے اور نہ ہی اس کا وکیل بنانا درست ہے خواہ وہ مدعی ہوں یا مدعی علیہ دونوں صورتوں میں حکم یہ ہے کہ اس کے ولی اس کی طرف سے وکالت کریں گے اور یہی لوگ اس کے نگراں اور پاسبان ہوں گے۔

صورت مذکورہ میں اگر قضا کا معاملہ پیش آ جائے تو یہی لوگ ان کی نگہداشت کا فریضہ انجام دیں گے یہی لوگ ان کی طرف سے وکالت کریں گے اوران کے معاملے کی پیروی کریں گے۔

فلا يصح توكيل مجنون وصبي لا يعقل مطلقا وصبي يعقل (رد المحتار: ج 8، ص: 242)

وليس لغير ابيه وجده ووصيها التصرف في حاله وكذا لووهب له فيمن هو في حجره‘‘ (جامع الفصولين: ج 2، ص: 9)

الولاية في ما له الصغير الأب ثم وصيه ثم وصي وصيه وبعد فلو مات الأب ولم يوص فالولاية لأبي الأب ثم وصيه ثم وصي وصيه فان ما لم يكن فللقاضي‘‘ (رد المحتار: ج 6، ص: 714)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

متفرقات

Ref. No. 1761/43-1493

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔جنت  کے معنی ٹھیک ہیں ، اس لئے نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، تاہم کسی صحابی اور کسی بزرگ نے اپنی بیٹی کا نام اس طرح نہیں  رکھا، حدیث میں اس کی نظیر بھی نہیں ملتی ہے، اس لئے  بہتر ہے کہ کسی صحابیہ کے نام پر بیٹیوں کا نام رکھاجائے۔   جنت کے معنی باغ کے ہیں اور آخرت میں ایمان والوں کا جو مسکن ہے اس کو جنت کہتے ہیں۔  

الجنۃ: الحدیقۃ ذات النخل والشجر ، الجنۃ: البستان، الجنۃ: دارالنعیم فی الاخرۃ، والجمع جنان (معجم الوسیط)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

متفرقات

Ref. No. 2724/45-4242

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس طرح کے مسابقتی پروگرام میں انتظامیہ کی طرف سے جو قانون شروع میں طے ہوجائے اور اس کی بنیاد پر مساہمین نے حصہ لیا ہو تو ان کے ساتھ وہی معاملہ کیاجائے گا ، مثال کے طور پر اگر پہلے سے طے ہے کہ دونوں پروگرام میں حصہ لینے والے کو بھی صرف ایک ہی انعام دیاجائے گا تو ایک انعام ملے گا اور اگر طے ہو کہ دونوں میں حصہ لینے والے کو دو انعام ملیں گے تو اس کے طابق عمل کرنا چاہئے ۔ حاصل یہ ہے کہ اس کو پہلے ہی طے کرنا چاہئے تاکہ بعد میں نزاع کا باعث نہ ہو۔ المسلمون علی شروطہم (الحدیث)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

متفرقات

Ref. No. 2717/45-4219

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ فلسطینی مسلمان کے ساتھ ہو رہے ظلم وبربریت انتہائی تکلیف دہ ہے اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے حدیث میں تمام مسلمانوں کو ایک جسم قرار دیا گیا ہے اور جسم کے کسی ایک حصے کو تکلیف ہو تو پورے جسم کو تکلیف ہوتی ہے اس لیے پوری دنیا کے مسلمانوں کو بلکہ پوری دنیا کے امن پسند لوگوں کو اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے اور جو لوگ دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں وہ اپنی سعی کر بھی رہے ہیں تاہم اس کی وجہ سے حج وعمرہ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں ہے جن لوگوں میں حج کی استطاعت ہے ان پر حج کرنا فرض ہے اور نہ کرنا گناہ ہے اس لئے اس طرح کے بائیکاٹ کا مطالبہ قطعاً شرعی مطالبہ نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

متفرقات

Ref. No. 894 Alif

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم: (1) دونوں میں اتنی دوری ہونی چاہئے کہ نجاست کا اثر پانی تک نہ پہونچے، اور اس  سلسلہ میں ماہرین سے اندازہ لگوا لیا جائے۔(2) اگر وہ بچہ سمجھدار ہے اور ثواب و گناہ کو سمجھتا ہے  تو بطور تنبیہ اس کی تعزیر ضروری ہے تاکہ ایسا کرنے سے آئندہ  گریز کرے۔   واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

متفرقات

Ref. No. 2716/45-4225

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر ڈاکٹر سند یافتہ ہے اور اس نے بظاہر کوئی غلطی اور لاپرواہی نہیں کی ہے تو ڈاکٹر پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا، ہاں اگر ڈاکٹر نے واقعی لاپرواہی کی ہے جس کی وجہ سے مریض کو نقصان ہوا ہے تو ایسی صورت میں قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

متفرقات

Ref. No. 2835/45-4451

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جس طرح ہم کسی بھی بچے کو از راہ شفقت بیٹا کہہ کر پکارتے  اور بلاتے ہیں، اسی طرح کسی بڑے کو  از راہ  احترام و عظمت  'ابا جی'  یا' بابا' یا 'باباجی' کہدیتے ہیں، اس  لئے  اپنے کفیل کو 'بابا ' وغیرہ کہنا احتراما ہے،  لہذا اس طرح کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔  اس میں شبہہ نہ کیاجائے۔ رہی بات اپنی ولدیت اور نسبت تبدیل کرنا، وہ ایک الگ مسئلہ ہے، جو کہ قطعی حرام ہے۔

قال الحصکفي: ویکرہ أن یدعو الرجل أباہ، وأن تدعو المرأة زوجہا باسمہ۔ قال ابن عابدین: قولہ: ( ویکرہ أن یدعو الخ ) بل لابد من لفظ یفید التعظیم کیا سیدي و نحوہ لمزید حقہما علی الولد والزوجة۔۔۔ (رد المحتار مع الدر المختار: ۶/۴۱۸، کتاب الحظر والاباحة، ط: دار الفکر، بیروت )

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند