Frequently Asked Questions
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: جمعہ کے دن درج ذیل امور مسنون ومستحب ہیں:(۱)غسل کرنا۔ (۲) مسواک کرنا۔ (۳) خوشبو لگانا۔ (۴) عمدہ لباس پہننا۔ (۵) تیل لگانا۔جیساکہ البحر الرائق میں لکھا ہے کہ:’’فالمستحب في یوم الجمعۃ لمن یحضر الجمعۃ أن یدہن، ویمس طیبا ویلبس أحسن ثیابہ، إن کان عندہ ذالک ویغتسل، لأن الجمعۃ من أعظم شعائر الإسلام، فیستحب أن یکون المقیم لہا علی أحسن وصف‘‘(۱)ہر ایک کی تفصلات درج ذیل ہیں۔ (۱) غسل کرنا:حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کو جمعہ کا دن نصیب ہو جائے وہ غسل کرے۔’’عن عبد اللّٰہ بن عمر رضي اللّٰہ عنہما أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: إذا جاء أحدکم الجمعۃ فلیغتسل‘‘(۲)(۲) مسواک کرنا:حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جمعہ والے دن) مسواک کرے۔ ’’عن أبي بکر بن المنکدر، قال: حدثنی عمرو بن سلیم الأنصاري، قال: أشہد علي أبي سعید، قال: أشہد علی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: الغسل یوم الجمعۃ واجب علی کل محتلم، وأن یستن، وأن یمس طیبا إن وجد‘‘(۱)(۳) تیل لگانا:حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ والے دن تیل لگائے۔’’عن سلمان الفارسي، قال: قال النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: لا یغتسل رجل یوم الجمعۃ ویتطہر ما استطاع من طہر، ویدہن من دہنہ أو یمس من طیب بیتہ‘‘(۲)(۴) اچھا لباس پہننا:حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کے دن اچھا لباس پہنے۔’’عن أبي ذر رضي اللّٰہ عنہ، عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم، قال: من اغتسل یوم الجمعۃ فأحسن غسلہ، وتطہر فأحسن طہورہ، ولبس من أحسن ثیابہ، ومس ما کتب اللّٰہ لہ من طیب أہلہ، ثم أتی الجمعۃ، ولم یلغ، ولم یفرق بین اثنین غفر لہ ما بینہ وبین الجمعۃ الأخری‘‘(۳)(۵) ایسے ہی نماز فجر میں امام کا سورہ سجدہ اور سورہ دہر کی تلاوت کرنا۔ (۷)نماز جمعہ کے لیے پیدل جانا۔ (۸) جمعہ کے لیے مسجد میں جلدی جانا۔ (۹) امام کے قریب بیٹھنا۔ (۱۰) جمعہ کے خطبے کو خاموشی کے ساتھ سننا۔ (۱۱) نماز جمعہ میں امام صاحب کا سورہ اعلی اور سورہ غاشیہ یاسورہ جمعہ اور سورہ منافقین کی تلاوت کرنا۔’’عن ابن عباس أنہ قال: سمعت النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقرأ في صلاۃ الجمعۃ في الرکعۃ الأولیٰ سورۃ الجمعۃ، وفي الثانیۃ: سورۃ المنافقین‘‘(۱)(۱۲)جمعہ کے دن درود پاک کثرت سے پڑھنا۔’’أکثرو الصلاۃ علي یوم الجمعۃ فإنہ مشہود یشہد ہ الملائکۃ الخ‘‘(۲)(۱۳)جمعہ کے دن دعا مانگناخاص کر دونوں خطبوں اور عصر سے مغرب کے درمیان واضح رہے کہ دونوں خطبوں کے درمیان دعاصرف دل دل میں کی جائے،زبان سے نہیں اور نہ ہی اس کے لیے ہاتھ اٹھائے جائیں۔’’إن في الجمعۃ لساعۃ لا یوافقہا مسلم یسأل اللہ تعالی فیہا خیرا؛ إلا أعطاہ إیاہ‘‘(۳)’’التمسوا الساعۃ التي ترجی في یوم الجمعۃ بعد العصر إلی غیوبۃ الشمش‘‘(۴)(۱) الکاساني، بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في صلاۃ الجمعۃ، بیان ما یستحب لیوم الجمعۃ وما یکرہ فیہ‘‘: ج ۱، ص: ۶۰۴۔(۲) أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الجمعۃ: باب فضل غسل الجمعۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۰، رقم: ۸۷۷۔(۱) أیضا: ج ۱، ص: ۱۲۰، رقم: ۸۸۰۔(۲) أیضا: ’’باب الدہن للجمعۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۱، رقم: ۸۸۳۔(۳) أخرجہ ابن ماجہ، في سننہ، ’’کتاب إقامۃ الصلاۃ والسنۃ فیہا، باب ما جاء في الزنیۃ یوم الجمعۃ‘‘: ج ۱، ص: ۷۷، رقم: ۱۰۹۸۔(۱) الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلاۃ: فصل: في صلاۃ الجمعۃ، مقدار الجمعۃ وبیان ما یفسدہا‘‘: ج ۱، ص: ۶۰۳۔(۲) خطیب تبریزی، مشکوۃ المصابیح، ’’کتاب الصلاۃ: باب الجمعۃ، الفصل الثالث‘‘: ج ۳، ص: ۴۱۵، رقم: ۱۳۶۶۔(۳) أیضاً: ’’الفصل الأول‘‘: ج ۳، ص: ۴۰۳، رقم: ۱۳۵۷۔(۴) أیضاً: ’’الفصل الثاني‘‘: ج ۳، ص: ۴۰۸، رقم: ۱۳۶۰۔
فتاوى دار العلوم وقف ديوبند: ج 8، ص: 166
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: جمعہ کے روز سرمہ لگانا مسنون نہیں ہے؛البتہ لگانے میں کوئی حرج بھی نہیں ہے۔(۱)(۱) عن عکرمۃ عن ابن عباس رضي اللّٰہ عنہ أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان یکتحل بالإثمد کل لیلۃ قبل أن ینام، وکان یکتحل في کل عین ثلاثۃ میال۔ (أخرجہ أحمد بن حنبل، في مسندہ: ج ۵، ص: ۳۴۳، رقم: ۳۳۲۰)عن عکرمۃ عن ابن عباس قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: أن خیر ما تداویتم بہ اللدود والسعوط، والحجامۃ والمشي وخیر ما اکتحلتم بہ الإثمد فإنہ یحلو البصر وینبت الشعر وکان لرسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مکحلۃ یکتحل بہا عند النوم ثلاثا في کل عین۔… (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الطب عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، باب: ماجاء في السعوط وغیرہ‘‘: ج ۲، ص: ۲۰، رقم: ۲۰۴۸)لا یکرہ (دہن شارب و) لا (کحل) إذا لم یقصد الزینۃ)۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصوم: باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، مطلب: فیما یکرہ للصائم‘‘: ج ۳، ص: ۳۹۷)
فتاوى دار العلوم وقف ديوبند: ج 8، ص: 166
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: گاہے گاہے جمعہ کی رکعت اولیٰ میں سورہ اعلیٰ اور ثانیہ میں سورۂ غاشیہ پڑھنا سنت ہے۔ اور کبھی کبھی رکعت اول میں سورہ جمعہ اور دوسری رکعت میں سورہ منافقون پڑھنا بھی مسنون ہے۔ لیکن جیسا کہ آپ کے امام صاحب کرتے ہیں اور اس کو مسنون بتلاتے ہیں یہ صحیح نہیں ہے، کچھ اماموں نے اس کو سنت سمجھ کر اس طرح پڑھنے کی عادت بنالی ہے جو درست نہیں ہے، لیکن اس سے نماز میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔(۱)(۱) عن ابن أبي رافع، قال: استخلف مروان أبا ہریرۃ علی المدینۃ،… وخرج إلی مکۃ، فصلی لنا أبو ہریرۃ الجمعۃ، فقرأ بعد سورۃ الجمعۃ، في الرکعۃ الآخرۃ: إذا جائک المنافقون، قال: فأدرکت أبا ہریرۃ حین انصرف، فقلت لہ: إنک قرأت بسورتین کان علي بن أبي طالب یقرأ بہما بالکوفۃ، فقال أبو ہریرۃ: إني سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، یقرأ بہما یوم الجمعۃ۔عن النعمان بن بشیر، قال: کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقرأ في العیدین، وفي الجمعۃ بسبح اسم ربک الأعلی، وہل أتاک حدیث الغاشیۃ، قال: وإذا اجتمع العید والجمعۃ، في یوم واحد، یقرأ بہما أیضا في الصلاتین۔عن عبید اللّٰہ بن عبد اللّٰہ، قال: کتب الضحاک بن قیس إلی النعمان بن بشیر یسألہ: أي شيء قرأ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یوم الجمعۃ، سوی سورۃ الجمعۃ؟ فقال: کان یقرأ ہل أتاک۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الجمعۃ: باب قراء ۃ القرآن في الجمعۃ‘‘: ج ۱، ص: ۲۸۷، رقم: ۸۷۷)
فتاوى دار العلوم وقف ديوبند: ج 8، ص: 165
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: نماز جمعہ سے پہلے چار رکعت سنت مؤکدہ، پھر فرض کے بعد چار رکعت سنت مؤکدہ، پھر دو رکعت سنت، یعنی نماز جمعہ کے بعد مفتی بہ قول کے مطابق چھ رکعت مؤکدہ ہیں۔(۱)(۱) وأما السنۃ قبل الجمعۃ وبعدہا فقد ذکر في الأصل: وأربع قبل الجمعۃ، وأربع بعدہا، وکذا ذکر الکرخي، وذکر الطحاوي عن أبي یوسف أنہ قال: یصلي بعدہا ستاً، وقیل: ہو مذہب علي رضي اللّٰہ عنہ وما ذکرنا أنہ کان یصلي أربعاً مذہب ابن مسعود، وذکر محمد في کتاب الصوم: أن المعتکف یمکث في المسجد الجامع مقدار ما یصلي أربع رکعات، أو ست رکعات، أما الأربع قبل الجمعۃ؛ فلما روي عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہ أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان یتطوع قبل الجمعۃ بأربع رکعات؛ ولأن الجمعۃ نظیر الظہر، ثم التطوع قبل الظہر أربع رکعات کذا قبلہا۔ …وأما بعد الجمعۃ فوجہ قول أبي یوسف: إن فیما قلنا جمعا بین قول النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم وبین فعلہ؛ فإنہ روي أنہ أمر بالأربع بعد الجمعۃ، وروي أنہ صلی رکعتین بعد الجمعۃ، فجمعنا بین قولہ وفعلہ، قال أبو یوسف: ینبغي أن یصلي أربعاً، ثم رکعتین، کذا روي عن علی رضي اللّٰہ عنہ کي لایصیر متطوعاً بعد صلاۃ الفرض بمثلہا، وجہ ظاہر الروایۃ ما روي عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم أنہ قال: من کان مصلیاً بعد الجمعۃ فلیصل أربعاً۔ وما روي من فعلہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فلیس فیہ ما یدل علی المواظبۃ، ونحن لانمنع من یصلي بعدہا کم شاء، غیر أنا نقول: السنۃ بعدہا أربع رکعات لا غیر؛ لما روینا۔ (الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلاۃ: الصلاۃ المسنونۃ، بیان ما یکرہ‘‘: ج ۱، ص: ۶۳۸، ۶۳۹)(وسن) مؤکدا (أربع قبل الظہر و) أربع قبل (الجمعۃ و) أربع (بعدہا بتسلیمۃ) فلو بتسلیمتین لم تنب عن السنۃ، ولذا لو نذرہا لایخرج عنہ بتسلیمتین، وبعکسہ یخرج (ورکعتان قبل الصبح وبعد الظہر والمغرب والعشاء) شرعت البعدیۃ لجبر النقصان، والقبلیۃ لقطع طمع الشیطان۔ (الحصکفي، الدر المختار مع ردالمحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الوتر والنوافل، مطلب: في السنن والنوافل‘‘: ج ۲، ص: ۴۵۱، ۴۵۲)
فتاوى دار العلوم وقف ديوبند: ج 8، ص: 164
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: جمعہ کی اذان ثانی حنفیہ کے نزدیک مسجد کے ممبر کے پاس ہونی چاہئے یہی توارث امت ہے اور یہی سنت ہے ’’ویؤذن ثانیا بین یدي الخطیب‘‘(۱) بعض حضرات کو اس سے اختلاف ہے؛ انہیں میں سے مولانا عبدالحی صاحب کو تصور کیا جائے لیکن عند الاحناف مسئلہ یہی ہے۔اگر اس کی ضرورت ہو کہ دونوں مسجدوں میں نماز جمعہ ہو کہ لوگوں (نمازیوں) کی کثرت ہو یا مقتدیوں کی اسی میں سہولت ہو تو دونوں مسجدوں میں درست ہے۔’’(وتؤدی في مصر واحد بمواضع کثیرۃ) مطلقاً علی المذہب، وعلیہ الفتویٰ‘‘(۱)(۱) الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الجمعۃ‘‘: ج ۳، ص: ۱۵، ۱۶۔ ویؤذن ثانیاً بین یدیہ أي الخطیب … إذا جلس علی المنبر۔ (الحصکفي، الدر المختار مع در المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الجمعۃ، مطلب: في حکم المرقي بین یدي الخطیب‘‘: ج ۳، ص: ۳۹)(وإذا صعد الإمام علی المنبر جلس وأذن المؤذنون بین یدي المنبر) بذلک جری التوارث۔ (ابن الھمام، فتح القدیر، ’’کتاب الصلاۃ: باب صلاۃ الجمعۃ‘‘: ج ۲، ص: ۶۸)
فتاوى دار العلوم وقف ديوبند: ج 8، ص: 163
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: احناف رحمہم اللہ کے یہاں جمعہ کی نماز کا وقت وہی ہے جو ظہر کی نماز کا ہے، لہٰذا احناف کے نزدیک زوال سے پہلے اذان دینا درست نہیں ہے جس کو لوٹا لینا بہتر ہے اگر آپ دوسرے ملک مثلاً سعودیہ وغیرہ میں ہیں تو اس دران آپ سنتیں نہ پڑھیں اگر پڑھ لی گئی تو لوٹانی پڑے گی اور پڑھی ہوئی نماز نفل ہو جائے گی۔’’تقدیم الأذان علی الوقت في غیر الصحیح لا یجوز اتفاقاً وکذا في الصحیح عند أبي حنیفۃ ومحمد رحمہما اللّٰہ تعالیٰ وإن قدم یعاد في الوقت، ہکذا في شرح مجمع البحرین لابن الملک وعلیہ الفتوی، ہکذا في التتار خانیہ ناقلا عن الحجۃ‘‘(۱)’’وبالجملۃ فہذا الأذان کان قبل التأذین بین یدي الخطیب وکان في أول وقت الظہیر متصلاً بالزوال‘‘(۲)(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الثاني في الأذان، الفصل الأول‘‘: ج ۱، ص: ۱۱۱۰۔(۲) البنوري، معارف السنن، ’’کتاب الصلاۃ: باب الجمعۃ‘‘: ج ۴، ص: ۳۹۶۔
فتاوى دار العلوم وقف ديوبند: ج 8، ص: 162
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: واضح رہے کہ جمعہ کے روز اذان ثانی امام کے بالکل سامنے کھڑے ہوکر دینا ہی سنت متوارثہ ہے، تاہم تھوڑا بہت دائیں بائیں ہٹ کر اذان کہنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے، مگر اس کی عادت بنا لینا درست نہ ہوگا۔’’فکونہ بین یدیہ عام شامل لما قام في محاذاتہ أو شیئاً إلی الیمین أو الشمال أو یکون علی الأرض أو الجدار الخ‘‘(۲)(۲) خلیل أحمد سہارنفوري، بذل المجہود، ’’کتاب الصلاۃ: باب الفداء یوم الجمعۃ‘‘: ج ۲، ص: ۱۸۰۔
فتاوى دار العلوم وقف ديوبند: ج 8، ص: 161
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: احادیث میں مطلق اذان کا جواب دینا مسنون قرار دیا ہے جس میں جمعہ کی اذان ثانیہ کی کوئی تخصیص معلوم نہیں ہوتی ہے، تاہم خطیب کے خروج کے بعد صلوٰۃ وکلام ممنوع قرار دیا ہے، مگر بعض فقہاء اسے کلام الناس پر محمول کرتے ہیں رہی تسبیح وغیرہ ان کو ممنوع نہیں کہا ہے، مگر احترامِ خطبہ میں دل ہی دل میں پڑھنے کی تلقین کرتے ہیں پھر بھی خاموش رہ کر خطبہ سماعت کرنا افضل ہے، لہٰذا مذکورہ دعاء سے پرہیز ہی کرنا چاہئے۔’’قال بعضہم إنما یکرہ الکلام الذي ہو من کلام الناس وأما التسبیح واتباعہ فلا وقال بعضہم کل ذلک والأول أصح، کذا في المبسوط فخر الأسلام …… وذکر في المصفی عن العون أن المراد بالکلام فی ہذین الوقتین أي بعد الفراغ من الخطبۃ قبل شروع الصلاۃ وقبلہا إجابۃ المؤذن أما غیرہ من الکلام فیکرہ إجماعاً‘‘(۲)’’وینبغي أن لا یجیب بلسانہ اتفاقا الخ‘‘(۱)(۲) اللکھنوي، تاوی للکھنوي، ’’کتاب الصلاۃ: ما یتعلق بالجمعۃ‘‘:ص: ۳۵، بیروت۔(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الأذان، مطلب في کراہۃ تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۷۰۔
فتاوى دار العلوم وقف ديوبند: ج 8، ص: 160
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: احناف رحمہم اللہ کے نزدیک جمعہ کی اذان ثانی امام کے سامنے مسجد میں ہونی چاہئے، صف اول کا ہونا ضروی نہیں ہے، دوسری، تیسری صف میں بھی دی جا سکتی ہے۔’’قال في شرح المنیۃ واختلفوا في المراد بالأذان الأول فقیل الأول باعتبار المشروعیۃ وہو الذي بین یدي المنبر لأنہ الذي کان أولاً في زمنہ علیہ الصلاۃ والسلام وزمن أبي بکر وعمر حتی أحدث عثمان رضي اللّٰہ عنہ الأذان الثاني علی الزوراء حین کثر الناس والأصح أنہ الأول باعتبار الوقت وہو الذي یکون علی المنارۃ بعد الزوال، والزوراء بالمد اسم موضع في المدینۃ‘‘(۱)(۱) الحصکفي عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الجمعۃ، مطلب في حکم المرقي بین یدي الخطیب‘‘: ج ۳، ص: ۳۸؛ وہکذا في فتاوی الرحیمۃ، ’’کتاب الصلاۃ‘‘: ج ۶، ص: ۱۰۸۔
فتاوى دار العلوم وقف ديوبند: ج 8، ص: 159
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللہ التوفیق: واضح ہو کہ اکثر فقہاء اذان اول کے بعد سے ہی ہر قسم کے معاملات ترک کرنے کے قائل ہیں، لیکن بعض فقہاء جیسے امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ وصاحب فتاوی عتابی وغیرہ نے ترک معاملات میں اذان ثانی ہی کو جو خطیب کے سامنے ہوتی ہے اسی کو معتبر قرار دیا ہے، لہٰذا عند الضرورۃ دوسرے قول پر عمل کرنے کی گنجائش معلوم ہوتی ہے۔’’قال صاحب الہدایۃ: قیل المعتبر في وجوب السعي وحرمۃ البیع ہو الأذان الأصلي الذي کان علی عہد النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم بین یدی المنبر ہو مذہب الطحاوي … وفي فتاویٰ العتابي ہو المختار، وبہ قال الشافعي رحمہ اللّٰہ وأحمد وأکثر الفقہاء الأمصار، ونص المرغیناني أنہ الصحیح‘‘(۱)’’وفي الرد: حاصلہ أن السعي نفسہ فرض والواجب کونہ في وقت أذان الأول الخ‘‘(۲)(۱) بدرالدین العینی، عمدۃ القاري، ’’کتاب الصلاۃ: باب المشي إلی الجمعۃ‘‘: ج ۵، ص: ۶۲، ۶۳۔(۲) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الجمعۃ، مطلب في حکم المرقي بین یدي الخطیب‘‘: ج ۳، ص: ۳۸۔
فتاوى دار العلوم وقف ديوبند: ج 8، ص: 158