Frequently Asked Questions
Islamic Creed (Aqaaid)
Ref. No. 2831/45-4434
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
Your question is not clear. If you want to know the status of one who throws the unused wrapper with the halal marks in the trash, so it does not make one a disbeliever and you should not be in doubt unreasonably. If you want to know anything else, do re-send your query.
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
طلاق و تفریق
Ref. No. 1079 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ بلا وجہ شرعی طلاق دینا اللہ کے نزدیک سخت ناپسندیدہ عمل ہے، ابغض المباحات الی اللہ الطلاق۔ اس لئے طلاق دینے سے بہر صورت اجتناب کیا جانا چاہیے۔ عورتیں کمزور اور کم عقل ہوتی ہیں، ان کی غلطیوں کو معاف کردیا جائے۔ نافرمانی حد سے بڑھے تو بستر الگ کردیا جائے، باز نہ آنے پر گھر کے افراد بیٹھ کر معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کریں ۔ لیکن ان تمام کوششوں کے باوجود طلاق دینا ہی ناگزیر ہو تو عورت کے پاکی کے ایام میں ایک طلاق دے کر اس سے الگ ہوجائے،تین حیض پورے گذرنے سے پہلے اگر بیوی کو واپس نکاح میں لینا ہو تو رجعت کرلے اور دوگواہوں کی موجودگی میں کہے کہ گواہ رہو میں نے رجعت کرلی، اور اگر تین ماہواری پوری ہوگئی تو اب عورت نکاح سے نکل گئی ، اور جس سے چاہے گی نکاح کرسکے گی۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
اسلامی عقائد
Ref. No. 878
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم-: میت کی قبر کے پاس اذان دینے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، عالم برزخ کے احوال دنیا کے احوال سے مختلف ہیں، اس لئے مقصد اذان کی تعیین بھی ناقابل فہم ہے، قبر کے اوپر درخت کی ہری ڈالی رکھنا درست ہے اور اس کے کفن پر خوشبو چھڑکنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اور قبر پر بھی چھڑکا جاسکتا ہے، تاہم اگربتی جلانے سے بعض مرتبہ آگ وغیرہ لگنے کا خطرہ رہتا ہے اس لئے اس سے احتراز کیا جانا بہتر ہے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب878
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
بدعات و منکرات
متفرقات
Ref. No. 41/1027
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ضرار نام رکھنا درست نہیں ہے، اس لئے کہ اس کا معنی ہے نقصان پہنچانے والا، اور نام کے معانی کے اثرات انسان کی ذات پر پڑتے ہیں۔ اس لئے کوئی دوسرا نام رکھ لینا چاہئے جیسے عبد اللہ ، عبدالجبار ،زبیر وغیرہ۔ ہاں، اگر جرّار جیم سے ہو تو معنی میں کوئی خرابی نہیں ہے، جرار کے معنی ہیں کھینچنے والا، بہادر، دلیر۔ اس لئے یہ نام رکھا جاسکتاہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
تجارت و ملازمت
Ref. No. 926/41-47B
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ والد صاحب نے بوقت وفات جو جائداد چھوڑی وہی ترکہ ہے، اور تقسیم میراث سے قبل بھائیوں نے کاروبار کرکے جو منافع کمائے اس پر انہیں کا حق ہے، دیگر ورثہ اس کے مستحق نہیں ہیں۔ والد کے وفات کے وقت جس قدر جائداد موجود تھی اسی کو ورثہ میں تقسیم کیا جائے گا، اور جو کسی وارث نے کمایا وہ اس کا اپنا ہے؛ اسے منہا کرکے تقسیمِ ترکہ عمل میں آئےگی۔
ولو تصرف احد الورثۃ فی الترکۃ المشترکۃ وربح فالربح للمتصرف وحدہ (فتاوی ھندیۃ 2/346)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نماز / جمعہ و عیدین
Ref. No. 1486/42-1250
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ صورت میں جبکہ امام صاحب بیٹھنے کے قریب تھے، ان پر سجدہ سہو لازم نہیں تھا، ان کو سجدہ سہو نہیں کرنا چاہئے تھا۔ تاہم اگر سجدہ سہو کرلیا تو بھی صحیح قول کے مطابق نماز درست ہوگئی۔ تاہم سجدہ سہو کا مذکورہ طریقہ درست نہیں ہے، سجدہ سہو کے لئے التحیات ضروری ہے، احناف کے یہاں سجدہ سہو ، التحیات دو سجدے اور سلام کے مجموعہ کا نام ہے۔
وإن قعد الأخير ثم قام عاد وسلم من غير إعادة التشهد. فإن سجد لم يبطل فرضه وضم إليها أخرى لتصير الزائدتان له نافلة وسجد للسهو. (نورالایضاح، باب سجود السھو 1/96) ثم في القيام إلى الخامسة إن كان قعد على الرابعة وينتظره المقتدي قاعدا، فإن سلم من غير إعادة التشهد سلم المقتدي معه (شامی باب الوتر والنوافل 2/12)
ولو ظن الإمام السهو فسجد له فتابعه فبان أن لا سهو فالأشبه الفساد لاقتدائه في موضع الانفراد. (شامی، باب الاستخلاف 1/599) ولو ظن الإمام أن عليه سهوا فسجد للسهو فتابعه المسبوق فيه ثم علم أنه لم يكن عليه سهو فأشهر الروايتين أن صلاة المسبوق تفسد؛ لأنه اقتدى في موضع الانفراد قال الفقيه أبو الليث: في زماننا لا تفسد. هكذا في الظهيرية. (الھندیۃ الفصل السابع فی المسبوق اللاحق 1/92)
وَمَنْ سَهَا عَنْ الْقَعْدَةِ الْأُولَى ثُمَّ تَذَكَّرَ وَهُوَ إلَى حَالَةِ الْقُعُودِ أَقْرَبُ عَادَ وَقَعَدَ وَتَشَهَّدَ لِأَنَّ مَا يَقْرُبُ مِنْ الشَّيْءِ يَأْخُذُ حُكْمَهُ، ثُمَّ قِيلَ يَسْجُدُ لِلسَّهْوِ لِلتَّأْخِيرِ. وَالْأَصَحُّ أَنَّهُ لَا يَسْجُدُ كَمَا إذَا لَمْ يَقُمْ وَلَوْ كَانَ إلَى الْقِيَامِ أَقْرَبَ لَمْ يَعُدْ لِأَنَّهُ كَالْقَائِمِ مَعْنًى،وَيَسْجُدُ لِلسَّهْوِ لِأَنَّهُ تَرَكَ الْوَاجِبَ. )مرغيناني، الهداية شرح البداية، 1: 75، المكتبة الاسلامية(
إذا ظن الإمام أنه عليه سهواً فسجد للسهو وتابعه المسبوق في ذلك ثم علم أن الامام لم يكن عليه سهو فيه روايتان ... وقال الإمام أبو حفص الكبير: لايفسد، والصدر الشهيد أخذ به في واقعاته، وإن لم يعلم الإمام أن ليس عليه سهو لم يفسد صلاة المسبوق عندهم جميعاً".(خلاصۃ الفتاوی 1/163، امجداکیڈمی)
ویجب سجدتان بتشھد و تسلیم – ھما واجبان بعد سجود السھو لان الاولین ارتفعا بالسجود (مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی، شیخ الھند دیوبند، ص 460)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
اسلامی عقائد
الجواب وباللّٰہ التوفیق:زکوٰۃ کا منکر کافر ہے اور عشر کا منکر کافر نہیں؛ بلکہ فاسق اور سخت گناہگار ہے۔
عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما، عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: بني الإسلام علی خمس علی أن یعبد اللّٰہ، ویکفر بما دونہ وأقام الصلاۃ وإیتاء الزکوۃ وحجَّ البیت، وصوم رمضان۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الإیمان: باب بیان أرکان الإسلام ودعائمۃ العظام‘‘: ج ۱، ص: ۴۵، رقم: ۱۶)
قال اللّٰہ تعالیٰ: سورۃ أنزلناہا وفرضناہا أي قدرناہا وقطعنا الأحکام فیہا قطعاً، والفرائض في الشرع مقدرۃ لا تحتمل زیادۃ ولا نقصانا أي مقطوعۃ ثبتت بدلیل لا شبہۃ فیہ مثل الإیمان والصلاۃ والزکاۃ والحج وسمیت مکتوبۃ۔ (علی بن محمد البزدوي الحنفي، أصول البزدوي، کنز الوصول إلی معرفۃ الأصول: ج ۱، ص: ۱۳۶)
أما الفرض فحکمہ اللزوم علماً وتصدیقاً بالقلب، وہو الإسلام وعملاً بالبدن، وہو من أرکان الشرائع ویکفر جاحدہ ویفسق تارکہ بلا عذرٍ۔ (علی بن محمد البزدوي الحنفي، أصول البزدوي، کنز الوصول إلی معرفۃ الأصول: ج ۱، ص: ۱۳۶-۱۳۷)
لزوم الإتیان بہ، مع ثواب فاعلہ، وعقاب تارکہ، ویکفر منکرہ۔ (وہبۃ بن مصطفیٰ، ’’الفقہ الإسلامي وأدلتہ، المصطلحات الفقہیۃ العامۃ‘‘: ج ۱، ص: ۶۷)
تجارت و ملازمت
Ref. No. 1842/43-1661
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ شرعی احکام کو مدنظر رکھتے ہوئے شیعوں کے ساتھ تجارت کرنے میں کوئی گناہ نہیں، اور غالی شیعہ سے بھی تجارتی لین دین کیاجاسکتاہے جس طرح کہ غیرمسلموں سے تجارتی لین دین کیا جاسکتاہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
اسلامی عقائد
Ref. No. 2138/44-2196
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہماری معلومات کے مطابق ہنڈی کے ذریعہ پیسے بھیجنا قانونا جرم ہے، اس لئے اس کاروبار سے گریز کرنا لازم ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند