Frequently Asked Questions
اسلامی عقائد
Ref. o. 41/923
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر حالت زیادہ نازک ہے تو دن میں کسی وقت عیادت کے لئے جانے کی گنجائش ہے، البتہ جلد واپس آجائے اورعدت والے گھر میں ہی رات گزارے۔ وتعتدان أي معتدۃ طلاق وموت في بیت وجبت فیہ، ولا یخرجان منہ إلا أن تخرج أو ینہدم المنزل أو تخاف إنہدامہ أو تلف مالہا أو لا تجد کراء البیت ونحو ذٰلک من الضرورات، فتخرج لأقرب موضع إلیہ۔ (الہدایۃ ۲؍۴۲۸)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Islamic Creed (Aqaaid)
Ref. No. 1015/41-169
In the name of Allah the most gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
Tawaf-e-Wida (Farewell Tawaf) is achieved if a person performs any Tawaf even an optional tawaf after Tawaf-e-Ziyarat. Doing tawaf-e-Wida is wajib for an Afaqi. Any tawaf offered after tawaf-e-ziyarat will suffice for Tawaf-e-Widaa. However, if a person leaves Tawaf-e-Widaa completely, then Dum becomes obligatory on him. Since you have completed all the rituals of hajj, your wife is Halal for you.
And Allah knows best
Darul ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
Prayer / Friday & Eidain prayers
اسلامی عقائد
الجواب وباللّٰہ التوفیق:ایمان مجمل کے الفاظ میں حقیقتِ نسبت کو بیان کیا ہے، اور قرآن پاک میں نسبت ادب کو بیان کیا ہے کہ شر کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کرنا بے ادبی ہے۔ (۱)
۱) قولہ تعالی: {مَآ أَصَابَکَ مِنْ حَسَنَۃٍ فَمِنَ اللّٰہِز وَمَا أَصَابَکَ مِنْ سَیِّئَۃٍ فَمِنْ نَّفْسِکَط} (النساء: ۷۹) وہذا الاختلاف منہي، أي علی ہذا الوجہ، وإنما الطریق في مثل تلک الآیات أن یؤخذ ما علیہ إجماع المسلمین، ویئوّل الایۃ الأخری کما نقول: العقد الإجماع علی أنّ الکلّ بتقدیر اللّٰہ تعالی، وأمّا قولہ تعالی: {مَا أَصَابَک} (النساء:۷۹) إِلَخْ۔ فذہب المفسرون إلی أنّہ متّصل بما قبلہ، والمعني {فَمَالِ ھٰٓؤُلَآئِ الْقَوْمِ لَا یَکَادُوْنَ یَفْقَھُوْنَ حَدِیْثًا ہ۷۸} (النساء:۷۸) یعني: أنّ المنافقین لا یعلمون ما ہو الصّواب، {وَیَقُوْلُوْنَ ماَ أَصَابَکَ إِلَخ} وقیل: الآیۃ مستأنفۃ أي: ما أصابک یا محمّد أو یا إنسان من حسنۃ، أي: فتح وغنیمۃ وراحۃ وغیرہا، فمن فضل اللّٰہ، {وَمَا أَصَابَکَ مِنْ سَیِّئَۃٍ} أي: من ہزیمۃ وتلف مال ومرض فہو جزاء ما عملت من الذّنوب کما قال تعالی: {وَمَآ أَصَابَکُمْ مِّنْ مُّصِیْبَۃٍ فَبِمَا کَسَبَتْ أَیْدِیْکُمْ وَیَعْفُوْ عَنْ کَثِیْرٍہط۳۰} (الشوری:۳۰) (ملا علي القاري، مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح،’’کتاب العلم‘‘: ج ۱، ص: ۴۴۹، رقم: ۲۳۷)
زیب و زینت و حجاب
Ref. No. 1889/43-1762
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر کوئی مسلمان عورت منگل سوتر کو بطور زیور کے پہنے ، اور اس سے مشرکانہ رسم سے مشابہت کا ارادہ نہ ہو، تو اس کی گنجائش توہے، تاہم جو چیز مشرکانہ رسم و رواج میں سےہو اور غیرمسلم عورتوں سے مشابہت ہوتی ہو تو ایسی چیز کا ایک مسلمان عورت کے لئے استعمال یقینا مکروہ ہوگا۔ حدیث میں ہے من تشبه بقوم فھو منھم
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
نکاح و شادی
Ref. No. 2084/44-2093
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ الفاظ سے اصل مسئلہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اوراصل مسئلہ یہ ہے کہ شوہر کے انتقال کے بعد جب تک بیوہ عدت میں ہوتی ہے، شوہر کے نکاح میں باقی رہتی ہے، اس لئے بیوہ اپنے شوہر کو غسل دے سکتی ہے۔ البتہ شوہر کے لئےمردہ بیوی کوغسل دینا شرعاً جائز نہیں ہے؛ کیونکہ اس صورت میں نکاح بالکلیہ ختم ہو چکا ہوتا ہے۔
ویمنع زوجہا من غسلہا ومسہا لا من النظر إلیہا علی الأصح ․․․․․․ وہی لاتمنع من ذلک ․․․․․․ قلت: أي لأنہا تلزمہا عدة الوفاة ولولم یدخل بہا، وفی البدائع: المرأة تغسل زوجہا لأن إباحة الغسل مستفادة بالنکاح، فتبقی مابقي النکاح والنکاح بعد الموت باقی إلی أن تنقضي العدة الخ (درمختار مع الشامی: ۳/۹۰، ۹۱، ط: زکریا) ۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
اسلامی عقائد
اسلامی عقائد
الجواب وباللّٰہ التوفیق:آپ کا جذبہ اور فکر قابل ستائش اور صد تعریف ہے۔ اتباع شریعت کا عزم کاش جملہ سجادہ نشینوں کے قلوب میں جاںگزیں ہوجائے اور یہ خانقاہیں سابق کی طرح اصلاح اور اشاعت دین اورمعاشرہ میں سدھار کی خدمات انجام دیں۔
مندرجہ ذیل صندل کا شریعت میں کوئی وجود نہیں ہے، نہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے ایسا کیا اور نہ تابعین و تبع تابعین نے، نہ اسلاف عظام و بزرگان دین نے ایسا کیا، یہ بدعت ہے اور بدعت کو ضلالت وگمراہی کہا گیا ہے۔(۱) جمعہ کے خطبہ میں خطیب بھی یہی بتلاتا ہے۔ سرہند شریف میں بھی درگاہ ہے، وہاں سالانہ عرس کے موقع پر قرآن خوانی، نعت گوئی اور وعظ کے سواء اور کچھ نہیں ہوتا۔ ہزاروں افراد اس موقع پر جمع ہوتے ہیں اور ان کا وظیفہ بھی ہوتا ہے، نہ صندل، نہ قوالی، نہ گانا بجانا، یہ سب کے لئے ایک نمونہ ہے۔
۱) وأما أہل السنۃ والجماعۃ فیقولون في کل فعل وقول لم یثبت عن الصحابۃ رضي اللّٰہ عنہم ہو بدعۃ لأنہ لو کان خیراً لسبقونا إلیہ، لأنہم لم یترکوا خصلۃ من خصال الخیر إلا وقد بادروا إلیہا۔ (ابن کثیر، تفسیر ابن کثیر، ’’سورۃ الأحقاف: ۱۰-۱۴‘‘ : ج ۷، ص: ۲۵۶)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص379
قرآن کریم اور تفسیر
الجواب وباللّٰہ التوفیق:مسابقہ قرأت کا عنوان ہو یا مظاہرہ قرأت کا اس سے قرآن کو بہترین طریقہ پر پڑھنے کا رواج پیدا ہوتا ہے، جب کہ حدیث شریف میں بھی فرمایا کہ ’’حسنوا القرآن بأصواتکم‘‘ کہ قرآن پاک کو بہترین سے بہترین انداز پر پڑھو کہ اس میں شان اسلام کو سلام ہے؛ اس لیے یہ امر مستحسن ہے اور باقی رہا انعام کا معاملہ یہ ترغیب کے لیے ہے، اس کو بھی جائز قرار دیا جاسکتا کہ ترغیب عبادت اعانت علی الطاعت کے قبیل سے ہے جس پر وعدہ ثواب ہے۔
البتہ نمبر کی کمی زیادتی کی وجہ سے ممتحن کی غیبت کرنے والا گنہگار ہوگا۔ جب کہ یہ باتیں تمام امتحانات میں ہوتی ہیں، مدارس دینیہ اسلامیہ کے امتحانات ہوں یا اسکولوں اور کالجوں کے ، آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ اس کے محاسن پر نظر ڈالیں۔(۱)
(۱) ویجوز إذا کان البدل من جانب واحد بأن قال إن سبقتک فلی کذا وإن سبقتني فلا شيء لک وإن کان البدل من الجانبین فہو حرام لأنہ قمارٌ إلا إذا أدخلا محلِّلاً بینہما … إلی … وما یفعلہ الأمراء فہو جائز بأن أن یقولوا الإثنین أیکما سبق فلہ کذا۔ (ابن عبادین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الحظر والإباحۃ‘‘: ج ۹، ص: ۳۱۰)
عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ قال ما أذن اللّٰہ لشيء ما أذن النبي حسن الصوت یتغني بالقرآن۔ (أخرجہ مسلم، في سننہ، ’’کتاب فضائل القرآن: باب استحباب تحسین الصوت بالقرآن: ج ۱، ص: ۲۶۸، رقم: ۷۹۲)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص60
طہارت / وضو و غسل
الجواب وباللہ التوفیق:اس سے وضو کرنا درست ہے(۱) ’’و تجوز الطہارۃ بماء خالطہ شيء طاھر، إلی قولہ: والماء الذي یختلط بہ الأشنان أوالصابون أو الزعفران بشرط أن تکون الغلبۃ للماء من حیث الأجزاء بأن تکون أجزاء الماء أکثر من أجزاء المخالط۔ ہذا إذا لم یزل منہ اسم الماء الخ، کبیري‘‘۔(۲)
(۱) و تجوز الطھارۃ بالماء المطلق کماء السماء والعین والبئر والأودیۃ والبحار، و إن غیر طاھر بعض أوصافہ کالتراب والزعفران والصابون(عبدالرحمٰن بن محمد، مجمع الأنہر،کتاب الطہارۃ، ج ۱، ص:۴۴)
(۲) ابراہیم حلبي، کبیري، فصل في بیان أحکام المیاہ، ص:۷۸
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص458