نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: احادیث میں تین جگہ سکتہ کا ذکر ملتا ہے ان میں سے ایک جگہ {ولا الضالین} کے بعد ہے تاکہ آمین کہہ لے؛ اس لیے حنفیہ کے نزدیک مختصر سکتہ کا حکم ہے سکتہ طویلہ مکروہ ہے،(۱) مذکورہ امام اگرطویل سکتہ کرتے ہیں تو ان کے پیچھے نماز مع الکراہت ادا ہو جاتی ہے؛ لیکن اگر امام بلا عذر ایسا کرتے ہیں، تو اس کی عادت ترک کردیں۔
(۱) قال سعید: فقلنا لقتادۃ:  ماہاتان السکتتان ؟ قال: إذا دخل في صلاتہ وإذا فرغ من القراء ۃ۔ ثم قال بعد ذلک: وإذا قرأ: ولا الضالین۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الصلاۃ عن رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، باب ما جاء في السکتتین‘‘: ج۱، ص: ۵۹، رقم: ۲۵۱)

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص157

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب و باللّٰہ التوفیق: قرآن کریم کی تلاوت قواعد تجوید کی رعایت کے ساتھ کرنی چاہئے اور امام صاحب کو تو اس کا خاص خیال رکھنا چاہئے اور اسی کو امام بنانا چاہئے جو قواعد تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھے۔ باقی اگر معنی میں تغیر نہ ہو تو نماز ادا ہوجاتی ہے۔
’’والأحق بالإمامۃ تقدیماً بل نصباً الأعلم بأحکام الصلاۃ ثم الأحسن تلاوۃ وتجویدا للقراء ۃ … ومعنی الحسن في التلاوۃ أن یکون عالما بکیفیۃ الحروف والوقف وما یتعلق بہا‘‘(۱)

(۱)ابن عابدین، رد المحتار، ’’باب الإمامۃ‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۴، زکریا دیوبند۔)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص274

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: حرمین میں جو قیام اللیل کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی جاتی ہے، حنفی کے لیے اس میں شامل ہونا درست ہے؛ اس لیے کہ جو ائمہ اس نماز کی جماعت کرتے ہیں ان کے مذہب میں وہ نماز مشروع ہے مکروہ نہیں۔
’’الحنابلۃ قالوا: أما النوافل فمنہا ما تسن فیہ الجماعۃ وذلک کصلاۃ الاستسقاء والتراویح والعیدین ومنہا ما تباح فیہ الجماعۃ: کصلاۃ التہجد‘‘(۱)

 (۱)حاشیۃ الفقہ علی المذاہب الاربعۃ، ’’البلوغ وہل تصح إمامۃ الصبي‘‘: ج ۱، ص: ۲۳۲، دار الغد الجدید
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص384

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 39 / 

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جنازہ کی نماز مسجد میں  اور مسجد کے برآمدہ میں ادا کرنا  مکروہ ہے۔  اس کا انتظام مسجد کے باہر ہی ہونا چاہئے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

Ref. No. 1064/41-230

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔   اللہ تعالی کے نام دو قسم کے ہیں : ایک قسم ان اسمائے مبارکہ کی ہے جن کا استعمال دوسرے کے لئے ہو ہی نہیں سکتا ہے جیسے اللہ، رحمن، خالق، رازق وغیرہ۔ ان کا غیراللہ کے لئے استعمال کرنا  قطعی حرام ہے جیسے عبدالرحمن کو رحمن کہنا غلط  ہے۔ عبدالخالق کو خالق کہنا درست نہیں ہے۔

دوسری قسم ان ناموں کی ہے جن کا استعمال غیراللہ کے لئے بھی آیاہے،  جیسے قرآن مجید میں آپ ﷺ کے لئے رؤوف رحیم فرمایاگیا ہے۔ ایسے ناموں کو دوسروں  کے لئے بولنے کی گنجائش ہے۔ لہذا عزیز نام رکھنا یا رشید نام رکھنا اور اس نام سے پکارنا درست ہے۔

التسمیۃ باسم یوجد فی کتاب اللہ کالعلی والکبیر والرشید والبدیع جائزۃ وظاھرہ الجواز ولو معرفا بال (شامی کتاب الحظر والاباحۃ 9/598)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

عائلی مسائل

Ref. No. 1159/42-398

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ عورت کو اس کے پہلے شوہر سے جو مال ملا ہے جس کو تجارت میں لگاکر وہ بچوں کا خرچہ پورا کرتی ہے اس مال میں دوسرے شوہر کا کوئی حق نہیں ہے، اور نہ شوہر عورت سے زبردستی کرکے وہ پیسے لے سکتا ہے۔ اور اگر عورت شوہر کو وہ پیسے نہیں دیتی ہے تو عورت نافرمان نہیں کہلائے گی۔

  للرجال نصیب ممااکتسبوا وللنساء نصیب ممااکتسبن( سور ۃ النساء 32)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

اسلامی عقائد

Ref. No. 1887/43-1781

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  "اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں" یہ ایک اردو محاورہ ہے،  جس کا مطلب یہ ہوتاہے کہ اللہ کے یہاں انصاف ہے، اگر آج کسی کو اس کا حق نہیں ملا، اس کے کئے کی سزا نہیں ملی، تو کل کو ضرور ملے گی، اس کا حق ضائع نہیں ہوگا، اور اس کی دعا رائیگاں نہیں جائے گی، اس کا یہ مطلب کہ فوری سزا نہیں ملی، اسی کو بندوں کے اعتبار سے دیر ہونے تعبیرکیاگیاہے، اس جملہ سے کوئی کفر لازم نہیں آتاہے۔

ولو بعد حین: قال فی الحاشیۃ 13 الحین یستعمل لمطلق الوقت ولستۃ اشھر ولاربعین سنۃ واللہ اعلم بالمراد والمعنی لااضیع حقک ولا ارد دعائک ولو مضی زمان طویل (مشکوۃ، قبیل الباب الثالث، باب الدعوات 1/195 مکتبہ یاسرندیم دیوبند)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Hadith & Sunnah

Ref. No. 2083/44-2082

In the name of Allah the most Gracious the most Merciful

The answer to your question is as follows:

In Islam, the concept of halal and haram is because of the command of Allah (sw). The things which have been declared haram by Allah or by His Prophet (saws) are Haraam forever. The basic concept of Islam is that if a doctor forbids someone from something with valid reason, and the patient refrains from the same. When we follow the prescription of doctor believing that whatever he has prescribed is useful for our health, then Allah Who is the Creator of this universe, if He commands to stay away from something for our physical or spiritual benefits, it is necessary for us to follow His orders. Whatever command we receive from Allah has wisdom behind it, though we know that wisdom or not.

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

 

اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ شخص کے لئے جائز نہیں کہ مندر میں جاکر مورتیوں کے سامنے ہاتھ جوڑے خواہ سیاست میں کیوں نہ ہو؛ اس لئے کہ یہ بظاہر غیر اللہ کی پوجا اور عبادت ہے اور جیسے کہ حقیقتاً غیر اللہ کی پوجا جائز نہیں ظاہراً بھی جائز نہیں نیز یہ کہ کس کس کے سامنے یہ شخص اس عمل کے سیاسی ہونے کی تشریح کرے گا، لوگ تو ظاہر حال کے دیکھنے کے مکلف ہیں ہر طرف سے یہ شخص متہم ہوگا اور چونکہ یہ شخص شرعاً کافر نہیں ہوا اس لئے تجدید نکاح لازم نہیں ہے۔ (۱)

(۱) الکفر شيء عظیم فلا أجعل المؤمن کافراً حتی وجدت روایۃ أنہ لا یکفر … إلی قولہ … لا یفتي بکفر مسلم أمکن حمل کلامہ علی محمل حسن۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الجہاد: باب المرتد، مطلب: ما یشک أنہ ردۃ لا یحکم بہا‘‘: ج ۶، ص: ۳۵۸)

إذا کانت في المسألۃ وجوہٌ توجب الکفر، ووجہ واحدٌ یمنع، فعلی المفتي أن یمیل إلی ذلک الوجہ: کذا في الخلاصۃ۔ … ثم إن کان کانت نیۃ القائل الوجہ الذي یمنع التکفیر فہو مسلم۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب السیر: الباب التاسع: في أحکام المرتدین، ومنہا: ما یتعلق بتلقین الکفر‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۳)

 

دار العلوم وقف دیوبند

(فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند جلد اول ص 176)

 

فقہ

Ref. No. 2210/44-2341

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگرشوہر نے اس عورت کو طلاق دیدی اور عدت گزرگئی تو اسی کے ساتھ نذر بھی ختم ہوگئی، اب اگر شوہر کا وہ کام ہوگیا تو عورت کے لئے نذر پوری کرنا لازم  نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند