Frequently Asked Questions
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
Ref. No. 40/1070
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر ہیرا استعمال کے لئے ہےتو اس پر زکوۃ نہیں اور اگر برائے تجارت ہے تو اس پر زکوۃ لازم ہے ۔ وائٹ گولڈ اگر خالص گولڈ ہے یا ملاوٹ ہے مگر سونا غالب ہے تو اس پر زکوۃ ہوگی اور اگر ملاوٹ زیادہ مقدار میں ہے اور سونا کم ہے تو اس پر زکوۃ نہیں ہوگی۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 941/41-65 B
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس خواب سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ آپ نے باوضو اور مختلف سورتیں پڑھ کر سونے کا اہتما م کیا ، اس لئے شیطان آپ کو وسوسہ میں ڈالنا چاہتا ہے۔ آپ آیت الکرسی ، چاروں قل پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور اپنے کمرہ، گھر، بیڈ کے چاروں طرف پھونک مارکر حصار کریں، ان شاء اللہ مفید ہوگا۔ امتحان یا کسی بھی مقصد میں کامیابی کے لئے سورہ بنی اسرائیل پارہ نمبر 15 آیت نمبر 80 کا ورد رکھیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
طہارت / وضو و غسل
Ref. No. 973/41-115
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دھوبی عموما اتنا پانی استعمال کرتے ہیں کہ جس سے کپڑے پاک ہوجاتے ہیں۔ اس لئے شبہ کی کوئی بات نہیں۔ تاہم اگر کوئی تردد ہو تو دھوبی کو کہہ دیا جائے کہ پاکی کا خیال رکھے اور آخر میں بالکل صاف پانی سے کپڑے کو نکالے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
طلاق و تفریق
نماز / جمعہ و عیدین
Ref. No. 1704/43-1359
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ غروب آفتاب کا وقت ، مکروہ وقت ہے، لیکن اسی دن کی نماز عصر پڑھنے کی گنجائش ہے۔ اگرعصر کی نماز پڑھتے ہوئے آفتاب غروب ہوگیا ، تو مکروہ وقت ختم ہوکر اب صحیح وقت شروع ہوگیا ، اس لئے نماز درست ہوجائے گی۔ فجر کے وقت کا مسئلہ اس سے مختلف ہے، یعنی اگر کسی نے فجر کی نماز شروع کی اور دوران نماز آفتاب طلوع ہوگیا تو نماز فاسد ہوجائے گی۔ کیونکہ صحیح وقت میں اس نے نماز شروع کی اور اب مکروہ وقت شروع ہوگیا، اس لئے نماز درست ہوجائے گی۔
''و کرہ صلوۃ الی قولہ الا عصر یومہ وفی الشرح: فلایکرہ فعلہ لادائہ کماوجب بخلاف الفجر (شامی، کتاب الصلوۃ 1/373)
والصلاة منهي عنها في هذا الوقت وفي عصر يومه يتضيق الوجوب في هذا الوقت وقد وجبت عليه ناقصة وأداها كما وجبت بخلاف الفجر إذا طلعت فيها الشمس؛ لأن الوجوب يتضيق بآخر وقتها ولا نهي في آخر وقت الفجر وإنما النهي يتوجه بعد خروج وقتها فقد وجبت عليه الصلاة كاملة فلا تتأدى بالناقصة فهو الفرق والله أعلم (بدائع الصنائع، فصل حکم صلوات الخوف اذا فسدت 1/247)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
طہارت / وضو و غسل
Ref. No. 2335/44-3496
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہوا خارج ہونے سے وضو ٹوٹ گیا اس لئے ہوا خارج ہونے سے پہلے جو اعضاء دھوچکا تھا ان کو دوبارہ دھوئے یعنی از سر نو وضو کرے۔
الفقه على المذاهب الأربعة (1/ 49):
’’ومنها: أن لا يوجد من المتوضئ ما ينافي الوضوء مثل أن يصدر منه ناقض للوضوء في أثناء الوضوء. فلو غسل وجهه ويديه مثلاً ثم أحدث فإنه يجب عليه أن يبدأ الوضوء من أوله. إلا إذا كان من أصحاب الأعذار‘‘.
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Prayer / Friday & Eidain prayers
Ref. No. 244945-3709
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
A Musafir Muqtadi will pray full namaz behind a Muqeem imam and it is not permissible for him to do Qasr. The said person does not know the proper ruling of namaz . The one, who has shortened the prayer behind the muqeem imam, is obliged to repeat the prayer, and in such a case he will do Qasr while repeating the prayer.
And Allah knows best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
اسلامی عقائد
Ref. No. 2504/45-3823
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بینک والوں کو اپنی دوکان یا مکان کرایہ پر دینا جائز ہے البتہ ضرورت نہ ہو تو نہ دینا بہتر ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
حدیث و سنت
الجواب وباللّٰہ التوفیق:خوشبو دل ودماغ کو معطر کرتی ہے اور عقل میں اضافہ کرتی ہے اور عقل دین کو قائم رکھتی ہے؛ اس لئے خوشبو محبوب ہے اور عورتیں مردوں کے لئے عفت وپاکدامنی اور امت میں اضافہ کا ذریعہ ہیں؛ اس لیے عورتیں محبوب ہیں اور نماز اسلامی رکن اور دین کی بنیاد ہے اور نماز کے وقت دربار خداوندی میں حاضری ہوتی ہے؛ اس لئے نماز محبوب ہے۔(۱)
(۱) وعن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا قالت: کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یعجبہ من الدنیا ثلاثۃ: الطعام والنساء والطیب، فأصاب اثنین ولم یصب واحداً أصاب النساء والطیب ولم یصب الطعام رواہ أحمد۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب الرقاق: باب فضل الفقراء‘‘: ج ۲، ص: ۴۴۹، رقم: ۵۲۶۰)
وعن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا، قالت: کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یعجبہ من الدنیا ثلثۃ) أي ثلاثۃ أشیاء کما في روایۃ (الطعام) أي حفظا لبدنہ وتقویۃ علی دینہ (والنساء) أيصونا النفسہ النفیسہ عن الخواطر الخسیسۃ (والطیب) أي لتقویۃ الدماغ الذي ہو محل العقل عند بعض الحکماء الخ۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب الرقاق: باب فضل الفقراء وماکان من عیش النبي صلی اللہ علیہ وسلم‘‘: ج ۵، ص: ۲۳)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص125
طہارت / وضو و غسل
الجواب وباللہ التوفیق:دونوں قسم کے نلوں کا پانی استعمال کرنا اور اس سے وضو وغسل کرنا شرعاً جائز ہے(۱) اور پانی کا جب تک ناپاک ہونے کا یقین نہ ہو اس کو پاک سمجھا جائے گا۔(۲)
(۱) عن أبي سعید الخدريؓ قال: قیل یارسول اللّٰہ ﷺ أنتوضأ من بئر بضاعۃ؟ فقال رسول اللّٰہ ﷺ: إن الماء طھور لا ینجسہ شيء۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، کتاب الطہارۃ، باب ما جاء أن الماء لاینجسہ شيء، ج۱، ص:۲۱، رقم :۶۶)
(۲) الیقین لا یرفع بالشک (ابن نجیم، الأشباہ والنظائر، ج۱، ص۱۳)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص477