نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں باہمی مشورے سے جو امام صاحب کا تقرر کیا گیا ہے وہ بالکل صحیح اور درست کیا ہے مرحوم امام صاحب کے کسی وارث کے لیے اس میں دخل دینا اور اپنے تقرر پر اصرار کرنا یا اپنا کوئی حق سمجھنا جائز نہیں ہے اہل محلہ پر ان کا تقرر ضروری نہیں ہے امامت کے لیے جو زیادہ مفید اور لائق ہو اسی کو امام بنانا چاہئے اس لیے بشرط صحت سوال نئے امام کا جو تقرر کیا گیا ہے وہ درست ہے۔(۱)

(۱) ولایۃ الأذان والإقامۃ لباني المسجد مطلقًا وکذا الإمامۃ لوعدلا، مطلقًا أي عدلا أولا، وفي الأشباہ ولد الباني وعشیرتہ أولٰی من غیرہم۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الأذان، مطلب ہل باشر النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم الأذان بنفسہ‘‘: ج۲، ص: ۷۱، دارالفکر)
الأولٰی بالإمامۃ أعلمہم بأحکام الصلاۃ ہکذا فيالمضمرات وہو الظاہر ہکذا في البحر الرائق۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل الثالث في بیان من یصلح إماماً لغیرہ‘‘: ج۱، ص: ۱۴۲، دارالفکر)

 

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص311

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مذکورہ میں دونوں صورتیں درست ہیں، امام بھی آگے بڑھ سکتاہے اور مقتدی بھی پیچھے ہوسکتے ہیں، ایسے مقامات میں عام طورپر ایسا کرسکتے ہیں کہ مقتدی کو آہستہ سے کھینچ کر پیچھے کردیا جائے شرط یہ ہے کہ مقتدی کی نماز کے فساد کا اندیشہ نہ ہو۔(۲)

(۲) إذا اقتدی بإمام فجاء آخر یتقدم الإمام موضع سجودہ کذا في مختارات النوازل۔…وفي القہستاني عن الجلابي أن المقتدي یتأخر عن الیمین إلی خلف إذا جاء آخر۔اہـ وفي الفتح: ولو اقتدی واحد بآخر فجاء ثالث یجذب المقتدي بعد التکبیر ولو جذبہ قبل التکبیر لا یضرہ، وقیل یتقدم الإمام اہـ۔ ومقتضاہ أن الثالث یقتدي متأخرا ومقتضی القول بتقدم الإمام أنہ یقوم بجنب المقتدي الأول۔ والذي یظہر أنہ ینبغي للمقتدي التأخر إذا جاء ثالث فإن تأخر وإلا جذبہ الثالث إن لم یخش إفساد صلاتہ۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب ہل الإساء ۃ دون الکراہۃ أو أفحش منہا‘‘: ج ۲، ص: ۳۰۹)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص423

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ التوفیق: راجح قول کے موافق چوں کہ دونوں سجدے نماز کے فرض ہیں اس لیے ایک سجدہ فرض چھوٹ گیا اور فرض کے چھوٹ جانے سے نماز کا اعادہ فرض ہوتا ہے پس سجدہ سہو اس کے لیے ناکافی ہے اور اعادہ اس نماز کا فرض ہے۔(۲)

(۲) ومنہا السجود والسجود الثاني فرض کالأول بإجماع الأمۃ کذا في الزاہدي۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع في صفۃ الصلاۃ، الفصل الأول في فرائض الصلاۃ، ومنہا: السجود‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۷، زکریا)
 وتکرارہ تعبد أي تکرار السجود أمر تعبدي أي لم یعقل معناہ علی قول أکثر المشایخ تحقیقاً للابتلاء وقیل ثني ترغیما للشیطان حیث لم یسجد مرۃ فنحن نسجد مرتین۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، بحث الرکوع والسجود‘‘: ج۲، ص: ۱۳۵)

 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص336

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز استسقاء کا طریقہ یہ ہے کہ لوگ کسی میدان یا عیدگاہ میں جمع ہو جائیں، لباس معمولی ہو، نئے کپڑے بدل کر نہ جائیں، کسی غیر مسلم کو ساتھ نہ لیں، بوڑھے جوان سب ہی جمع ہوں، جمع ہونے سے قبل جس کے ذمہ قرض یا حقوق کسی کے ہوں ان کی ادائیگی کی حتی الامکان کوشش کریں، جمع ہو کر دو رکعت نماز بغیر اذان اور اقامت کے جماعت سے پڑھیں، امام دونوں رکعتوں میں قرأت جہری کرے، نماز کے بعد امام دو خطبے پڑھے جس طرح عید کے دن دو خطبے پڑھے جاتے ہیں اس کے بعد امام قبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑا ہو کر اللہ تعالیٰ سے پانی برسنے کی دعاء کرے اور استغفار کریں اور سب نمازی بھی انتہائی خشوع وخضوع اور گریہ وزاری کے ساتھ دعا کریں، تین روز تک ایسا ہی کریں(۱) امام محمد رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ امام پہلا خطبہ پڑھ کر چادر کو بھی پلٹے، یعنی داہنا رخ بائیں جانب نیچے کا اوپر اور اوپر کا نیچے کرلے۔ فتویٰ امام محمد رحمۃ اللہ علیہ کے ہی قول پر ہے۔(۲)

(۱) باب الاستسقاء۔ ہو دعاء واستغفار لأنہ السبب لإرسال الأمطار بلا جماعۃ مسنونۃ، بل ہي جائزۃ و بلا خطبۃ وقالا: تفعل کالعید، وہل یکبر للزوائد؟ خلاف و بلا قلب رداء خلافاً لمحمد و بلا حضور ذمي وإن کان الراجح أن دعاء الکافر قد یستجاب استدراجاً، وأما قولہ تعالیٰ {وما دعاء الکافرین إلا في ضلال} (سورۃ الغافر: ۵۰) ففي الآخرۃ۔ شروح۔ مجمع۔ وإن صلوا فرادی جاز … ویخرجون ثلاثۃ أیام متتابعات مشاۃ في ثیاب غسیلۃ أو مرقعۃ متذللین متواضعین خاشعین للّٰہ ناکسین رؤوسہم، ویقدمون الصدقۃ في کل یوم قبل خروجہم، ویجددون التوبۃ، ویستغفرون للمسلمین، ویستسقون بالضعفۃ والشیوخ۔ (الحصکفي: الدرالمختار مع رد المحتار’’کتاب الصلاۃ، باب الاستسقاء‘‘: ج ۳، ص: ۷۰- ۷۲، زکریا دیوبند)
(۲) واختار القدوري قول محمد، لأنہ علیہ الصلاۃ والسلام فعل ذلک نہر۔ وعلیہ الفتوی کما في شرح درر البحار۔ قال في النہر: وأما القوم فلا یقلبون أردیتہم عند کافۃ العلماء، خلافاً لمالک۔ (الحصکفي: رد المحتار مع الدرالمختار ’’کتاب الصلاۃ، باب الاستسقاء‘‘: ج ۳، ص: ۷۱، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص392

نماز / جمعہ و عیدین

 Ref. No. 1003

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں آیت کریمہ مذکورہ  کے چھوڑنے کی وجہ سے معنی میں ایسا تغیر پیداہوگیا جس سے سورت کا  مقصد ہی فوت ہوگیا، اس لئے نماز فاسد ہوگئی۔ نماز کااعادہ لازم ہے۔ ولوزاد کلمۃ او نقص کلمۃ او نقص حرفا او قدمہ او بدلہ بآخر۔۔۔۔ لم تفسد مالم یتغیرالمعنی (شامی ج1 ص633)

جس نماز میں ایسا ہوا ہے اسی نماز میں احتیاطا تین دن اعلان کردیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو معلوم ہوجائے اور وہ اعادہ کرلیں۔ 

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

احکام میت / وراثت و وصیت

Ref. No. 38 / 1072 

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم: مذکورہ مسئلہ کی دوصورتیں ہیں: (1) بیٹا کماکر باپ کو دیتا  ہے اور صراحۃ ً یا عرفاً باپ کو مالک بناتا ہے۔ (2) کماکر باپ کو دیتا ہے اور باپ کو مالک نہیں بناتا ہے۔ ؛ پہلی صورت میں وہ مال باپ کی ملکیت ہے اور اس میں وراثت جاری ہوگی، اور دوسری صورت میں وہ خود بیٹے کی ملکیت ہے۔ (مشکوۃ شریف، ہدایہ)۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

طلاق و تفریق

Ref. No. 40/1029

الجواب وباللہ التوفیق:

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ احکام شرعیہ سے ناواقفیت قابل قبول عذر نہیں ہے؟ لہذا صورت مسئولہ میں شرعی اعتبار سے فقہ حنفی میں  تین طلاقیں واقع ہوگئیں۔ اب واپسی کی کوئی شکل نہیں ہے۔ عورت عدت گزار کر کسی دوسرے مرد سے نکاح کرسکتی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

 

 دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 1069/41-229

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔  جمعہ کے صحیح ہونے کے لئے شہر، قصبہ یا قریہ کبیرہ کا ہونا ضروری ہے۔ چھوٹے گاؤں میں جمعہ کی نماز درست نہیں ہے۔ بڑے گاؤں کی تشریح میں علماء نے قریب تین ہزار کی آبادی کی بات لکھی ہے۔ آپ نے گاؤ ں کے جو احوال لکھے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ چھوٹا گاؤں ہے جس میں جمعہ درست نہیں ہے ۔

بہتر ہوگا کہ کسی قریبی مستند ادارے کے دو مفتیان کرام سے گاؤں  کا معائنہ کرادیا جائے ؛  معائنہ کے بعد وہ حضرات جو فرمائیں اسی پر عمل کرلیاجائے۔

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ امانت علی قاسمی

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

طلاق و تفریق

Ref. No. 1278/42-617

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   پہلی طلاق کے بعد  رجوع کرکے آپ ساتھ رہتے رہے، پھر آپ نے اب دوسری طلاق دی ہے،  تو گرچہ پہلی طلاق یاد نہیں تھی لیکن یہ دوسری طلاق بھی واقع ہوگئی۔ اب پھر رجوع کرکے اپنی بیوی کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔البتہ اس کا خیال رکھیں کہ آئندہ صرف ایک طلاق اور باقی ہے، اگر آپ نے تیسری طلاق بھی دیدی تو آپ کی بیوی سے آپ کا نکاح مکمل طور پر ختم ہوجائے گا اور دوبارہ نکاح بھی نہیں ہوگا۔ اس لئے اگر آئندہ پھر کبھی ایسی نوبت آئے تو آپسی مصالحت سے اس کو حل کرنے کی کوشش کریں اور طلاق ہرگز نہ دیں۔ الطلاق مرتان، فامساک بمعروف او تسریح باحسان الی قولہ فان طلقھا فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ (القرآن: 229/2)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 1402/42-817

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر مقتدی نے امام کو قیام کی حالت میں پایا اور امام قرات نہیں کررہاہے تو مقتدی  ثنا پڑھ کرامام کے پیچھے خاموش کھڑا رہے۔ اور امام کے ساتھ نماز پڑھتارہے۔ پھر امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی چھوٹی رکعت ادا کرنے کے لئے کھڑا ہو تو تعوذ وتسمیہ اور قرات سے  شروع کرے، اور ثنا نہ پڑھے۔  

(منها) أنه إذا أدرك الإمام في القراءة في الركعة التي يجهر فيها لا يأتي بالثناء. (الفتاوی الھندیۃ، الفصل السابع فی المسبوق واللاحق 1/90)

فقلنا: بأن المسبوق يأتي بالثناء متى دخل مع الإمام في الصلاة حتى يقع الثناء في محله وهو ما قبل أداء الأركان، واعتبرنا الحكم فيما أدرك، وفيما يقضي في حق القراءة، فجعلنا ما أدرك صلاته وما يقضي أول صلاته، فتجب القراءة عليه، فيما يقضي؛ لأن القراءة ركن لا تجوز الصلاة بدونها (المحیط البرھانی فی الفقہ النعمانی، الفصل الثالث والثلاثون فی حکم، 2/209)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند