اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:کمیونسٹ نظام میں اللہ اور اس کے رسول کا کوئی تصور نہیں ہے اور آپ اعتقاداً کمیونسٹ تھے(۲)؛ اس لئے آپ تجدید اسلام بھی کریں اور تجدید نکاح بھی کریں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں؛ اس نے آپ کو قعر ذلت وضلالت سے نکال کر اسلام سے سرفراز فرمایا، اگر صرف دو گواہوں کے سامنے ایجاب وقبول کرلیا، تو نکاح ہوجائے گا اور تنہائی میں توبہ واستغفار کریں اور

کلمہ پڑھ لیں، تو کافی ہے۔ (۱)

(۱) {وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْإِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ ج وَھُوَ فِي الْأٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ ہ۸۵} (سورۃ آل عمران: ۸۵)

{وَلَا تَنَازَعُوْا فَتَفْشَلُوْا وَتَذْھَبَ رِیْحُکُمْ وَاصْبِرُوْاط} (سورۃ الأنفال: ۴۶)

{وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰہِ جَمِیْعًا وَّلَا تَفَرَّقُوْا ص} (سورۃ آل عمران: ۱۰۳)

إن العقیدۃ الأساسیۃ للنظام الاشتراکی ہي عقیدۃ المادۃ اللتي تقول إن المادۃ ہي أصل الأشیاء ولا شيء لغیر المادۃ وہذا یعني إنکار وجود الخالق العظیم سبحانہ وتعالیٰ وبالثاني إنکار کل دین سماوي واعتبار ہا الإیمان بذلک أفیونا یحذر الشعوب کما یعتقد بذلک المارکسیون والتیتویون وأمثالہم۔ (حکم الإسلام في الاشتراکیہ: ص: ۱۱۹، بحوالہ فتاوی محمودیہ: ج ۴، ص: ۴۸۴)

(۱) واتفقوا علی أن التوبۃ من جمیع المعاصي واجبۃ۔ (نووي علی مسلم، ’’کتاب التوبۃ‘‘: ج ۲، ص: ۳۵۴)

یکفر إذا وصف اللّٰہ تعالیٰ بما لا یلیق بہ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب السیر، الباب التاسع: في أحکام المرتدین، موجبات الکفر أنواع، ومنہا: ما یتعلق بذات اللّٰہ تعالیٰ الخ‘‘: ج ۲، ص: ۲۷۱)

 

 

 

 

نکاح و شادی

Ref. No. 1905/43-1797

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   نکاح مذکور درست نہیں ہوا۔ فون پر نکاح کا مذکورہ طریقہ درست نہیں  تھا۔ نکاح کے لئے ایجاب و قبول کا ایک ہی مجلس میں ہونا شرط ہے جبکہ لڑکی مجلس میں موجود نہیں ہے، لڑکی کے والد اور دیگر حضرات گواہ بن سکتے تھے اگر ایجاب و قبول درست ہوتا۔اس لئے یہ نکاح درست نہیں ہوا تھا۔ البتہ  اگر لڑکی قاضی صاحب کو فون پر اپنا وکیل بنادیتی کہ میرا نکاح آپ فلاں سے کردیں، اور پھر مجلس میں قاضی صاحب کہدیتے کہ میں نے فلاں لڑکی کا نکاح آپ (لڑکے) سے کردیا تو اس طرح نکاح درست ہوجاتا۔  الغرض مذکورہ نکاح درست نہیں ہوا، اب دوبارہ درست طریقہ پر نکاح کرلیا جائے۔  

ومن شرائط الإیجاب والقبول اتحاد المجلس لو حاضرین وإن طال کمخیرة۔ (الدر المختار مع الشامي: 4/76، ط زکریا دیوبند)  

"(ومنها) أن يكون الإيجاب والقبول في مجلس واحد حتى لو اختلف المجلس بأن كانا حاضرين فأوجب أحدهما فقام الآخر عن المجلس قبل القبول أو اشتغل بعمل يوجب اختلاف المجلس لاينعقد وكذا إذا كان أحدهما غائبا لم ينعقد حتى لو قالت امرأة بحضرة شاهدين: زوجت نفسي من فلان وهو غائب فبلغه الخبر فقال: قبلت، أو قال رجل بحضرة شاهدين: تزوجت فلانة وهي غائبة فبلغها الخبر فقالت: زوجت نفسي منه لم يجز وإن كان القبول بحضرة ذينك الشاهدين، وهذا قول أبي حنيفة ومحمد - رحمهما الله تعالى- ولو أرسل إليها رسولاً أو كتب إليها بذلك كتاباً فقبلت بحضرة شاهدين سمعا كلام الرسول وقراءة الكتاب جاز؛ لاتحاد المجلس من حيث المعنى." (الفتاوى الهندية (1/ 269)

"ثم النكاح كما ينعقد بهذه الألفاظ بطريق الأصالة ينعقد بها بطريق النيابة، بالوكالة، والرسالة؛ لأن تصرف الوكيل كتصرف الموكل، وكلام الرسول كلام المرسل، والأصل في جواز الوكالة في باب النكاح ما روي أن النجاشي زوج رسول الله صلى الله عليه وسلم أم حبيبة - رضي الله عنها - فلايخلو ذلك إما أن فعله بأمر النبي صلى الله عليه وسلم أو لا بأمره، فإن فعله بأمره فهو وكيله، وإن فعله بغير أمره فقد أجاز النبي صلى الله عليه وسلم عقده والإجازة اللاحقة كالوكالة السابقة". (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 231)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 2016/44-1979

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  جب تک کسی جگہ 15 دن یا اس  سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت نہ ہو آپ مسافر رہیں گے،  چاہے  اس طرح  کتنی ہی مدت  گزرجائے۔

"و لو دخل مصرًا على عزم أن يخرج غدًا أو بعد غد ولم ينو مدة الإقامة حتى بقي على ذلك سنين قصر" لأن ابن عمر رضي الله عنه أقام بأذربيجان ستة أشهر وكان يقصر وعن جماعة من الصحابة رضي الله عنهم مثل ذلك". (الهداية في شرح بداية المبتدي 1 / 80)

"ويصير مقيماً بشيئين: أحدهما إذا عزم علي إقامة خمسة عشر يوماً أين ما كان .." (النتف في الفتاوى للسغدي 1 / 76)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

احکام میت / وراثت و وصیت

Ref. No. 2102/44-2125

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  خالدہ کا یہ عمل یقینا غلط ہے اور تکلیف دہ ہے، اس کو ایسانہیں کرنا چاہئے تھا، البتہ چونکہ وہ عاقلہ بالغہ ہے اس لئے اس کا کیا ہوا نکاح  شرعا معتبر ہے، اور اس کو دیگر ورثہ کی طرح وراثت کی تقسیم میں حصہ بھی ملے گا۔ اس کی اپنی مرضی سے شادی کی بناء پر اس کو وراثت سے محروم کرنا جائز نہیں ہوگا۔ 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

متفرقات

Ref. No. 2165/44-2246

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ زنا ایک جرم عظیم  ہے،شریعت اسلامیہ میں غیر شادی شدہ  زانی کی سزا ایک سو کوڑے  مارنا ہے، اور اس سزا  کا جاری کرنااسلامی حکومت میں  حاکم اسلام کا کام اور ذمہ داری ہے، حاکم اسلام یا اس کے نمائندہ کے علاوہ دوسرا کوئی یہ سزا جاری نہیں کر سکتا۔   لیکن جہاں پر اسلامی حکومت نہ ہو وہاں  کے ملکی قانون کے مطابق  کارروائی کی جائے گی ۔  زنا کا ارتکاب حقوق اللہ کی پامالی ہے، یہ حقوق العباد میں سے نہیں ہے، اس لئے لڑکی یا اس کے والدین کے معاف کرنے سے معافی نہیں ہوگی بلکہ اس لڑکے پر لازم ہے  کہ جلد اللہ تعالی کے سامنے توبہ کرے اور جوکچھ ہوا اس پر نادم ہو، اور پھر دوبارہ ہر گز ایسی حرکت نہ کرنے کا پختہ ارادہ کرے۔  امید ہے کہ اس کی بخشش ہوجائے گی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

طہارت / وضو و غسل

Ref. No. 2414/44-3655

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگر کوئی جانور گرکر مرگیا ہو تو جانور کو نکالنے کے بعد بور کا پورا پانی نکالاجائے گا، اور پھر اگر اتنی مدت گزرگئی  کہ جانور کے اجزاء  پانی میں تحلیل ہوجانے کا غالب گمان ہو تو سارا پانی نکال دینا اس بور کی پاکی کے لئے کافی ہوگا، اسی طرح  اگرپیشاب کے قطرے بورنگ کے اندر چلے جائیں توبھی  سارا پانی نکالنا ضروری ہوگا۔

نوٹ: بور کے اندر کتنا پانی ہے اس کا اندازہ کرنے کے لئے کوئی رنگ اندر ڈال دیاجائے اور پھر پانی نکالنا شروع کیا جائے، جب رنگ کا اثر ختم ہوجائے تو یہ اس بات کی علامت ہوگی کہ سارا پانی نکالاجاچکاہے، اب بور کو پاک سمجھاجائے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

حدیث و سنت

الجواب وباللّٰہ التوفیق:حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا نام ’’یوخا بذ‘‘یا ’’یوکا بد‘‘ بنت لاوی بن یعقوب‘‘ تھا۔ قرطبی رحمۃ اللہ علیہ نے ثعلبی کا یہی قول نقل کیا ہے اور یہی راجح قول ہے۔(۱)

(۱)امام بغوی رحمہ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ ان کا نام یوحانذ بنت لاوي بن یعقوب تھا۔ (البغوي،معالم التنزیل(تفسیر بغوي) ج ۳، ص: ۴۲۵)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص226

طہارت / وضو و غسل

الجواب وباللہ التوفیق:کنویں میں جوتا گرنے سے کنواں ناپاک نہیں ہوتا، اگر بظن غالب یا یقینی طور پر نجاست ہو، تو کنواں ناپاک ہوگا۔ اگر تمام موجودہ پانی نکال دیا جائے، تو کنواں پاک ہوجائے گا۔(۱)

 (۱)سئل یوسف بن محمد لو وقع بعض الجلد من الخف مما یکون في موضع القدم في الجب و کان صاحب الخف یلبسہ قال لا یحکم بنجاسۃ الماء حتی یستیقن أن بہ نجاسۃ، الفتاویٰ التاتارخانیہ، کتاب الطہارۃ، الفصل الرابع في المیاہ التي یجوز العدو بھا، ج ۱،ص:۳۳۰)؛  ولو وقع في البئر خرقۃ أو خشبۃ نجسۃ ینزح کل الماء۔ و في الظھیریۃ، ولو وقعت في البئر خشبۃ أو قطعۃ ثوب نجس۔ و في الفتاویٰ الخلاصۃ: أو عظم تلطخ بالنجاسۃ و تغیبت فیھا ظھرت بالنزح تبعا لطھارۃ ماء البئر؛ ولو وقعت في البئر خشبۃ نجسۃ أو قطعۃ من ثوب نجس و تعذر إخراجھا و تغیبت فیھا طھرت الخشبۃ والقطعۃ من الثوب تبعا لطھارۃ البئر۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، کتاب الطہارۃ،ج۱، ص:۱۹۷)؛ وإذا وقعت في البئر نجاسۃ نزحت و کان نزح ما فیھا من الماء طہارۃ لھا بإجماع السلف کذا في الہدایۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیہ، کتاب الطہارۃ، الباب الثالث في المیاہ، الفصل الأول: فیما یجوز بہ التوضؤ، النوع الثالث: ماء الآبار الأول ما یجب نزح الماء بوقوعہ، ج ۱، ص:۷۱)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص483

طہارت / وضو و غسل

الجواب وباللّٰہ التوفیق:دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول بلاضرورت چڑھانا مکروہ ہے؛ لیکن ضرورت کی وجہ سے مکروہ نہیں ہے۔ بہرصورت یہ خول وضو اور غسل کے جواز پر اثر انداز نہیں ہوتا۔(۱)

(۱)لو تحرکت سن رجل و خاف سقوطھا فشدھا بالذھب أو بالفضۃ لم یکن بہ بأس۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیہ، ’’کتاب الکراہیۃ، الباب العاشر: في استعمال الذھب والفضۃ،‘‘ ج۵، ص:۳۸۹)؛  ولا یشد منہ المتحرک بذھب بل بفضۃ وجوزھما محمد۔ و في التاتارخانیۃ، و علی ھذا  الاختلاف إذا جدع أنفہ و أذنہ أو سقط سنہ، فأراد أن یتخذ سنا آخر، فعند الإمام یتخذ ذلک من الفضۃ فقط، وعند الإمام محمد: یتخذ من الذھب (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الحظروالإباحۃ، فصل في اللبس،‘‘ ج ۹، ص:۵۲۰- ۵۲۱)؛  و شد السن بالفضۃ یعنی یحل شد السن المتحرک بالفضۃ ولا یحل بالذھب، و قال محمد: یحل بالذھب أیضا۔ ( ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الکراہیۃ، فصل في اللبس،‘‘ ج۸، ص:۳۵۰)؛ و الأصل وجوب الغسل إلا أنہ سقط للحرج  (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الطہارۃ، مطلب في أبحاث الغسل،‘‘ ج ۱،ص:ـ۲۸۶)
 

فتاوی ٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص151

طہارت / وضو و غسل

الجواب وباللّٰہ التوفیق:عورت کی شرم گاہ میں دوا ڈالنے سے وضو یا غسل نہیں ٹوٹتا ہے؛ اس لئے کہ فقہاء کی تصریح کے مطابق خروج نجاست ناقض وضو ہے یہاں پر عورت کی شرم گاہ میں دوا ڈالی گئی ہے کسی نجاست کا خروج نہیں ہوا ہے، ہاں اگر کسی آلے کے ذریعہ سے دوا ڈالی جائے پھر آلہ کو نکال لیا جائے، تو ایسی صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا؛ اس لئے کہ آلہ کا موضع نجاست سے اتصال ہوا ہے اور غالب یہی ہے کہ اس آلے کے ساتھ نجاست کا بھی خروج ہوا ہوگا۔
’’وأما بیان ما ینقض الوضوء فالذي ینقضہ الحدث۔ والکلام في الحدث في الأصل في موضعین: أحدہما: في بیان ماہیتہ، والثاني: في بیان حکمہ، أما الأول فالحدث ہو نوعان: حقیقی، وحکمی أما الحقیقي فقد اختلف فیہ، قال أصحابنا الثلاثۃ: ہو خروج النجس من الآدمي الحي، سواء کان من السبیلین الدبر والذکر أو فرج المرأۃ، أو من غیر السبیلین الجرح، والقرح، والأنف من الدم، والقیح والرعاف، والقيء وسواء کان الخارج من السبیلین معتاداً کالبول، والغائط   والمني، والمذي، والودي، ودم الحیض، والنفاس، أو غیر معتاد کدم الاستحاضۃ … (ولنا) ما روي عن أبي أمامۃ الباہلي رضي اللّٰہ عنہ أنہ قال: دخلت علی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فغرفت لہ غرفۃ، فأکلہا، فجاء المؤذن فقلت: الوضوء یا رسول اللّٰہ، فقال صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إنما علینا الوضوء مما یخرج لیس مما یدخل وعلق الحکم بکل ما یخرج أو بمطلق الخارج من غیر اعتبار المخرج، إلا أن خروج الطاہر لیس بمراد، فبقی خروج النجس مراداً‘‘(۱)
’’المعاني الناقضۃ للوضوء کل ما یخرج من السبیلین ’’لقولہ تعالی: {أو جاء أحد منکم من الغائط} وقیل لرسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وما الحدث؟ قال علیہ الصلاۃ والسلام ’’ما یخرج من السبیلین‘‘(۲)

(۱) الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الطہارۃ: نواقض الوضوء، فصل ما ینقض الوضوء‘‘: ج ۱، ص: ۱۱۸۔
(۲) المرغیناني، الھدایۃ، ’’کتاب الطہارۃ: فصل في نواقض الوضوء‘‘: ج ۱، ص: ۲۲۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص256