نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ’’سبحان اللّٰہ‘‘ کہہ کر لقمہ دیدے کہ امام خود متنبہ ہوکر غلطی کو دور کرنے کی سعی کرے گا۔(۱)

(۱)عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من نابہ شیء في صلاتہ فلیقل: سبحان اللّٰہ، إنما التصفیق للنساء والتسبیح للرجال (أخرجہ أبوداؤد، وأحمد في سننہ، کتاب الإمامۃ: إذا تقدم الرجل من الرعیۃ ثم جاء الوالي ھل یتأخر؟ ج۱، ص۹۰، رقم:۷۸۴)
وعن أبی ہریرۃؓ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال التسبیح للرجال والتصفیق للنساء فمنع رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لمن نابہ شيء في صلاتہ من الکلام وأمر بالتسبیح۔ (الجصاص، أحکام القرآن، ’’باب الصلاۃ الوسطی وذکر الکلام في الصلاۃ ‘‘: ج ۲، ص: ۱۵۹)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص290

اسلامی عقائد

Ref. No. 825

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  ایسا عمل جس میں کفروشرک کے قبیل سے کوئی چیز نہ ہو اور نہ ہی وہ عمل خلاف شرع ہو تو اس کو اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔ نظر اتارنے کا مذکورہ عمل قرآنی آیات پر مشتمل ہے لہذا اسے   اختیار کرنے کی اجازت ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

اسلامی عقائد

Ref. No. 39 / 982

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دیت وغیرہ احکام کا نفاذ دارالاسلام میں اسلامی حکومت کی نگرانی میں ہوتا ہے جہاں اسلامی حکومت ہو تو حکومت نظم کرے گی، شخصی طور پر حکم نہ لگایا جائے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Taharah (Purity) Ablution &Bath
Ref. No. 40/1087 In the name of Allah the most Gracious the most Merciful The answer to your question is as follows: It may be allowable to avail the aforesaid facilities. If you are not in need, you had better to give it to needy ones. In the state of a dire need, you too are allowed to use it. And Allah knows best Darul Ifta Darul Uloom Waqf Deoband

متفرقات

Ref. No. 881/41-

الجواب وباللہ التوفیق      

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ صورت میں  عورت کا وائس اوور کاکام کرنا درست ہے، اس لئےکہ  عورت کی آواز کو ستر کہنے کی وجہ فتنہ ہے اور یہاں پر جب آواز مارکیٹ میں جائے گی تو یہ معلوم نہیں ہوسکے گا کہ یہ کس عورت کی آواز ہے، نیز صحیح قول کے مطابق عورت کی آواز کا پردہ نہیں ہے۔ اس لئے عورت کا یہ کام  درست ہے۔ ہاں اگر اس میں کوئی دوسری خرابی ہوتو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ مسئلہ معلوم کرلیں۔

قال ابن حجر ای : الی صوت المراءۃ الاجنبیۃ مطلقا بناءا علی انہ عورۃ او بشرط الفتنۃ بناءا علی الاصح انہ لیس بعورۃ۔ (مرقاۃ المفاتیح 1/159)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

متفرقات

Ref. No. 1186/42-463

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  موبائل اپلیکیشن کے ذریعہ جو گیم وغیرہ ہیں وہ لایعنی کاموں پر مشتمل ہوتے ہیں جن کا کھیلنا کسی طرح  کراہت سے خالی نہیں ہے، آج کل کمپنیاں اس طرح کے کھیلوں میں مصروف کرنے اور ترغیب دینے کے لئے اس طرح کے انعام کا لالچ دیتی ہیں ، پھر آدمی اس انعام کو حاصل کرنے کے لئے لایعنی کاموں میں مصروف ہوجاتاہے۔ اس لئے گیم اور کھیل کے مقصد سے اس طرح کے اپلیکیشن کو استعمال کرنا اور اس سے پیسے کمانا درست نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

طہارت / وضو و غسل

Ref. No. 1306/42-677

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بچہ کا پیشاب بھی اسی طرح ناپاک ہے جس طرح بڑے کا ناپاک ہے۔ یہ پیشاب نجاست غلیظہ ہے، اگر بچہ کا پیشاب کپڑے پر ایک درھم سے زائد لگ جائے تو اس کا دھونا اور پاک کرنا ضروری ہے، ورنہ نماز نہیں ہوگی۔ اور اگر ایک درھم سے کم لگاہو تو نمازگرچہ درست ہوجائے گی مگر جان بوجھ کر ایسے کپڑے میں نماز پڑھنا ٹھیک نہیں ہے۔

 وکذالک بول الصغیر والصغیرة، أکلاَ أو لا، کذا في الاختیار شرح المختار (ھندیة: 1/100) وقال الطحاوي: النضح الوارد في بول الصبي المراد بہ الصبّ لما روی ھشام بن عمروة عن أبیہ عن عائشة قالت: أتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بصبي فبال علیہ، فقال صبّوا علیہ الماء صبًّا (مرقاة المفاتیح: 2/189) النجاسۃ اذا کانت غلیظۃ وھی اکثر من قدر الدرھم فغسلھا فریضۃ والصلوۃ بھا باطلۃ وان کانت مقدار درھم فغسلھا واجب والصلوۃ معھا جائز وان کانت اقل من قدر الدرھم فغسلھا سنۃ (ھندیۃ 1/58)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

Miscellaneous

Ref. No. 1431/42-860

In the name of Allah, the most Gracious the most Merciful

The answer to your question is as follows:

The reward of charity is for the one who gives charity. However, at the time of giving a charity you have the intention that you are giving it on behalf of your wife then she will be rewarded for it. Therefore, while giving alms, make the intention that you are giving some Sadaqa on your own behalf and some sadaqa on the behalf of your wife, so that both may be rewarded.

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband

نکاح و شادی
میری منگیتر کا نام تنزیلہ ہے پہلے تو درخواست ہے کہ دعا کریں کہ میری ازدواجی زندگی مستقبل میں کامیاب ہو اور سکون والی ہو. کیا میں مستقبل میں شادی کے بعد اپنی بیوی کا نام تبدیل کر کے عائشہ یا کسی بھی صحابی خاتون کے نام پر رکھ سکتا ہوں کیا بیوی کا نام تبدیل کرنے سے نکاح پر اثر تو نہ پڑے گا نکاح دوبارہ تو نہ کرنا پڑے گا ویسے تنزیلہ نام بھی درست ہے اس کا مطلب ہے نازل ہونے والی

طہارت / وضو و غسل

Ref. No. 1703/43-1368

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ریاح کا نکلنا مطلقا ناقض وضو ہے، ریاح کم ہو یا زیادہ اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتاہے، اسی طرح اس میں بدبو ہو یا نہ ہو، آواز ہو یا نہ ہو، بہرصورت وضو ٹوٹ جائے گا ۔ 

(الفصل الخامس في نواقض الوضوء) منها ما يخرج من السبيلين من البول والغائط والريح الخارجة من الدبر والودي والمذي والمني والدودة والحصاة، الغائط يوجب الوضوء قل أو كثر وكذلك البول والريح الخارجة من الدبر. كذا في المحيط. (الھندیۃ، الفصل الخامس في نواقض الوضوء 1/9) ، وعن ابن مسعود، وابن عباس - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - قالا. في الودي الوضوء، رواه البيهقي، والمذي والودي غير معتادين، وقد وجب فيهما الوضوء ولأنه خارج من السبيل فينقض كالريح والغائط ولأنه إذا وجب الوضوء بالمعتادة، والذي تعم به البلوى بغيره أولى.  (البنایۃ، ماخرج من السبیلین من نواقض الوضوء 1/258)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند