Frequently Asked Questions
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق: اس طرح محراب میں کھڑا ہونا کہ پیر بھی باہر نہ ہوں مکروہ ہے اور اگر ایڑیاں باہر ہوں تو کوئی کراہت نہیں نماز بہر صورت ادا ہوجاتی ہے۔(۱)
(۱) وقیام الإمام في المحراب لاسجودہ فیہ وقدماہ خارجہ لأن العبرۃ للقدم۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ج۲، ص: ۴۱۴)
ویکرہ قیام الإمام وحدہ في الطاق وہو المحراب، ولا یکرہ سجودہ فیہ إذا کان قائماً خارج المحراب۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’الباب السابع، الفصل الثاني فیما یکرہ في الصلاۃ وما لایکرہ‘‘: ج ۱، ص:۱۶۷)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص173
The Holy Qur’an & Interpretation
Ref. No. 838 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
اس میں نماز کی پابندی کی طرف توجہ دلائی گئی ہے، اور یہ اطلاع ہے کہ اس کے ذریعہ سے آپ کی ہر طرح سے حفاظت ہوگی۔ واللہ تعالی اعلم
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
Ref. No. 1240 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم-:۱۔ زکوة کی رقم پوری ایک ساتھ کسی کو دینا ضروری نہیں بلکہ حسب موقع و ضرورت تھوڑا تھوڑا دینا بھی درست ہے ۔
۲۔ اگر اس شخص کی ملکیت میں بقدرنصاب مال نہیں ہے تو اس کو زکوة کی رقم دے سکتے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Business & employment
Ref. No. 38 / 1113
In the name of Allah the most Gracious the most Merciful
The answer to your question is as follows:
Network marketing involves conditions which are invalid according to Islamic rulings. Hence it is not allowed to become a member of network marketing to take commission from the work of the persons below you while you do not have a share in their work etc.
And Allah Knows Best
Darul Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband
تجارت و ملازمت
Ref. No. 40/1046
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حلال کاروبار میں شرعا کسی کے لئے کوئی قباحت نہیں ۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
Ref. No. 969/41-111
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہندوستانی زمینوں کے تعلق سے علماء میں اختلاف رہا ہے ۔تاہم علماء دیوبند ہندوستانی زمینوں کو نہ عشری مانتے ہیں نہ خراجی۔ اس لئے یہاں کی زمینوں میں جو کچھ پیدا ہو اس کو نصاب زکوۃ میں شامل کرکے اس کی زکوۃ نکالی جائے گی۔ نصاب اور حولان حول وغیرہ کی شرطیں اس میں بھی زکوۃ کی طرح نافذ ہوں گی۔ عشری وخراجی زمینوں کے بارے میں فتاوی رحیمیہ ، امداد الفتاوی اور فتاوی رشیدیہ وغیرہ میں تفصیلی بحث موجود ہے۔ مطالعہ کرلیا جائے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
طلاق و تفریق
Ref. No. 1171/42-425
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں کسی قریبی دارالقضاء سے رجوع کریں، کیونکہ یہ بات تحقیق طلب ہے کہ سر میں لگی چوٹ کس نوعیت کی تھی، حواس کس حد تک گم ہوگئے تھے، ڈاکٹر کی رپورٹ کیا ہے وغیرہ وغیرہ۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
احکام میت / وراثت و وصیت
Ref. No. 1292/42-663
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر دونوں لڑکے پیسے کماکر باپ کو بھیجتے ہیں، تو گویا وہ باپ کو ہبہ کردیتے ہیں ، اب باپ اپنی مرضی سے اپنی صوابدید پر زمین خریدتاہے ، مکان بناتا ہے، یا گھر کا خرچ چلاتاہے۔ ایسی صورت میں والد نے جوزمین خرید کر اپنے نام کرائی تویہ اس کی ملکیت شمار ہوگی اس میں وراثت جاری ہوگی اور اس میں سب بیٹےبرابر شریک ہوں گے، لیکن اگر ان دونوں بیٹوں نے کماکر جو زمین خریدی والد کو اس کا مالک نہیں بنایا بلکہ صرف ان کا نام کاغذ میں ڈالدیا تھا تو اس میں چھوٹے بھائی کا حصہ نہیں ہوگا۔ تاہم دونوں صورتوں میں چھوٹے بھائی کی پڑھائی وغیرہ میں جو کچھ خرچ ہوا وہ سب تبرع سمجھاجائےگا،اس کا کسی حساب میں شمار نہ ہوگا ۔
وکذا لو اجتمع اخوۃ یعملون فی ترکۃ ابیھم ونمی المال فھو بینھم سویۃ ولو اختلفوا فی العمل والرائ (شامی3/383) الاب وابنہ یکتسبان فی صنعۃ واحدۃ ولم یکن لھما شیئ فالکسب کلہ للاب ان کان الابن فی عیالہ (شامی 6/392، کتاب الشرکۃ،الشرکۃ الفاسدۃ) الااذاکان لھاکسب علی حدۃ فھو لھاکذافی القنیۃ (الھندیۃ، کتاب الشرکۃ 2/329) (مشترکہ وجداگانہ خاندانی نظام، ایفا پبلی کیشنز، دہلی ص128)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
قرآن کریم اور تفسیر
Ref. No. 1436/42-857
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔'للہ'، 'عٰلمین '، 'ملک'، 'ایاک'، کے کھڑا زبر کو ایک الف کے برابر کھینچنا چاہئے جو مد اصلی کی مقدار ہے، اس سے زیادہ کھینچنا مکروہ ہے۔ اور 'یوم' کے اندر لین ہے جسکی مقدار بھی ایک الف کے برابر ہے ، اس سے زیادہ کھینچنا درست نہیں ہے۔ 2 السلام علیکم کو الف لام کے ساتھ کہنا سنت ہے اور بغیر الف لام کے سلام علیکم کہنا خلاف سنت ہے، البتہ نماز ان تمام صورتوں میں درست ہوجاتی ہے۔
قال في البحر: وهو على وجه الأكمل أن يقول: السلام عليكم ورحمة الله مرتين، فإن قال السلام عليكم أو السلام أو سلام عليكم أو عليكم السلام أجزأه وكان تاركا للسنة، (شامی1/526، فروع قرا بالفارسیۃ) فإن نقص فقال: السلام عليكم أو سلام عليكم أساء بتركه السنة وصح فرضه (حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی، فصل فی بیان سننھا 1/274)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
اسلامی عقائد
الجواب وباللّٰہ التوفیق:یہ مسئلہ ایمانیات ومعتقدات سے متعلق نہیں ہے روایات مضطرب ہیں؛ اس لئے فقہاء اس جیسے مسائل پر کلام کرنے سے منع فرماتے ہیں۔(۱)
(۱)وأنزل اللّٰہ تعالیٰ في أبي طالب فقال لرسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: {إِنَّکَ لَا تَھْدِیْ مَنْ أَحْبَبْتَ وَلٰکِنَّ اللّٰہَ یَھْدِيْ مَنْ یَّشَآئُج وَھُوَ أَعْلَمُ بِالْمُھْتَدِیْنَ ہ۵۶} (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الإیمان: باب الدلیل علی صحۃ إسلام من حضرہ الموت ما لم یشرع الخ‘‘: ج ۱، ص: ۴۰، رقم: ۲۴)
عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لعمہ عند الموت: قل لا إلہ إلا اللّٰہ أشہد لک بہا یوم القیامۃ فأبي قال: فأنزل اللّٰہ {إِنَّکَ لَا تَھْدِيْ مَنْ أَحْبَبْتَ} (الآیۃ)۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الإیمان: باب الدلیل علی صحۃ إسلام من حضرہ الموت ما لم یشرع الخ‘‘: ج ۱، ص: ۴۰)