Frequently Asked Questions
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب و باللّٰہ التوفیق: اس صورت میں نماز صحیح ہوگئی(۳) اگرچہ سجدہ سہو واجب نہ تھا مگر سجدہ سہو کرنے سے نماز میں خلل نہیں ہوا۔(۴)
(۳) ویکرہ الفصل بسورۃ قصیرۃ، أما بسورۃ طویلۃ بحیث یلزم منہ اطالۃ الرکعۃ الثانیۃ إطالۃ کثیرۃ فلا یکرہ۔ شرح المنیۃ: کما إذا کانت سورتان قصیرتان۔ (ابن عابدین، رد المحتار،…’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب الاستماع للقرآن فرض کفایۃ‘‘: ج ۱، ص:۲۶۹، زکریا دیوبند)
ویکرہ فصلہ بسورۃ بین سورتین قرأہما في رکعتین لما فیہ من شبہۃ التفضیل والہجر۔ (الطحطاوي، الطحطاوي علی المراقي، ’’فصل في مکروہات الصلاۃ‘‘: ص: ۳۵۲، شیخ الہند دیوبند)
(۴) ولو ظن الإمام السہو فسجد لہ فتابعہ فبان أن لاسہو، فالأشبہ الفساد لاقتداء ہ في موضع الإنفراد۔ قولہ فالاشبہ الفساد، وفي الفیض: وقیل لاتفسد و بہ یفتی۔ وفي البحر عن الظہیریۃ: قال الفقیہ ابو اللیث في زماننا لاتفسد، لأن الجہل في القراء غالب۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’قبیل باب الاستخلاف‘‘: ج۲، ص:۳۵۰، زکریا)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص282
نماز / جمعہ و عیدین
الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ فی السوال طریقۂ نماز شرعاً جائز نہیں ہے؛ اس لیے امام ومقتدیوں کا مذکورہ طریقہ پر نماز پڑھنا درست نہیں تاہم کسی بھی مقصد وضرورت کے لیے انفرادی طور پر صلاۃ الحاجۃ پڑھنا درست اور احادیث سے ثابت ہے۔(۱)
(۱) ولایصلي الوتر ولا التطوع بجماعۃ خارج رمضان أي یکرہ ذلک لو علی سبیل التداعي بأن یقتدي أربعۃ بواحد کما في الدرر۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار،باب الوتر والنوافل ج ۲، ص: ۵۰۰)
من أحدث في أمرنا ہذا مالیس منہ فہو رد۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، کتاب الصلح، باب إذا اصطلحوا علی صلح جور فھو مردود، ج۱، ص۳۷۱)
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص400
طلاق و تفریق
Ref. No. 2838/45-4486
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ دونوں صورتوں میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، اس لئے کہ اس 'ہاں ' کا تعلق آگے والے جملہ سے ہے، پیچھے والے جملہ سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس میں شبہہ نہ کریں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
Marriage (Nikah)
Ref. No. 1246 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم-:مہر عورت کا حق ہے، مہر میں جو بھی چیز دی جائے گی وہ خالص عورت کی ملکیت ہوگی ، وہ چاہے اپنے پاس رکھے یا بیچ دے یا کسی کو ہبہ کردے اس کو پورا اختیار ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No.
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔مہران فارسی کا لفظ ہے جس کے معنی ترقی کے ہیں اور یہ ایک بادشاہ کا نام بھی ہے۔ آپ اپنے دوسرے بچہ کا نام محمد شکیب رکھ سکتے ہیں جس کے معنی خوبصورت کے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
Ref. No. 40/801
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آئندہ سالوں کی زکوۃ پیشگی دینا جائز اور درست ہے۔ لیکن جس دن سال پورا ہوگا اسی دن کا اعتبار ہوگا۔ لہذا اس دن سے پہلے جو کچھ مال میں اضافہ ہوا اس کی زکوۃ نکالنی ہوگی۔ اور اگر مال کم ہوجائے تو زکوۃ کی رقم اگر الگ کرکے رکھی ہوئی ہے تو اس میں سے واپس لے سکتا ہے اور اگر آئندہ سال کی زکوۃ میں اس کو پیشگی ادا کرنا چاہتا ہے تو ایسا بھی کر سکتا ہے؟
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
Ref. No. 40/1070
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر ہیرا استعمال کے لئے ہےتو اس پر زکوۃ نہیں اور اگر برائے تجارت ہے تو اس پر زکوۃ لازم ہے ۔ وائٹ گولڈ اگر خالص گولڈ ہے یا ملاوٹ ہے مگر سونا غالب ہے تو اس پر زکوۃ ہوگی اور اگر ملاوٹ زیادہ مقدار میں ہے اور سونا کم ہے تو اس پر زکوۃ نہیں ہوگی۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
متفرقات
Ref. No. 941/41-65 B
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس خواب سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ آپ نے باوضو اور مختلف سورتیں پڑھ کر سونے کا اہتما م کیا ، اس لئے شیطان آپ کو وسوسہ میں ڈالنا چاہتا ہے۔ آپ آیت الکرسی ، چاروں قل پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور اپنے کمرہ، گھر، بیڈ کے چاروں طرف پھونک مارکر حصار کریں، ان شاء اللہ مفید ہوگا۔ امتحان یا کسی بھی مقصد میں کامیابی کے لئے سورہ بنی اسرائیل پارہ نمبر 15 آیت نمبر 80 کا ورد رکھیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند
طہارت / وضو و غسل
Ref. No. 973/41-115
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دھوبی عموما اتنا پانی استعمال کرتے ہیں کہ جس سے کپڑے پاک ہوجاتے ہیں۔ اس لئے شبہ کی کوئی بات نہیں۔ تاہم اگر کوئی تردد ہو تو دھوبی کو کہہ دیا جائے کہ پاکی کا خیال رکھے اور آخر میں بالکل صاف پانی سے کپڑے کو نکالے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند