طہارت / وضو و غسل

الجواب وباللّٰہ التوفیق: بالوں کے اندر نجاست سرایت نہیں کرتی ہے؛ اس لئے اگر زیر ناف بالٹی میں گر جائیں تو اس سے پانی ناپاک نہیں ہوگا،ایسے پانی سے غسل کرنا درست ہے۔
’’إن الشعر والصوف والوبر والریش طاہرۃ لا تنجس بالموت کمذہبنا‘‘(۳)

(۳) بدر الدین العیني، البنایۃ شرح الہدایۃ، ’’کتاب الطہارات: باب الماء الذي یجوز بہ والوضوء ومالا یجوز‘‘: ج ۱، ص: ۴۲۳۔
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص39

طہارت / وضو و غسل

    الجواب وباللّٰہ التوفیق: ایسی چپ، کیسٹ یا سی ڈی جس میں قرآن کریم محفوظ ہو اس کو بلاوضو چھونا درست ہے؛ اس لیے کہ یہاں پر چپ کو چھونا ایسے ہی ہے جیسے کہ اس موبائل کو بلاوضو چھونا، جس میں قرآن کریم محفوظ ہے۔ چپ یا کیسٹ میں عام طور پر قرآن کریم کی آواز محفوظ ہوتی ہے اور آواز قرآن کا جسم سے مس ہونا جائز ہے، اسی وجہ سے جنبی کے لیے قرآن کریم کا سننا جائز ہے۔
عن عائشۃ رضی اللہ عنہا قالت: کان رأس رسول اللّٰہ ﷺ في حجر إحدانا وھي حائض وھو یقرأ القرآن۔ (۱)
(۱) أخرجہ النسائي، في سننہ، کتاب الحیض والاستحاضہ، باب الرجل یقرأ القرآن و رأسہ في حجر إمرأتہ وھي حائض ج۱،ص:۴۴، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)، ولو کان المصحف في صندوق فلا بأس للجنب أن یحملہ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الطہارۃ، باب الحیض، مطلب: لو أفتی مفت بشيء من ھذہ الأقوال،‘‘ ج۱، ص:۴۸۸)

 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص154

طہارت / وضو و غسل

الجواب وباللّٰہ التوفیق:یہ عذر ایسا نہیں ہے کہ اس صورت میں تیمم کی اجازت ہو۔(۱)

(۱)و یجوز لخوف فوت صلاۃ جنازۃ أو عید ابتداء … لا لخوف فوت جمعۃ أو وقتیۃ۔ (إبراہیم بن محمد، ملتقی الأبحر، ’’باب التیمم‘‘ج۱، ص:۶۳) ؛ ولا یتیمم لفوت جمعۃ و وقت لو وترا، لفواتھا إلی بدل۔ (إبن عابدین، الدر المختار مع الرد، ’’کتاب الطہارۃ، باب التیمم‘‘ج۱، ص:۴۱۳) ؛والأصل: أن کل موضع یفوت فیہ الأداء لا إلی خلف، فإنہ یجوز لہ التیمم، وما یفوت إلی خلف، لا یجوز لہ التیمم کالجمعۃ۔ ( جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیہ، ’’کتاب الطہارۃ، باب التیمم‘‘ج۱،ص:۸۵)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص357

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: (۱)تکبیر کی صورت میں نماز نہیں ہوگی، مگر سلام کی صورت میں کراہت کے ساتھ نماز ہوجائے گی۔(۱)
(۲)اس میں بھی تکبیر کی صورت میں نماز نہیں ہوگی، مگر سلام کی صورت میں کراہت کے ساتھ نماز ہو جائے گی۔ (۲)

(۱) فإن قال المقتدي: اللّٰہ أکبر ووقع قولہ اللّٰہ مع الإمام وقولہ ’’أکبر‘‘ وقع قبل قول الإمام ذلک قال الفقیہ أبو جعفر: الأصح أنہ لا یکون شارعاً عندہم۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاوی الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع، في صفۃ الصلاۃ، الفصل الأول في فرائض الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۶، مکتبہ زکریا دیوبند)
(وعن سبق تکبیر) علی النیۃ خلافاً للکرخي کما مر أو سبق المقتدي الإمام بہ فلو فرغ منہ قبل فراغ إمامہ لم یصح شروعہ والأول أولیٰ کما مر في توجیہ قولہ اتباع الإمام۔ …(رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، بحث شروط النیۃ‘‘: ج ۲، ص: ۱۴۳، مکتبہ: زکریا دیوبند)
(۲) قولہ: (ومتابعۃ الإمام) قال في شرح المنیۃ : لاخلاف في لزوم المتابعۃ في الأرکان الفعلیۃ إذ ہي موضوع الاقتداء واختلف في المتابعۃ في الرکن القولي وہو القرأۃ فعندنا لا یتابع فیہا بل یستمع وینصت وفیما عدا القرأۃ من الأذکار یتابع … والحاصل أن متابعۃ الإمام في الفرائض والواجبات من غیر تأخیر واجبۃ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب: مہم في تحقیق متابعۃ الإمام‘‘: ج ۲، ص: ۱۶۵، مکتبہ: زکریا دیوبند)
(لہا واجبات) لا تفسد بترکہا وتعاد وجوباً في العمد والسہو إن لم یسجد … ولفط السلام مرتین فالثاني علی الأصح، دون علیکم الخ۔ (الحصکفي، الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب واجبات الصلاۃ‘‘: ج۲، ص: ۱۴۶، ۱۴۷)
(ولو أتمہ) أي لو أتم المؤتم التشہد بأن أسرع فیہ فرغ منہ قبل إتمام إمامہ فأتي بما یخرجہ من الصلاۃ کسلام أو کلام أو قیام جاز: أي صحت صلاتہ لحصولہ بعد تمام الأرکان لأن الإمام وإن لم یکن أتم التشہد لکنہ قعد قدرہ لأن المفروض من القعدۃ قدر أسرع ما یکون من قرائۃ التشہد وقد حصل وإنما کرہ للمؤتم ذلک لترکہ متابعۃالإمام بلا عذر فلو بہ کخوف حدث أو خروج وقت جمعۃ أو مرور مارّ بین یدیہ فلا کراہۃ۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب في وقت إدراک فضیلۃ الافتتاح‘‘: ج ۲، ص: ۲۴۰، مکتبہ: زکریا دیوبند)
(وإنما یصیر شارعاً بالنیۃ عند التکبیر لابہ) وحدہ ولا بہا وحدہا بل بہما (ولا یلزم العاجز عن النطق) کأخرس وأمي (وتحریک لسانہ) وکذا في حق القرأۃ ہو الصحیح لتعذر الواجب فلا یلزم غیرہ إلا بدلیل فتکفی النیۃ۔ وقال في الشامي:  وإذا کان تحریک اللسان غیر قائم مقام النطق لعدم الدلیل فکیف تقام النیۃ مقامہ بلا دلیل مع أن التحریک أقرب إلی النطق من النیۃ۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ:  باب صفۃ الصلاۃ، مطلب إني حدیث ’’الأذان جزم‘‘: ج ۲، ص: ۱۸۱، مکتبہ: زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص468

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ التوفیق:اگر وقت میں اتنی گنجائش ہے کہ جلدی کے ساتھ دوسری رکعت ادا کرسکتا ہے تو بہت جلدی دوسری رکعت ادا کرے اور اگر اتنی گنجائش نہیں ہے تو نماز کو چھوڑ دے اور سورج طلوع ہونے کے بعد قضا کرے، اگر نماز کے دوران ہی سورج طلوع ہوگیا تو نماز فاسد ہوجائے گی۔(۲)

(۲) قولہ بخلاف الفجر الخ، أي فإنہ لا یؤدي فجر یومہ وقت الطلوع لأن وقت الفجر کلہ کامل فوجبت کاملۃ فتبطل بطروّ الطلوع الذي ہو وقت فساد۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ‘‘: مطلب: یشترط العلم بدخول الوقت، ج۲، ص: ۳۳، زکریا، دیوبند)
 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص115

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر پورے سجدے میں دونوں پیر اٹھے رہے تو نماز فاسد ہو جائے گی اور اگر ایک پیر اٹھا رہے تو مکروہ تحریمی ہے اور اگر پیر آگے پیچھے ہوجائیں تو اس سے نماز میں کوئی خرابی لازم نہیں آتی اور اگر تھوڑے سے اٹھ گئے ہوں تو بھی نماز صحیح ہے۔(۱)

(۱) وأما وضع القدمین فقد ذکر القدوري أنہ فرض في السجود اھـ۔ فإذا سجد ورفع أصابع رجلیہ لایجوز، کذا ذکرہ الکرخي والجصاص، ولو وضع إحداہما جاز۔ قال قاضي خان : ویکرہ۔ وذکر الإمام التمرتاشي أن الیدین والقدمین سواء في عدم الفرضیۃ  إلی قولہ:  وبہ جزم في السراج فقال لو رفعہما في حال سجودہ لایجزیہ، ولو رفع  إحداہما جاز۔ وقال في الفیض : وبہ یفتی۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۲۰۴، زکریا دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص85

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ عمل بلا کراہت جائز ہے، ’’أما الاقتداء بالمخالف في الفروع کالشافعي فیجوز الخ‘‘ (شامی ج۱، ص ۵۶۳) البتہ اگر کوئی مسئلہ پیش آجائے تو کسی حنفی عالم سے دریافت کرلیا جائے کہ اس عمل میں اقتدا کی جائے گی یا نہیں۔(۲)

(۲) وقال البدر العیني: یجوز الاقتداء بالمخالف، وکل بروفاجر مالم یکن مبتدعا بدعۃ یکفر بہا، ومالم یتحقق من إمامہ مفسداً لصلاتہ في اعتقادہ اھـ، وإذا لم یجد غیر المخالف ……فلا کراہۃ في الاقتداء بہ، والاقتداء بہ أولی من الإنفراد علی أن الکراہۃ لا تنافي الثواب، افادہ العلامہ نوح۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي، ’’فصل في بیان الأحق بالإمامۃ‘‘: ص: ۳۰۴، دارالکتاب دیوبند؛ و إبراہیم الحلبي، حلبي کبیري، ص: ۴۴۴،د ارالکتاب دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص306

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: یہ طریقہ احادیث سے تو ثابت نہیں ہے اسی طرح سورت کے تکرار کو فقہاء نے مکروہ لکھا ہے، ہوسکتا ہے کہ کسی بزرگ عامل نے بطور عمل بتلایا ہو، لیکن شرعی نقطہ نظر سے اس تکرار کو غیر افضل ہی کہا جائے گا۔(۱)

(۱) ولم یتعین شيء من القرآن لصحۃ الصلاۃ۔ لإطلاق ما تلونا۔ (حسن بن عمار، مراقي الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوي، ’’کتاب الصلاۃ: باب شروط الصلاۃ‘‘: ص: ۲۲۷)
ویکرہ تکرار السورۃ في رکعۃ واحدۃ في الفرائض ولابأس بذلک في التطوع۔ (جماعۃ من علماء الہند،  الفتاویٰ الہندیۃ، ’’ ‘‘: ج۱، ص: ۱۰۷، مطبوعہ، کوئٹہ)
ویکرہ التعیین الخ ہذہ المسألۃ مفرعۃ علی ماقلبلہا، لأن الشارع إذا لم یعین علیہ شیئاً تیسیراً علیہ کرہ لہ أن یعین۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ:  باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج۲، ص: ۲۶۵، زکریا دیوبند)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص416

 

تجارت و ملازمت

Ref. No. 891 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   مکان کسی غیر مسلم کو کرایہ پررہائش کے لئے دینا درست ہے۔ چونکہ آپ نے مکان اصالۃً  رہائش کےلئے دیا ہے، نہ کہ پوجاپاٹ کےلئے؛ اس لئے اس طرح کرایہ پر دینے میں کوئی حرج نہیں  ہے۔تاہم احیتاط اولی اور اقرب الی التقوی  ہے۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Prayer / Friday & Eidain prayers

Ref. No. 1282

الجواب وباللہ التوفیق۔ ماہ رمضان میں قیام اللیل کے نام سے نوافل اور تہجد با جماعت کا اہتمام کرنا درست نہیں۔ ہاں اگر کسی نے رمضان میں تہجد کی نماز شروع کی پھر ایک یا دو آدمیوں نے اس کی اقتداء کرلی تو یہ بلاکراہت جائز ہے لیکن تین سے زیادہ لوگوں کا جماعت میں شریک ہونا مکروہ ہے۔ اگر جماعت زیادہ ہونے لگے تو امام کو چاہئے کہ منع کردے، اور لوگ اپنے اپنے طور سے قرآن مجید کی تلاوت کریں اور نوافل پڑھیں۔ واللہ اعلم بالصواب۔

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند