اسلامی عقائد

الجواب وباللّٰہ التوفیق:اس کی کوئی اصل نہیں اور ایسا اعتقاد واجب الترک ہے۔ اس سے بدعات کو فروغ ملتا ہے اور بے اصل وبے بنیاد چیزیں مذہب میں داخل ہوجاتی ہیں اور لوگ اس کو شریعت سمجھنے لگتے ہیں۔(۱)

(۱) عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا، قالت: قال رسول اللّٰہ -صلی اللّٰہ علیہ وسلم- من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو ردٌّ۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب الإیمان: باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ، الفصل الأول‘‘: ج ۲، ص: ۲۷، رقم: ۱۴۰)
إن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: من عمل عملاً لیس علیہ أمرنا فہو رد۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الأقضیۃ: باب نقض الأحکام الباطلۃ‘‘: ج ۲، ص: ۷۷، رقم:
۱۷۱۸)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص531

نکاح و شادی

Ref. No. 2534/45-3873

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جب دومعتبر گواہوں کی موجود گی میں زبانی  ایجاب و قبول کے ساتھ نکاح ہوگیا تو یہ نکاح درست ہوگیا۔ اب اگر نکاح  ہوجانے کے بعد گواہوں نے نکاح نامہ پراپنا  غلط نام لکھوایا  تو اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

بدعات و منکرات

الجواب وباللّٰہ التوفیق:یہ مدارس ہی دینی تعلیم و تربیت اور مذہب اور اس کے احکام کو سمجھنے اور سمجھانے کا اصل ذریعہ ہیں ان کو اساس اور بنیاد کا درجہ حاصل ہے علم دین کے حصول کے بغیر۔ تبلیغ کا حق ادا نہیں کیا جاسکتا مذہب اور صحیح مسائل وہ کس طرح قوم تک پہونچیائے گا جس کو صحیح معلومات اور مذہبی معاملات اور مسائل سے کما حقہ واقفیت نہ ہو، مدارس بھی صحیح تبلیغ کا ذریعہ ہیں۔(۱)

(۱) الأمر بالمعروف یحتاج إلی خمسۃ أشیاء أولہا العلم لأن الجاہل لا یحسن الأمر بالمعروف۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الکراہیۃ: الباب السابع عشر في الغناء واللہو‘‘: ج ۵، ص: ۴۰۷)
فقال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من دل علی خیرٍ فلہ مثل أجر فاعلہ، (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الإمارۃ: باب فضل إعانۃ الغازي في سبیل اللّٰہ‘‘: ج ۲، ص: ۱۳۷، رقم: ۱۸۹۳)
فالفرض العین ہو العلم بالعقائد الصحیحۃ ومن الفروع ما یحتاج إلیہ۔ (محمد ثناء اللّٰہ پانی پتیؒ، تفسیر المظہري: (سورۃ التوبۃ: ۱۲۲)
عن ابن عباس رضي اللّٰہ عنہ، أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، قال: من یرد اللّٰہ بہ خیراً یفقہ في الدین وفي الباب عن عمر رضي اللّٰہ عنہ، وأبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ، ومعاویۃ رضي اللّٰہ عنہ، ہذا حدیثٌ حسنٌ صحیحٌ۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب العلم، باب إذا أراد اللّٰہ بعبد خیرا فقہہ في الدین‘‘: ج ۲، ص: ۹۳، رقم: ۲۶۴۵)


 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص353

طہارت / وضو و غسل

الجواب وباللّٰہ التوفیق:صورت مسئولہ میں لوٹے یا بوتل میں موجود پانی اگر ناپاک ہوجائے تو اس کو استعمال نہیں کرسکتے؛ کیوں کہ وہ مائِ قلیل (کم پانی) ہے، اگر وضو وغسل کے لیے اس کے علاوہ پانی نہ ہو، تو تیمم کیا جائے:
{وَإِنْ کُنْتُمْ مَّرْضٰٓی أَوْ عَلٰی سَفَرٍ أَوْجَآئَ أَحَدٌ مِّنْکُمْ مِّنَ الْغَآئِطِ أَوْلٰمَسْتُمُ النِّسَآئَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَآئً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْھِکُمْ وَأَیْدِیْکُمْ مِّنْہُط}(۱)
’’من عجز عن استعمال الماء المطلق الکافی لطہارتہ لصلاۃ تفوت إلی خلف الخ‘‘(۲)


(۱) سورۃ المائدہ: ۶۔
(۲) ابن عابدین، رد المحتار مع الدر المختار، ’’کتاب الطہارۃ‘‘: ج ۱، ص: ۲۳۲۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص51

طہارت / وضو و غسل

الجواب وباللّٰہ التوفیق : اعضاء وضو وغسل پر پینٹ لگ جائے اور وہ وضو اور غسل وغیرہ میں پانی پہونچنے کے لیے مانع ہو، تو اس صورت میںوضو اور غسل نہیں ہوگا۔ نیز اس حالت میں جو نماز ادا کی جائے گی، وہ نماز ادا نہیں ہوگی، جب تک پینٹ کو صاف کرکے اس پر پانی نہ بہا دیا جائے۔ کذا فی الفقہ ۔(۱)

(۱) ولابد من زوال ما یمنع من وصول الماء للجسد کشمع وعجین۔ (حسن بن عمار بن علي، الشرنبلالي، مراقي الفلاح شرح نور الإیضاح، ’’کتاب الطہارۃ، فصل یفترض في الأغتسال،‘‘ ج۱، ص:۴۵)؛ و إسالۃ الماء علی جمیع ما یمکن إسالتہ علیہ من البدن من غیر حرج مرۃ واحدۃ؛ حتی لو بقیت لمعۃ لم یصبہا الماء لم یجز الغسل۔ وکذا في الوضو۔  (ابن نجیم، البحر الرائق شرح کنز الدقائق، ’’کتاب الطھارۃ، فصل: فرائض الغسل،‘‘ ج۱، ص:۸۶)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص162

طہارت / وضو و غسل

الجواب وباللّٰہ التوفیق :صورت مذکورہ میں شرعی عذر کی وجہ سے پٹی باندھی ہو اور اس سے خون نہ بہتا ہو، تو اس پر مسح کر کے امامت کرنا درست ہے(۱) ’’ویجوز اقتداء الغاسل بماسح الخف وبالماسح علی الجبیرۃ‘‘(۲)

(۱)و یجوز المسح علی الجبائر و إن شدھا علی غیر وضوء۔ (ابن الہمام، فتح القدیر، ’’کتاب الطہارۃ، باب المسح علی الخفین،‘‘ ج۱، ص:۱۵۹-۱۶۱)؛  و کذا یجوز اقتداء الغاسل بالماسح علی الجبائر لما مر أنہٗ بدل عن المسح قائم مقامہ۔ (الکاساني، بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلاۃ، بیان شرائط الاقتداء،‘‘ ج۱، ص:۳۵۵)
(۲) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیہ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل الثالث:  في بیان من یصلح إماما لغیرہ،‘‘ ج۱، ص:۱۴۲

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص265

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر کسی امر دینی کی وجہ سے مقتدی امام سے ناراض ہوں اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے پر اعتراض کرتے ہوں تو اس امام کی امامت مکروہ ہے، اس کو خود امامت سے علیحدگی اختیار کر لینی چاہئے یہ کہنا کہ زبردستی پڑھاؤں گا بالکل غلط ہے۔ اس کو اس کا حق نہیں ہے جھگڑے اور فتنہ سے بچنا ضروری ہے، متولی کے لیے ضروری ہے کہ معاملہ کو سلجھائیں۔ اور امام مذکور کو امامت سے سبکدوش کریں۔(۱)

(۱) (ولو أم قوماً وہم لہ کارہون، إن) الکراہۃ (لفساد فیہ أو لأنہم أحق بالإمامۃ منہ کرہ) لہ ذلک تحریماً؛ لحدیث أبي داؤد: لا یقبل اللّٰہ صلاۃ من تقدم قوماً وہم لہ کارہون، (وإن ہو أحق لا)، والکراہۃ علیہم۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۹۷)
(وإمام قوم) أي: الإمامۃ الکبری، أو إمامۃ الصلاۃ (وہم لہ): وفي نسخۃ: لہا، أي الإمامۃ (کارہون) أي: لمعنی مذموم في الشرع، وإن کرہوا لخلاف ذلک، فالعیب علیہم ولا کراہۃ، قال ابن الملک: أي کارہون لبدعتہ أو فسقہ أو جہلہ، أما إذا کان بینہ وبینہم کراہۃ وعداوۃ بسبب أمر دنیوي، فلا یکون لہ ہذا الحکم، في شرح السنۃ قیل: المراد إمام ظالم، وأما من أقام السنۃ فاللوم علی من کرہہ، وقیل: ہو إمام الصلاۃ ولیس من أہلہا، فیتغلب فإن کان مستحقاً لہا فاللوم علی من کرہہ، قال أحمد: إذا کرہہ واحد أو اثنان أو ثلاثۃ، فلہ أن یصلي بہم حتی یکرہہ أکثر الجماعۃ۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، شرح مشکاۃ المصابیح، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، الفصل الثاني‘‘: ج۳، ص: ۱۷۹)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص137

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز کے جو اوقات مقرر ہیں انہیں اوقات میں جماعت ہونی چاہیے، جماعت کو اپنے وقت مقررہ سے اتنا مؤخر کرنا کہ مقتدیوں کو تکلیف ہوتی ہو شرعاً اچھا نہیں ہے؛ ہاں! اگر کبھی اتفاقا کسی دینی امر کی وجہ سے معمولی سی تاخیر ہو جائے تو مقتدیوں کو بھی اعتراض نہیں کرنا چاہیے، تاہم بہت زیادہ تاخیر نہ ہونی چاہئے اور اس کی عادت بنا لینا درست نہیں ہے، اور آیت کا مفہوم کسی عالم سے سمجھ لینا چاہیے، آیت سے وہ مراد نہیں ہے جو آپ سمجھے۔(۱)

(۱) فلو انتظر قبل الصلاۃ ففي أذان البزازیۃ لو انتظر الإقامۃ لیدرک الناس الجماعۃ یجوز لواحد بعد الاجتماع لا إلا إذا کان داعراً شریراً … أن التأخیر المؤذن وتطویل القرائۃ لإدراک بعض الناس حرام، ہذا إذا مال لأہل الدنیا تطویلاً وتأخیراً یشق علی الناس، فالحاصل أن التأخیر القلیل لإعانۃ أہل الخیر غیر مکروہ۔ (ابن عابدین، ردالمحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب في إطالۃ الرکوع للجائي‘‘: ج۲، ص: ۱۹۸-۱۹۹)
 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص344

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ التوفیق: اذان دے کر جماعت کی طرف بلانے والا خود اس مسجد سے نکلے یہ مناسب معلوم نہیں ہوتا ہے، اس لیے اذان سے قبل امام صاحب کو دوسری مسجد کی طرف سے روانہ ہوجانا چاہئے؛ البتہ چوں کہ آپ کے ذمہ دوسری مسجد میں جماعت کی ذمہ داری ہے اس لیے نکلنے کی گنجائش ہوگی۔ اور آپ پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔
’’وکرہ) تحریماً للنہي (خروج من لم یصل من مسجد أذن فیہ) جری علی الغالب، والمراد دخول الوقت أذن فیہ أو لا (إلا لمن ینتظم بہ أمر جماعۃ أخری) أو کان الخروج لمسجد حیہ ولم یصلوا فیہ، أولأستاذہ لدرسہ، أو لسماع الوعظ أو لحاجۃ ومن عزمہ أن یعود، نہر (و) إلا (لمن صلی الظہر والعشاء) وحدہ (مرۃ (فلایکرہ خروجہ بل ترکہ للجماعۃ (إلا عند) الشروع في (الاقامۃ) فیکرہ لمخالفتہ الجماعۃ بلا عذر، بل یقتدی متنفلا لما مر(و) إلا (لمن صلی الفجر والعصر والمغرب مرۃ) فیخرج مطلقا (وإن أقیمت) لکراہۃ النفل بعد الاولیین، وفي المغرب أحد المحظورین البتیراء، أو مخالفۃ الإمام بالاتمام‘‘(۱)
’’ومنہا) أن من أذن فہو الذي یقیم، وإن أقام غیرہ: فإن کان یتأذی بذلک یکرہ: لأن اکتساب أذی المسلم مکروہ، وإن کان لا یتأذی بہ لا یکرہ‘‘(۲)
’’یکرہ لہ أن یؤذن في مسجدین (الدر (قال الشامی: قولہ: في مسجدین) لأنہ إذا صلی في المسجد الأول یکون متنفلا بالأذان في المسجد الثاني والتنفل بالأذان غیر مشروع؛ ولأن الأذان للمکتوبۃ وہو في المسجد الثاني یصلی النافلۃ، فلا ینبغي أن یدعو الناس إلی المکتوبۃ وہو لا یساعدہم فیہا۔ اہـ‘‘(۱)

(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ، باب إدراک الفریضۃ: مطلب: في کراہۃ الخروج من المسجد بعد الأذان، ج۲، ص: ۵۰۷، ۵۰۸۔
(۲) العینی، البنایۃ، ’’کتاب الصلوۃ، باب إدراک الفریضۃ‘‘: ج۲، ص: ۹۷۔
(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الأذان، مطلب في کراہۃ تکرار الجماعۃ في المساجد‘‘:  ج۲، ص: ۷۱۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص241

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: فجر اور ظہر میں سورۂ حجرات سے سورۂ بروج کے ختم تک عصر اور عشاء میں سورۂ طارق سے سورۂ ’’لم یکن تک‘‘، اور مغرب میں سورۂ ’’زلزال‘‘ سے سورۂ ناس تک کی سورتیں اکثر وبیشتر پڑھنا مسنون ہے۔(۱) ان کے علاوہ بھی درست ہے سجدہ تلاوت والی سورتوں کو بالکل نہ پڑھنا انہیں چھوڑے رکھنا درست نہیں، کبھی کبھی وہ سورتیں بھی پڑھنی چاہئیں سجدوں والی سورتیں پڑھی جائیں تو سجدہ تلاوت پر پہلے مطلع کرنا ضروری نہیں تاہم امام کو ایسی صورت اختیار کر لینی چاہئے کہ مقتدی حضرات کو مغالطہ نہ ہو جو لوگ نماز سے باہر ہوں اور امام سے آیت سجدہ سن لیں ان پر بھی سجدہ تلاوت واجب ہے نماز میں شریک ہوکر سجدہ تلاوت میں شرکت ہوگئی تو بہتر ہے، ورنہ بعد میں علاحدہ سجدہ کریں۔(۲)

(۱) (قولہ إلا بالمسنون) وہو القراء ۃ من طوال المفصل في الفجر والظہر، وأوساطہ في العصر والعشاء، وقصارہ في المغرب۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب قراء ۃ البسملۃ بین الفاتحۃ والسورۃ حسن‘‘:ج ۲، ص: ۱۹۴؛وأحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي  علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في سننہا‘‘: ج۱، ص: ۹۸)
(۲) وإذا تلا الإمام آیۃ السجدۃ سجدہا وسجد المأموم معہ سواء سمعہا منہ أم لا، وسواء کان في صلاۃ الجہر أو المخافتۃ إلا أنہ یستحب أن لا یقرأہا في صلاۃ المخافتۃ، ولو سمعہا من الإمام أجنبي لیس معہم في الصلاۃ ولم یدخل معہم في الصلاۃ لزمہ السجود، کذا في الجوہرۃ النیرۃ، وہو الصحیح، کذا في الہدایۃ، سمع من إمام فدخل معہ قبل أن یسجد سجد معہ، وإن دخل في صلاۃ الإمام بعدما سجدہا الإمام لایسجدہا، وہذا إذا أدرکہ في آخر تلک الرکعۃ، أما لو أدرکہ في الرکعۃ الأخری یسجدہا بعد الفراغ، کذا في الکافي، وہکذا في النہایۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلوۃ، الباب الثالث عشر في سجود التلاوۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۹۳)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص383