نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللہ التوفیق:اگر وقت میں اتنی گنجائش ہے کہ جلدی کے ساتھ دوسری رکعت ادا کرسکتا ہے تو بہت جلدی دوسری رکعت ادا کرے اور اگر اتنی گنجائش نہیں ہے تو نماز کو چھوڑ دے اور سورج طلوع ہونے کے بعد قضا کرے، اگر نماز کے دوران ہی سورج طلوع ہوگیا تو نماز فاسد ہوجائے گی۔(۲)

(۲) قولہ بخلاف الفجر الخ، أي فإنہ لا یؤدي فجر یومہ وقت الطلوع لأن وقت الفجر کلہ کامل فوجبت کاملۃ فتبطل بطروّ الطلوع الذي ہو وقت فساد۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ‘‘: مطلب: یشترط العلم بدخول الوقت، ج۲، ص: ۳۳، زکریا، دیوبند)
 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج4 ص115

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر پورے سجدے میں دونوں پیر اٹھے رہے تو نماز فاسد ہو جائے گی اور اگر ایک پیر اٹھا رہے تو مکروہ تحریمی ہے اور اگر پیر آگے پیچھے ہوجائیں تو اس سے نماز میں کوئی خرابی لازم نہیں آتی اور اگر تھوڑے سے اٹھ گئے ہوں تو بھی نماز صحیح ہے۔(۱)

(۱) وأما وضع القدمین فقد ذکر القدوري أنہ فرض في السجود اھـ۔ فإذا سجد ورفع أصابع رجلیہ لایجوز، کذا ذکرہ الکرخي والجصاص، ولو وضع إحداہما جاز۔ قال قاضي خان : ویکرہ۔ وذکر الإمام التمرتاشي أن الیدین والقدمین سواء في عدم الفرضیۃ  إلی قولہ:  وبہ جزم في السراج فقال لو رفعہما في حال سجودہ لایجزیہ، ولو رفع  إحداہما جاز۔ وقال في الفیض : وبہ یفتی۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۲۰۴، زکریا دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص85

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ عمل بلا کراہت جائز ہے، ’’أما الاقتداء بالمخالف في الفروع کالشافعي فیجوز الخ‘‘ (شامی ج۱، ص ۵۶۳) البتہ اگر کوئی مسئلہ پیش آجائے تو کسی حنفی عالم سے دریافت کرلیا جائے کہ اس عمل میں اقتدا کی جائے گی یا نہیں۔(۲)

(۲) وقال البدر العیني: یجوز الاقتداء بالمخالف، وکل بروفاجر مالم یکن مبتدعا بدعۃ یکفر بہا، ومالم یتحقق من إمامہ مفسداً لصلاتہ في اعتقادہ اھـ، وإذا لم یجد غیر المخالف ……فلا کراہۃ في الاقتداء بہ، والاقتداء بہ أولی من الإنفراد علی أن الکراہۃ لا تنافي الثواب، افادہ العلامہ نوح۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي، ’’فصل في بیان الأحق بالإمامۃ‘‘: ص: ۳۰۴، دارالکتاب دیوبند؛ و إبراہیم الحلبي، حلبي کبیري، ص: ۴۴۴،د ارالکتاب دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص306

 

نماز / جمعہ و عیدین

الجواب وباللّٰہ التوفیق: یہ طریقہ احادیث سے تو ثابت نہیں ہے اسی طرح سورت کے تکرار کو فقہاء نے مکروہ لکھا ہے، ہوسکتا ہے کہ کسی بزرگ عامل نے بطور عمل بتلایا ہو، لیکن شرعی نقطہ نظر سے اس تکرار کو غیر افضل ہی کہا جائے گا۔(۱)

(۱) ولم یتعین شيء من القرآن لصحۃ الصلاۃ۔ لإطلاق ما تلونا۔ (حسن بن عمار، مراقي الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوي، ’’کتاب الصلاۃ: باب شروط الصلاۃ‘‘: ص: ۲۲۷)
ویکرہ تکرار السورۃ في رکعۃ واحدۃ في الفرائض ولابأس بذلک في التطوع۔ (جماعۃ من علماء الہند،  الفتاویٰ الہندیۃ، ’’ ‘‘: ج۱، ص: ۱۰۷، مطبوعہ، کوئٹہ)
ویکرہ التعیین الخ ہذہ المسألۃ مفرعۃ علی ماقلبلہا، لأن الشارع إذا لم یعین علیہ شیئاً تیسیراً علیہ کرہ لہ أن یعین۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ:  باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج۲، ص: ۲۶۵، زکریا دیوبند)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص416

 

تجارت و ملازمت

Ref. No. 891 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   مکان کسی غیر مسلم کو کرایہ پررہائش کے لئے دینا درست ہے۔ چونکہ آپ نے مکان اصالۃً  رہائش کےلئے دیا ہے، نہ کہ پوجاپاٹ کےلئے؛ اس لئے اس طرح کرایہ پر دینے میں کوئی حرج نہیں  ہے۔تاہم احیتاط اولی اور اقرب الی التقوی  ہے۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Prayer / Friday & Eidain prayers

Ref. No. 1282

الجواب وباللہ التوفیق۔ ماہ رمضان میں قیام اللیل کے نام سے نوافل اور تہجد با جماعت کا اہتمام کرنا درست نہیں۔ ہاں اگر کسی نے رمضان میں تہجد کی نماز شروع کی پھر ایک یا دو آدمیوں نے اس کی اقتداء کرلی تو یہ بلاکراہت جائز ہے لیکن تین سے زیادہ لوگوں کا جماعت میں شریک ہونا مکروہ ہے۔ اگر جماعت زیادہ ہونے لگے تو امام کو چاہئے کہ منع کردے، اور لوگ اپنے اپنے طور سے قرآن مجید کی تلاوت کریں اور نوافل پڑھیں۔ واللہ اعلم بالصواب۔

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Miscellaneous

Ref. No. 37 / 1060

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم: محض آڈیو کی بنیاد پر جرم ثابت نہیں ہوسکتا ہے، آڈیو وغیرہ جعلی بھی تیار کرائے جاسکتے ہیں، حالانکہ جرم کے ثبوت کے لئے ایسی قوی دلیل کا ہونا لازم ہے جس میں کسی قسم کا شبہ نہ ہو، اگر وہ اس آڈیو کا اقرار کررہاہے یا دیگر شرعی شہادت موجود ہے جرم  کا ثبوت ہوجائے گا۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

نماز / جمعہ و عیدین

Ref. No. 40/861

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جب آپ نے سنت شروع کردی تو اب توڑنا جائز نہیں ہے۔ سنت پوری کریں، پھر اگر قعدہ اخیرہ مل جائے تو ٹھیک ہے ورنہ تنہا نماز پڑھ لیں۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

متفرقات

Ref. No. 40/1071

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   علماء فرنگی محل علماء اہل سنت والجماعت ہیں، ملا قطب الدین سہالوی (۱۱۰۳ھ) ملا نظام الدین سہالوی فرنگی محلی (۱۱۶۱ھ) مولانا محمد عبدالحیی فرنگی محلی (۱۲۰۴ھ) مولانا عبدالرزاق فرنگی محلی  (۱۳۰۷ھ) اور مولانا عبدالباری فرنگی محلی (۱۳۴۴ھ) ۔ یہ سب علماء اہل سنت والجماعت اور علماء حق پرست ہیں۔ ان کے زمانہ میں دیوبندیت اور بریلویت کا وجود نہیں تھا۔ مولانا عبدالباری بھی علماء اہل سنت میں سے ہیں، ان کے زمانہ میں مولانا احمد رضا خان صاحب موجود تھے، اور ان کے ساتھ تعلقات بھی تھے لیکن اس بنیاد پر ان کو سنی نہیں کہا جاسکتا ہے، کیونکہ ان کے بعض مسائل میں مولانا احمد رضا خان صاحب سے بھی اختلافات تھے، جیسا کہ بعض مسائل میں علماء دیوبند سے اختلاف تھا، مولانا عبدالباریؒ نے حضرت تھانوی ؒ کی کتاب حفظ الایمان پر اعتراض کیا تھا صرف اتنی بات ملتی ہے لیکن یہ بات کہاانھوں نے حضرت تھانوی کی کتابیں فرنگی محل میں جلادی تھیں  اس کا تذکرہ مجھے کہیں نہیں ملا۔  

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

Prayer / Friday & Eidain prayers

Ref. No. 1448/42-900

In the name of Allah the most Gracious the most Merciful

The answer to your question is as follows:

Nafl prayers can be offered at any time, but if it is offered after two Rakat sunnat as mentioned in the question, it is better.

And Allah knows best

Darul Ifta

Darul Uloom Waqf Deoband